কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯০৬ টি
হাদীস নং: ২৮৮৫১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28851 ۔۔۔ جس شخص نے کتاب اللہ کی ایک آیت کا علم حاصل کیا وہ آیت قیامت کے دن ہنستے چہرے سے اس استقبال کرے گی ۔ (رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ)
28851- "من تعلم آية من كتاب الله عز وجل استقبلته يوم القيامة تضحك في وجهه". "طب" عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28852 ۔۔۔ جس شخص نے علم کا ایک باب سیکھا خواہ اس پر عمل کیا جاتا ہو یا نہ کیا جاتا ہو یہ اس کے لیے ایک ہزار رکعت سے افضل ہے، جب وہ اس پر عمل کرتا ہے یا دوسروں کو اس کی تعلیم دیتا ہے تو اس کو اس کا اپنا ثواب اور عمل کرنے والے کا ثواب ملتا ہے تا قیامت اسے یہ ثواب ملتا رہے گا ۔۔ (رواہ الخطیب وابن النجار عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے التنزییہ 278 وذیل اللآلی 41 ۔
28852- "من تعلم بابا من العلم عمل به أو لم يعمل به كان أفضل من صلاة ألف ركعة فإذا هو عمل به أو علمه كان له ثوابه وثواب من يعمل به إلى يوم القيامة". الخطيب وابن النجار - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28853 ۔۔۔ جس شخص نے اللہ تبارک وتعالیٰ کی رضا جوئی کے لیے چالیس حدیثوں کا علم حاصل کیا تاکہ میری امت کا حلال و حرام کی تعلیم دے قیامت کے دن اللہ تبارک وتعالیٰ اسے عالم بنا کر اٹھائے گا (رواہ ابو نعیم عن علی (رض))
28853- "من تعلم أربعين حديثا ابتغاء وجه الله تعالى ليعلم به أمتي في حلالهم وحرامهم حشره الله يوم القيامة عالما". أبو نعيم - عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28854 ۔۔۔ جس شخص نے علم حرف بھی سیکھا اللہ تبارک وتعالیٰ یقیناً اس کی مغفرت کردیتا ہے جس شخص نے ج اللہ تبارک وتعالیٰ کی رضا کے لیے کسی شخص کو اپنا دوست بنایا اللہ تبارک وتعالیٰ اس کی مغفرت کردیتا ہے جو شخص باوضو سوتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کی بھی مغفرت کردیتا ہے جو شخص اپنے بھائی کے چہرے پر نظر ڈالتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کی بھی مغفرت کردیتا ہے جو شخص کوئی کام شروع کرتے وقت بسم اللہ پڑھتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کی بھی مغفرت کردیتا ہے۔ (رواہ الرافعی عن علی (رض))
28854- "من تعلم حرفا من العلم غفر الله له البتة، ومن والى حبيبا في الله غفر الله له، ومن نام على وضوء غفر الله له، ومن نظر في وجه أخيه غفر الله له، ومن ابتدأ بأمر وقال: بسم الله غفر الله له". الرافعي - عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28855 ۔۔۔ جو شخص دین میں سمجھ بوجھ پیدا کرتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے غم کی کفایت کردیتا ہے اور اسے وہاں سے رزق عطا کرتا ہے جہاں کا اسے گمان بھی نہیں ہوتا ۔ (رواہ الرافعی عن ابی یوسف عن ابی حنیفۃ عن انس الخطیب وابن النجار عن ابی یوسف عن ابی حنیفۃ عن عبداللہ جزء الزبیدی) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات111 والتنزیۃ 11 27 ۔
28855- "من تفقه في دين الله كفاه الله همه ورزقه من حيث لا يحتسب". الرافعي - عن أبي يوسف عن أبي حنيفة عن أنس؛ الخطيب وابن النجار - عن أبي يوسف عن أبي حنيفة عن عبد الله بن جزء الزبيدي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28856 ۔۔۔ جو شخص میری اس مسجد میں داخل ہوا تاکہ علم حاصل کرے یا دوسروں کو اس کی تعلیم دے وہ اللہ تبارک وتعالیٰکی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے اور جو شخٰص اس کے علاہ کسی اور مقصد کے لیے میری مسجد میں داخل ہوا اس کی مثال ایسی ہی ہے جیسے کوئی شخص کسی چیز سے تعجب کررہا ہو حالانکہ وہ چیز کسی اور کی ہو (رواہ والطبرانی فی الاوسط عن سھل بن سعد)
28856- " من دخل مسجدي هذا ليتعلم خيرا أو ليعلمه كان بمنزلة المجاهد في سبيل الله، ومن دخله بغير ذلك من أحاديث الناس كان بمنزلة من يرى ما يعجبه وهو شيء لغيره. "طب، طس" عن سهل بن سعد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28857 ۔۔۔ جو شخٰص ہماری اس مسجد میں داخل ہوا تاکہ خیر کا علم حاصل کرے یا اس کی تعلیم دے وہ اللہ تبارک وتعالیٰ کی راہ میں جہاد کرنے والے کی طرح ہے۔ اور جو شخص ہماری مسجد میں اس کے علاوہ کسی اور غرض کے لیے داخل ہوا وہ اس شخص کی طرح ہے جو ایسی چیز کی طرف دیکھ رہا ہو جو کسی اور کی ملکیت ہو (رواہ احمد بن حنبل وابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
28857- من دخل مسجدنا هذا ليتعلم خيرا أو يعلمه كان كالمجاهد في سبيل الله ومن دخله لغير ذلك كان كالناظر إلى ما ليس له". "حم، حب" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28858 ۔۔۔ جو شخص علم حاصل کرنے کے لیے گھر سے نکلتا ہے اس کے لیے جنت کا دروازہ کھول دیا جاتا ہے فرشتے اس کے لیے پر بچھاتے ہیں اس کے لیے آسمانوں کے فرشتے دعائے رحمت کرتے ہیں اور سمندر کی مچھلیاں اس کے لیے استغفار کرتی ہیں عالم کی عابد پر ایسی فضلیت ہے جیسے چودھویں رات کے چمکتے ہوئے چاند کی فضیلت چھونے سے آسمانی ستارے پر علماء انبیاء کے ورثہ ہیں۔ انبیاء دینار و درہم وارثت میں نہیں چھوڑتے البتہ انبیاء وراثت میں علم چھوڑتے ہیں جو شخص علم حاصل کرے وہ وافر مقدار میں حاصل کرے عالم کی موت ایک مصیبت ہے جس کا جبیرہ ناممکن ہوتا ہے اور اس کی موت ایک دراڑ ہے جو بند نہیں ہونے پاتی عالم چمکتا ہوا ستارہ ہوتا ہے جو ماند پڑجاتا ہے پورے قبیلے کا مرجانا عالم کی موت کے مقابلہ میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا (رواہ الطبرانی والبیھقی فی شعب فی شعب الایمان عن ابی الدرداء)
28858- " من غدا يريد العلم يتعلمه لله فتح له باب إلى الجنة، وفرشت له الملائكة أكتافها وصلت عليه ملائكة السماوات وحيتان البحور وللعالم على العابد من الفضل كفضل القمر ليلة البدر على أصغر كوكب في السماء والعلماء ورثة الأنبياء إن الأنبياء لم يورثوا دينارا ولا درهما لكنهم ورثوا العلم، فمن أخذه أخذ بحظه، وموت العالم مصيبة لا تجبر وثلمة لا تسد وهو نجم طمس، وموت قبيلة أيسر من موت عالم". "طب، هب" عن أبي الدرداء مر الحديث برقم "28823".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৫৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28859 ۔۔۔ جو شخص صبح کو مسجد کی طرف حصول علم کے لیے یا تعلیم دینے کے لیے گھر سے نکلا اس کے لیے عمرہ کا ثواب ہے جو شخص شام کے وقت مسجد کی طرف حصول علم یا تعلیم دینے کے لیے نکلا اس کے لیے حج کا ثواب ہے۔ (رواہ الطبرانی والحاکم وابو نعیم فی الحلیۃ وابن عساکر و سعید بن المنصودر عن ابی امامۃ)
28859- "من غدا إلى المسجد لا يريد إلا أن يتعلم خيرا أو يعلمه كان له كأجر معتمر تام العمرة، ومن راح إلى المسجد لا يريد إلا ليعلم خيرا أو يعلمه فله أجر حاج تام الحجة". "طب، ك، حل" وابن عساكر، "ص" عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28860 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اس شخص پر رحم فرمائے جو ایک فریضہ یا دو فریضوں کا علم حاصل کرے اور پھر اس پر عمل کرے یا کسی دوسرے شخص کو سکھا دے جو اس پر عمل کرے (رواہ ابو الشیخ عن ابوہریرہ )
28860- "رحم الله رجلا تعلم فريضة أو فريضتين وعمل بهما أو علمهما من يعمل بهما". أبو الشيخ عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28861 ۔۔۔ جو شخص بھی علم کا ایک کلمہ (مسئلہ) یا دو کلمے یا تین کلمے یا چار کلمے یا پانچ کلمے اللہ تبارک وتعالیٰ اور اس کے رسول کے فرض کردہ احکام میں سے سیکھے اور پھر دوسروں کو سکھائے وہ جنت میں داخل ہوگا ۔ (رواہ ابن النجار عن ابوہریرہ (رض))
28861- "ما من رجل تعلم كلمة أو كلمتين أو ثلاثا أو أربعا أو خمسا مما فرض الله تعالى ورسوله فعلمهن وعلمهن إلا دخل الجنة". ابن النجار - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28862 ۔۔۔ فرائض (علم میراث) سیکھو اور دوسروں کو سکھاؤ چونکہ فرائض نصف علم ہے علم فرائض بھلا دیا جائے گا اور یہ پہلی چیز ہے جو میری امت سے چھین لی جائے گی (رواہ الشیرازی فی الالقاب والبیھقی عن ابوہریرہ (رض)) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 497 والتمییز 59 ۔
28862- "تعلموا الفرائض وعلموه الناس فإنه نصف العلم، وإنه ينسى وهو أول ما ينتزع من أمتي". الشيرازي في الألقاب، "ق" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28863 ۔۔۔ علم سیکھو اور دوسروں کو سکھاؤ فرائض سیکھو اور دوسروں کو سکھاؤ (رواہ الدار قطنی عن ابی سعید)
28863- "تعلموا العلم وعلموه الناس وتعلموا الفرائض وعلموها الناس". "قط" عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28864 ۔۔۔ علم حاصل کرو اور لوگوں کو تعلیم دو (رواہ البیھقی عن ابی بکر (رض))
28864- "تعلموا العلم وعلموه الناس". "هب" عن أبي بكر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28865 ۔۔۔ علم اٹھ جانے سے پہلے پہلے سیکھ لو چونکہ تم میں سے کسی شخص کو معلوم نہیں کہ وہ کب علم کا محتاج ہوگا لہٰذا علم حاصل کرو تکلف بدعت اور غلو سے بچتے رہو اور معاملہ کی آسانی کے در پے رہو (رواہ الدیلمی عن ابن عباس (رض))
28865- "تعلموا العلم قبل أن يرفع، فإن أحدكم لا يدري متى يفتقر إلى ما عنده وعليكم بالعلم، وإياكم والتنطع والتبدع والتعمق وعليكم بالعتيق". الديلمي - عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28866 ۔۔۔ علم اٹھ جانے سے پہلے پہلے حاصل کرلو چونکہ تم میں سے کسی شخص کو یہ نہیں معلوم کہ وہ کب علم کا محتاج ہوگا۔ (رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ (رض))
28866- "تعلموا العلم قبل أن يرفع، فإن أحدكم لا يدري متى يفتقر إلى ما عنده". الديلمي - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28867 ۔۔۔ علم حاصل کرو چونکہ علم کو سکھانا خوف خدا ہے علم کی طلب عبادت ہے علم کا مذاکرۃ تسبیح ہے اور علم میں بحث و مباحثہ کرنا جہاد ہے۔ (رواہ الخطیب فی المتفق والمتفرق عن معاذ وفیہ کنانۃ بن جبلۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ کنانہ بن حبلہ کے متعلق ابن معین کہتے ہیں کہ وہ کذاب ہے وقال ابو حاتم محلہ الصدق وقال السعدی ضعیف جذا اور دیلمی نے اس روایت میں اتنا اضافہ کیا ہے کہ علم کا دوسرے کو سکھانا صدقہ ہے جو علم کا اہل ہو اسے علم کی دولت سے نوازنا تقرب الہی کا ذریعہ ہے علم حلال و حرام میں تمیز کراتا ہے جنت کی راہ کا روشن مینارہ ہے وحشتوں میں انس فراہم کرتا ہے تنہائی کا رفیق ہے خلوت کا ہمنشین ہے تنگدستی اور خوشحالی میں چراغ راہ دشمن پر چلتا اسلحہ اور تیغ براں ہے دوستوں کی زینت اجنبی لوگوں میں قربت پیدا کرنے والا ، اسی علم کی بدولت اللہ تعالیٰ کچھ لوگوں کو عظمت عطا کرتا ہے اور انھیں جنت میں قائد اور راہنما بناتا ہے۔ (رواہ بطولہ ابن لال وابو نعیم عن معاذ موقوفا)
28867- "تعلموا العلم فإن تعليمه خشية وطلبه عبادة ومذاكرته تسبيح والبحث عنه جهاد". الخطيب في المتفق والمفترق - عن معاذ، وفيه كنانة بن جبلة قال ابن معين كذاب وقال أبو حاتم محله الصدق وقال السعدي ضعيف جدا ورواه الديلمي وزاد: وتعليمه لمن لا يعلمه صدقة وبذله لأهله قربة لأنه معالم الحلال والحرام ومنار سبيل الجنة والأنيس في الوحشة والصاحب في الوحدة والمحدث في الخلوة والدليل على السراء والضراء والسلاح على الأعداء والزين عند الأخلاء والقرب عند الغرباء، ويرفع الله به أقواما فيجعلهم في الجنة قادة، ورواه بطوله ابن لال وأبو نعيم - عن معاذ موقوفا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28868 ۔۔۔ لوگ دو طرح کے ہوتے ہیں عالم یا متعلم یہ دونوں اجر وثوب میں دونوں شریک ہوتے ہیں ، ان کے علاوہ باقی لوگوں میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔ (رواہ الطبرانی والخطیب عن ابی امامۃ)
28868- "يا أيها الناس عليكم بالعلم قبل أن يقبض وقبل أن يرفع، العالم والمتعلم شريكان في الأجر ولا خير في سائر الناس بعد". "طب" والخطيب - عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৬৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28869 ۔۔۔ اے لوگو ! علم اٹھ جانے سے پہلے پہلے حاصل کرلو ، عرض کیا گیا یا رسول اللہ ! علم کیسے اٹھ جائے گا حالانکہ یہ قرآن ہمارے پاس موجود ہے ؟ فرمایا : تیری ماں تجھے گم پائے یہ یہود ہیں اور آسمانی صحیفے ان کے پاس موجود تھے چنانچہ ان کے انبیاء جو صحیفے لائے تھے وہ اصلی حالت پر باقی نہیں رہے خبردار حاملین علم (علماء) کے اٹھ جانے سے علم اٹھ جاتا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والدارمی والطبرانی وابو الشیخ فی تفسیرہ وابن مردویہ عن ابی امامۃ)
28869- "يا أيها الناس خذوا من العلم قبل أن يقبض العلم وقبل أن يرفع العلم قيل: يا رسول الله كيف يرفع العلم وهذا القرآن بين أظهرنا؟ فقال: أي ثكلتك أمك وهذه اليهود والنصارى بين أظهرهم المصاحف لم يصبحوا يتعلقوا بالحرف مما جاءتهم به أنبياؤهم، ألا وإن من ذهاب العلم أن يذهب حملته ثلاث مرار". "حم" والدارمي، "طب" وأبو الشيخ في تفسيره وابن مردويه - عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৭০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28870 ۔۔۔ لوگ دو طرح کے ہوتے ہیں عالم یا متعلم یہ دونوں اجر وثوب میں برابر ہوتے ہیں ، ان کے علاوہ باقی لوگوں میں کوئی بھلائی نہیں ہے۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن ابن مسعود (رض))
28870- "الناس رجلان: عالم أو متعلم هما في الأجر سواء ولا خير فيما بينهما من الناس". "طس" عن ابن مسعود.
তাহকীক: