কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৯২৬১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29261 ۔۔۔ سوال نصف علم ہے میانہ روی نصف معیشت ہے میانہ روی میں آدمی مفلسی کا شکار نہیں ہوتا بخار موت کا قائد ہے دنیا مومن کا قید خانہ ہے۔ (رواہ العسکری فی الامثال عن انس (رض) وفیہ شبیب بن بشر لین الحدیث)
29261- "السؤال نصف العلم، والرفق نصف المعيشة، وما عال امرؤ في اقتصاد، الحمى قائد الموت، والدنيا سجن المؤمن". العسكري في الأمثال - عن أنس؛ وفيه شبيب بن بشر لين الحديث.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29262 ۔۔۔ اچھا سوال نصف علم ہے۔ (رواہ الازدی فی الضعفاء وابن السنی عن ابن عمر (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 558 والتمیز)
29262- "حسن السؤال نصف العلم". الأزدي في الضعفاء، وابن السني - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29263 ۔۔۔ علماء سے سوال کرو حکماء کے ساتھ مل بیٹھو اور بڑوں کے ساتھ مجلس کرو ۔ (رواہ الحکیم عن ابی جحیفۃ)
29263- "سائل العلماء، وخالل الحكماء"، وجالس الكبراء. الحكيم - عن أبي جحيفة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29264 ۔۔۔ عالم کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنے علم پر خاموش رہے جاہل کے لیے جائز نہیں کہ وہ اپنی جہالت پر خاموش رہے چنانچہ فرمان باری تعالیٰ ہے۔ ّ (آیت)” فاسئلوا اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون “۔ (رواہ ابو داؤد الطیالسی و سعید بن المنصور عن جابر)
29264- "لا ينبغي للعالم أن يسكت على علمه، ولا ينبغي للجاهل أن يسكت على جهله، قال الله تعالى: {فَاسْأَلوا أَهْلَ الذِّكْرِ إِنْ كُنْتُمْ لا تَعْلَمُونَ} ". "ط، ص" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29265 ۔۔۔ اے لوگو علم حاصل کرنے سے آتا ہے اور فقہ بھی کوشش اور حاصل کرنے سے آتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ جس شخص سے بھلائی کرنا چاہتا ہے اسے دین کی سمجھ عطا کرتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ سے اس کے بندوں میں سے اہل علم ہی ڈرتے ہیں۔ (رواہ الطبرانی عن معاویۃ)
29265- "أيها الناس إنما العلم بالتعلم والفقه بالتفقه، ومن يرد الله به خيرا يفقهه بالدين، وإنما يخشى الله من عباده العلماء. "طب" عن معاوية.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29266 ۔۔۔ علم حاصل کرنے سے آتا ہے بردباری بردبار رہنے سے آتی ہے جو شخص خیرو بھلائی کی تلاش میں رہتا ہے اسے بھلائی عطا ہوجاتی ہے جو شخص برائی سے بچنے کی کوشش کرتا ہے وہ برائی سے بچ جاتا ہے۔ (رواہ ابن عساکر عن ابوہریرہ )
29266- " إنما العلم بالتعلم، والحلم بالتحلم، ومن يتحر الخير يعطه، ومن يتق الشر يوقه". "كر" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29267 ۔۔۔ علم کی طلب میں لگے رہو اور علم کے لیے وقار اور بردباری سیکھو جن لوگوں سے علم حاصل کرو اور جنہیں علم سکھاؤ ان سے نرمی سے پیش آؤ ظلم کرنے والے علماء مت بنو وربہ جہالت تمہارے علم پر غالب آجائے گی۔ (رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ ) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 542 ۔
29267- "اطلبوا العلم واطلبوا العلم السكينة والحلم ولينوا لمن تعلمونه ولمن تعلمتم منه، ولا تكونوا من جبابرة العلماء فيغلب جهلكم علمكم". الديلمي - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29268 ۔۔۔ سوموار اور جمعرات کے دن علم طلب کرو چونکہ طالب کے لیے ان دنوں میں آسانی ہوتی ہے جب تم میں سے کسی شخص کو کوئی کام پیش آئے وہ صبح صبح اس کی لیے نکلے چونکہ میں نے اپنے رب سے سوال کیا ہے کہ میری امت کے لیے صبح میں برکت دے۔ (رواہ ابن عدی عن جابر (رض)) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 2491 ۔ والمتناھیۃ 502 ۔
29268- "اطلبوا العلم كل اثنين وخميس فإنه ميسر لمن طلب، فإذا أراد أحدكم حاجة فليبكر إليها، فإني سألت ربي أن يبارك لأمتي في بكورها. "عد" عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৬৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29269 ۔۔۔ جب تم علم کے لیے بیٹھو یا مجلس علم میں بیٹھو تو قریب ہو کر بیٹھو ایک دوسرے کے پیچھے بیٹھو متفرق ہو کر نہ بیٹھو جس طرح اہل جاہلیت بیٹھتے ہیں۔ (رواہ ابو نعیم فی اداب العالم والمتعلم والدیلمی عن ابوہریرہ (رض)) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 19 والتنزیۃ 2741 ۔
29269- "إذا جلستم إلى العلم أو في مجلس العلم فادنوا، وليجلس بعضكم خلف بعض، ولا تجلسوا متفرقين كما يجلس أهل الجاهلية". أبو نعيم في آداب العالم والمتعلم، الديلمي - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29270 ۔۔۔ کیا میں تمہیں تین آدمیوں کے متعلق خبر نہ دوں ان میں سے ایک شخص اللہ تبارک وتعالیٰ کے پاس پناہ لیتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اسے پناہ دے دیتا ہے دوسرا شخص حیاء کرتا ہے پھر اللہ تبارک وتعالیٰ کو بھی اس سے حیاء آتی ہے تیسرا شخص روگردانی کرتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ بھی اس سے روگردانی کرتا ہے۔ (رواہ البخاری مسلم الترمذی عن ابی واقد اللیثی) (نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) مسجد میں بیٹھے ہوئے تھے اتنے میں تین آدمی آئے ایک نے مجلس میں خالی جگہ دیکھی وہیں بیٹھ گیا دوسرا مجلس کے پیچھے بیٹھ گیا جب کہ تیسر واپس لوٹ گیا اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔
29270- ألا أخبركم عن النفر الثلاثة؟ أما أحدهم فآوى إلى الله تعالى فآواه الله وأما الآخر فاستحيا فاستحيا الله منه وأما الآخر فأعرض فأعرض الله عنه. "خ، م، ت" عن أبي واقد الليثي أن رسول الله صلى الله عليه وسلم بينا هو جالس في المسجد، والناس معه إذ أقبل ثلاثة نفر فأما أحدهم فرأى فرجة في الحلقة فجلس فيها، وأما الآخر فجلس خلفهم، وأما الثالث فأدبر ذاهبا فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29271 ۔۔۔ کیا میں تمہیں ان تین آدمیوں کے متعلق نہ بتاؤں پہلے نے اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف رجوع کیا اللہ تبارک وتعالیٰ نے بھی اس پر کرم فرمایا دوسرے نے حیاء کی اللہ تبارک وتعالیٰ نے بھی اس سے حیاء کرلی جب کہ تیسرے نے لاپرواہی کا مظاہرہ کیا اللہ تبارک وتعالیٰ نے بھی بےنیازی برتی اللہ تبارک وتعالیٰ بےنیاز اور سزا وار ستائش ہے۔ (رواہ الخرائطی فی مکارم الاخلاق عن الحسن مرسلا)
29271- "ألا أخبركم بهؤلاء الثلاثة؟ أما الأول فتاب فتاب الله عليه، وأما الثاني فاستحيا فاستحيا الله منه، وأما الثالث فاستغنى فاستغنى الله عنه، والله غني حميد". الخرائطي في مكارم الأخلاق - عن الحسن مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29272 ۔۔۔ رہی بات اس شخص کی سو یہ آیا اور ہمارے پاس بیٹھ گیا اس نے اللہ کی طرف رجوع کیا اللہ تبارک وتعالیٰ نے بھی اس پر عنایت فرمائی رہی بات اس کی جو تھوڑا سا چلا سو اس نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے حیاء کی اللہ تبارک وتعالیٰ نے بھی اس سے حیاء کرلی رہی بات اس شخص کی جو واپس لوٹ گیا اس نے لاپراوہی کا مظاہرہ کیا اللہ تبارک وتعالیٰ نے بھی اس سے بےنیازی برتی۔ (راوہ الحاکم عن انس)
29272- "أما هذا جاء فجلس إلينا فإنه تاب فتاب الله عليه، وأما الذي مضى قليلا فإنه استحيا فاستحيا الله منه، وأما الذي مضى على وجهه فإنه استغنى فاستغنى الله عنه". "ك" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29273 ۔۔۔ یہ علم دین ہے لہٰذا دیکھ لیا کرو کہ یہ دین تم کیسے لوگوں سے حاصل کرتے ہو۔ (رواہ ابو نصر السجزی فہ الا بانۃ وقال غریب والدیلمی الحاکم عن ابوہریرہ ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 367 ۔ والاتقان 441 حدیث کی سند میں ابراہیم بن ھیشم ضعیف راوی ہے البتہ امام مسلم نے یہی حدیث ابن سیرین کی سند سے بھی روایت کی ہے یہ ضعیف روایت مسلم کی روایت کی مؤید ہے۔
29273- " إن هذا العلم دين فانظروا عمن تأخذونه". أبو نصر السجزي في الإبانة وقال: غريب، والديلمي "ك" عن أبي هريرة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29274 ۔۔۔ یہ علم دین ہے تمہیں دیکھ لینا چاہیے کہ دین کس سے حاصل کر رہے ہو۔ (رواہ ابن عدی والحالم فی تاریخہ عن انس)
29274- "إن هذا العلم دين فلينظر أحدكم ممن يأخذ دينه. "عد، ك" في تأريخه - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29275 ۔۔۔ عنقریب ایک قوم آئے گی جو علم کی طلب میں نکلے گی جب تم انھیں دیکھو ان سے خیر خواہی سے پیش آؤ۔ (رواہ ابو داؤد البطالسی عن ابی سعید )
29275- " إنه سيأتي قوم يطلبون العلم فإذا رأيتموهم فاستوصوا بهم". "ط" عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29276 ۔۔۔ لوگ تمہارے پیچھے چلیں گے اور دوردراز علاقوں سے سفر کر کے تمہارے پاس پہنچیں گے علم کے متعلق تم سے سوال کریں گے جب وہ تمہارے پاس آئیں ان سے خیر خواہی سے پیش آنا۔ (رواہ ابو نعیم فی الحلیۃ عن ابی سعید) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 0904 ۔
29276- "الناس لكم تبع يأتونكم من أقطار الأرض يسألونكم عن العلم فإذا جاؤوكم فاستوصوا بهم خيرا". "حل" عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29277 ۔۔۔ مشرق کی طرف سے تمہارے پاس بہت سے لوگ آئیں گے اور حصول علم ان کا مقصد ہوگا جب وہ تمہارے پاس آئیں تو ان سے اچھا سلوک کرنا۔ (رواہ الترمذی قال غریب عن ابی سعید) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 497 ۔
29277- "يأتيكم رجال من قبل المشرق يتعلمون، فإذا جاؤوكم فاستوصوا بهم خيرا". "ت": غريب عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29278 ۔۔۔ عنقریب تمہارے پاس میرے بعد بہت ساری قومیں آئیں گی جو تم سے علم حاصل کریں گی جب وہ تمہارے پاس آئیں انھیں تعلیم دو اور ان سے نرمی کرو۔ (رواہ ابن عساکر عن ابی سعید)
29278- "إنه سيأتيكم بعدي أقوام يتعلمون منكم فإذا جاؤوكم فعلموهم والطفوهم". ابن عساكر - عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৭৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29279 ۔۔۔ پہلی کتابوں میں لکھا ہے : اے ابن آدم مفت تعلیم دو جس طرح تمہیں مفت تعلیم دی گئی ہے۔ (رواہ ابن لال عن ابن مسعود)
29279- "مكتوب في الكتاب الأول: يا ابن آدم علم مجانا كما علمت مجانا. ابن لال - عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৮০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29280 ۔۔۔ جس شخٰص کے پاس علم ہو وہ علم کا صدقہ کرے جس کے پاس مال ہو وہ مال صدقہ کرے (رواہ ابن السنی عن ابن عمر)
29280- "من كان له علم فليتصدق من علمه، ومن كان له مال فليتصدق من ماله". ابن السني - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক: