কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৮৮৩১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28831 ۔۔۔ جس شخص کو طالب علمی کی حالت میں موت آجائے وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا جبکہ اس کے درمیان اور انبیاء کے درمیان درجہ نبوت کا فرق ہوگا ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابن عباس (رض))
28831- " من جاء أجله وهو يطلب العلم لقي الله تعالى ولم يكن بينه وبين النبيين إلا درجة النبوة". "طس" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28832 ۔۔۔ جس شخص کو طالب علمی میں موت آجائے درآنحالیکہ وہ اسلام کی نشاء ۃ کے لیے علم حاصل کررہا ہو اس پر انبیاء کو صرف ایک درجے کی فضیلت ہوگی ۔ (رواہ الخطیب عن سعید بن المسیب ، عن ابن عباس (رض))
28832- "من جاء أجله وهو يطلب العلم ليحيي به الإسلام لم يفضله النبيون إلا بدرجة". الخطيب - عن سعيد بن المسيب عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28833 ۔۔۔ جس شخص نے علم کا ایک باب سیکھا تاکہ وہ اس کے ذریعے اسلام کو زندہ کرے جنت میں اس کے اور انبیاء کے درمیان ایک درجے کا فرق ہوگا ۔ (رواہ ابن النجار عن ابی الدرداء (رض))
28833- "من طلب بابا من العلم ليحيي به الإسلام كان بينه وبين الأنبياء درجة في الجنة". ابن النجار - عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28834 ۔۔۔ علم کا طالب رب تعالیٰ کا طالب ہوتا ہے اور اسلام کا رکن ہوتا ہے ، اسے انبیاء کے ساتھ اجر وثواب ملتا ہے۔ (رواہ الدیلمی عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3610 والمغیر 89 ۔
28834- " طالب العلم طالب الرحمن طالب العلم ركن الإسلام ويعطى أجره مع النبيين". الديلمي - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28835 ۔۔۔ جو شخص علم کے باب کی طلب میں گھر سے نکلا تاکہ وہ اس کے ذریعے حق سے باطل کو رد کرے اور ہدایت سے گمراہی کو دور کرے وہ اس عبادت گزار کی طرح ہے جو چالیس سال سے عبادت میں مشغول ہو ۔ (رواہ الدیلمی عن ابن عباس (رض))
28835- "من خرج يطلب بابا من العلم ليرد به باطلا من حق أو ضلالا من هدى كان كعبادة متعبد أربعين عاما". الديلمي - عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28836 ۔۔۔ جو بچہ بھی حصول علم اور عبادت میں جوان ہوا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے بہتر (72) صدیقین کا ثواب عطا فرمائیں گے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2252 والضعیفۃ 700 ۔
28836- " أيما ناشيء نشأ في طلب العلم والعبادة حتى يكبر أعطاه الله تعالى يوم القيامة ثواب اثنين وسبعين صديقا. "طب" عن أبي أمامة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28837 ۔۔۔ جس شخص نے علم کا ایک باب حاصل کیا تاکہ وہ اس کے ذریعے اپنے آپ کی اصلاح کرے اور اپنے بعد آنے والوں کی اصلاح کرے اس کے لیے ریت کے ذروں کے برابر اجر وثواب لکھا جاتا ہے۔ (رواہ ابن عساکر عن ابان عن انس (رض))
28837- "من طلب بابا من العلم ليصلح به نفسه أو لمن بعده كتب الله له من الأجر بعدد رمل عالج. ابن عساكر - عن أبان عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28838 ۔۔۔ جو شخص علم کی تلاش میں نکلا اور اس نے علم پالیا اس کے لیے دگنا اجر ہے اور اگر اس نے علم نہ پایا تو اس کے لیے ایک اجر ہے۔ (رواہ ابو یعلی والحاکم فی الکنی والطبرانی والبیہقی فی السنن وتمام والترمذی وابن عساکر عن واثلۃ)
28838- من طلب علما فأدركه كتب له كفلان من الأجر، ومن طلب علما فلم يدركه كتب له كفل من الأجر. "ع" والحاكم في الكنى، "طب، هق" وتمام، "ت" وابن عساكر - عن واثلة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৩৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28839 ۔۔۔ جو شخص طلب علم کے لیے نکلتا ہے وہ اللہ کی راہ میں ہوتا ہے تاوقتیکہ واپس لوٹ آئے ۔ (رواہ ابو نعیم الحلیۃ عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5685 والنواضح 2224 ۔
28839- من طلب العلم فهو في سبيل الله حتى يرجع."حل" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28840 ۔۔۔ جو شخص صبح کے وقت حصول علم کے لیے نکلتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی راہ میں ہوتا ہے حتی کہ واپس لوٹ آئے فرشتے طالب علم کے لیے پر بچھاتے ہیں۔ (رواہ الطبرانی عن صفوان بن عسال)
28840- من غدا يطلب علما كان في سبيل الله حتى يرجع وإن الملائكة لتضع أجنحتها لطالب العلم. "طب" عن صفوان ابن عسال.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28841 ۔۔۔ جو شخص علم کی تلاش میں نکلتا ہے فرشتے اس کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں اور اس کی معیشت میں برکت ہوجاتی ہے اس کے رزق میں کمی نہیں کی جاتی گویا حصول علم اس کے لیے سراسر باعث برکت ہوتا ہے۔ (رواہ العقیلی عن ابی سعید) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے التنزیۃ 2791 وذیل اللآلی 43 ۔
28841- من غدا يطلب العلم صلت عليه الملائكة وبورك له في معيشته ولم ينتقص من رزقه وكان مباركا عليه. "عق" عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28842 ۔۔۔ جو شخص علم کی تلاش میں ہوتا ہے جنت اس کی تلاش میں ہوتی ہے اور جو شخص معصیت کی تلاش میں ہوتا ہے دوزخ اس کی تلاش میں ہوتی ہے۔ (رواہ ابن النجار عن ابن عمرو (رض))
28842- من كان في طلب العلم كانت الجنة في طلبه، ومن كان في طلب المعصية كانت النار في طلبه. ابن النجار - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28843 ۔۔۔ جس شخص نے صغر سنی میں علم نہ حاصل کیا اور بڑھاپے میں علم حاصل کیا اور مرگیا تو وہ شہید کی موت مرا۔ (رواہ ابن النجار عن جابر)
28843- من لم يطلب العلم صغيرا فطلبه كبيرا فمات مات شهيدا. ابن النجار - عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28844 ۔۔۔ صبح وشام علم کی تلاش کے لیے نکلنا اللہ تبارک وتعالیٰ کے ہاں جہاد فی سبیل اللہ سے افضل ہے۔ (رواہ ابن النجار عن لیث عن مجاھد عن ابن عباس والحاکم فی تاریخہ عن نھشل عن الضحاک عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3923 ۔
28844- الغدو والرواح في طلب العلم أفضل عند الله من الجهاد في سبيل الله عز وجل. ابن النجار - عن ليث عن مجاهد عن ابن عباس؛ "ك" في تاريخه - عن نهشل عن الضحاك عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28845 ۔۔۔ جب بھی کوئی آدمی جوتے پہنتا ہے موزے پہنتا ہے اور کپڑے پہنتا ہے تاکہ علم کی تلاش میں باہر جائے جونہی اپنے گھر کے دروازے کی دہلیز کو پھاندتا ہے اس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ (رواہ ابو نعیم عن علی (رض))
28845- " ما انتعل عبد قط ولا تخفف ولبس ثوبا ليغدو في طلب العلم إلا غفرت له ذنوبه حيث يخطو عتبة باب بيته". أبو نعيم - عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28846 ۔۔۔ جب بھی کوئی آدمی حصول علم کے لیے جوتے پہنتا ہے موزے پہنتا ہے اور کپڑے پہنتا ہے تو وہ جونہی اپنے گھر کے دروازے کی دہلیز کو پھاندتا ہے اس کے گناہ بخش دیئے جاتے ہیں۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط وتمام وابن عساکر عن ابی الطفیل عن علی وفیہ اسماعیل بن یحییٰ الیتیمی کذاب یضع)
28846- " ما انتعل عبد قط ولا تخفف ولا لبس ثوبا ليغدو في طلب العلم يتعلمه إلا غفرت له ذنوبه حيث يخطو عتبة باب بيته". "طس" وتمام وابن عساكر - عن أبي الطفيل عن علي، وفيه إسماعيل بن يحيى التيمي كذاب يضع.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28847 ۔۔۔ جو شخص بھی کسی راستے پر عمل کی تلاش کے لیے چلتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت کا راستہ آسان کرتا ہے جس شخص کو اس کا عمل پیچھے کر دے اس کا نسب اسے دھکیل کر آگے نہیں کرے گا ۔ (رواہ ابن جھان ، عن ابو ہریرہ (رض))
28847- "ما من رجل يسلك طريقا يطلب فيه علما إلا سهل الله له طريق الجنة ومن أبطأ به عمله لم يسرع به نسبه. "حب" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28848 ۔۔۔ جب تم علم کا ایک باب سیکھو تمہارے لیے ایک ہزار مقبول رکعات نوافل سے افضل ہے ، جب تم لوگوں کو تعلیم دو خواہ اس پر عمل کیا جاتا ہو یا نہ کیا جاتا ہو تمہارے لیے ایک ہزار رکعات نوافل سے افضل ہے۔ (رواہ الدیلمی عن ابی ذر)
28848- إذا تعلمت بابا من العلم خير لك من أن تصلي ألف ركعة تطوعا متقبلة وإذا علمت الناس عمل به أو لم يعمل به فهو خير لك من ألف ركعة تطوعا متقبلة. الديلمي - عن أبي ذر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৪৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28849 ۔۔۔ جس شخص نے دو حدیثیں سیکھیں جن سے اپنے آپ کو نفع پہنچائے اور پھر دوسرے کو وہ حدیثیں پڑھا دے تو یہ عمل اس کے لیے ساٹھ سالہ عبادت سے افضل ہے۔ (رواہ الدیلمی عن البراء)
28849- من تعلم حديثين اثنين ينفع بهما نفسه أو يعلمهما غيره وينتفع به كان خيرا له من عبادة ستين سنة". الديلمي - عن البراء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৫০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28850 ۔۔۔ جس شخص نے اللہ کے لیے علم حاصل کیا اور اللہ کے لیے پڑھایا آسمانوں میں اسے عظیم کے لقب میں لکھا جاتا ہے۔ (رواہ الدیلمی عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف اخفاء 2776 ۔
28850- " من تعلم لله وعلم لله كتب في ملكوت السماوات عظيما". الديلمي - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক: