কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

علم کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৯০৬ টি

হাদীস নং: ২৮৬৭১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28671 ۔۔۔ عالم زمین پر اللہ تعالیٰ کا امین ہوتا ہے۔ (رواہ ابن عبدالبر فی العلم عن معاذ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3837 ۔
28671- "العالم أمين الله في الأرض". ابن عبد البر في العلم - عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৭২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28672 ۔۔۔ عالم اور متعلم خیر و بھلائی میں دونوں شریک ہوتے ہیں ان کے علاوہ لوگوں میں کوئی بھلائی نہیں ۔ (رواہ الطبرانی عن ابی الدرداء (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3840 ۔
28672- "العالم والمتعلم شريكان في الخير وسائر الناس لا خير فيه". "طب" عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৭৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28673 ۔۔۔ عالم پر زمین پر اللہ تعالیٰ کا سلطان ہوتا ہے جس نے عالم کی گستاخی کی وہ ہلاک ہوا ۔ (رواہ الدیلمی فی الفردوس عن ابی ذر (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3838 ۔ والمغیرہ 95 ۔
28673- "العالم سلطان الله في الأرض، فمن وقع فيه فقد هلك". "فر" عن أبي ذر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৭৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28674 ۔۔۔ عالم علم اور عمل کا انجام جنت ہے جب عالم اپنے علم پر عمل نہ کرے تو علم اور عمل جنت میں جائیں گے جبکہ عالم دوزخ میں جائے گا ۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3839 ۔ والمغیر 95 ۔
28674- "العالم والعلم والعمل في الجنة، فإذا لم يعمل العالم بما يعلم كان العلم والعمل في الجنة وكان العالم في النار". "فر" عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৭৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28675 ۔۔۔ علماء اللہ تبارک وتعالیٰ کی مخلوق پر اس کے امین ہوتے ہیں۔ (رواہ القضاعی وابن عساکر عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3884 ۔ والنواضح 1099 ۔
28675- "العلماء أمناء الله على خلقه". القضاعي وابن عساكر - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৭৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28676 ۔۔۔ علماء میری امت کے امین ہیں۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس عن عثمان) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3855 ۔ وکشف الخفاء 1750 ۔
28676- "العلماء أمناء أمتي". "فر" عن عثمان.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৭৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28677 ۔۔۔ علماء زمین کے چمکتے ہوئے چراغ ہیں انبیاء کے خلفاء ہیں میرے اور تمام انبیاء کے ورثاء ہیں۔ (رواہ ابن عدی علی (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3888 ۔ وکشف الخفاء 1751 ۔
28677- "العلماء مصابيح الأرض، وخلفاء الأنبياء وورثتي وورثة الأنبياء". "عد" عن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৭৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28678 ۔۔۔ علماء راہنما ہوتے ہیں پرہیزگار لوگ سردار ہوتے ہیں ان کے ساتھ مل بیٹھنے سے ایمان میں اضافہ ہوتا ہے۔ (رواہ ابن النجار عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تکمیل النفع۔ ضعیف الجامع 3877 ۔
28678- "العلماء قادة، والمتقون سادة ومجالستهم زيادة". ابن النجار - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৭৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28679 ۔۔۔ علماء انبیاء کے ورثا ہوتے ہیں علماء سے اہل آسمان محبت کرتے ہیں سمندر میں تیرنے والی مچھلیاں بھی ان کے لیے استغفار کرتی ہیں حتی کہ جب مرجاتے ہیں تاقیامت ان کے لیے مغفرت کا یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔ (رواہ ابن النجار عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3889 ۔
28679- "العلماء ورثة الأنبياء يحبهم أهل السماء ويستغفر لهم الحيتان في البحر إذا ماتوا إلى يوم القيامة". ابن النجار - عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28680 ۔۔۔ علماء کی تین قسمیں ہیں ایک وہ عالم جو اپنے علم کے مطابق زندگی بسر کرتا ہے اور لوگ بھی اس کے علم سے مستفید ہو کر زندگی بسر کرتے ہیں ایک وہ عالم کہ لوگ تو اسے دیکھ کر زندگی بسر کرتے ہیں لیکن وہ خود ہلاک ہوجاتا ہے ایک وہ عالم جو خود تو اپنے علم کے مطابق زندگی گزارتا ہے لیکن لوگوں کو اس سے نفع نہیں ملتا ۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3886 ۔
28680- "العلماء ثلاثة رجل عاش بعلمه وعاش الناس به ورجل عاش الناس به فأهلك نفسه ورجل عاش بعلمه ولم يعش به غيره". "فر" أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮১
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28681 ۔۔۔ علماء کی اتباع کرو چونکہ علماء دنیا کے روشن چراغ ہوتے ہیں اور آخرت کے مصار بیح ہوتے ہیں۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تحذیر المسلمین 125 والتنزیہ 276 ۔
28681- "اتبعوا العلماء فإنهم سرج الدنيا ومصابيح الآخرة". "فر" عن أنس
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮২
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28682 ۔۔۔ عالم کے پھسل جانے سے ڈرو اور پھر اس کے رجوع کا اتنظار کرو۔ رواہ الحلوانی وابن عدی والبیہقی فی السنن عن کثیر بن عبداللہ بن عوف عن ابیہ عن جدہ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف المصنف 177 وذخیرۃ الحفاظ 89 ۔
28682- " اتقوا زلة العالم وانتظروا فيئته". الحلواني، "عد، هق" عن كثير بن عبد الله بن عوف عن أبيه عن جده.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৩
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28683 ۔۔۔ عالم کی گمراہی سے ڈرتے رہو چونکہ عالم کی گمراہی اسے دوزخ میں لاپھینکتی ہے۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس ، عن ابو ہریرہ (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 194 والضعیفۃ 2066 ۔
28683- " احذروا زلة العالم فإن زلته تكبكبه في النار". "فر" أبي هريرة
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৪
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28684 ۔۔۔ لوگوں میں سب سے زیادہ بھوکا (اور لالچی) طالب علم ہوتا ہے اور سب سے زیادہ سیر وہ شخص ہوتا ہے جو علم کا طالب نہ ہو ۔ (رواہ ابونعیم فی کتاب العلم والدیلمی فی مسند الفردوس عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 154 والضعیفۃ 820 ۔
28684- "أجوع الناس طالب العلم وأشبعهم الذي لا يبتغيه". أبو نعيم في كتاب العلم، "فر" عن ابن عمر
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৫
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28685 ۔۔۔ مؤمنین کے پاس ٹھہرو چونکہ مومن کی گم گشتہ چیز علم ہوتی ہے۔ (رواہ الدیلمی فی مسند الفردوس وابن النجار فی تاریخہ عن انس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے التنزیۃ 278 وذیل اللآلی 42 ۔
28685- "احبسوا على المؤمنين ضالتهم العلم". "فر" وابن النجار في تاريخه - عن أنس2.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৬
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28686 ۔۔۔ میری امت کا اختلاف رحمت ہے۔ (رواہ نصر المقدسی فی الحجۃ البیہقی فی رسالۃ الاشعریۃ بغیر سن ورواہ الحلیمی والقاضی حسین و امام الحرمین وغیرھم ولعلہ خرج بہ فی بعض کتب الحفاظ التی لم تصل الینا) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث الحدیث ضعیف انظر والاسرا المرفوعۃ 17 واسنی المطالب 75 وقال المناوی فی الفیض ، 209) لم اقف لہ علی سند صحیح واقل الحافظ العرافی مسندہ ضعیف۔
28686- "اختلاف أمتي رحمة". نصر المقدسي في الحجة والبيهقي في رسالة الأشعرية بغير سند وأورده الحليمي والقاضي حسين وإمام الحرمين وغيرهم ولعله خرج به في بعض كتب الحفاظ التي لم تصل إلينا
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৭
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28687 ۔۔۔ جب مجھ پر کوئی ایسا دن آجائے جس میں میرے علم میں اضافہ نہ ہو جو علم مجھے اللہ تبارک وتعالیٰ کے قریب کرے اللہ تعالیٰ اس دن کے طلوع آفتاب میں برکت نہ کرے ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط وابن عدی ابو نعیم فی الحلیۃ عن عائشۃ صدیقۃ (رض) عنہاـ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے تذکرۃ الموضوعات 22 و ترتیب الموضوعات 135 ۔
28687- إذا أتى علي يوم لا أزداد فيه علما يقربني إلى الله تعالى فلا بورك لي في طلوع شمس ذلك اليوم. "طس، عد، حل" عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৮
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28688 ۔۔۔ پل صراط پر جب عالم اور عابد اکٹھے ہوجائیں گے عابد سے کہا جائے گا جنت میں داخل ہوجا اور اپنی عبادت کے بسبب مزے کر جبکہ عالم سے کہا جائے گا : یہاں کھڑا ہوجا اور جس سے محبت کرتے ہو اس کی سفارش کرو تم جس کی بھی سفارش کرو گے تمہاری سفارش قبول کی جائے گی یا عالم کو انبیاء کی جگہ پر کھڑا کردیا جائے گا ۔ (رواہ ابوالشیخ فی الثواب والدیلمی فی مسند الفردوس ، عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 98 و ضعیف الجامع 291 ۔
28688- "إذا اجتمع العالم والعابد على الصراط؛ قيل للعابد: ادخل الجنة وتنعم بعبادتك، وقيل للعالم: قف هنا واشفع لمن أحببت فإنك لا تشفع لأحد إلا شفعت فقام مقام الأنبياء". أبو الشيخ في الثواب، "فر" عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৮৯
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28689 ۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ اپنے کسی بندے کے ساتھ بھلائی کرنا چاہتے ہیں اسے دین میں سمجھ بوجھ عطا فرماتے ہیں دنیا سے بےرغبتی عطا کرتے ہیں اور اسے اپنے عیوب دیکھنے کی توفیق دیتے ہیں۔ (رواہ البیہقی فی شعب الایمانعن انسن وعن محمد بن کعب القرظی مرسلا) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 335 والکشف الالھی 17 ۔
28689- "إذا أراد الله بعبد خيرا فقهه في الدين وزهده في الدنيا وبصره عيوبه". "هب" عن أنس وعن محمد بن كعب القرظي مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৮৬৯০
علم کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حرف العین :

اس میں چار کتب ہیں۔ علم ۔ عتاق ۔ عاریہ اور عظمت از قبیل اقوال۔

کتاب العلم ۔

اس میں تین ابواب ہیں : باب اول ۔۔۔ علم کی ترغیب کے بارے میں :
28690 ۔۔۔ جب اللہ تعالیٰ کسی بندے سے بھلائی کرنا چاہتے ہیں اسے دین میں سمجھ بوجھ عطا فرماتے ہیں اور رشد و ہدایت اس کے دل میں القاء کرتے ہیں۔ (رواہ البزار عن ابن مسعود (رض))
28690- "إذا أراد الله بعبد خيرا فقهه في الدين وألهمه رشده". البزار - عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক: