কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯০৬ টি
হাদীস নং: ২৯১৪১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29141 ۔۔۔ جب اس امت کے بعد میں آنے والے لوگ پہلے لوگوں پر لعنت کریں تو اس وقت جس شخص کے پاس علم ہو وہ اس کا اظہار کرے چونکہ اس وقت علم کا چھپانے والا ایسا ہے جیسے اللہ تعالیٰ کی محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر نازل کردہ تعلیمات کو چھپانے والا ۔ (رواہ ابن عدی والخطیب ابن عساکر عن جابر) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع المصنف 233 وجنۃ المرتاب 111 ۔
29141- "إذا لعن آخر هذه الأمة أولها فمن كان عنده علم فليظهره؛ فإن كاتم العلم يومئذ ككاتم ما أنزل الله على محمد. "عد، خط، كر" عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29142 ۔۔۔ جس شخص نے علم نافع چھپائے رکھا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے آگ کی لگام پہنائیں گے ۔ (رواہ ابو نصر السجزی فی الابانۃ والخطیب عن جابر)
29142- " من كتم علما نافعا عنده ألجمه الله يوم القيامة بلجام من نار". أبو نصر السجزي في الإبانة والخطيب - عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29143 ۔۔۔ جس شخص نے علم میں بخل کیا وہ قیامت کے لایا جائے گا دراں حالیکہ کہ اس کے گلے میں آک کا طوق اور لگام ہوگی ۔ (رواہ ابن الجوزی فی العلل عن ابن عمرو (رض))
29143- "من بخل بعلم أوتيه أتي به يوم القيامة مغلولا ملجوما بلجام من نار. ابن الجوزي في العلل - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
1044 2 ۔۔۔ جس شخص سے علم نافع کے متعلق سوال کیا گیا اور اس نے علم چھپالیا وہ قیامت کے دن آگ کی لگام ڈال کر لایا جائے گا ۔ (رواہ الطبرانی والخطیب وابن عساکر ، عن ابن عباس (رض))
29144- من سئل عن علم نافع فكتمه جاء يوم القيامة ملجما بلجام من نار. "طب" والخطيب وابن عساكر - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29145 ۔۔۔ جو شخص کسی چیز کا علم رکھتا ہو وہ اسے نہ چھپائے جس شخص کی آنکھوں سے خوف خدا کے مارے آنسو نکل پڑیں وہ دوزخ میں کبھی بھی داخل نہیں ہوتا الا یہ کہ رب تعالیٰ اسے داخل کر دے (چونکہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے) جو شخص مجھ پر جھوٹ بولے وہ دوزخ میں اپنا ٹھکانا بنا لے ۔ (رواہ الطبرانی عن سعد بن المدح اس)
29145- "من علم شيئا فلا يكتمه، ومن دمعت عيناه من خشية الله لم يحل له أن يلج النار أبدا إلا تحلة الرحمن ومن كذب علي فليتبوأ بيتا في جهنم". "طب" عن سعد بن المدحاس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29146 ۔۔۔ جس شخص نے کوئی علم حاصل کیا پھر وہ علم چھپالیا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے آگ کی لگا ڈالیں گے۔ (رواہ ابن النجار عن ابن عمرو (رض))
29146- " من علم علما ثم كتمه ألجمه الله تعالى يوم القيامة بلجام من نار". ابن النجار - عن ابن عمرو.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29147 ۔۔۔ جس شخص نے علم چھپایا قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اسے آگ کی لگام ڈالیں گے ۔ (رواہ الحاکم والخطیب عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 127 ۔
29147- "من كتم علما ألجمه الله يوم القيامة بلجام من نار". "ك" والخطيب - عن ابن عمرو.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29148 ۔۔۔ جس شخص نے علم چھپایایا قیامت کے دن اسے اللہ تعالیٰ آگ کی لگام ڈالیں گے ۔ (رواہ الطبرانی وابن عدی والسجزی والخطیب عن ابن مسعود (رض))
29148- "من كتم علما ينتفع به ألجمه الله يوم القيامة بلجام من نار". "طب، عد" والسجزي والخطيب - عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৪৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29149 ۔۔۔ جس شخص نے علم چھپایا اسے قیامت کے دن آگ کی لگام ڈالی جائے گی ، (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض))
29149- "من كتم علما يعلمه ألجم يوم القيامة بلجام من نار". "طب" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29150 ۔۔۔ جس شخص نے علم چھپایا اس علم پر اجرت لی قیامت کے دن وہ اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرے گا درآنحالیکہ اس کے گلے میں آگ کی لگام پڑی ہوگی ۔ (رواہ ابن عدی عن انس (رض))
29150- "من كتم علما عنده أو أخذ عليه أجرة لقي الله تعالى يوم القيامة ملجما بلجام من نار". "عد" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29151 ۔۔۔ وہ کونسی چیز ہے جس سے منع کرنا حلال نہیں ؟ یہ چیز علم ہے جس سے منع کرنا حلال نہیں ۔ (رواہ القضاعی عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفاء 1758: المتناھیۃ 131 ۔
29151- "أي شيء لا يحل منعه؟ ذلك العلم لا يحل منعه". القضاعي - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29152 ۔۔۔ میں کسی بھی ایسے شخص کو نہیں پہچانتا جسے علم حاصل ہو اور وہ لوگوں سے ڈر کر اسے چھپاتا ہو ۔ (رواہ ابن عساکر عن ابی سعید)
29152- "لا أعرفن رجلا منكم علم علما فكتمه فرقا من الناس". ابن عساكر - عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ علوم مذمومہ کا بیان :
29153 ۔۔۔ علم نجوم بس اتنا ہی حاصل کرو ، جس سے تم بحروبر میں تاریکیوں میں راستوں کی تعیین کرسکو پھر اس سے مزید علم نجوم سے باز رہو ۔ (رواہ ابن مردیہ الدراقطنی فی کتاب النجوم عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2456 ۔
29153- ""تعلموا من النجوم ما تهتدون به في ظلمات البر والبحر ثم انتهوا". ابن مردويه، "قط" في كتاب النجوم - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ علوم مذمومہ کا بیان :
29154 ۔۔۔ بہت سارے معلمین نجوم کے گورکھ دھندے میں سر کھپاتے ہیں چنانچہ قیامت کے دن ایسے شخص کے لیے کچھ حصہ نہیں ہوگا ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3092 الضعیفۃ 417 ۔
29154- "رب معلم حروف أبي جاد دارس في النجوم ليس له عند الله خلاق يوم القيامة". "طب" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ علوم مذمومہ کا بیان :
29155 ۔۔۔ جس شخص نے علم نجوم حاصل کیا وہ جادو کا حصہ حاصل کرتا ہے جتنا علم نجوم میں اضافہ کرتا ہے وہ جادو میں اضافہ کرتا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤد وابن ماجہ ، عن ابن عباس (رض))
29155- "من اقتبس علما من النجوم اقتبس شعبة من السحر زاد ما زاد". "حم، د" هـ" عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ علوم مذمومہ کا بیان :
29156 ۔۔۔ انساب کا علم نفع بخش نہیں اور اس کی جہالت باعث ضرر نہیں ۔ (رواہ ابن عبدالبر ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3725، النواضح 1090 ۔
29156- "علم النسب علم لا ينفع وجهالة لا تضر". ابن عبد البر - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ علوم مذمومہ کا بیان :
29157 ۔۔۔ ماہرین انساب جھوٹ بولتے ہیں چونکہ رب تعالیٰ کا فرمان ہے ” وقرونا بین ذالک کثیرۃ “۔ یعنی اس کے درمیان بیشمار اقوام ہیں ۔۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 14166 التمییز 120 ۔
29157- "كذب النسابون قال الله تعالى: {وَقُرُوناً بَيْنَ ذَلِكَ كَثِيراً} . ابن سعد وابن عساكر - عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ علوم مذمومہ کا بیان :
29158 ۔۔۔ ایک نبی خطوط کھینچا کرتے تھے جس کا رمل ان کے کسی خط کے موافق ہوگیا وہ یہی ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم والترمذی عن معاویۃ بن الحکم)
29158- "كان نبي من الأنبياء يخط فمن وافق خطه فذاك. "حم، ق، ت" عن معاوية بن الحكم.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৫৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29159 ۔۔۔ ستاروں میں دیکھنے والا سورج کی ٹکیہ کی طرف دیکھنے والے کی طرح ہے چنانچہ جب وہ سورج کی طرف سختی سے دیکھتا ہے اس کی بصارت جاتی رہتی ہے۔ (رواہ الدیلمی ، عن ابو ہریرہ (رض))
29159- " مثل الناظر في النجوم كالناظر في عين الشمس كلما اشتد نظره فيها ذهب بصره". الديلمي عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১৬০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29160 ۔۔۔ جس شخص نے علم نجوم کا کچھ حصہ سیکھا اس نے جادو کا حصہ سیکھا اور جو علم نجوم میں اضافہ کرتا ہے وہ جادو میں بھی اضافہ کرتا ہے۔ (رواہ الطبرانی وابو الشیخ فی العظمۃ عن ابن عباس (رض))
29160- "من تعلم علما من النجوم تعلم شعبة من السحر من زاد زاد". "طب"، وأبو الشيخ في العظمة ابن عباس.
তাহকীক: