কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
طلاق کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০২ টি
হাদীস নং: ২৭৮১০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27810 ۔۔۔ تم میں سے کوئی شخص اپنی بیوی سے کیوں کہتا ہے کہ میں نے تجھے طلاق دے دی ، میں نے تجھ سے رجوع کرلیا ؟ یہ مسلمانوں کا طریقہ طلاق نہیں عورت کو طہر میں طلاق دو ۔ (رواہ البیہقی فی السنن عن ابی موسیٰ)
27810- "لم يقول أحدكم لامرأته: قد طلقتك قد راجعتك؟ ليس هذا بطلاق المسلمين طلقوا المرأة في قبل طهرها". "هق - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮১১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27811 ۔۔۔ اسے کہو اپنی بیوی سے رجوع کرے پھر اسے طہر میں طلاق دے یا وہ حاملہ ہو ۔ (رواہ الترمذی وقال حسن صحیح عن ابن عمر)
27811- "مره فليراجعها ثم ليطلقها طاهرا أو حاملا". "ت حسن صحيح - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮১২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27812 ۔۔۔ غلام اور پاگل کی طلاق اور خریدو فروخت جائز نہیں (رواہ ابن عدی والدیلمی عن جابر)
27812- "لا يجوز للعبد ولا للمعتوه طلاق ولا بيع ولا شراء". "عد والديلمي - عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮১৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم ۔۔۔ عدت استبراء اور حلال کرنے کا بیان :
27813 ۔۔۔ (جس عورت کا شوہر مرجائے اس کی) عدت چار مہینے دس دن ہے حالانکہ تم میں سے کوئی عورت جاہلیت میں سال پورا ہونے پر مینگنی پھینکتی تھی ۔ (رواہ مالک والبیہقی والترمذی والنسائی وابن ماجہ عن ام سلمۃ (رض))
27813- "إنما هي أربعة أشهر وعشر وقد كانت إحداكن في الجاهلية ترمي بالبعرة على رأس الحول". "مالك، ق، ت، ن، هـ - عن أم سلمة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮১৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم ۔۔۔ عدت استبراء اور حلال کرنے کا بیان :
27814 ۔۔۔ جس عورت کا خاوند مرجائے وہ عصفر (بوٹی) میں رنگے ہوئے کپڑے نہ پہنے ، اور مشق زدہ کپڑے نہ پہنے ، زیور نہ پہنے مہندی نہ لگائے اور سرمہ بھی نہ لگائے ۔ (رواہ احمد بن حنبل والنسائی عن ام سلمۃ (رض))
27814- "المتوفى عنها لا تلبس المعصفر من الثياب ولا الممشقة 2 ولا المحلى ولا تختضب ولا تكتحل". "حم، ن - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮১৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم ۔۔۔ عدت استبراء اور حلال کرنے کا بیان :
27815 ۔۔۔ جو عورت اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ تین دن سے زیادہ سوگ منائے البتہ اپنے شوہر پر سوگ کرسکتی ہے چونکہ اسے چار ماہ دس ان اس پر سوگ کرنا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم واصحاب السنن الثلاثۃ عن ام حبیبۃ وزینب بنت جحش واحمد بن حنبل ومسلم والنسائی وابن ماجہ عن حفصہ وعائشۃ والنسائی عن ام سلمۃ (رض))
27815- "لا يحل لامرأة تؤمن بالله واليوم الآخر أن تحد 3 على ميت فوق ثلاث ليال إلا على زوج فإنها تحد عليه أربعة أشهر وعشرا". "حم، ق، – عن أم حبيبة وزينب بنت جحش؛ حم، م، ن، هـ - عن حفصة وعائشة؛ ن - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮১৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فرع دوم ۔۔۔ عدت استبراء اور حلال کرنے کا بیان :
27816 ۔۔۔ جو عورت اللہ کی اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ تین دن سے زیادہ سوگ نہ کرے البتہ اپنے خاوند پر چار ماہ دس دن سوگ کرے، وہ سرمہ نہ لگائے ، رنگے ہوئے کپڑے نہ پہنے خوشبو لگا کر نہ چلے البتہ حیض سے پاک ہونے کے بعد تھوڑی سی خوشبو استعمال کرسکتی ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابو دادؤ والنسائی وابن ماجہ عن ام عطیۃ (رض))
27816- "لا يحل لامرأة تؤمن بالله واليوم الآخر تحد فوق ثلاث إلا على زوج أربعة أشهر وعشرا؛ فإنها لا تكتحل، ولا تلبس ثوبا مصبوغا إلا ثوب عصب، ولا تمس طيبا إلا إذا طهرت من محيضها نبذة من قسط أو أظفار" "حم، ق، د، ن هـ - عن أم عطية"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮১৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27817 ۔۔۔ اپنے گھر میں ٹھہری رہو حتی کہ تمہاری مدت (عدت) پوری ہوجائے ۔ (رواہ الترمذی وقال حسن صحیح والنسائی وابن ماجہ والحاکم عن الفریعۃ بنت مالک اخت ابی سعید)
27817- "امكثي في بيتك حتى يبلغ الكتاب أجله". "ت حسن صحيح، ن، هـ، ك - عن الفريعة بنت مالك أخت أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮১৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27818 ۔۔۔ اپنے اسی گھر میں ٹھہری رہو جس میں تمہیں شوہر کی وفات کی خبر پہنچی ہے یہاں تک کہ تمہاری مدت (عدت پوری ہوجائے) ۔ فریعہ (رض) کہتی ہیں : میں نے اسی گھر میں چار ماہ دس دن گزارے ۔ (رواہ احمد بن حنبل والطبرانی والنسائی عن الفریعۃ بنت مالک اخت ابی سعید)
27818- "امكثي في بيتك الذي أتاك نعي زوجك حتى يبلغ الكتاب أجله قالت فاعتددت فيه أربعة أشهر وعشرا". "حم، طب، ن - عنها".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮১৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27819 ۔۔۔ جس عورت کا شوہر مرجائے وہ مہندی نہ لگائے ، سرمہ نہ لگائے ، خوشبو نہ لگائے ، رنگے ہوئے کپڑے نہ پہنے اور زیور بھی نہ پہنے ۔ (رواہ الطبرانی عن ام سلمۃ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ سوگ کرنے کا معنی ہی افسوس کرنا ہے اگر شوخ کپڑے ، مہندی ، زیور ، خوشبو وغیرہ استعمال کی جائے تو وہ سوگ ، سوگ نہیں رہتا ، بلکہ خوشی بن جاتی ہے ، اسی طرح اچھے اچھے کپڑے اسی طرح انواع و اقسام کے کپڑے بھی وہ عورت نہ پہنے جس کا خاوند مرگیا ہو یہی حکم میک اپ کرنے کا ہے ایام سوگ میں میک اپ کرنا بھی جائز نہیں ۔ (از مترجم)
27819- "لا تختضب المتوفى عنها زوجها ولا تكتحل ولا تطيب ولا تلبس ثوبا مصبوغا ولا تلبس حليا". "طب- عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮২০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27820 ۔۔۔ تین دن تک سوگ والے کپڑے پہن لو پھر جو چاہو کرو ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابن مسیع والبیہقی فی السنن عن اسماء بنت عمیس)
27820- "تسلبي ثلاثة أيام، ثم اصنعي ما شئت". "حم وابن منيع، هق - عن أسماء بنت عميس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮২১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عدت طلاق اور متعہ طلاق :
27821 ۔۔۔ تمہاری عدت اس وقت پوری ہوجائے گی جب تم وضع حمل کرلو گی ۔ (رواہ عن سبیعۃ)
27821- "قد حللت حين وضعت حملك". "عب - عن سبيعة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮২২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عدت طلاق اور متعہ طلاق :
27822 ۔۔۔ عدت گزر چکی ہے اسے پیغام نکاح دے دو ۔ (رواہ ابن ماجہ عن الزھیر)
27822- "سبق الكتاب أجله اخطبها إلى نفسها". "هـ - عن الزهير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮২৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عدت طلاق اور متعہ طلاق :
27823 ۔۔۔ تمہارے لیے خرچہ بھی نہیں اور رہائش بھی نہیں ۔ (رواہ مسلم عن فاطمۃ بنت قیس)
27823- "لا نفقة لك ولا سكنى". "م - عن فاطمة بنت قيس"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮২৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عدت طلاق اور متعہ طلاق :
27824 ۔۔۔ تمہارے لیے خرچہ نہیں ہاں البتہ اگر تم حاملہ ہو تو پھر خرچہ ہے۔ (رواہ ابو داؤد عنھا)
27824- "لا نفقة لك إلا أن تكوني حاملا". "د - عنها"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮২৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عدت طلاق اور متعہ طلاق :
25 278 ۔۔۔ جاؤ اور اپنی کھجوریں کاٹو شاید تم ان سے صدقہ کرو یا بھلائی کا کام کرو ۔ (رواہ ابوداؤد والنسائی وابن ماجہ والحاکم عن جابر)
27825- "اخرجي فجدي نخلك لعلك أن تصدقي منه أو تفعلي خيرا". "د ، ن، هـ، ك - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮২৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عدت طلاق اور متعہ طلاق :
27826 ۔۔۔ عورت کے لیے نان نفقہ اور رہائش اس وقت ہوگی جب اس پر شوہر کو رجوع کا حق حاصل ہو ۔ (رواہ النسائی عن فاطمۃ بنت قیس)
27826- "إنما النفقة والسكنى للمرأة إذا كان لزوجها عليها الرجعة". "ن - عن فاطمة بنت قيس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮২৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عدت طلاق اور متعہ طلاق :
27827 ۔۔۔ جس عورت کو تین طلاقین دی گئی ہو اس کے لیے رہائش اور نفقہ نہیں ۔ (رواہ الحاکم عن فاطمۃ بنت قیس)
27827- "المطلقة ثلاثا ليس لها سكنى ولا نفقة". "ك - عن فاطمة بنت قيس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮২৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عدت طلاق اور متعہ طلاق :
27828 ۔۔۔ اسے متعہ (تھوڑا سا سازو و سامان) دے دو اگرچہ وہ ایک صاع ہی کیوں نہ ہو ۔ (رواہ الخطیب عن جابر)
27828- "متعها ولو بصاع". "خط - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮২৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ عدت طلاق اور متعہ طلاق :
27829 ۔۔۔ وہ حاملہ عورت جس کا خاوند مرگیا ہو اس کے لیے نفقہ نہیں ہوگا ۔ (رواہ الدارقطنی عن جابر) ۔ کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4916 ۔
27829- "ليس للحامل المتوفى عنها زوجها نفقة". "قط - عن جابر".
তাহকীক: