কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৯২৮১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29281 ۔۔۔ تمہیں ہدایت دینے والا بنا کر بھیجا گیا ہے تمہیں گمراہ کرنے والا نہیں بنا کر بھیجا گیا معلم بن جاؤ ضد وہٹ دھرمی کرنے والے نہ بنو لوگوں کو ہدایت کی راہ دکھاؤ ۔ (رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن الاعمش عن عمروابن مرۃ الدیلمی عن ابن عباس (رض))
29281- "إنكم بعثتم هداة ولم تبعثوا مضلين كونوا معلمين، ولا تكونوا معاندين أرشدوا الرجل". "حل" عن الأعمش عن عمرو ابن مرة الجملي عن أبي البحتري.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৮২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29282 ۔۔۔ ہمیں حکم دیا گیا ہے کہ ہم لوگوں سے ان کی عقلوں کی مطابق بات کریں ۔ (رواہ الدیلمی ، عن ابن عباس (رض))
29282- " أمرنا أن نكلم الناس على قدر عقولهم". الديلمي - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৮৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29283 ۔۔۔ جس شخص نے کوئی حدیث بیان کی جس کی تفسیر وہ جانتا ہے اور نہ وہ شخص جانتا ہے جسے حدیث سنائی ہے گویا وہ سنانے والے کے لیے اور سننے والے کے لیے فتنہ ہوگی ۔ (رواہ ابن السنی عن عائشۃ صدیقۃ (رض) ، وفیہ عباد بن بشر)
29283- " من حدث بحديث لا يعلم تفسيره لا هو ولا الذي حدثه إلا كأنما هو فتنة عليه وعلى الذي حدثه". ابن السني - عن عائشة؛ وفيه عباد بن بشر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৮৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29284 ۔۔۔ میری احادیث میں سے میری امت کو وہی حدیثیں سناؤ جو ان کی عقلوں میں سما سکتی ہوں جو ان کی عقلوں میں سما سکتی ہوں ۔ (روا ابو نعیم ، عن ابن عباس (رض))
29284- "لا تحدثوا أمتي من أحاديثي إلا بما تحمله عقولهم". أبو نعيم - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৮৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29285 ۔۔۔ علم کے معاملہ میں میں خیر خواہی سے کام لو چونکہ علمی خیانت مالی خیانت سے زیادہ سخت ہے اور اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تم سے سوال کرے گا ۔ (رواہ الطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
29285- "تناصحوا في العلم فإن خيانة أحدكم في علمه أشد من خيانة في ماله وإن الله سائلكم يوم القيامة. "طب" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৮৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29286 ۔۔۔ علم کے معاملہ میں خیر خواہی سے کام لو ایک دوسرے سے علم نہ چھپاؤچنانچہ علمی خیانت مالی خیانت سے زیادہ سخت ہے۔ (رواہ ابو نعیم فی الحلیۃ عن ابن عباس (رض))
29286- تناصحوا في العلم ولا يكتم بعضكم بعضا فإن خيانة في العلم أشد من خيانة المال. "حل" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৮৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29287 ۔۔۔ اے جماعت صحابہ ! علم کے معاملہ میں خیر خواہ رہو ایک دوسرے سے علم نہ چھپاؤ چونکہ ایک شخص کا علم میں خیانت کرنا مال میں خیانت کرنے سے زیادہ خطرناک ہے اللہ تعالیٰ تم سے سوال کرے گا ۔ (رواہ الخطیب وابن عساکر ، عن ابن عباس (رض) وفیہ عبدالقدوس بن جبیب الکلامی متروک)
29287- "يا معشر أصحابي تناصحوا في العلم ولا يكتم بعضكم بعضا فإن خيانة الرجل في علمه أشد من خيانة في ماله، وإن الله تعالى سائلكم عنه". الخطيب وابن عساكر - عن ابن عباس، وفيه عبد القدوس بن حبيب الكلاعي متروك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৮৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29288 ۔۔۔ جب کوئی عالم ایک جماعت کو چھوڑ کر دوسری جماعت کو علم کے لیے مخصوص کرے تو اس سے عالم کو نفع ہوگا اور نہ ہی متعلم کو ۔ (رواہ الدیلمی عن ابن عمرو (رض)) فائدہ : ۔۔۔ اگر انتظام وانصرام کے پیش نظر یا جماعت بندی کے لحاظ میں ایسا کیا جائے تو یہ صورتیں اس میں داخل نہیں مثلا قرآن کی تفسیر تبھی پڑھائی جاتی ہے جب طالب علم ذیلی علوم کی واقفیت حاصل کر لیت ہے اسی طرح علم کلام کے مسائل تبھی سمجھ میں آتے ہیں جب منطق کی ابتدائی کتب پڑھ لی ہوں اس توضیح کو سامنے رکھ کر حدیث میں بیان ہوئی ہے داخل ہے۔
29288- إذا خص العالم بالعلم طائفة دون طائفة لم ينتفع به العالم ولا المتعلم". الديلمي - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৮৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29289 ۔۔۔ عالم کے لیے لازم ہے کہ وہ کم سے کم ہنسنے والا ہو زیادہ سے زیادہ رونے والا ہوہنسی مزاح سے اجتناب کرتا ہو شور نہ مچاتا ہو مقابلہ نہ کرتا ہو جھگڑتا نہ ہو اگر بات کرے تو حق بات کرے اگر خاموش رہے تو باطل سے خاموش رہے اگر داخل ہو تو نرمی اس سے آشکارہ ہوتی ہو اگر باہر نکلے تو بردباری اس سے ٹپکتی ہو۔ (رواہ الدیلمی عن ابی)
29289- " ينبغي للعالم أن يكون قليل الضحك كثير البكاء لا يمازح ولا يصاخب ولا يماري ولا يجادل إن تكلم تكلم بحق وإن صمت صمت عن الباطل وإن دخل دخل برفق وإن خرج خرج بحلم". الديلمي عن أبي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29290 ۔۔۔ جس نے کہا میں عالم ہوں وہ جاہل ہے۔ (رواہ الطبرانی فی الا وسط عن ابن عمر)
29290- "من قال إني عالم فهو جاهل". "طس" عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29291 ۔۔۔ یہ فتوی کا وقت نہیں ہے۔ (رواہ ابن السنی عن ابی سعید) کہ ایک مرتبہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز کے لیے گھر سے نکلے ایک اعرابی ملا اس نے کسی چیز کے متعلق سوال کیا آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی۔
29291- "ليس هذه ساعة فتوى". ابن السني - عن أبي سعيد قال خرج النبي صلى الله عليه وسلم إلى الصلاة فلقيه أعرابي فسأله عن شيء قال - فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عالم اور متعلم کے آداب از اکمال :
29292 ۔۔۔ سب سے پہلے حضرت داؤد (علیہ السلام) نے ” اما بعد ‘ اللہ تبارک وتعالیٰ (رض) اپ کا استعمال کیا ہے اور یہ فصل خطاب ہے۔ (رواہ الدیلمی عن ابی موسیٰ)
29292- "أول من قال "أما بعد" داود وهو فصل الخطاب". الديلمي - عن ابن موسى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب اور مراسلت کا بیان :
29293 ۔۔۔ خط کا جواب دینا واجب ہے جس طرح سلام کا جواب دینا واجب ہے۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس عن ابن عباس) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 2356 الاتقان 415 ۔
29293- "إن لجواب الكتاب حقا كرد السلام ". "فر" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب اور مراسلت کا بیان :
29294 ۔۔۔ خط کا جواب دینا واجب ہے جس طرح سلام کا جواب دینا واجب ہے (رواہ ابن عدی عن انس ابن لال عن ابن عباس) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 415 ۔ وتذکرۃ الموضوعات 64 ا۔
29294- " رد جواب الكتاب حق كرد السلام". "عد" عن أنس، ابن لال - عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب اور مراسلت کا بیان :
29295 ۔۔۔ خط کا اکرام اسے سر بمہر کرنا ہے (رواہ الطبرانی عن ابن عباس)
29295- " كرامة الكتاب ختمه". "طب" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب اور مراسلت کا بیان :
29296 ۔۔۔ جس شخص نے بغیر اجازت کے کسی کا خط کھولا اور اس میں دیکھا گویا اس نے دوزخ میں دیکھا۔ (رواہ الطبرانی عن انس ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 5444 ۔
29296- "من اطلع في كتاب أخيه بغير أمره فكأنما اطلع في النار". "طب" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب اور مراسلت کا بیان :
29297 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص کسی کو خط لکھے تو اپنے نام سے ابتداء کرے جب خط لکھ لے تو اسے خاک آلود کرے چونکہ یہ اس کی کامیابی کا سبب ہے (راوہ الطبرانی فی الا وسط عن ابی الدرداء) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 24 ا والشنذرۃ 69 ۔
29297- إذا كتب أحدكم إلى إنسان فليبدأ بنفسه، وإذا كتب فليترب كتابه فهو أنجح. "طس" عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب اور مراسلت کا بیان :
29298 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی شخص کسی کو خط لکھے تو اپنے نام سے ابتداء کرے۔ (رواہ الطبرانی عن نعمان بن بشیر) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 141 و ضعیف الجامع 671 ۔
29298- "إذا كتب أحدكم إلى أحد فليبدأ بنفسه". "طب" عن النعمان بن بشير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯২৯৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب اور مراسلت کا بیان :
29299 ۔۔۔ جب تم میں سے کوئی (بسم اللہ الرحمن الرحیم) لکھے وہ لفظ ” الرحمن “ کو واضح کر کے لکھے۔ (راوہ الخطیب فی الجامع والطبرانی فی الا وسط عن انس) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 142 و ضعیف الجامع 673 ۔
29299- "إذا كتب أحدكم بسم الله الرحمن الرحيم فليمد الرحمن". " خط" في الجامع، "طس" عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯৩০০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب اور مراسلت کا بیان :
29300 ۔۔۔ جب تم (بسم اللہ الرحمن الرحیم) لکھو تو سین کے دندانے نمایاں کر کے لکھو۔ (رواہ الخطیب وابن عساکر عن زید بن ثابت) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 675 والضعیفۃ 1737 ۔
29300- "إذا كتبت بسم الله الرحمن الرحيم فبين السين فيه". "خط" وابن عساكر - عن زيد بن ثابت.
tahqiq

তাহকীক: