কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯০৬ টি
হাদীস নং: ২৯২৪১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29241 ۔۔۔ یا اللہ میں اپنے اوپر جھوٹ بولنا لوگوں کے لیے حلال نہیں کرتا ۔ (رواہ الطبرانی عن المنقع التمیمی)
29241- "اللهم لا أحل لهم أن يكذبوا علي". "طب" عن المنقع التميمي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29242 ۔۔۔ جس شخص نے میری طرف منسوب کرکے حدیث بیان کی اور جھوٹ بولا وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا لے ۔ (رواہ ابو نعیم فی المعرفۃ عن طلحۃ بن عبید اللہ)
29242- "من حدث عني وكذب فليتبوأ مقعده من النار". أبو نعيم في المعرفة - عن طلحة بن عبيد الله.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29243 ۔۔۔ جس شخص نے میری طرف جھوٹی حدیث منسوب کرکے بیان کی وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا لے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ)
29243- "من حدث عني حديثا كذبا متعمدا فليتبوأ مقعده من النار". "طب" عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
1044 2 ۔۔۔ جس شخص نے کوئی حدیث بیان کی اور ایسے ہی بیان کی جیسے سنی تھی اگر حق وسچ ہو تو اس کا اجر وثواب تمہارے لیے اور اس کے لیے ہے۔ اور اگر جھوٹ ہو تو اس کا وبال اس شخص پر ہوگا جس نے اس کی ابتداء کی ہو ۔ (رواہ الطبرانی عن ابی امامۃ)
29244- "من حدث حديثا كما سمع فإن كان برا وصدقا فلك وله، وإن كان كذبا فعلى من بدأ. "طب" عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29245 ۔۔۔ جس شخص نے کوئی حدیث بیان کی جو میں نے نہ کہی ہو یا میرے حکم میں کمی کی وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا لے ۔ (رواہ العقیلی عن ابی بکر)
29245- "من حدث عني ما لم أقل أو قصر عن شيء أمرت به فليتبوأ بيتا في النار". "عق" عن أبي بكر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29246 ۔۔۔ جس شخص نے مجھ پر ایسی بات کہی جو میں نے نہ کہی ہو وہ دوزخ میں اپنا گھر بنا لے جس شخص نے حق ولاء کو مالکوں کے علاوہ کسی اور کی طرف منسوب کیا وہ بھی دوزخ میں اپنا گھر بنا لے ۔ (رواہ ابن عساکر عن عائشۃ صدیقۃ (رض))
29246- "من قال علي ما لم أقل فليتبوأ بيتا في النار، ومن تولى غير مواليه فليتبوأ بيتا في النار". ابن عساكر - عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29247 ۔۔۔ جس شخص نے مجھ پر وہ بات کہی جو میں نے نہ کہی ہو وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا لے جس شخص سے اس کا بھائی مشورہ طلب کرے اور وہ اسے درست و صحیح مشورہ نہ دے تو گویا اس نے اپنے بھائی سے خیانت کی جس شخص نے بغیر علم کے فتوی دیا اس کا گناہ فتوی دینے والے پر ہوگا ۔ (رواہ الحاکم والبیہقی ، عن ابو ہریرہ (رض))
29247- "من قال علي ما لم أقل فليتبوأ مقعده من النار، ومن استشاره أخوه فأشار عليه بغير رشده فقد خانه، ومن أفتى بفتيا غير ثبت فإنما إثمه على من أفتاه". "ك، ق" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29248 ۔۔۔ جس شخص نے میری طرف منسوب کرکے وہ بات کہی جو میں نے نہ کہی وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا لے ۔ (رواہ الطبرانی عن اسامۃ بن زید ابو نعیم عن جابر بن عباس العبدی احمد بن حنبل الطبرانی عن سلمۃ بن الاکوع احمد بن حنبل والطبرانی عن عقبۃ بن عامر والحاکم عن الزبیر بن العوام احمد بن حنبل عن ابن عمرو الشافعی الحاکم والبیہقی فی العرفۃ ، عن ابو ہریرہ (رض) احمد بن حنبل عن عثمان) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع المصنف 207 ۔
29248- "من قال علي ما لم أقل فليتبوأ مقعده من النار". "طب" عن أسامة بن زيد؛ أبو نعيم - عن جابر بن عابس العبدي؛ "حم، طب" عن سلمة بن الأكوع؛ "حم، طب" عن عقبة بن عامر، "ك" عن الزبير بن العوام، "حم" عن ابن عمرو، الشافعي، "ك، ق" في المعرفة - عن أبي هريرة، "حم" عن عثمان.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৪৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29249 ۔۔۔ جس شخص نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا وہ دوزخ میں اپنا گھر بنا لے جس شخص نے میری حدیث رد کی جو اسے پہنچی ہو میں قیامت کے دن اس سے جھگڑا کروں گا جب تمہیں میری طرف منسوب کوئی حدیث پہنچے اور تم اسے معروف نہ سمجھو تو کہہ دو ! اللہ تعالیٰ ہی خوب جانتا ہے۔ (رواہ الطبرانی عن سلمان)
29249- "من كذب علي متعمدا فليتبوأ بيتا في النار ومن رد حديثا بلغه عني فأنا مخاصمه يوم القيامة وإذا بلغكم عني حديث فلم تعرفوه فقولوا: الله أعلم. "طب" عن سلمان.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29250 ۔۔۔ حدیث وہی ہے جسے تم معروف سمجھو ۔ (رواہ الطبرانی فی الا وسط عن علی)
29250- الحديث ما تعرفون. "طس" عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29251 ۔۔۔ جس شخص نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا وہ اپنی آنکھوں کے سامنے دوزخ میں ٹھکانا بنا لے صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا : نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم آپ کی حدیثیں بیان کرتے ہیں جن میں کمی زیادتی ہوجاتی ہے ؟ ارشاد فرمایا : میری مراد یہ نہیں ہے میری مراد یہ ہے کہ اسلام کو بدنام کرنے کے لیے کوئی شخص مجھ پر جھوٹ بول کر حدیث بیان کرے۔ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا : کیا دوزخ کی بھی آنکھ ہوئی ہے ؟ فرمایا : جی ہاں فرمان باری تعالیٰ ہے ” اذا رائتھم من مکان بعید “ جب دوزخ انھیں دور سے دیکھ لے گی چنانچہ دوزخ تبھی دیکھے گی جب اس کی آنکھیں ہوں گی۔ (رواہ الطبرانی وابن مردویہ عن ابی امامۃ) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الا باطیل 87 ۔
29251- "من كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من بين عيني جهنم، قالوا: يا رسول الله نحدث عنك بالحديث نزيد وننقص؟ قال: ليس ذلك أعنيكم إنما أعني الذي يكذب علي متحدثا يطلب به شين الإسلام، قالوا: وهل لجهنم عين؟ قال: نعم أما سمعتموه يقول: {إِذَا رَأَتْهُمْ مِنْ مَكَانٍ بَعِيدٍ} ، فهل تراهم إلا بعينين؟. "طب" وابن مردويه - عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29252 ۔۔۔ جس نے میری طرف منسوب کر کے کوئی بات کہی جو فی الواقع میں نے نہ کہی ہو وہ دوزخ میں اپنا ٹھکابا بنا لے جس شخص سے اس کا بھائی کوئی مشورہ لے اور وہ اسے غلط مشورہ دے تو گویا اس نے اپنے بھائی سے خیانت کی جس شخص کو بغیر علم کے فتوی دیا گیا تو اس کا گناہ فتوی دینے والے پر ہوگا۔ (رواہ احمد بن حبنل عن ابی ھریر ( )
29252- "من يقل علي ما لم أقل فليتبوأ مقعده من النار، ومن استشاره أخوه المسلم فأشار عليه بغير رشد فقد خانه، ومن أفتى بفتيا غير ثبت فإنما إثمه على من أفتاه. "حم" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29253 ۔۔۔ مجھ پر جھوٹ نہ بولو چونکہ مجھ پر جھوٹ بولنا عام آدمی پر جھوٹ بولنے کی طرح نہیں۔ (رواہ الطبرانی عن عبدالرحمن بن رافع بن خدیج عن ابیہ)
29253- "لا تكذبوا علي فإنه ليس كذب علي ككذب على أحد". "طب" عن عبد الرحمن بن رافع بن خديج عن أبيه.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29254 ۔۔۔ مجھ پر جھوٹ نہ بولو جو شخص مجھ پر جھوٹ بولتا ہے وہ سینہ زوری کرتا ہے۔ (رواہ الطبرانی فی الا وسط عن حذیفۃ)
29254- "لا تكذبوا علي إن الذي يكذب علي لجريء". "طس" عن حذيفة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29255 ۔۔۔ کبیرہ گناہوں میں سے بڑا گناہ یہ ہے کہ کوئی شخص مجھ پر وہ بات کہے جو میں نے نہ کہی ہو۔ (رواہ الطبرانی عن واثلۃ)
29255- "إن من أكبر الكبائر أن يقول الرجل علي ما لم أقل". "طب" عن واثلة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29256 ۔۔۔ جو شخص مجھ پر جھوٹ بولتا ہے دوزخ میں اس کے لیے گھر بنادیا جاتا ہے۔ (رواہ الحاکم فی لالکنی عن ابی بکر بن سالم عن عبداللہ بن عمر عن ابیہ عن جدہ)
29256- "الذي يكذب علي يبنى له بيت في النار. الحاكم في الكنى - عن أبي بكر بن سالم بن عبد الله بن عمر عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29257 ۔۔۔ یقیناً تمہاری مدد کی جائے گی تم درستی پہ رہو گے اور تمہارے لیے فتوحات کے دروازے کھول دیئے جائیں گے تم میں سے جو شخص یہ زمانہ پائے وہ اللہ تبارک وتعالیٰ سے ڈرے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرے صلہ رحمی کرے جس شخص نے مجھ پر جان بوجھ کر جھوٹ بولا وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا لے۔ (رواہ احمد بن حنبل والترمذی وقال حسن صحیح والبیھقی عن ابن مسعود)
29257- "إنكم منصورون ومصيبون ومفتوح لكم، فمن أدرك ذلك منكم فليتق الله وليأمر بالمعروف ولينه عن المنكر وليصل الرحم، ومن كذب علي متعمدا فليتبوأ مقعده من النار". "حم، ت: حسن صحيح ق" عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29258 ۔۔۔ بچے کا حفظ پتھر پر لکیر کی مانند ہے جبکہ بڑی عمر کے شخص کا حفظ کرنا پانی پر لکیر کی مانند ہے۔ (رواہ ابو نعیم عن انس الخطیب فی الجامع ، عن ابن عباس (رض))
29258- " حفظ الغلام كالوسم على الحجر، وحفظ الرجل بعدما يكبر كالكتابة على الماء". أبو نعيم عن أنس؛ "خط" - في الجامع - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৫৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29259 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص کسی معاملے میں شک کرے وہ اس کے متعلق مجھ سے پوچھ لے ۔ (رواہ ابن جریر والطبرانی عن المقداد بن الاسود)
29259- "إذا شك أحدكم في الأمر فليسألني عنه". ابن جرير، "طب" عن المقداد بن الأسود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯২৬০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29260 ۔۔۔ سوال نصف علم ہے میانہ روی نصف معیشت ہے جو شخص میانہ روی اختیار کرتا ہے مفلسی کا شکار نہیں ہوتا ۔ (رواہ الحاکم فی تاریخہ عن ابی امامۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفاء 476 ۔
29260- "السؤال نصف العلم، والرفق نصف المعيشة، وما عال من اقتصد. "ك" في تاريخه عن أبي أمامة.
তাহকীক: