কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৮৯৫১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
28951 ۔۔۔ جس شخص نے مجھ سے مروی علم کی بات لکھی یا کوئی حدیث لکھی جب تک یہ حدیث اور یہ علم باقی رہتا ہے اس کے لیے اجر وثواب برابر لکھا جاتا ہے ، (رواہ ابن عساکر فی تاریخہ عن ابی بکر حبان عن ابی امامۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الفوائد امجموعۃ 853 واللآلی 2041 ۔
28951- "من كتب عني علما أو حديثا لم يزل يكتب له الأجر ما بقي ذلك العلم والحديث". "كر" في تاريخه - عن أبي بكر. قاتل الله يهود لقد أوتوا علما "حب" عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৫২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28952 ۔۔۔ علماء رسولوں کے امین ہیں بشرطیکہ جب تک بادشاہ کے ساتھ اختلاط نہ کریں اور دنیا دار نہ بنیں چنانچہ جب سلطان کے ساتھ اختلاط کریں گے اور دنیادار بنیں گے تو رسولوں کی خیانت کی مرتکب ہوں گے لہٰذا ان سے ڈرتے رہو۔ (رواہ الحسن بن سفیان العقیلی عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفاء 1838 ۔
28952- "العلماء أمناء الرسل مالم يخالطوا السلطان ويداخلوا الدنيا، فإذا خالطوا السلطان وداخلوا الدنيا فقد خانوا الرسل فاحذروهم". الحسن بن سفيان، "عق" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৫৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28953 ۔۔۔ فقہاء (علماء) رسولوں کے امین ہوتے ہیں بشرطیکہ جب تک دنیا دار نہ بنیں اور سلطان کے پیچھے نہ چلیں جب علماء ایسا کرنے لگیں تو ان سے ڈرتے رہو ۔ (رواہ العسکری عن علی (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 194 و اسنی المطالب 978 ۔
28953- "الفقهاء أمناء الرسل ما لم يدخلوا في الدنيا ويتبعوا السلطان، فإذا فعلوا ذلك فاحذروهم. العسكري - عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৫৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28954 ۔۔۔ دین کی تین آفتیں ہیں، فاجر عالم ، ظالم حکمران اور جاہل مجتھد۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس عن ابن عباس (رض)، ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 8 والضعیفۃ 819 ۔
28954- "آفة الدين ثلاثة: فقيه فاجر، وإمام جائر، ومجتهد جاهل. "فر" - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৫৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28955 ۔۔۔ (بسا اوقات) اللہ تعالیٰ فاجر شخص سئے دین کو تقویت پہنچاتا ہے۔ (رواہ الطبرانی عن عمرو بن النعمان بن مقرہ)
28955- " إن الله تبارك وتعالى ليؤيد الدين بالرجل الفاجر". "طب" عن عمرو بن النعمان بن مقرن.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৫৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28956 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ اس دین کو ایسے لوگوں سے تقویت بخشے گا جن کا دین میں کوئی حصہ نہیں ہوگا ، یعنی وہ بےدین اور کافر ہوں گے ۔ (رواہ النسائی ابن حبان عن انس (رض) واحمد بن حنبل الطبرانی عن ابی بکرۃ)
28956- "إن الله تبارك وتعالى يؤيد هذا الدين بأقوام لا خلاق لهم". "ن، حب" عن أنس؛ "حم، طب" عن أبي بكرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৫৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28957 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ ایسے لوگوں سے اسلام کو تقویت پہنچائے گا جو اہل اسلام میں سے نہیں ہوں گے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عمرو (رض))
28957- "إن الله تبارك وتعالى ليؤيد الإسلام برجال ما هم من أهله". "طب" عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৫৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28958 ۔۔۔ میری امت کو اس کے برے لوگوں سے مضبوطی ملے گی ، (رواہ احمد بن حنبل والطبرانی عن میمون بن سناد)
28958- "قوام أمتي بشرارها". "حم، طب" عن ميمون بن سنباذ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৫৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28959 ۔۔۔ عنقریب اس دین کو ایسے لوگوں سے تقویت ملے گی جن کا اللہ کے ہاں کوئی حصہ نہیں ۔ (رواہ الحاملی فی امالبہ، عن انس (رض))
28959- "سيشد هذا الدين برجال ليس لهم عند الله خلاق 1" المحاملي في أماليه - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৬০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28960 ۔۔۔ نسیان (بھول جانا) اور ضیاع علم کی آفتیں ہیں علم کا ضیاع یہ ہے کہ تم نااہل کو علم سکھاؤ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ ، عن الاعمش مرفوعا معضلا اواخرج صدرہ فقط عن ابن مسعود (رض) موقوفا) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 3، و ضعیف الجامع 49 ۔
28960- " آفة العلم النسيان، واضاعته أن تحدث به غير أهله". "ش" عن الأعمش مرفوعا معضلا وأخرج صدره فقط عن ابن مسعود موقوفا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৬১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28961 ۔۔۔ تم میں سے جو شخص فتوی پر جرات کرے وہ دوزخ میں جانے پر جرات کرتا ہے۔ (رواہ الدارمی عن عبداللہ بن ابی جعفر مرسلا) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 3884 ۔
28961- "أجرؤكم على الفتيا أجرؤكم على النار". الدارمي - عن عبيد الله بن أبي جعفر مرسلا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৬২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28962 ۔۔۔ قصہ گو تین ہیں ، امیر ، مامور ، اور متکبر ، (رواہ الطبرانی عن عروۃ بن مالک وعن کعب بن عباس)
28962- "القصاص ثلاثة: أمير، أو مأمور، أو مختال". "طب" عن عروة بن مالك وعن كعب بن عياض.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৬৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28963 ۔۔۔ لوگوں کے سامنے قصہ گوئی صرف امیر کرتا ہے یا مامور کرتا ہے یا امر کرتا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل ، وابو داؤد عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث پر کلام ہے دیکھئے 799)
28963- "لا يقص على الناس إلا أمير أو مأمور أو آمر". "حم، د" عن عمرو
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৬৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28964 ۔۔۔ قیامت کے دن لوگوں میں اللہ تعالیٰ کی رحمت سے سب سے زیادہ وہ شخص دور ہوگا جو قصہ گوئی کرتا ہوں ۔۔۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردود ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 42 والضعیفۃ 2091 ۔
28964- "أبعد الناس من الله يوم القيامة القاص الذي يخالف ما أمر به". "فر" عن أبي هريرة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৬৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28965 ۔۔۔ مخفی شہوت سے گریزاں رہو (وہ یہ ہے کہ) عالم چاہتا ہے کہ اس کے پاس مجلس لگی رہے ۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس ، عن ابو ہریرہ (رض))
28965- "احذروا الشهوة الخفية، العالم يحب أن يجلس إليه". "فر" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৬৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28966 ۔۔۔ مجھے اپنے بعد امت پر تین باتوں کا خوف ہے عالم کے پھسلنے کا ، منافق کا قرآن کے ساتھ جھگڑے گا اور تقدیر کے جھٹلانے گا ۔ (رواہ الطبرانی عن ابی الدرداء) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 220 ۔
28966- "أخاف على أمتي من بعدي ثلاثة: زلة عالم، وجدال منافق بالقرآن والتكذيب بالقدر". "طب" عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৬৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28967 ۔۔۔ مجھے اپنی امت پر تین چیزوں کا خوف ہے : بدعات کی گمراہی کا ،: پیٹ اور شرمگاہوں کی خواہشات سے اتباع کا ، اور معرفت کے بعد غفلت کا ۔ (رواہ الحکیم والبغوی وابن مندہ وابن قانع وابن شاھین وابو نعیم الخمسہ فی کتب الصحابہ عن اقنح)
28967- "أخاف على أمتي ثلاثا: ضلالة الأهواء، واتباع الشهوات في البطون والفروج، والغفلة بعد المعرفة". الحكيم والبغوي وابن منده وابن قانع وابن شاهين وأبو نعيم، الخمسة في كتب الصحابة - عن أفلح.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৬৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28968 ۔۔۔ مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ خوف ہر اس منافق کا ہے جس کا علم زبانی کلامی ہو ۔ (رواہ ابن عدی عن عمر (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 149 کشف الخفاء 160 ۔
28968- "أخوف ما أخاف على أمتي كل منافق عليم اللسان". "عد" عن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৬৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28969 ۔۔۔ مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ خوف ہر اس منافق کا ہے جس کا علم زبان کی حد تک ہو ۔ (رواہ ابوداؤد ، الطیالسی والبیہقی فی شعب الایمانعن عمران بن حصین)
28969- إن أخوف ما أخاف على أمتي كل منافق عليم اللسان. "حم" عن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৯৭০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب دوم ۔۔۔ آفات علم اور علم پر عمل نہ کرنے والے کے متعلق وعید کا بیان :
28970 ۔۔۔ مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ خوف اس منافق کا ہے جس کا علم زبان کی حد تک ہو ۔ (رواہ احمد بن حنبل عن عمر (رض))
28970- " إن أخوف ما أخاف عليكم بعدي كل منافق عليم اللسان". "ط، هب" عن عمران بن حصين.
tahqiq

তাহকীক: