কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৮৯৩১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28931 ۔۔۔ جو شخص قرآن پڑھتا ہو اور فرائض نہ جانتا ہو اس کی مثال اس شخص جیسی ہے جو سر کے بغیر ہو ۔ (رواہ الرامھرمزی من طریق اسحاق بن نجیح عن عطاء الخراسانی عن ابوہریرہ (رض))
28931- "مثل الذي يقرأ القرآن ولا يفرض مثل الذي ليس له رأس". الرامهرمزي من طريق إسحاق بن نجيح عن عطاء الخراساني - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28932 ۔۔۔ دو حریص ایسے ہیں جو کبھی سیر نہیں ہوتے طالب علم اور طالب دنیا ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن مسعود (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث پر کلام ہے دیکھئے الاتقان 2105 واسنی المطالب 1538 ۔
28932- "منهومان لا يشبع طالبهما: طالب العلم وطالب الدنيا. "طب" عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28933 ۔۔۔ دو حریص ایسے ہیں کہ ان میں سے ایک کی بھی حرص ختم نہیں ہونے پاتی علم کی طلب کا حریص چنانچہ اس کی حرص کبھی نہیں ختم ہوتی دوسرا دنیا کی طلب کا حریص چنانچہ اس کی بھی حرص کبھی نہیں ختم ہونے پاتی ۔ (رواہ ابو خیثمۃ فی العلم والطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
28933- "منهومان لا يقضي واحد منهما نهمته2: منهموم في طلب العلم لا يقضي نهمته، ومنهوم في طلب الدنيا لا يقضي نهمته". أبو خشيمة في العلم، "طب" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28934 ۔۔۔ وہ حریص کبھی سیر نہیں ہوتے علم کا حریص کبھی سیر نہیں ہوتا اور دنیا کا حریص بھی کبھی سیر نہیں ہوتا ۔ (رواہ الحاکم عن قتادہ عن انس (رض) ابن عدی عن الحسن مرسلا)
28934- منهومان لا يشبعان: منهوم في علم لا يشبع، ومنهوم في دنيا لا يشبع". "ك" عن قتادة عن أنس؛ "عد" عن الحسن مرسلا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28935 ۔۔۔ ہر صاحب علم ، علم کا بھوکا ہوتا ہے۔ (رواہ ابن السنی عن جابر (رض))
28935- " كل صاحب علم غرثان إلى علم". ابن السني - عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28936 ۔۔۔ حکمت کی بات ہر دانا شخص کا گم گشتہ متاع ہے جب وہ اسے پالیتا ہے وہ اس کا حقدار ہوتا ہے۔ (رواہ العسکری فی الامثال ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الشذرۃ 366 وکشف الخفاء 1159 ۔
28936- "كلمة الحكمة ضالة كل حكيم، فإذا وجدها فهو أحق بها". العسكري في الأمثال - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28937 ۔۔۔ چاپلوسی (چمچہ بازی) اور حسد (غبط یعنی رشک) مومن کے اخلاق کا حصہ نہیں البتہ حصول علم کیلئے یہ دونوں چیزیں نہایت کارآمد ہیں۔ (رواہ ابن عدی والبیہقی فی شعب الایمانعن معاذ)
28937- ليس من خلق المؤمن التملق ولا الحسد إلا في طلب العلم. "عد، هب" عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28938 ۔۔۔ حصول علم کے سوا حسد اور چاپلوسی جائز نہیں ۔ (رواہ ابن عدی والبیہقی فی شعب الایمان، والخطیب ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 22، 23، والتعقبات 38 ۔
28938- " لا حسد ولا ملق إلا في طلب العلم". "عد، هب" والخطيب - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৩৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28939 ۔۔۔ دو آدمیوں کے سوا کسی پر حسد کرنا جائز نہیں ، ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا وہ اور وہ اسے خیر و بھلائی کی راہ میں صرف کرتا ہو ایک وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے علم عطا کیا ہو اور وہ دوسروں کو تعلیم دیتا ہو اور اس پر عمل بھی کرتا ہو ۔ (رواہ ابونعیم فی الحلیۃ ، عن ابو ہریرہ (رض))
28939- "لا حسد إلا في اثنتين: رجل أتاه الله مالا فصرفه في سبيل الخير، ورجل أتاه الله علما فعلمه وعمل به". "حل" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৪০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28940 ۔۔۔ اللہ کی معرفت افضل علم ہے علم کے ساتھ ساتھ تھوڑا سا عمل بھی نفع بخش ہوتا ہے اور جہالت کے ساتھ کثرت عمل نفع بخش نہیں ہوتا ۔ (رواہ الدیلمی عن مؤمل بن عبدالرحمن الثقفی عن عبادۃ بن عبدالصمد وھی ضعیفان ، عن انس (رض))
28940- "أفضل العلم العلم بالله، قليل العمل ينفع مع العلم وكثير العمل لا ينفع مع الجهل". الديلمي عن مؤمل بن عبد الرحمن الثقفي عن عبادة بن عبد الصمد وهما ضعيفان - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৪১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28941 ۔۔۔ علماء تین طرح کے ہوتے ہیں ایک وہ کہ جس کی راہنمائی میں لوگ زندگی بسر کرتے ہیں اور خود بھی اپنے علم کے مطابق زندگی گزارتا ہے ایک وہ عالم کہ لوگ تو اس کی راہنمائی میں زندگی گزارتے ہیں البتہ وہ اپنے آپ کو ہلاکت میں ڈال دیتا ہے ، ایک وہ عالم جو خود تو اپنے علم کے مطابق زندگی گزارتا ہے لیکن دوسرا کوئی اس سے راہنمائی نہیں حاصل کرتا ۔ (رواہ الدیلمی عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث کے بعض اجزاء پر کلام ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3886 ۔
28941- "العلماء ثلاثة: رجل عاش به الناس وعاش بعلمه، ورجل عاش به الناس وأهلك نفسه، ورجل عاش بعلمه ولم يعش به أحد غيره. الديلمي - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৪২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28942 ۔۔۔ علم ایک پوشیدہ جوہر ہے جسے علماء کے سوا کوئی نہیں جانتا جب علماء علم کے موتی بکھیرتے ہیں تو وہی لوگ اس کا انکار کرتے ہیں جو اللہ تعالیٰ سے غافل ہوتے ہیں۔ (رواہ الدیلمی ، عن ابو ہریرہ (رض))
28942- "إن من العلم كهيئة المكنون لا يعلمه إلا العلماء بالله، فإذا نطقوا به لا ينكره إلا أهل الغرة بالله". الديلمي - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৪৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28943 ۔۔۔ کیا میں تمہیں کامل عالم کے متعلق خبر نہ دوں ؟ کامل عالم وہ ہے جو رب تعالیٰ کی رحمت سے لوگوں کو مایوس نہ کرتا ہو اور اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ناامید نہ کرتا ہو لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی تدبیر سے بےخوف نہ کرتا ہو دوسری چیزوں میں رغت کرکے قرآن کو نہ چھوڑتا ہو خبردار ! اس عبادت میں کوئی بھلائی نہیں جو علم کے بغیر ہو اور اس علم میں بھی کوئی بھلائی نہیں جو تدبر کے بغیر ہو ۔ (رواہ ابن لال فی مکارم الاخلاق عن علی (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 734 ۔
28943- "ألا أنبئكم بالفقيه كل الفقيه؟ من لا يقنط الناس من رحمة الله، ولا يؤيسهم من روح الله، ولا يؤمنهم مكر الله، ولا يدع القرآن رغبة إلى ما سواه، ألا لا خير في عبادة ليس فيها تفقه، ولا في علم ليس فيه تدبر". ابن لال في مكارم الأخلاق - عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৪৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28944 ۔۔۔ علم اسلام کی زندگی ہے ایمان کا ستون ہے جو شخص علم حاصل کرتا ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے اجر عظیم عطا فرمائے گا جو شخص علم حاصل کرکے اس پر عمل کرتا ہے تو اللہ تعالیٰ کا حق بنتا ہے کہ اسے وہ علم بھی عطا کرے جو وہ نہیں حاصل کرسکا ۔ (رواہ ابوالشیخ ، عن ابن عباس (رض))
28944- "العلم حياة الإسلام، وعماد الإيمان، ومن علم علما أنمى الله له أجره إلى يوم القيامة، ومن تعلم علما فعمل به كان حقا على الله أن يعلمه ما لم يكن يعلم". أبو الشيخ - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৪৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28945 ۔۔۔ علم عمل سے افضل ہے تقوی سرمایہ دین ہے عالم وہی ہے جو اپنے علم پر عمل کرے اگرچہ عمل تھوڑا ہی ہو ۔ (رواہ ابو الشیخ عن عبادۃ بن الصامت)
28945- "العلم خير من العمل، وملاك الدين الورع، والعالم من يعمل بالعلم وإن كان قليلا". أبو الشيخ - عن عبادة بن الصامت.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৪৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28946 ۔۔۔ علم کی دو قسمیں ہیں ایک وہ علم جو دل میں امر ہو یہی علم نافع ہے دوسرا وہ علم جو زبانی کلامی حد تک ہو یہ علم اللہ تعالیٰ کے بندوں پر حجت ہے۔ (رواہ ابو نعیم عن یوسف بن عطیۃ عن قتادۃ ، عن انس (رض))
28946- "العلم علمان: فعلم ثابت في القلب فذاك العلم النافع، وعلم في اللسان فذاك حجة الله على عبادة". أبو نعيم - عن يوسف بن عطية عن قتادة عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৪৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28947 ۔۔۔ علم کی دو قسمیں ہیں ایک وہ علم جو دل میں امر ثابت ہو یہی علم نافع ہے دوسرا علم وہ ہے جو صرف زبانی کلامی ہو یہ آدمی پر حجت ہے۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ والحکیم عن الحسن مرسلا الخطیب عن الحسن عن جابر ، اور ابن الجوزی فی العلل من الطریقین) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المشتھر 61 ۔
28947- "العلم علمان: علم في القلب فذاك العلم النافع، وعلم على اللسان فذلك حجة على ابن آدم".

"ش" والحكيم - عن الحسن مرسلا؛ الخطيب - عن الحسن عن جابر؛ وأورده ابن الجوزي في العلل من الطريقين.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৪৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28948 ۔۔۔ لوگوں میں سب سے افضل وہ شخص ہے جو سب سے زیادہ قرآن پڑھتا ہو دین میں سب سے زیادہ سمجھ بوجھ رکھتا ہو سب سے زیادہ متقی ہو سب سے زیادہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرتا ہو اور سب سے زیادہ صلہ رحم ہو ۔ (رواہ احمد بن حنبل والطبرانی والبیہقی فی شعب الایمان، والخرائطی فی مکارم الاخلاق عن درۃ بنت ابی لھب) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2897 ۔
28948- "خير الناس أقرؤهم للقرآن، وأفقهم في دين الله وأتقاهم وآمرهم بالمعروف وأنهاهم عن المنكر وأوصلهم للرحم"."حم، طب، هب" والخرائطي في مكارم الأخلاق - عن درة بنت أبي لهب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৪৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28949 ۔۔۔ اس وقت تک کوئی شخص کامل عالم نہیں ہوسکتا جب تک لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے مبغوض نہ سمجھتا ہو پھر اپنی ذات پر غور کرے تو اللہ کے ہاں لوگوں میں سے زیادہ اپنے آپ کو قابل نفرت سمجھتا ہو ۔ (رواہ ابن لال عن جابر)
28949- "لا يفقه العبد كل الفقه حتى يبغض الناس في ذات الله، ثم يرجع إلى نفسه فتكون أمقت عنده من الناس أجمعين. ابن لال - عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৫০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28950 ۔۔۔ آدمی اسی وقت کامل عالم ہوسکتا ہے جب لوگوں کو محض اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے مبغوض سمجھتا ہو اور اپنے سے زیادہ کسی کو قابل نفرت نہ سمجھتا ہو ۔ (رواہ الخطیب فی المفق والمفترق عن شداد بن اوس)
28950- "لا يفقه العبد كل الفقه حتى يمقت الناس في ذات الله وحتى لا يكون أحد أمقت من نفسه. الخطيب في المتفق والمفترق - عن شداد بن أوس.
tahqiq

তাহকীক: