কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯০৬ টি
হাদীস নং: ২৮৮৯১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28891 ۔۔۔ سب سے افضل ہدیہ اور افضل عطیہ حکمت بھرا کلمہ ہے جیسے کوئی آدمی سن لیتا ہے اور پھر اسے سیکھ کر اپنے بھائی کو سکھا دیتا ہے یہ کلمہ اس کے لیے سال بھر کی عبادت سے افضل ہے۔ (رواہ تمام وابن عساکر عن انس (رض) وفیہ عبدالعزیز بن عبدالرحمن الباسی متھم)
28891- " إن أفضل الهدية أو أفضل العطية الكلمة من كلام الحكمة يسمعها العبد ثم يتعلمها ثم يعلمها أخاه خير له من عبادة سنة على نيتها". تمام وابن عساكر - عن أنس، وفيه عبد العزيز بن عبد الرحمن البالسي متهم.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৯২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28892 ۔۔۔ کلمہ حکمت سے بڑھ کر کوئی افضل یہ نہیں ہیں جیسے کوئی مسلمان اپنے بھائی تک پہنچاتا ہو جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ اس کی ہدایت میں اضافہ کرتا ہے یا اس کے ذریعہ ہلاکت کو دور کردیتا ہے۔ (رواہ ابو یعلی عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5030 ۔
28892- "ما أهدى مسلم لأخيه هدية أفضل من كلمة حكمة يزيده الله تعالى بها هدى أو يرده بها عن ردى". "ع" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৯৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28893 ۔۔۔ علماء کی اتباع کرتے رہو چونکہ علماء دنیا کے روشن دیئے ہیں اور آخرت کے روشن چراغ ہیں۔ (رواہ الدیلمی عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تحذیر المسلمین 125 والتنزیۃ 2761 ۔
28893- "اتبعوا العلماء فإنهم سرج الدنيا ومصابيح الآخرة". الديلمي - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৯৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28894 ۔۔۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ علماء کو جمع کریں گے اور فرمائیں گے اگر میں تمہیں عذاب دیتا تمہارے دلوں میں اپنی حکمت ودیعت نہ کرتا چلو جنت میں داخل ہوجاؤ ۔ (رواہ ابن عدی ابن عساکر عن ابی امامۃ وواثلہ معا)
28894- "إذا كان يوم القيامة جمع الله العلماء فقال: إني لم أستودع حكمتي قلوبكم وأنا أريد أن أعذبكم ادخلوا الجنة". "عد، كر" عن أبي أمامة وواثلة معا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৯৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28895 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن جب اپنے بندوں کا فیصلہ کرنے کے لیے اپنی کرسی پر جلوہ افروز ہوگا علماء سے فرمائے گا : میں نے تمہارے دلوں میں اپنا علم اور حلم اس لیے ودیعت کیا ہے تاکہ تمہاری مغفرت کروں اور مجھے اس کی کچھ پروا نہیں ۔ (رواہ الطبرانی وابو نعیم عن ثعلبۃ بن الحکم اللیثی وحسن)
28895 يقول الله تبارك وتعالى للعلماء يوم القيامة إذا قعد على كرسيه لقضاء عباده : إني لم أجعل علمي وحلمي فيكم إلا وأنا أريد أن أغفر لكم على ما كان منكم ولا أبالي (طب وابو نعيم - عن ثعلبة بن الحكم الليثي وحسن).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৯৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28896 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے دن فرمائے گا : اے علماء کی جماعت ! میں نے اپنی معرفت کے لیے تمہارے دلوں میں علم ودیعت کیا ہے۔ کھڑے ہوجاؤ میں نے تمہاری بخشش کردی ، (رواہ الطیسی فی الترغیب عن جابر)
28896- "يقول الله تبارك وتعالى يوم القيامة: يا معشر العلماء إني لم أضع علمي فيكم إلا لمعرفتي بكم قوموا فإني قد غفرت لكم. الطيسي في الترغيب - عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৯৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28897 ۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ نے انبیاء سے عہد لیا ہر عالم سے بھی عہد لیا، اس کی علمی مجلسوں سے اس کے گناہ معاف کئے البتہ عالم کی طرف وحی نہیں آئی ۔ (رواہ ابو نعیم عن ابن مسعود (رض))
28897- " ليس من عالم إلا وقد أخذ الله ميثاقه يوم أخذ ميثاق النبيين يرفع عنه مساوي عمله بمجالس علمه إلا أنه لا يوحى إليه. أبو نعيم - عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৯৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28898 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے جس شخص کو بھی علم عطا کیا ہے وہ اسے ایک نہ ایک دن نجات دیتا ہے۔ (رواہ الدیلمی عن انس (رض))
28898- "ما استودع الله تعالى عبدا علما - وفي لفظ: عقلا - إلا وهو مستنقذه به يوما ما. الديلمي - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৮৯৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28899 ۔۔۔ قیامت کے دن شہداء کے خون کا علماء کی روشنائی کے ساتھ وزن کیا جائے گا علماء کی روشنائی راجح نکلے گی ۔ (رواہ ابن النجار ، عن ابن عباس (رض))
28899- " إذا كان يوم القيامة يوزن دم الشهداء بمداد العلماء فيرجح مداد العلماء على دم الشهداء". ابن النجار - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯০০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28900 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ قیامت کے دن اپنے بندوں کو اٹھائے گا پھر علماء کو الگ کرکے فرمائے گا اے جماعت علماء ! اگر میں نے تمہیں عذاب دینا ہوتا تمہیں علم کی دولت سے سرفراز نہ کرتا چلو جاؤ میں نے تمہاری مغفرت کردی ہے۔ (رواہ الطبرانی عن ابن مسعود (رض))
28900- "يبعث الله تعالى العباد يوم القيامة ثم يميز العلماء فيقول: يا معشر العلماء إني لم أضع فيكم علمي وأنا أريد أن أعذبكم اذهبوا فقد غفرت لكم". "طب" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯০১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28901 ۔۔۔ قیامت کے دن علماء کی روشنائی اور شہداء کے خون کا باہم وزن کیا جائے گا ۔ (رواہ ابن عبدالبر فی العلم عن ابی الدرداء) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف التذکرۃ 169 وتذکرۃ الموضوعات 23 ۔
28901 يوزن يوم القيامة مداد العلماء ودم الشهداء (ابن عبد البر في العلم - عن ابي الدرداء).
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯০২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28902 ۔۔۔ علماء کی روشنائی اور شہداء کے خون کا وزن کیا جائے گا ، علماء کی روشنائی شہداء کے خون پر بھاری نکلے گا ۔ (رواہ ابن الجوزی فی العلل وابن النجار عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث کی سند پر کلام ہے الوضع فی الحدیث 2951 ۔
28902- "يوزن مداد العلماء ودم الشهداء يرجح مداد العلماء على دم الشهداء". ابن الجوزي في العلل وابن النجار - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯০৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28903 ۔۔۔ عالم اور عابد کو (قیامت کے دن) اٹھایا جائے گا عابد سے کہا جائے گا تو جنت میں داخل ہوجا عالم سے کہا جائے گا تو یہیں رک جا اور لوگوں کی شفارش کر ۔ (رواہ ابن عدی والبیہقی فی شعب الایمان، وضعفہ عن جابر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 6481 ۔
28903- " يبعث العالم والعابد فيقال للعابد: ادخل الجنة ويقال للعالم: اثبت حتى تشفع للناس بما أحسنت أدبهم. "عد، هب" وضعفه - عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯০৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28904 ۔۔۔ علماء کا اکرام کرو اور ان کی عزت کرو مساکین سے محبت کرو اور ان کے ساتھ مل بیٹھو اغنیاء پر رحم کرو اور ان کے مال کے معاملہ میں انھیں درگزر کرو ، (رواہ الدیلمی عن ابی الدرداء) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے التنزیۃ 2751 وذیل اللآلی 38 ۔
28904- "أكرموا العلماء ووقروهم وأحبوا المساكين وجالسوهم وارحموا الأغنياء واعفوا عن أموالهم". الديلمي - عن أبي الدرداء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯০৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28905 ۔۔۔ تمہارے اکابر جو اہل علمہوں برکت انہی کے ساتھ ہوتی ہے۔ (رواہ الدافعی ، عن ابن عباس (رض))
28905- "البركة مع أكابركم أهل العلم. الرافعي - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯০৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28906 ۔۔۔ برکت اکابر کے ساتھ ہوتی ہے۔ (رواہ ابن عدی وقال غریب وابن عساکر ، عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے احادیث القصاص 22 واسنی المطالب 469 ۔
28906- "البركة مع الأكابر". "عد" وقال غريب وابن عساكر - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯০৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28907 ۔۔۔ عالم بہت اچھا شخص ہوتا ہے اگر اس کا محتاج بن کر اس کے پاس کوئی جائے تو نفع پہنچاتا ہے اگر کوئی اس سے پہلو تہی کرے وہ بھی بےنیاز ہوجاتا ہے۔ (رواہ ابن عساکر عن علی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 712 ۔
28907- "نعم الرجل الفقيه إن احتيج إليه انتفع به، وإن استغني عنه أغنى نفسه". ابن عساكر - عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯০৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28908 ۔۔۔ قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے ایک عالم شیطان پر ایک ہزار عابدوں سے زیادہ بھاری ہوتا ہے چونکہ عابد کی عبادت اس کی اپنی ذات کی حد تک ہوتی ہے جبکہ عالم کا علم دوسروں کے لیے ہوتا ہے۔ (رواہ ابن النجار عن ابن مسعود (رض) وفیہ عمران بن الحصین)
28908- "والذي نفس محمد بيده لعالم واحد أشد على إبليس من ألف عابد لأن العابد لنفسه والعالم لغيره". ابن النجار - عن ابن مسعود، وفيه عمر بن الحصين.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯০৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28909 ۔۔۔ فقہ میں سمجھ بوجھ پیدا کرنا افضل عبادت ہے۔ (رواہ ابوالشیخ عن انس (رض))
28909- "خير العبادة الفقه". أبو الشيخ - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮৯১০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28910 ۔۔۔ حضرت سلیمان (علیہ السلام) کو مال ، بادشاہت اور علم میں اختیار دیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے علم کو اختیار کیا اور اس کی وجہ سے انھیں مال اور بادشاہت بھی عطا ہوئی ۔ (رواہ ابن عساکر والدیلمی عن ابن عباس (رض)، وسندہ ضعیف) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2933 ۔
28910- "خير سليمان بين المال والملك والعلم فاختار العلم فأعطي الملك والمال لاختياره العلم". ابن عساكر والديلمي - عن ابن عباس وسنده ضعيف.
তাহকীক: