কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৮৮৭১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28871 ۔۔۔ عالم اور معتلم کے سوا ہم میں سے کوئی نہیں ۔ (رواہ ابو علی منصور بن عبدالخالدی الھروی فی فوائدہ وابن النجار والدیلمی عن ابن عمرو (رض))
28871- "ليس منا إلا عالم أو متعلم". أبو علي منصور بن عبد الخالدي الهروي في فوائده وابن النجار والديلمي - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28872 ۔۔۔ ہر شخص کے دروازے پر دو فرشتے کھڑے رہتے ہیں جونہی گھر کا مالک باہر نکلتا ہے فرشتے کہتے ہیں عالم بنو یا متعلم بنو اور تیسرا شخص مت بنو ۔ (رواہ ابو نعیم، عن ابو ہریرہ (رض))
28872- "ما من أحد إلا وعلى بابه ملكان، فإذا خرج قالا: اغد عالما أو متعلما ولا تكن الثالث". أبو نعيم - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28873 ۔۔۔ دونوں مجلسیں بھلائی پر ہیں اور ان میں سے ایک مجلس دوسری سے افضل ہے رہی بات اس مجلس کی تو اس میں بیٹھے لوگ رب تعالیٰ سے دعائیں کر رہیں ہیں اور اس کی طرف رغبت کر رہے ہیں اگر اللہ چاہے انھیں عطا کرے چاہے روک دے رہی بات اس دوسری مجلس کی سو یہ سیکھ رہے ہیں اور جاہل کو سکھا رہے ہیں مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے لہٰذا یہ دوسری مجلس افضل ہے۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عمرو (رض))
28873- " كلا المجلسين على خير أحدهما أفضل من الآخر أما هؤلاء فيدعون الله ويرغبون إليه إن شاء أعطاهم وإن شاء منعهم، وأما هؤلاء فيتعلمون ويعلمون الجاهل، وإنما بعثت معلما وهؤلاء أفضل". "طب" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28874 ۔۔۔ جب اللہ تبارک وتعالیٰ کسی بندے سے بھلائی کرنا چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ بوجھ عطا کرتا ہے۔ (رواہ الطبرانی عن ابن مسعود (رض))
28874- "إذا أراد الله بعبد خيرا يفقهه". "طب" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28875 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ جس شخص سے بھلائی کرنا چاہتا ہے اسے دین کو سمجھ بوجھ عطا کرتا ہے میں تو تقسیم کرنے والا ہوں اور اللہ تعالیٰ عطا کرنے والا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل ، عن ابو ہریرہ (رض))
28875- "من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين، وإنما أنا قاسم ويعطي الله". "حم" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28876 ۔۔۔ جس شخص کے ساتھ اللہ تبارک وتعالیٰ بھلائی کرنا چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ بوجھ عطا کرتا ہے اور اس کے دل میں رشد و ہدایت القاء کرتا ہے۔
28876- "من يرد الله به خيرا يفقهه في الدين ويلهمه رشده". "طب" عن معاوية؛ "حل" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28877 ۔۔۔ لوگ (سونے چاندی کی) کانوں کی طرح ہیں ان میں سے جو لوگ دور جاہلیت میں بہتر تھے وہ اسلام میں بھی بہتر ہیں بشرطیکہ جب دین میں سمجھ پیدا کریں کسی مسلمان کو کافر کے بسبب ہرگز اذیت نہ پہنچائی جائے ۔ (رواہ ابن عساکر عن ام سلمۃ (رض)) ام سلمہ (رض) کہتی ہیں کہ جب عکرمہ بن ابی جہل (رض) مدینہ آئے اور انصار کے پاس سے گزرنے لگے انصار کہتے یہ اللہ تعالیٰ کے دشمن ابو جہل کا بیٹا ہے عکرمہ نے نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اس کی شکایت کی آپ نے لوگوں سے خطاب کیا اور یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔
28877- "إنما الناس معادن خيارهم في الجاهلية خيارهم في الإسلام إذا فقهوا لا يؤذين مسلم بكافر". ابن عساكر - عن أم سلمة قالت لما قدم عكرمة بن أبي جهل جعل يمر بالأنصار فيقولون هذا ابن عدو الله أبي جهل فشكى ذلك إلى النبي صلى الله عليه وسلم فخطب الناس فقال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28878 ۔۔۔ لوگ (سونے چاندی کی) کانوں کی طرح ہیں ان میں سے جو لوگ دور جاہلیت میں بہتر تھے وہ اسلام میں بھی بہتر ہیں بشرطیکہ جب دین میں سمجھ پیدا کریں کسی مسلمان کو کافر کی وجہ سے اذیت نہ پہنچائی جائے ۔ (رواہ الحاکم وتعقب عن ام سلمۃ (رض))
28878- "الناس معادن خيارهم في الجاهلية خيارهم في الإسلام إذا فقهوا لا تؤذوا مسلما بكافر". "ك" وتعقب - عن أم سلمة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৭৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28879 ۔۔۔ لوگ خیر وشر میں کانوں کی مانند ہیں ان میں سے جو لوگ دور جاہلیت میں بہتر ہیں وہ اسلام میں بھی بہتر ہیں بشرطیکہ جب دین میں سمجھ پیدا کریں ۔ (رواہ العسکری فی الامثال ، عن ابو ہریرہ (رض))
28879- "الناس معادن في الخير والشر خيارهم في الجاهلية خيارهم في الإسلام إذا فقهوا". العسكري في الأمثال - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28880 ۔۔۔ تم میں سے جو لوگ اسلام میں بہتر ہیں وہ دور جاہلیت میں بھی بہتر تھے ۔ (رواہ ابن عساکر عن سعید بن ابی العاص)
28880- "خياركم في الإسلام خياركم في الجاهلية". ابن عساكر - عن سعيد بن أبي العاص.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28881 ۔۔۔ حضرت لقمان (علیہ السلام) نے اپنے بیٹے کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا : اے بیٹا ! علماء کی مجلس کرتے رہو حکیم اور دانا لوگوں کی گفتگو غور سے سنتے رہو چونکہ اللہ تعالیٰ مردہ دل کو نور حکمت سے زندہ کرتا ہے جیسے مردہ زمین کو بارش کی پھوار سے زندہ کردیتا ہے۔ (رواہ الطبرانی والدامھرمزی فی الامثال عن ابی امامۃ وسندہ ضعیف)
28881- "إن لقمان قال لابنه: يا بني عليك بمجالس العلماء واستمع كلام الحكماء فإن الله عز وجل يحيي القلب الميت بنور الحكمة كما يحيي الأرض الميتة بوابل المطر". "طب" والرامهرمزي في الأمثال - عن أبي أمامة وسنده ضعيف
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28882 ۔۔۔ دنیا میں حاملین علم انبیاء کے خلفاء ہوتے ہیں اور آخرت میں شہداء ہوتے ہیں۔ (رواہ الخطیب عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے التنزیۃ 2711 وذیل اللآلی 33 ۔
28882- "حملة العلم في الدنيا خلفاء الأنبياء في الآخرة من الشهداء". الخطيب عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28883 ۔۔۔ جس شخص نے علماء کا استقبال کیا اس نے میرا استقبال کیا جس نے علماء کی زیارت کی اس نے میری زیارت کی جس شخص نے علماء کی مجلس کی اس نے میری مجلس کی اور جس نے میری مجلس کی اس نے گویا رب تعالیٰ کی مجلس کی ۔ (رواہ الرافعی عن بھزبن حکیم عن ابیہ عن جدہ)
28883- "من استقبل العلماء فقد استقبلني، ومن زار العلماء فقد زارني، ومن جالس العلماء فقد جالسني، ومن جالسني فكأنما جالس ربي". الرافعي - عن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28884 ۔۔۔ جس شخص نے کتاب اللہ تعالیٰ کی ایک آیت کی ایک آیت یا دین میں موجود ایک سنت کی بھی تعلیم دی اللہ تعالیٰ کی قیامت کے دن اسے ایسا عظیم ثواب عطا فرمائیں گے کہ اس سے افضل اور کوئی ثواب نہیں ہوگا ۔ (رواہ ابو الشیخ عن عبداللہ بن ضرار عن یزید الرقاشی وھما ضعیفان عن انس (رض))
28884- "من علم آية من كتاب الله وسنة في دين الله هيأ الله له من الثواب يوم القيامة ما لا يكون ثواب أفضل مما هيأ له". أبو الشيخ عن عبد الله بن ضرار عن يزيد الرقاشي وهما ضعيفان - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28885 ۔۔۔ جس شخص نے کسی دوسرے کو کتاب اللہ تعالیٰ کی ایک آیت سکھلا دی تو اس کے لیے یہ آیت سیکھنے کا دو گنا اجر ہوگا ۔ (رواہ ابن لال عن عثمان)
28885- "من علم آية من كتاب الله كان له مثل أجر من تعلمها ضعفين". ابن لال - عن عثمان.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28886 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ کے دین کی مدد وہی شخص کرسکتا ہے جس نے چاروں طرف سے دین کا احاطہ کیا ہو ۔ (رواہ الدیلمی عن ابن عباس (رض))
28886- "إن دين الله تعالى لن ينصره إلا من حاطه من جميع جوانبه". الديلمي - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28887 ۔۔۔ جس شخص نے کتاب اللہ تعالیٰ کی ایک آیت کسی دوسرے کو سکھلا دی جب تک یہ آیت تلاوت ہوتی رہے گی اسے ثواب ملتا رہے گا ۔ (رواہ ابن لال عن ابان عن عثمان)
28887- "من علم آية من كتاب الله كان له ثوابها ما تليت". ابن لال - عن ابان عن عثمان.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28888 ۔۔۔ اشاعت علم سے بڑھ کر کوئی صدقہ نہیں ۔ (رواہ الطبرانی وابن النجار عن سمرۃ)
28888- "ما تصدق الناس بصدقة مثل علم ينشر". "طب" وابن النجار - عن سمرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৮৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28889 ۔۔۔ اپنے بھائی کو سکھائے ہوئے علم سے بڑھ کر کوئی صدقہ نہیں جو کوئی شخص اپنے بھائی پر کرتا ہو۔ (رواہ ابن النجار من طریق ابی بکر بن ابی مریم عن راشد بن سعد وحبیب بن عبید وضمرۃ بن حبیب مرسلا)
28889- "ما من صدقة يتصدق بها رجل على أخيه أفضل من علم يعلمه إياه". ابن النجار من طريق أبي بكر بن أبي مريم - عن راشد بن سعد وحبيب بن عبيد وضمرة بن حبيب مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৮৯০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28890 ۔۔۔ آدمی کے لیے فائدہ بہت اچھا ہے حکمت بھرا کلام بہت اچھا ہدیہ ہے جسے آدمی سن لیتا ہے پھر اسے اپنا لیتا ہے اور پھر اپنے بھائی تک پہنچا دیتا ہے۔ (رواہ ھناد وابن عمشلیق فی جزنہ عن عبدالرحمن بن یزید عن ابیہ و ابونعیم ، عن ابن عباس (رض))
28890- "نعم الفائدة للعبد ونعم الهدية الكلمة من كلام الحكمة يسمعها الرجل فيلتوي عليها حتى يهديها إلى أخيه المسلم". هناد وابن عمشليق في جزئه - عن عبد الرحمن بن يزيد عن أبيه؛ أبو نعيم - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক: