কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৯০৬ টি
হাদীস নং: ২৯১০১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29101 ۔۔۔ دوزخ میں ایک چکی ہے جو ظالم علماء کو بری طرح پیس ڈالے گی ۔ (رواہ ابن عساکر عن ابن عمرو (رض) وفیہ ابراہیم بن عبداللہ بن ھسام کذاب)
29101- "إن في جهنم رحي تطحن جبابرة العلماء طحنا". ابن عساكر - عن ابن عمر؛ وفيه: إبراهيم بن عبد الله بن همام كذاب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29102 ۔۔۔ دوزخ میں بہت ساری چکیاں ہوں گی جو علماء پر چلائی جائیں گی ان علماء پر وہ لوگ جھانکیں گے جو دنیا میں انھیں پہنچانتے تھے کہیں گے تمہیں اس حالت تک کس چیز نے پہنچایا ہے حالانکہ ہم تم لوگوں سے علم حاصل کرتے تھے ؟ علماء جواب دیں گے ہم تمہیں ایک بات کا حکم دیتے تھے اور خود اس کی مخالفت کرتے تھے ۔ (رواہ الدیلمی ، عن ابو ہریرہ (رض))
29102- "إن في جهنم أرحية تدور بالعلماء فيشرف عليهم من كان عرفهم في الدنيا فيقولون: ما صيركم إلى هذا وإنما كنا نتعلم منكم؟ فيقولون: إنا كنا نأمركم بأمر ونخالفكم إلى غيره". الديلمي - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29103 ۔۔۔ جہنم میں ایک وادی ہے جس سے ہر روز ستر بار جہنم بھی پناہ مانگتی ہے وہ وادی اللہ تعالیٰ نے ریاکار قاریوں کے لیے تیار کر رکھی ہے مخلوق میں سب سے زیادہ اللہ تعالیٰ کو وہ عالم مبغوض ہے جو سلطان کے پاس آتا جاتا ہو۔ (رواہ ابن عدی ، عن ابو ہریرہ (رض))
29103- إن في جهنم واديا تستعيذ منه كل يوم سبعين مرة أعده الله تعالى للقراء المرائين بأعمالهم وإن أبغض الخلق إلى الله تعالى عالم السلطان". "عد" عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29104 ۔۔۔ لوگوں میں سب سے برا شخص وہ ہے جو فاجر ہو اور جرات کرکے قرآن پڑھتا ہو اور قرآن میں کسی چیز سے باز نہ آتا ہو ۔ (رواہ الدیلمی عن ابی سعید)
29104- "إن من شرار الناس رجل فاجر جريء يقرأ كتاب الله تعالى لا يرعوي إلى شيء منه". الديلمي - عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29105 ۔۔۔ اہل جنت میں سے کچھ لوگ اہل دوزخ کے کچھ لوگوں پر اوپر سے جھانکیں گے اور کہیں گے تم کیوں دوزخ میں چلے گئے ہم تو اس کی وجہ سے جنت میں داخل ہوئے ہیں جو تمہیں سے حاصل کیا تھا اہل دوزخ کہیں گے ہم جو بات کہتے تھے اس پر عمل نہیں کرتے تھے۔ (رواہ الطبرانی عن الولید بن عقبۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1819 الضعیفۃ 1268 ۔
29105- "إن أناسا من أهل الجنة يطلعون إلى أناس من أهل النار فيقولون: بم دخلتم النار فوالله ما دخلنا الجنة إلا بما تعلمنا منكم؟ فيقولون: كنا نقول ولا نفعل". "طب" عن الوليد بن عقبة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29106 ۔۔۔ معراج والی رات میں ایسی قوم کے پاس سے گزرا کہ ان کے ہونٹ آگ کی بنی ہوئی قینچیوں سے کاٹے جاتے تھے میں نے حضرت جبرائیل (علیہ السلام) سے پوچھا : یہ کون لوگ ہیں ؟ انھوں نے جواب دیا یہ اہل دنیا کے خطباء ہیں جو لوگوں کو بھلائی کا حکم دیتے تھے اور اپنے آپکو بھول جاتے تھے ، وہ قرآن کی تلاوت کرتے تھے لیکن عقل نہیں رکھتے تھے۔ (رواہ ابو داؤد الطیاسی احمد بن حنبل وعبد بن حمید الطبرانی فی الاوسط ابو نعیم فی الحلیۃ سعید بن المنصور عن انس (رض))
29106- "مررت ليلة أسري بي على قوم تقرض شفاههم بمقاريض من نار فقلت لجبريل: من هؤلاء؟ قال خطباء من أهل الدنيا ممن كانوا يأمرون الناس بالبر وينسون أنفسهم وهم يتلون الكتاب أفلا يعقلون". "ط، حم" وعبد بن حميد، "طس، حل، ص" عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29107 ۔۔۔ جس شخص نے اپنے علم کے ذریعے اپنے آپ کو مشہور کرنا چاہا اللہ تعالیٰ اسے شہرت دے دیتا ہے لیکن اسے حقیر اور کمزور بنا دیتا ہے۔ (رواہ ابن المبارک احمد بن حنبل وھناد الطبرانی ابو نعیم فی الحلیۃ عن ابن عمرو (رض))
29107- "من سمع الناس بعلمه سمع الله به سامع خلقه وحقره وصغره". ابن المبارك، "حم" وهناد، "طب، حل" عن ابن عمرو.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29108 ۔۔۔ جس شخص نے لوگوں کو کسی بات یا عمل کی دعوت دی جبکہ اس نے خود اس پر عمل نہ کیا وہ برابر اللہ تعالیٰ کی ناراضگی کا مورد بنا رہتا ہے۔ تاوقتیکہ اس سے رک جائے یا اسے عمل میں لے آئے۔ (رواہ الطبرانی ابو نعیم فی الحلیۃ عن ابن عمرو (رض))
29108- "من دعا الناس إلى قول أو عمل ولم يعمل هو به لم يزل في سخط الله حتى يكف أو يعمل بما قال أو دعا إليه. "طب، حل" عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১০৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29109 ۔۔۔ بےعمل عالم چراغ کی طرح ہوتا ہے جو خود جل کر لوگوں کو روشنی دیتا ہے۔ (رواہ الدیلمی عن جندب)
29109- "العالم بغير عمل كالمصباح يحرق نفسه ويضيء للناس". الديلمي - عن جندب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29110 ۔۔۔ عالم علم اور عمل دونوں جنت میں ہوں گے تاہم جب عالم علم پر عمل نہ کرتا ہو علم اور عمل جنت میں چلے جاتے ہیں لیکن عالم دوزخ میں میں چلا جاتا ہے۔ (رواہ ابو نعیم ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3893 والمغیر 95)
29110- "العالم والعلم والعمل في الجنة؛ فإذا لم يعمل العالم بما يعلم كان العلم والعمل في الجنة والعالم في النار". أبو نعيم - عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29111 ۔۔۔ جو علم چاہو حاصل کرو اللہ تعالیٰ تمہیں کسی بھی علم سے اس وقت تک نفع نہیں پہنچائے گا جب تک تم عمل نہ کرو ۔ (رواہ ابن عساکر عن ابی الدرداء)
29111- "تعلموا ما شئتم، فإن الله تعالى لن ينفعكم به حتى تعملوا". ابن عساكر - عن أبي الدرداء.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29112 ۔۔۔ عنقریب علم کا دور دورہ ہوگا لیکن عمل ندارد لوگ زبانی کلامی ایک دوسرے کے قریب ہوں گے لیکن ان کے دل ایک دوسرے سے دور جب لوگوں میں یہ صورتحال پیدا ہوجائے گی اس وقت اللہ تعالیٰ ان کے دلوں ، کانوں اور آنکھوں پر مہر لگا دیں گے ۔ رواہ الدیلمی عن ابن عمرو (رض))
29112- "يوشك أن يظهر العلم ويخزن العمل ويتواصل الناس بألسنتهم ويتباعدون بقلوبهم؛ فإذا فعلوا ذلك طبع الله على قلوبهم وعلى سمعهم وعلى أبصارهم. الديلمي - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29113 ۔۔۔ قاریوں کے فخر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگو چونکہ ان کا فخر ظالم و جابر لوگوں سے زیادہ خطرناک ہے مجھے فخر کرنے والے قاری سے بڑھ کر کوئی بھی مبغوض نہیں ۔ (رواہ الدیلمی عن انس (رض))
29113- "تعوذوا بالله من فخر القراء فهم أشد فخرا من الجبابرة ولا شيء أبغض إلي من قارئ فخور". الديلمي - عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29114 ۔۔۔ خیر و بھلائی کے متعلق سوالات کرو اور شر کے متعلق سوالات نہ کرو چنانچہ برے علماء سب سے زیادہ برے لوگ ہیں۔ (رواہ ابونعیم فی الحلیۃ عن معاذ)
29114- "سلوا عن الخير ولا تسألوا عن الشر، شرار الناس شرار العلماء في الناس". "حل" عن معاذ.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29115 ۔۔۔ عنقریب میری امت میں ایسے لوگ آئیں گے جو اپنے فقہاء کو مغالطوں میں ڈالیں گے یہ لوگ میری امت کے بدترین لوگ ہوں گے۔ (رواہ سمویہ عن ثوبان) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 1402 ۔
29115- "سيكون أقوام من أمتي يغلطون فقهاءهم بعض المسائل أولئك شرار أمتي". سمويه - عن ثوبان.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29116 ۔۔۔ اے سعد کیا میں تمہیں اس سے زیادہ عجب خبر سے آگاہ نہ کروں ؟ ایک قوم آئے گی جو ایسا علم حاصل کرے گی جس سے یہ لوگ جاہل ہیں پھر اسی طرح جاہل رہیں گے ۔ (رواہ ابن عساکر عن سعد بن ابی وقاص) عرض کی یا رسول اللہ ! میں ایسی قوم کے پاس سے آرہا ہوں کہ وہ اور ان کے چوپائے برابر ہیں ، اس پر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔
29116- "يا سعد ألا أخبرك بأعجب من ذلك؟ قوم علموا ما جهل هؤلاء ثم جهلوا كجهلم. ابن عساكر - عن سعد بن أبي وقاص أنه قال يا رسول الله أتيتك من قوم هم وأنعامهم سواء - قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29117 ۔۔۔ اے عمار ! کیا میں تمہیں ان سے زیادہ عجیب قوم کے متعلق خبر نہ دوں ؟ چنانچہ ایک قوم ہوگی جو ایسا علم حاصل کرے گی جس سے یہ لوگ جاہل ہیں پھر ان کی خواہشات اور ان کی خواہشات برابر ہوں گی ۔ (رواہ الطبرانی عن عمار)
29117- "يا عمار ألا أخبرك بقوم أعجب منهم؟ قوم علموا ما جهلوا، ثم اشتهوا كشهوتهم". "طب" عن عمار.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29118 ۔۔۔ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ قرآن ایک طرف ہوگا اور وہ دوسری طرف جا رہے ہوں گے ۔ (رواہ الحکیم عن حبار بن صحر)
29118- " يأتي على الناس زمان القرآن في واد وهم في واد غيره". الحكيم - عن جبار بن صخر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১১৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29119 ۔۔۔ لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ علماء ایک دوسرے پر حسد کریں گے اور ایک دوسرے سے غیرت کریں گے جیسے بکرے غیرت کرتے ہیں۔ (رواہ الحاکم فی تاریخہ والخطیب عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 26)
29119- "يأتي على الناس زمان يحسد الفقهاء بعضهم بعضا ويغار بعضهم على بعض كتغائر التيوس بعضها على بعض". "ك" في تأريخه والخطيب - عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৯১২০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
29120 ۔۔۔ لوگوں پر ایک زمانہ آئے گا کہ لوگ اس زمانے میں قرآن پڑھیں گے اس کے حروف کو تو جمع رکھیں گے لیکن اس کی حدود کی کچھ رعایت نہیں کریں گے ان کے لیے ہلاکت ہے لوگوں میں سب سے بڑا بدبخت وہ ہے جو قرآن جمع کرے (حفظ کرے) مگر اس پر اس کا اثر نہ دیکھا جائے ۔ (رواہ ابو نعیم عن ابن عباس (رض))
29120- "يأتي على الناس زمان يتعلمون فيه القرآن فيجمعون حروفه ويضيعون حدوده، ويل لهم مما جمعوا وويل لهم مما صنعوا إن أولى الناس بهذا القرآن من جمعه ولم ير عليه أثره." أبو نعيم - عن ابن عباس.
তাহকীক: