কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৮৯১১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28911 ۔۔۔ عالم کا گناہ ایک ہی ہوتا ہے جبکہ جاہل کا گناہ دو گنا ہوتا ہے چنانچہ عالم کو صرف ارتکاب گناہ پر عذاب دیا جائے گا جبکہ جاہل کو ارتکاب گناہ اور ترک علم پر عذاب دیا جائے گا ، (رواہ الدیلمی عن جریر عن الضحاک عن ابن عباس (رض))
28911- " ذنب العالم واحد وذنب الجاهل ذنبان؛ العالم يعذب على ركوب الذنب والجاهل يعذب على ركوب الذنب وتركه العلم". الديلمي - عن جرير عن الضحاك عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28912 ۔۔۔ عالم باللہ کی ایک رکعت اللہ تعالیٰ سے جاہل رہنے والے کی ایک ہزار رکعتوں سے افضل ہے۔ (رواہ الشیرازی فی الالقاب عن طریق مالک بن دینار عن الحسن عن انس عن علی (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3126 ۔
28912- "ركعة من عالم بالله خير من ألف ركعة من متجاهل بالله". الشيرازي في الألقاب من طريق مالك بن دينار - عن الحسن عن أنس عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28913 ۔۔۔ وہ عالم جو اپنے علم سے نفع اٹھائے وہ ایک ہزار عابدوں سے افضل ہے۔ (رواہ الدیلمی عن علی)
28913- "عالم ينتفع به خير من ألف عابد". الديلمي - عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28914 ۔۔۔ عالم عابد پر ستر درجے فضیلت رکھتا ہے ، ہر دو درجوں کے درمیان تیز رفتار گھوڑے کی سوسالہ مسافت کے برابر ہے ، یہ اس لیے ہے چونکہ شیطان نے لوگوں کے لیے بدعات وضع کی ہیں عالم ان بدعات کو دیکھ کر لوگوں کو ان سے باز رہنے کی تاکید کرتا ہے جبکہ عابد اپنی عبادت کی طرف متوجہ رہتا ہے اور ان بدعات کی طرف چنداں توجہ نہیں دیتا ، اور نہ ہی انھیں جانتا ہے۔ (رواہ الدیلمی ، عن ابو ہریرہ (رض))
28914- "فضل العالم على العابد سبعون درجة بين كل درجتين حضر الفرس السريع المضمر مائة عام وذلك أن الشيطان يضع البدعة للناس فيبصرها العالم فينهى عنها، والعابد مقبل على عبادته لا يتوجه لها ولا يعرفها". الديلمي - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28915 ۔۔۔ علم کی فضیلت عبادت کی فضیلت سے بہتر ہے بہترین دین تقوی ہے۔ (رواہ البزار والطبرانی فی الاوسط والحاکم عن حذیفۃ)
28915- "فضل العلم أفضل من فضل العبادة وخير دينكم الورع". "بز، طس، ك" عن حذيفة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28916 ۔۔۔ علم کی فضیلت عبادت سے افضل ہے اور تقوی سرمایہ دین ہے۔ (رواہ طبرانی عن ابن عباس (رض))
28916- "فضل العلم أفضل من العبادة وملاك الدين الورع". "طب" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28917 ۔۔۔ نہیں ہے قراءت مگر تدبر کے ساتھ اور عبادت سمجھ کے ساتھ ہوتی ہے، فقہ کی ایک مجلس ساٹھ سال کی عبادت سے افضل ہے۔ طبرانی عن ابن عباس۔
28917- " لا قراءة إلا بتدبر، ولا عبادة إلا بفقه، ومجلس فقه خير من عبادة ستين سنة". "قط" في الأفراد عن ابن عمر، وهو ضعيف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28918: ہر آنے والی نسل میں سے اس کے نیک لوگ اس علم کو حاصل کریں گے اور وہی لوگ (اس علم کے ذریعہ آیات واحادیث میں) حد سے گزرنے والوں کی تحریف اور باطل کاروں کی اختراع پردازی اور جاہلو کی غلط تاویلات کو دور کریں گے ۔ (رواہ ابن عدی وابو نصر السجزی فی الابانۃ وابو نعیم والبیہقی وابن عساکر عن ابراھیم بن عبدالرحمن العذری وھو مختلف فی صحبۃ قال ابن مندہ ذکر فی الصحابۃ ولا یصح قال ابو نعیم وروی عن اسامۃ بن زید (رض) و ابوہریرہ (رض) وکلھا مضطربۃ غیر مستقیمۃ وابن عدی والبیہقی وابن عساکر عن ابراھیم بن عبدالرحمن العذری قال حدثنا الثقۃ من اشیاخناء الخطیب وابن عساکر عن اسامۃ بن زید وابن عساکر ، عن انس (رض) ، الدیلمی عن ابن عمرو (رض) ، العقلی عن ابی اسامۃ بن زید وابن عساکر عن انس (رض)، الدیلمی عن ابن عمر (رض) ، یا العقیلی عن ابی اسامۃ والبزار والعقیلی عن ابن عمرو (رض) ، وابو ہریرہ (رض) معا مال الخطیب سئل احمد بن حنبل عن ھذا الحدیث وقیل لہ کانہ کلام موضوع قال لا ھو صحیح سمعتہ من غیر واحد “۔۔ کلام : ۔۔۔ حدیث پر کلام ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 6500 ۔
28918- "يحمل هذا العلم من كل خلف عدوله ينفون عنه تحريف الغالين وانتحال المبطلين وتأويل الجاهلين". "عد" وأبو نصر السجزي في الإبانة وأبو نعيم، "ق" وابن عساكر - عن إبراهيم بن عبد الرحمن العذري وهو مختلف في صحبته قال ابن منده ذكر في الصحابة ولا يصح، قال أبو نعيم وروي عن أسامة بن زيد وأبي هريرة وكلها مضطربة غير مستقيمة، "عد، ق" وابن عساكر - عن إبرهيم بن عبد الرحمن العذري ثنا الثقة من أشياخنا؛ الخطيب وابن عساكر - عن أسامة بن زيد؛ وابن عساكر - عن أنس؛ الديلمي عن ابن عمر؛ "عق" عن أبي أسامة، "بز، عق" عن ابن عمر وأبي هريرة معا، قال الخطيب سئل أحمد بن حنبل عن هذا الحديث وقيل له كأنه كلام موضوع قال لا هو صحيح سمعته من غير واحد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯১৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28919 ۔۔۔ ہر آنے والی نسل میں سے اس کے نیک لوگ علم کے وارث ہوں گے اور وہی لوگ (اس علم کے ذریعے آیات واحادیث میں) حد سے تجاوز کرنے والوں کی تحریف اور باطل کاروں کی اختراع پردازی اور جاہلوں کی غلط تاویلات کو دور کریں گے ۔ (رواہ الحاکم وابن عساکر عن ابراھیم بن عبدالرحمن العذری) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الحافط 827 ۔
28919- "يرث هذا العلم من كل خلف عدوله ينفون عنه تحريف الغالين وانتحال المبطلين وتأويل الجاهلين". "ك، كر" عن إبراهيم بن عبد الرحمن العذري.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28920 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اس علم کے ذریعے بہت ساری اقوام کو رفعت عطا فرمائے گا اور انھیں مقتداء اور پیشواء بنائے گا علم و بھلائی میں ان کی اقتداء کی جائے گی ان کے اخلاق میں ان کی اتباع کی جائے گی ان کی عمروں میں برکت کی جائے گی فرشتے ان کی عادات میں رغبت کریں گے اور ان کے پاؤں تلے پر بچھائیں گے ۔ (رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن انس (رض))
28920- يرفع الله بهذا العلم أقواما فيجعلهم قادة يقتدى بهم في الخير، ويقتص آثارهم، ويرمق أعمارهم، وترغب الملائكة في خلتهم، وبأجنحتها تمسحهم. "حل" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28921 ۔۔۔ دین کی تھوڑی سی سمجھ بوجھ کثیر عبادت سے افضل ہے اور سب سے افضل عمل وہ ہے جو تھوڑا ہو۔ (رواہ الطبرانی عن عبد الرحمن بن عوف (رض))
28921- "يسير الفقه خير من كثير العبادة، وخير أعمالكم أيسرها". "طب" عن الرحمن بن عوف.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28922 ۔۔۔ دین کی تھوڑی سی سمجھ بوجھ کثرت عبادت سے افضل ہے۔ (رواہ ابویعلی فی تاریخہ عن ابن عمرو (رض) وابو موسیٰ المدینی فی المعرفۃ عن رجاء غیر منسوب)
28922- "قليل الفقه خير من كثير العبادة". "ع" في تاريخه - عن ابن عمر، وأبو موسى المديني في المعرفة عن رجاء غير منسوب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28923 ۔۔۔ آدمی کا حکمت کی بات سننا ایک سال کی عبادت سے افضل ہے مذاکرہ علم میں گھڑی بھر کے لیے بیٹھنا غلام آزاد کرنے سے افضل ہے۔ (رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھیے التنزیۃ 2831 ۔
28923- "كلمة حكمة يسمعها الرجل خير له من عبادة سنة، والجلوس ساعة عند مذاكرة العلم خير من عتق رقبة. الديلمي - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28924 ۔۔۔ ہر چیز کا ایک ستون ہوتا ہے اور اسلام کا ستون دین میں سمجھ بوجھ پیدا کرنا ہے ایک عالم شیطان پر ایک ہزار عابدوں سے بھاری ہے۔ (رواہ الدیلمی ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ذخیرۃ الحفاظ 4485 الشذرہ 738 ۔
28924- "لكل شيء دعامة، ودعامة الإسلام الفقه في الدين، ولفقيه أشد على الشيطان من ألف عابد". "عد" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
25 289 ۔۔۔ ہر چیز کا عروج اور زوال ہوتا ہے اس دین کا یہ ہے کہ پورا قبیلہ (کوئی بھی قبیلہ ہو) دین کی سمجھ بوجھ رکھتا ہو حتی کہ علم سے نابلد ایک یا دو شخص ہی ہوں اور دین کا زوال یہ ہے کہ پورے کا پورا قبیلہ اجڈ (گنوار) ہو اور صرف ایک یا دو اشخاص صاحب علم ہوں اور وہ بھی بےیارومددگار اور ان کا کوئی حمایتی بھی نہ ہو ۔ (رواہ ابن السنی وابو نعیم عن ابی امامۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفاء 2070 ۔
28925- " لكل شيء إقبال وإدبار، وإن من إقبال هذا الدين أن تفقه القبيلة كلها بأسرها حتى لا يوجد فيها إلا الرجل المجافي أو الرجلان، وإن من إدبار هذا الدين أن يجفو القبيلة كلها بأسرها حتى لا يوجد فيها إلا الرجل الفقيه أو الرجلان فهما مقهوران ذليلان لا يجدان على ذلك أعوانا ولا أنصارا". ابن السني وأبو نعيم - عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28926 ۔۔۔ اس دین کا عروج بھی ہے اور زوال بھی ہے اس دین کا عروج یہ ہے کہ پورے کا پورا قبیلہ دین کی سمجھ بوجھ رکھتا ہو حتی کہ صرف ایک یا دو اشخاص فاسق (دین سے دور) ہوئے ہیں وہ بھی ذلیل و خوار سمجھے جاتے ہیں اگر بات کرتے بھی ہیں تو مظلوم ومقہور ہوتے ہیں اور (زوال یہ ہے کہ) اس امت کے آخر میں آنے والا پہلے آنے والے پر لعنت کرے گا جبکہ وہی لعنت کے سزاوار ہوں گے اور نوبت یہاں پر تک پہنچ جائے گی کہ لوگ سرعام اعلانیہ شراب پئیں گے اور ایک عورت لوگوں کے پاس سے گزرے گی ایک بدبخت اٹھے گا عورت کا دامن اٹھا کر اس سے زنا کرے گا جس طرح بھیڑ دم اٹھالیتی ہے اس وقت انھیں دیکھ کر نکیر کرنے والا کہے گا : ارے ! اسے پس دیوار لے جاتے نکیر کرنے والا ان اس وقت ایسا ہی ہوگا جیسے تمہارے اندر ابوبکر وعمر، اس وقت جو شخص امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے گا اس کے لیے ایسے پچاس آدمیوں کا اجر وثواب ہوگا جنہوں نے مجھے دیکھا ہو مجھ پر ایمان لائے ہوں میری اطاعت کی ہو اور میرے ہاتھ پر بیعت کی ہو۔ (رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ)
28926- إن لهذا الدين إقبالا وإدبارا، ألا وإن من إقبال هذا الدين أن تفقه القبيلة بأسرها حتى لا يبقى إلا الفاسق أو الفاسقان ذليلان فيها إن تكلما قهرا واضطهدا أو يلعن آخر هذه الأمة أولها، ألا وعليهم حلت اللعنة حتى يشربوا الخمر علانية حتى تمر المرأة بالقوم فيقوم إليها بعضهم فيرفع بذيلها كما يرفع بذنب النعجة فقائل يقول يومئذ: ألا واريتها وراء الحائط فهو يومئذ فيهم مثل أبي بكر وعمر فيكم، فمن أمر يومئذ بالمعروف ونهى على المنكر فله أجر خمسين ممن رآني وآمن بي وأطاعني، وبايعني. "طب" عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28927 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ اسی شخص کو رسوا کرتا ہے جس پر عمل وادب کا راستہ رک جائے ۔ (رواہ ابن النجار ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع المصنف 163 ۔
28927- " ما استرذل الله عبدا إلا حظر عليه العمل والأدب". ابن النجار - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28928 ۔۔۔ ایک فتنہ برپا ہوگا جو لوگوں میں کھلبلی مچا دے گا اس فتنہ سے صرف عالم ہی اپنے علم کی وجہ سے بچ پائے گا ۔ (رواہ ابوداؤد وابو نعیم فی الحنب واب نصر السجزی فی الابانۃ وابو سعید السمان فی مشیختہ والرافعی وابن النجار ، عن ابو ہریرہ (رض))
28928- "إن الفتنة يجيء فتنسف العباد نسفا وينجو العالم منها بعلمه". "د، حل" وأبو نصر السجزي في الإبانة وأبو سعيد السمان في مشيخته والرافعي وابن النجار - عن أبي هريرة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯২৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28929 ۔۔۔ جو شخص قرآن پڑھتاہو اور فرائض کو نہ جانتا ہو اس کی مثال ٹوپی کی طرح ہے جو سر کے بغیر ہو ۔ (رواہ الدیلمی عن ابی موسیٰ ۔
28929- "مثل الذي يقرأ القرآن ولا يحسن الفرائض كالبرنس لا رأس له". الديلمي - عن أبي موسى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28930 ۔۔۔ وہ عابد جو دین کی سمجھ نہ رکھتا ہو اس کی مثال اس شخص کی طرح ہے جو رات کو عمارت بناتا ہو اور دن کو منہدم کردیتا ہو۔ (رواہ ابن ابی الدنیا فی العلم والدیلمی عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
28930- " مثل العابد الذي لا يتفقه كمثل الذي يبني بالليل ويهدم بالنهار". ابن أبي الدنيا في العلم والديلمي - عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক: