কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
طلاق کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০২ টি
হাদীস নং: ২৭৮৭০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم ۔۔۔ ترہیب عن الطلاق کا بیان :
27870 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ طلاق کو ناپسند کرتا ہے جبکہ عتاق (غلام آزاد کرنے) کو پسند کرتا ہے۔ (رواہ الدیلمی فی الفردوس عن معاذ بن جبل) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع 1689 والکشف الالہی 78 ۔
27870- "إن الله تعالى يبغض الطلاق ويحب العتاق". "فر - عن معاذ بن جبل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৭১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم ۔۔۔ ترہیب عن الطلاق کا بیان :
27871 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے کسی ایسی چیز کو حلال نہیں کیا جو طلاق سے بڑھ کر اسے مبغوض ہو۔ (رواہ الحاکم عن محارب بن دثار مرسلا) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 18 والشذرۃ 9 ۔
27871- "ما أحل الله شيئا أبغض إليه من الطلاق". "ك - عن محارب بن دثار مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৭২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم ۔۔۔ ترہیب عن الطلاق کا بیان :
27872 ۔۔۔ سب سے زیادہ ناپسندیدہ حلال چیز اللہ تعالیٰ کے ہاں طلاق ہے۔ (رواہ ابوداؤد وابن ماجہ والحاکم عن ابن عمر (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابی داؤد 472 و ضعیف ابن ماجہ 441 ۔
27872- "أبغض الحلال إلى الله الطلاق". "د ، هـ، ك - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৭৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم ۔۔۔ ترہیب عن الطلاق کا بیان :
27873 ۔۔۔ شادی کرو اور عورتوں کو طلاق نہ دو بلاشبہ اللہ تعالیٰ نکاح پر نکاح کرنے والوں اور طلاق دینے والوں مردوں اور عورتوں کو پسند نہیں فرماتے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن موسیٰ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 2430 ۔
27873- "تزوجوا ولا تطلقوا؛ فإن الله لا يحب الذواقين والذواقات". "طب - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৭৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم ۔۔۔ ترہیب عن الطلاق کا بیان :
27874 ۔۔۔ شادیاں کرو طلاقیں مت دو چونکہ طلاق سے عرش پر کپکپی طاری ہوجاتی ہے۔ (رواہ ابن عدی عن علی) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 18 وتحذیر المسلمین 86 ۔
27874- "تزوجوا ولا تطلقوا فإن الطلاق يهتز منه العرش". "عد 4 - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৭৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم ۔۔۔ ترہیب عن الطلاق کا بیان :
27875 ۔۔۔ عورتوں کو طلاق صرف کسی سخت تہمت کی وجہ سے دی جائے چونکہ اللہ تبارک وتعالیٰ نکاح کرنے والے اور طلاقیں دینے والے مردوں اور عورتوں کو پسند نہیں کرتا ۔ (رواہ الطبرانی عن ابی موسیٰ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6244 ۔
27875- "لا تطلق النساء إلا من ريبة فإن الله لا يحب الذواقين ولا الذواقات". "طب - عن أبي موسى".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৭৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم ۔۔۔ ترہیب عن الطلاق کا بیان :
27876 ۔۔۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ بیشمار نکاح کرنے والے اور طلاقیں دینے والے مردوں اور عورتوں کو پسند نہیں کرتا ۔ (رواہ الطبرانی عن عبادہ الصامت) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 317 ۔
27876- "إن الله لا يحب الذواقين ولا الذواقات". "طب - عن عبادة ابن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৭৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ فصل دوم ۔۔۔ ترہیب عن الطلاق کا بیان :
27877 ۔۔۔ شیطان پانی (سمندر) پر اپنا تخت بچھاتا ہے پھر اپنے لشکر (چمچے دائیں بائیں فساد مچانے کے لیے بھیج دیتا ہے اس کے ہاں سب سے بڑا مقام اس کا ہوتا ہے جس نے کوئی بڑا فتنہ سرانجام دیا ہو چنانچہ ایک (چمچہ) آتا ہے اور کہتا ہے میں نے فلاں کام کیا شیطان کہتا ہے تو نے کوئی خاص کام نہیں کیا پھر ایک اور آتا ہے اور کہتا ہے : جب میں نے تجھے چھوڑا ہے میں نے فلاں میاں بیوی کے درمیان فرقت ڈالی ہے شیطان اسے اپنے قریب تر رکھتا ہے اور شاباش دیتے ہوئے کہتا ہے تو بہت اچھا ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم عن جابر)
27877- "إن إبليس يضع عرشه على الماء، ثم يبعث سراياه فأدناهم منه منزلة أعظمهم فتنة يجيء أحدهم فيقول: فعلت كذا وكذا، فيقول ما صنعت شيئا ويجيء أحدهم فيقول: ما تركته حتى فرقت بينه وبين أهله فيدنيه منه ويقول: نعم أنت". "حم، م 1 - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৭৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27878 ۔۔۔ اے معاذ ! اللہ تبارک وتعالیٰ نے طلاق سے بڑھ کر کوئی چیز ناپسندیدہ نہیں پیدا کی ، اور اللہ تبارک وتعالیٰ نے سطح زمین پر غلام آزاد کرنے سے زیادہ محبوب چیز نہیں پید کی چنانچہ جب کوئی شخص اپنے غلام سے کہتا ہے تو آزاد ہے انشاء اللہ وہ غلام آزاد ہوجاتا ہے اور استثناء کا اعتبار نہیں ہوتا ، جب کوئی شخص اپنی بیوی سے کہتا ہے : تجھے طلاق ہے انشاء اللہ عورت کو طلاق نہیں ہوتی استشاء کا اعتبار کیا جاتا ہے۔ (رواہ ابن عدی والبیہقی والدیلمی عن معاذ)
27878- "يا معاذ ما خلق الله شيئا أبغض إليه من الطلاق، وما خلق الله على وجه الأرض أحب إليه من العتاق، فإذا قال الرجل لمملوكه: أنت حر إن شاء الله فهو حر، ولا استثناء له، وإذا قال الرجل لامرأته: أنت طالق إن شاء الله فله استثناؤه ولا طلاق عليه". "عد، ق والديلمي - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৭৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27879 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے نکاح سے زیادہ محبوب کوئی چیز حلال نہیں کی اور طلاق سے زیادہ ناپسندیدہ چیز حلال نہیں کی ۔ (رواہ ابن لال والدیلمی عن ابن عمر (رض))
27879- "ما أحل الله عز وجل حلالا أحب إليه من النكاح ولا أحل حلالا أكره إليه من الطلاق". "ابن لال والديلمي - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৮০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27880 ۔۔۔ کوئی چیز نہیں ان چیزوں میں سے جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے حلال کی ہیں جو اللہ کے ہاں سب سے زیادہ ناپسندیدہ ہو طلاق سے بڑھ کر ۔ (رواہ البخاری عن ابن عباس (رض) وفیہ الربیع بن بدر متروک)
27880- "ما من شيء مما أحل الله لكم أكره عنده من الطلاق". "ابن النجار - عن ابن عباس وفيه الربيع بن بدر متروك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৮১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27881 ۔۔۔ اے ابو ایوب ! ام ایوب کی طلاق ایک بڑا گناہ ہے۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض))
27881- "يا أبا أيوب إن طلاق أم أيوب كان حوبا" طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৮২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27882 ۔۔۔ ” مسند صدیق “ مکحول سے مروی ہے کہ ابوبکر ، عمر ، علی ، ابن مسعود ، ابو درداء عبادہ بن صامت عبداللہ بن قیس اشعری (رض) اجمعین فرمایا کرتے تھے جو شخص اپنی بیوی کو ایک یا دو طلاقیں دے وہ اس سے رجوع کرنے کا زیادہ حق رکھتا ہے جب تک عورت نے تیسرے حیض سے غسل نہ کیا ہو عدت کے اندر خاوند بیوی کا وارث ہوگا اور بیوی خاوند کی وارث ہوگی ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27882- "مسند الصديق" عن مكحول "أن أبا بكر وعمر وعليا وابن مسعود وأبا الدرداء وعبادة بن الصامت وعبد الله بن قيس الأشعري كانوا يقولون في الرجل يطلق امرأة تطليقة أو تطليقتين، إنه أحق بها ما لم تغتسل من حيضتها الثالثة يرثها وترثه ما دامت في العدة". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৮৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27883 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں : جو شخص اپنی بیوی کو طلاق دے اور اسے ایک یا دو حیض آئیں پھر اسے حیض نہ آئے اسے چاہیے کہ 9 ماہ تک انتظار کرے حتی کہ اس کا حمل واضح ہوجائے اگر نو ماہ میں حمل واضح نہ ہو اسے چاہیے کہ عدت کے تین ماہ اور گزارے 9 ماہ کے بعد جو اس نے حیض کے گزرے تھے ۔ (رواہ مالک والشافعی وعبدالرزاق وعبد بن حمید والبیہقی)
27883- عن عمر قال: "أيما رجل طلق امرأته فحاضت حيضة أو حيضتين، ثم قعدت فلتجلس تسعة أشهر حتى يستبين حملها، فإن لم يستبن حملها في التسعة أشهر فلتعتد ثلاثة أشهر بعد التسعة التي قعدت من الحيض". "مالك والشافعي، عب، ش وعبد بن حميد، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৮৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27884 ۔۔۔ سلیمان بن یسار کی روایت ہے کہ ایک عورت کو طلاق البتہ (بائن) دی گئی تو حضرت عمر (رض) نے ایک طلاق قرار دی ۔ (رواہ الشافعی وعبدالرزاق وابن ابی شیبۃ وابن سعد والبیہقی)
27884- عن سليمان بن يسار "أن امرأة طلقت البتة فجعلها عمر بن الخطاب واحدة". "الشافعي، عب، ش وابن سعد، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৮৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27885 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے تھے جو شخص اپنی بیوی کو خلیفۃ نکاح کی قید سے آزاد ، بریۃ یعنی تو عقد نکاح سے بری ہے بربتۃ یعنی تجھ سے تعلق ختم ہے ، ان الفاظ سے ایک طلاق واقع ہوگی اور خاوند اس عورت کا زیادہ حقدار ہوگا ۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ و سعید بن المنصور والبیہقی)
27885- عن عمر "أنه كان يقول في الخلية والبرية والبتة والبائنة هي واحدة وهو أحق بها". "عب، ش، ص، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৮৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27886 ۔۔۔ عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ کی سند سے مروی ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) اور سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) دونوں فرمایا کرتے تھے کہ جب کوئی شخص اپنی بیوی کو اختیار دے عورت کو یا اس کی مالک بنا دے اور دونوں اس مجلس سے جدا جدا ہوجائیں اور کوئی نئی بات نہ ہو تو عورت کا معاملہ خاوند کے پاس ہوگا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ)
27886- عن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده "أن عمر بن الخطاب وعثمان بن عفان كانا يقولان: إذا خير الرجل امرأته أو ملكها وافترقا من ذلك المجلس ولم يحدث شيئا فأمرها إلى زوجها". "ش".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৮৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27887 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں جب خاوند بیوی کو اختیار دے اگر بیوی اپنے شوہر کو اختیار کرے تو یہ کسی درجے میں نہیں ، اگر عورت اپنے نفس کو اختیار کرے تو یہ ایک طلاق ہوگی اور خاوند کو رجوع کا حق ہوگا ۔ (رواہ عبدالرزاق والبیہقی)
27887- عن عمر قال: "إذا خيرها فإن اختارت زوجها فليس بشيء، وإن اختارت نفسها فهي واحدة وهو أحق بها". "عب، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৮৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27888 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے ہیں جب خاوند بیوی کو طلاق دے اور خاوند بیمار ہو ، بیوی عدت میں خاوند کی وارث ہوگی اور خاوند بیوی کا وارث نہیں بنے گا ۔ (رواہ عبدالرزاق وابن ابی شیبۃ والبیہقی وضعفہ)
27888- عن عمر قال: "إذا طلقها مريضا ورثته ما كانت في العدة ولا يرثها". "عب، ش، ق وضعفه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৮৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ کتاب الطلاق ۔۔۔ از قسم افعال : احکام طلاق :
27889 ۔۔۔ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) فرماتے ہیں : نشے میں دھت انسان کی طلاق نہیں ہوتی ۔ (رواہ مسدد)
27889- عن عثمان قال: "طلاق السكران لا يجوز". "مسدد".
তাহকীক: