কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

طلاق کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩০২ টি

হাদীস নং: ২৭৮৫০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلالہ کا بیان :
27850 ۔۔۔ شاید تم رفاعہ کے پاس واپس جانا چاہتی ہو سو اس وقت تک اس کے پاس واپس نہیں جاسکتی جب تک اس کا (دوسرے خاوند کا) شہد نہ چکھ لو اور وہ تمہارا شہد نہ چکھ لے (یعنی تم سے جماع نہ کرے) ۔ رواہ البخاری ومسلم والنسائی عن عائشۃ (رض))
27850- "لعلك تريدين أن ترجعي إلى رفاعة حتى تذوقي عسيلته وبذوق عسيلتك". "ق، ن - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৫১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلالہ کا بیان :
27851 ۔۔۔ (مطلقہ) عورت پہلے خاوند کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوتی جب تک دوسرا خاوند اس سے جماع نہ کرے ۔ (رواہ النسائی عن ابن عمر (رض))
27851- "لا تحل للأول حتى يجامعها الآخر". "ن - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৫২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلالہ کا بیان :
27852 ۔۔۔ شہد سے مراد جماع ہے۔ (رواہ ابو نعیم فی الحلیۃ عن عائشۃ (رض)) اکمال :
27852- "العسيلة الجماع". "حل - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৫৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27853 ۔۔۔ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو مختلف طہروں میں تین طلاقیں دے دے یا مبہم تین طلاقیں دے دے وہ اس کے لیے حلال نہیں رہتی تاوقتیکہ وہ دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے ۔ (رواہ الطبرانی عن الحسن بن علی)
27853- "إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا عند الأقراء أو طلقها ثلاثا مبهمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "طب - عن الحسن بن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৫৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27854 ۔۔۔ جو شخص بھی اپنی بیوی کو مختلف طہروں میں تین طلاقیں دے دے یا مبہم تین طلاقیں دے وہ عورت اس کے لیے حلال نہیں رہتی جب تک دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے ۔ (رواہ الدارقطنی عن سوید بن غفلۃ وابن عساکر عنہ عن ابیہ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفۃ 1210 ۔
27854- "أيما رجل طلق امرأته ثلاثا عند الأقراء أو ثلاثا مبهمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "قط - عن سويد بن غفلة؛ وابن عساكر - عنه عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৫৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27855 ۔۔۔ جس شخص نے بھی اپنی بیوی کو تین طلاقیں دیں بایں طور پر کہ ہر طہر کے شروع میں ایک ایک طلاق دیتا رہا یا ہر طہر کے آخر میں ایک طلاق دیتا رہا یا اکٹھی تین طلاقیں دیں وہ عورت اس شخص کے لیے حلال نہیں رہتی تاوقتیکہ وہ دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے ۔
27855- "أيما رجل طلق امرأته ثلاثا عند كل طهر تطليقة أو عند رأس كل طهر تطليقة، أو طلق ثلاثا لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "قط في الأفراد والديلمي - عن الحسن بن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৫৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27856 ۔۔۔ جو شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے دے وہ اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں ہوتی جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے ۔ (رواہ البیہقی)
27856- "من طلق امرأته ثلاثا لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "ق - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৫৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27857 ۔۔۔ وہ مطلقہ عورت جسے تین طلاقیں دی گئی ہوں وہ پہلے خاوند کے لیے حلال نہیں ہوتی جب تک کہ کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرلے اور دوسرا اس سے جماع نہ کرے اور اس کا شہد نہ چکھ لے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عمر (رض))
27857- "المطلقة ثلاثا لا تحل لزوجها الأول حتى تنكح زوجا غيره ويخالطها ويذوق من عسيلتها". "طب - عن ابن عمر"
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৫৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27858 ۔۔۔ تمہیں پہلے شوہر کے پاس جانے کا اختیار حاصل نہیں تاوقتیکہ اس کے علاوہ کوئی اور شخص تمہارا شہد نہ چکھ لے (یعنی تم سے جماع نہ کرے ۔ (رواہ احمد بن حنبل عن عبداللہ بن عباس (رض))
27858- "ليس لك ذلك حتى يذوق عسيلتك رجل غيره". "حم - عن عبد الله بن العباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৫৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27859 ۔۔۔ اے تمیمہ ! بخدا تم عبدالرحمن کے پاس واپس نہیں جاسکتی ہو تاوقتیکہ اس کے علاوہ کوئی اور شخص تمہارا شہد چکھ نہ لے ۔ (رواہ الطبرانی عن عائشۃ)
27859- "والله يا تميمة لا ترجعين لعبد الرحمن حتى يذوق عسيلتك رجل غيره". "طب - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৬০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27860 ۔۔۔ مطلقہ عورت پہلے خاوند کے لیے حلال نہیں ہوتی تاوقتیکہ دوسرا خاوند اس کا شہد نہ چکھ لے ۔ (رواہ البیہقی عن عائشۃ (رض) البیہقی عن انس البیہقی ، عن ابن عمر (رض))
27860- "لا تحل للأول حتى يذوق الآخر عسيلتها". "ق - عن عائشة؛ ق - عن أنس؛ ق - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৬১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27861 ۔۔۔ وہ عورت تمہارے لیے حلال نہیں ہوگی جب تک کہ وہ شہد نہ چکھ لے ۔ (رواہ البیہقی عن عبدالرحمن بن الزبیر)
27861- "لا تحل لك حتى تذوق العسيلة". "ق - عن عبد الرحمن بن الزبير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৬২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27862 ۔۔۔ نکاح نہیں ہوتا مگر وہی جو رغبت سے ہو اور دھوکا دہی سے نکاح نہیں ہوتا اور اس شخص کا نکاح بھی نہیں ہوتا جو کتاب اللہ کا مذاق اڑاتا ہو اور شہد نہ چکھتا ہو یعنی جماع نہ کرے اور عورت پہلے کے لیے حلال ہوجائے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض))
27862- "لا نكاح إلا نكاح رغبة لا نكاح دلسة ولا مستهزئ بكتاب الله لم يذق العسيلة". "طب - عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৬৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27863 ۔۔۔ جس شخص نے طلاق مغلظہ دی اس نے اللہ تعالیٰ کے دین کا مذاق اڑایا اور اسے سامان کھیل سمجھا ہم اس پر تین طلاقوں کا حکم لاگو کریں گے چنانچہ وہ عورت اس کے لیے حلال نہیں ہوگی تاوقتیکہ وہ دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے ۔ (رواہ ابونعیم وابن النجار عن علی)
27863- "من طلق البتة اتخذ دين الله هزوا ولعبا وألزمناه ثلاثا لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "أبو نعيم وابن النجار - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৬৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27864 ۔۔۔ کوئی شخص اپنی بیوی کو خلیہ یعنی تم نکاح کی قید سے آزاد ہو یا بریۃ یعنی تم عقد نکاح سے بری ہو یا حرام ہو کہا تو وہ عورت اس کے لیے حلال نہیں رہے گی تاوقتیکہ وہ کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے ۔ (رواہ الدیلمی عن علی)
27864- "الخلية 3 والبرية والحرام لا تحل حتى تنكح زوجا غيره". "الديلمي - عن علي".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৬৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27865 ۔۔۔ جب کوئی باندی کسی شخص کے نکاح میں ہو اور وہ اسے دو طلاقیں دے دے پھر وہ خود اسے خرید لے اب وہ باندی اس کے لیے حلال نہیں ہوگی تاوقتیکہ وہ باندی کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے ۔ (رواہ الدارقطنی فی الافراد عن ابن عمر (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اللطیفۃ 52 ۔
27865- "إذا كانت الأمة تحت الرجل فطلقها تطليقتين، ثم اشتراها لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "قط في الأفراد - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৬৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27866 ۔۔۔ غلام دو طلاقوں کا مالک ہوتا ہے دو طلاقوں کے بعد عورت اس کے لیے حلال نہیں رہتی تاوقتیکہ وہ کسی دوسرے خاوند سے نکاح نہ کرے ، باندی کی عدت دو حیض ہیں ، باندی پر آزاد عورت سے نکاح کیا جاسکتا ہے جبکہ آزاد عورت پر باندی سے نکاح نہیں کیا جاسکتا۔ (رواہ الدارقطنی البیقی فی السنن عن عائشۃ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3651 ۔
27866- "طلاق العبد اثنتان، ولا يحل له حتى تنكح زوجا غيره وقرء الأمة حيضتان، وتتزوج الحرة على الأمة، ولا تتزوج الأمة على الحرة". "قط، هق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৬৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27867 ۔۔۔ باندی کی دو طلاقیں ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہیں۔ (رواہ ابو داؤد والترمذی وابن ماجہ والحاکم عن عائشۃ وابن ماجہ عن ابن عمر (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الترمذی 206 و ضعیف ابن ماجہ 451 ۔
27867- "طلاق الأمة تطليقتان وعدتها حيضتان". "د، ت 1، هـ، ك - عن عائشة؛ هـ - عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৬৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27868 ۔۔۔ باندی کی دو طلاقیں ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہیں۔ (رواہ البیہقی فی السنن وضعفہ وابن عساکر عن عائشۃ (رض))
27868- "تطلق الأمة تطليقتين وتعتد حيضتين". "هق وضعفه، كر - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৭৮৬৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27869 ۔۔۔ باندی کو دو طلاقیں دی جاسکتی ہیں اور اس کی عدت دو حیض ہیں۔ (رواہ البیہقی فی السنن عن عائشۃ (رض))
27869- "تطلق الأمة تطليقتين وقرءها حيضتان". "هق - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক: