কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৯১২১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29121 ۔۔۔ اس دن کو زبردست غلبہ نصیب ہوگا یہاں تک کہ دین سات سمندر پار تک پہنچ جائے گا اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہسوار سمندروں میں کود جائیں گے پر ایک قوم آئے گی وہ کہے گی ہم نے قرآن پڑھا لہٰذا ہم سے بڑا قاری کون ہوسکتا ہے اور ہم سے بڑا عالم کون ہوسکتا ہے ہم سے بڑا فقیہ کون ہے ؟ کیا ان لوگوں میں بھلائی نام کی کوئی چیز ہوگی یہ لوگ تمہیں میں سے ہوں گے اور یہ دوزخ کا ایندھن ہوں گے ۔ (رواہ ابن المبارک بالطبرانی عن العباس بن عبدالمطلب)
29121- يظهر هذا الدين حتى يجاور البحار حتى يخاض البحر بالخيل في سبيل الله، ثم يأتي قوم يقرأون القرآن يقولون قد قرأنا القرآن؛ فمن أقرأ منا ومن أفقه منا، ومن أعلم منا؟ هل في أولئك من خير؟ وأولئك منكم وأولئك هم وقود النار. ابن المبارك، "طب" عن العباس بن عبد المطلب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১২২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29122 ۔۔۔ اسلام کو غلبہ ملے گا ، حتی کہ سمندروں میں تاجروں کی آمد ورفت ہوگی اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں شہسوار سمندروں میں کود جائیں گے پھر ایک قوم کا ظہور ہوگا وہ قرآن پڑھیں گے اور کہیں گے : ہم سے بڑا قاری کون ہے ہم سے بڑا عالم کون ہے اور ہم سے بڑا فقیہ کون ہے ؟ کیا ان لوگوں میں بھلائی نام کی کوئی چیز ہوگی یہ لوگ اسی امت سے ہوں گے اور تم سے ہوں گے اور یہ لوگ دوزخ کا ایندھن ہوں گے ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن عمر (رض))
29122- " يظهر الإسلام حتى تختلف التجار في البحر حتى يخوض الخيل في سبيل الله، ثم يظهر قوم يقرأون القرآن يقولون: من أقرأ منا من أعلم منا من أفقه منا؟ هل في أولئك من خير؟ أولئك منكم، من هذه الأمة وأولئك هم وقود النار". "طس" عن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১২৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29123 ۔۔۔ ضرور ایمان غالب آئے گا حتی کہ کفر اپنی جگہوں میں بند ہو کر رہ جائے گا اور سمندروں میں بھی اسلام کا بول بالا ہوگا لوگوں پر ایک زمانہ کہ اس میں لوگ قرآن پڑھیں گے اور دوسروں کو پڑھائیں گے پھر کہیں گے : ہم نے قرآن پڑھا اور دوسروں کو پڑھایا ہے ہم سے بہتر کون ہوسکتا ہے ؟ بھلا ان لوگوں میں خیر نام کی کوئی چیز بھی ہوگی ؟ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے عرض کیا : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! یہ کون لوگ ہوں گے ؟ فرمایا : یہ لوگ تمہیں میں سے ہوں گے اور یہ لوگ دوزخ کا ایندھن ہوں گے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض) بالطبرانی من مہ ام الفضل)
29123- "ليظهرن الإيمان حتى يرد الكفر إلى مواطنه وليخاض البحر بالإسلام وليأتين على الناس زمان يتعلمون فيه القرآن فيعلمونه ويقرأون، ثم يقولون: قد قرأنا وعلمنا فمن ذا الذي هو خير منا؟ فهل في أولئك من خير؟ قالوا: يا رسول الله ومن أولئك؟ قال: أولئك منكم، وأولئك هم وقود النار". "طب" عن ابن عباس؛ "طب" عن أمه أم الفضل.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১২৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29124 ۔۔۔ میرے بعد بہت سارے قصہ گو (واعظ) ہوں گے اللہ تعالیٰ ان کی طرف نظر رحمت سے نہیں دیکھے گا ۔ (رواہ الدیلمی عن علی (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3307 ۔
29124- يكون بعدي قصاص لا ينظر الله إليهم. الديلمي - عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১২৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
25 291 ۔۔۔ عنقریب تم انسانوں میں سے شیطانوں کو دیکھو گے ان میں سے ایک شخص حدیث سنے گا اور اسے اپنے علاوہ اوروں پر چسپاں کرے گا وہ یوں لوگوں کو اس کی سماعت سے روک دے گا ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض))
29125- " يوشك أن تروا شياطين الإنس يسمع أحدهم الحديث فيقيسه على غيره فيصد الناس عن استماعه من صاحبه الذي يحدث به. "طب" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১২৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29126 ۔۔۔ عنقریب تمہارے درمیان شیاطین کا ظہور ہوگا انھیں حضرت سلیمان بن داؤد (علیہ السلام) نے سمندر میں قید کردیا تھا وہ تمہارے ساتھ مسجدوں میں نمازیں پڑھیں گے تمہارے ساتھ قرآن پڑھیں گے اور تمہارے ساتھ دین کے معاملہ میں جھگڑیں گے بلاشبہ انسانی شکلوں میں شیاطین ہوں گے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اللآلی 2501 ۔
29126- "يوشك أن يظهر فيكم شياطين كان سليمان بن داود أوثقها في البحر يصلون معكم في مساجدكم، ويقرأون معكم القرآن، ويجادلونكم في الدين وإنهم لشياطين في صور الإنس". "طب" عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১২৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29127 ۔۔۔ حضرت سلیمان بن داؤد (علیہ السلام) نے شیاطین کو سمندر میں قید کردیا تھا چنانچہ پینتیسویں سال انسانی شکلوں میں وہ سمندر سے نکلیں گے انسانوں کی مجلسوں اور مسجدوں میں بیٹھیں گے انسانوں کے ساتھ قرآن اور حدیث میں جھگڑیں گے ۔ (رواہ الشیرازی عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اللآلی 2501 ۔
29127- إن سليمان بن داود أوثق شياطين في البحر، فإذا كان سنة خمس وثلاثين خرجوا في صور الإنس وأبشارهم، فجالسوهم في المجالس والمساجد ونازعوهم القرآن والحديث. الشيرازي في الألقاب - عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১২৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29128 ۔۔۔ جب ایک سو پینتیسواں سال ہوگا سرکش شیاطین جنہیں حضرت سلیمان بن داؤد (علیہ السلام) نے سمندروں کے مختلف جزیروں میں قید کیا تھا وہاں سے نکل پڑھیں گے ان کے نو (9) حصے (90) عراق کی طرف چلے جائیں گے اہل عراق سے قرآن کے معاملہ میں جھگڑیں گے جبکہ ان کا دسواں حصہ شام میں رہے گا ۔ (رواہ العقیلی وابن عدی وابو نصر السجزی فی الابانۃ وابن عساکر عن ابی سعید وقال العقیلی لااصل لھذا الحدیث قال ابونصر غریب الاسناد والمتن ورواہ ابن الجوزی فی الموضوعات)
29128- إذا كان سنة خمس وثلاثين ومائة خرج مردة الشياطين الذين كان حبسهم سليمان بن داود في جزائر البحور فيذهب منهم تسعة أعشارهم إلى العراق يجادلونهم في القرآن ويبقى عشرهم بالشام. "عق، عد" وأبو نصر السجزي في الإبانة، "كر" عن أبي سعيد. قال "عق": لا أصل لهذا الحديث. قال أبو نصر: غريب الإسناد والمتن. وأورده ابن الجوزي في الموضوعات.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১২৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29129 ۔۔۔ دنیا اس وقت تک ختم نہیں ہوگی جب تک سمندر سے شیاطین نہ نکل پڑیں اور وہ لوگوں کو قرآن پڑھائیں گے ۔ (رواہ ابونعیم ، عن ابو ہریرہ (رض))
29129- "لا تنقضي الدنيا حتى تخرج شياطين من البحر يعلمون الناس القرآن". أبو نعيم - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৩০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29130 ۔۔۔ اس وقت تک قیامت قائم نہیں ہوگی جب تک شیطان راستوں اور بازاروں میں علماء کی مشابہت اختیار کرکے چلنا نہ شروع کر دے اور کہے گا : مجھے فلاں بن فلاں نے رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مروی یہ اور یہ حدیث سنائی ہے۔ (رواہ ابونعیم عن واثلۃ)
29130- " لا تقوم الساعة حتى يمشي إبليس في الطرق والأسواق يتشبه بالعلماء يقول: حدثني فلان بن فلان عن رسول الله صلى الله عليه وسلم بكذا وكذا". أبو نعيم - عن واثلة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৩১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29131 ۔۔۔ ذرا دیکھ لیا کرو کہ تم کن لوگوں کے ساتھ مل بیٹھے ہو اور یہ دین کن لوگوں سے سیکھتے ہو ، چنانچہ آخری زمانے میں انسانوں کی شکل میں شیاطین کا ظہور ہوگا وہ کہیں گے ہمیں فلاں نے یہ حدیث سنائی اور یہ خبر دی جب تم کسی شخص کے پاس بیٹھو اس سے اس کا نام اور اس کے والد کا نام پوچھ لو اور اس کے خاندان کے متعلق بھی پوچھ لو ، چنانچہ جب وہ غائب ہوگا اسے گم پاؤگے ۔ (رواہ الحاکم فی تاریخہ والدیلمی عن ابن مسعود (رض))
29131- "انظروا من تجالسون وعمن تأخذون دينكم فإن الشياطين يتصورون في آخر الزمان في صور الرجال فيقولون: حدثنا وأخبرنا، وإذا جلستم إلى رجل فاسألوه عن اسمه وأبيه وعشيرته فتفقدونه إذا غاب. "ك" في تأريخه، الديلمي - عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৩২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29132 ۔۔۔ اے فلاں کھڑے ہوجاؤ اور اعلان کرو کہ جنت میں صرف مومن ہی داخل ہوگا اور اللہ تعالیٰ کسی کافر شخص سے بھی دین کو تقویت پہنچا سکتا ہے۔ (رواہ البخاری عن ابوہریرہ (رض) والطبرانی عن کعب بن مالک (رض))
29132- "قم يا فلان فأذن أن لا يدخل الجنة إلا مؤمن وأن الله ليؤيد الدين بالرجل الفاجر. "خ" عن أبي هريرة؛ "طب" عن كعب بن مالك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৩৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29133 ۔۔۔ اللہ تعالیٰ ضرور اس دین کو ایسے لوگوں سے تقویت پہنچائے گا جن کا دین میں کوئی حصہ نہیں ہوگا ۔ (رواہ الطبرانی عن ابی بکرۃ ابن النجار عن انس (رض))
29133- "ليؤيدن الله عز وجل هذا الدين بأقوام لا خلاق لهم. "طب" عن أبي بكرة؛ ابن النجار - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৩৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29134 ۔۔۔ قصہ گوئی یا تو امیر کرتا ہے یا مامور یا کوئی تکلف کرنے والا شخص۔ (رواہ الطبرانی عن عبادۃ بن الصامت الطبرانی عن عوف بن مالک (رض))
29134- "لا يقص إلا أمير أو مأمور أو متكلف". "طب" عن عبادة بن الصامت؛ "طب" عن عوف بن مالك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৩৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29135 ۔۔۔ مجھے اپنی امت پر کتاب اور دودھ کا زیادہ خوف ہے رہی بات دودھ کی سو بہت ساری اقوام کو اس کی غذا دی جائے گی اور وہ جماعت اور جمعہ کی نماز کو چھوڑ دیں گے رہی بات کتاب کی چنانچہ کتاب کے معاملہ میں بہت ساری اقوام کے لیے فتوحات ہوں گی اور وہ قرآن پر ایمان والوں سے جھگڑیں گے ۔ (راہ الطبرانی عن عقبۃ بن عامر (رض))
29135- "إن أخوف ما أخاف على أمتي الكتاب واللبن، فأما اللبن فينتجع أقوام بحبه ويتركون الجماعة الجمعات، وأما الكتاب فيفتح لأقوام فيه فيجادلون به الذين آمنوا. "طب" عن عقبة بن عامر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৩৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29136 ۔۔۔ مجھے اپنی امت پر دودھ کا خوف ہے چنانچہ شیطان جھاگ اور تھنوں کے درمیان رہتا ہے (رواہ احمد بن حنبل عن ابن عمرو (رض))
29136- " لا أخاف على أمتي إلا اللبن فإن الشيطان بين الرغو والضرع". "حم" عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৩৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29137 ۔۔۔ عنقریب میری امت کی ایک جماعت کتاب اور دودھ کے معاملہ میں ہلاک ہوگی عرض کی گئی کتاب والے کون ہیں ؟ فرمایا : ایک قوم ہوگی جو کتاب اللہ کا علم حاصل کرے گی اور پھر اہل ایمان سے جھگڑے گی عرض کی گئی دودھ والے کون ہیں ؟ فرمایا : وہ ایک قوم ہوگی جو خواہشات پر مرمٹے گی اور نمازوں کو ضائع کرے گی ۔ (رواہ الطبرانی والحاکم والبیہقی فی شعب الایمان، عن عقبۃ بن عامر (رض))
29137- " سيهلك نفر من أمتي في الكتاب واللبن قيل: وما أهل الكتاب؟ قال: قوم يتعلمون كتاب الله يجادلون به الذين آمنوا، قيل: وما أهل اللبن؟ قال: قوم يتبعون الشهوات ويضيعون الصلوات". "طب، ك، هب" عن عقبة بن عامر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৩৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29138 ۔۔۔ جو شخص علم حاصل کرتا ہے اور پھر اسے آگے پھیلاتا نہیں ہے اس کی مثال اس شخص جیسی ہے جسے اللہ تعالیٰ نے مال عطا کیا ہو اور وہ اسے چھپا کر رکھ دے اور اسے خرچ نہ کرے ۔ (رواہ ابو خیثمۃ فی العلم وابو نصر السجزی فی الابانۃ ، عن ابو ہریرہ (رض))
29138- "مثل الذي يتعلم العلم ثم لا يحدث به كمثل رجل رزقه الله مالا فكنزه فلمن ينفق منه". أبو خيثمة في العلم، وأبو نصر السجزي في الإبانة - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৩৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29139 ۔۔۔ جو شخص خطبہ سنے اور پھر اسے یاد نہ رکھے اس کی مثال ایسی ہے ، اس کے بعد مثل بالا کے حدیث ذکر کی ۔ (رواہ الزامھرمزی ، عن ابو ہریرہ (رض))
29139 -" مثل الذي يسمع الخطبة ثم لا يعي ما يسمع وذكر مثله. الرامهرمزي - عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৯১৪০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29140 ۔۔۔ جب بدعات کا ظہور ہوجائے اور اس امت کے بعد میں آنے والے پہلو پر لعنت کریں تو جس شخص کے پاس علم ہو وہ اسے پھیلائے اس وقت علم کو چھپانے والا ایسا ہی ہے جیسے اللہ تعالیٰ کی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کردہ تعلیمات کو چھپانے والا ۔ (رواہ ابن عساکر عن معاذ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے 589 الضعیفۃ 1506 ۔
29140- " إذا ظهرت البدع ولعن آخر هذه الأمة أولها، فمن كان عنده علم فلينشره؛ فإن كاتم العلم يومئذ ككاتم ما أنزل الله على محمد". "كر" عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক: