কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
طلاق کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০২ টি
হাদীস নং: ২৭৮৩০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27830 ۔۔۔ جب تم وضع حمل کرلو ، تمہاری عدت پوری ہوجائے گی ۔ (رواہ عبدالرزاق عن ام سلمۃ (رض))
27830- "إذا وضعت حملك فقد حل أجلك". "عب - عن أم سلمة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৩১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27831 ۔۔۔ اگر عورت وضع حمل کر (بچہ جنم دے) دے اس کی عدت گزر جاتی ہے۔ (رواہ الترمذی وابن ماجہ والطبرانی عن الاسود بن ابی السنابل بن بعکک اسود کہتے ہیں سبیعہ نے اپنے خاوند کی وفات کے 23 دن بعد وضع حمل کردیا ، جب اس نے غسل کیا اسے نکاح کا شوق پیدا ہوا نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہی حدیث ارشاد فرمائی ۔ امام ترمذی کہتے ہیں : یہ مشہور حدیث ہے اور اہم اسود کی ابو سنابل سے مروی کوئی روایت نہیں جانتے میں نے محمد (بن اسماعیل بخاری (رح)) کو فرماتے سنا ہے : میں نہیں جانتا کہ ابو سنابل (رض) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی وفات کے بعد زندہ رہے ہوں ۔
27831- "إن تفعل فقد حل أجلها". "ت، هـ، طب - عن الأسود ابن أبي السنابل بن بعك" قال: وضعت سبيعة بعد وفاة زوجها بثلاثة وعشرين يوما فلما تغسلت تشوقت للنكاح فقال النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره، وقال ت: حديث مشهور ولا نعرف للأسود شيئا عن أبي السنابل وسمعت محمدا يقول: لا أعرف أن أبا السنابل عاش بعد وفاة النبي صلى الله عليه وسلم".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৩২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27832 ۔۔۔ چھوٹی سورت نساء (یعنی سورت طلاق) نے ہر عدت کو منسوخ کردیا ہے جو عورتیں حاملہ ہوں ان کی عدت وضع حمل ہے۔
27832- "نسخت سورة النساء القصرى كل عدة وأولات الأحمال أجلهن أن يضعن حملهن". "ك في تاريخه - عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৩৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27833 ۔۔۔ اے فاطمہ ! رہائش اور نان نفقہ اس عورت کے لیے ہے جس کے شوہر کو اس پر رجوع کرنے کا حق حاصل ہو ۔ (رواہ ابن سعد عن فاطمۃ بنت قیس)
27833- "يا فاطمة إنما السكنى والنفقة للتي لزوجها عليها رجعة". "ابن سعد - عن فاطمة بنت قيس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৩৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27834 ۔۔۔ تیرے لیے نفقہ اور رہائش نہیں ہے (رواہ مسلم عن فاطمۃ بنت قیس کہ ان کے خاوند نے انھیں طلاق بائن دے دی اس پر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ ارشاد فرمایا)
27834- "لا نفقة لك ولا سكنى". "م - عن فاطمة بنت قيس، "أن زوجها طلقها البتة فقال النبي صلى الله عليه وسلم - فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৩৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27835 ۔۔۔ جس عورت کو تین طلاقیں دی گئیں ہوں اس کے لیے نان نفقہ اور رہائش ہوگی ۔ (رواہ الدارقطنی عن جابر) ۔ فائدہ : ۔۔۔ عورت کو خواہ طلاق رجعی دی گئی ہو یا طلاق بائن دی گئی ہو یا طلاق مغلظہ دی گئی ہو ان صورتوں میں عورت کے لیے نفقہ اور ہائش واجب ہوگی ۔ دیکھے فقہ کی مطولات۔ فائدہ : ۔۔۔ باندی کے ایک حیض کو گزار لینا اصطلاح شریعت میں استبراء کہلاتا ہے تفصیل اس کی یہ ہے کہ کوئی شخص باندی خریدے یا اس کو حصہ میں ملے اس وقت تک باندی کو ہاتھ لگانا جائز نہیں جب تک اس کا استبراء رحم نہ کرے یعنی ایک حیض نہ گزار دے اگر اسے حیض نہ آتا ہو تو ایک مہینہ گزارنا ضروری ہوگا ، گویا استبراء باندی کے حق میں عدت ہے۔
27835- "المطلقة ثلاثا لها السكنى والنفقة". "قط - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৩৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استبراء کا بیان :
27836 ۔۔۔ ایک حیض کے ذریعے باندیوں کا استبراء (رحم کی پاکی حاصل کرنا) کرو ۔ (رواہ ابن عساکر عن ابن سعید)
27836- "استبرؤهن بحيضة يعني السبايا". "ابن عساكر - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৩৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استبراء کا بیان :
27837 ۔۔۔ میں نے ارادہ کیا کہ اس شخص پر ایسی لعنت کروں جو اس کے ساتھ قبر میں بھی جائے وہ اس کو کس طرح وارث قرار دے گا حالانکہ وہ اس کے لیے حلال ہی نہیں ؟ وہ اس سے کس طرح خدمت لے گا حالانکہ وہ اس کے لیے حلال نہیں ۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم وابو داؤد عن ابی الدرداء) فائدہ : ۔۔۔ یعنی بغیر استبراء کے فلاں شخص باندی سے جماع کرتا ہے اگر وہ باندی اس کے نطفہ سے حاملہ ہوجائے اور بچہ پیدا ہو نہ ہو نہ معلوم ہو پہلے کسی شخص کے نطفہ سے ہے یا اس کے نطفہ سے پھر وہ اس بچے کو وارث کیسے بنائے گا ؟ یا اس سے خدمت کیسے لے گا حالانکہ وہ اس کے لیے حلال ہی نہیں ؟
27837- "لقد هممت أن ألعنه لعنا يدخل معه في قبره، كيف يورثه وهو لا يحل له؟ كيف يستخدمه وهو لا يحل له". "حم 1 ص"، م، د - عن أبي الدرداء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৩৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استبراء کا بیان :
27838 ۔۔۔ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ دوسرے کی کھیتی کو اپنے پانی سے سیراب کرے (یعنی دوسرے کے نطفہ سے حاملہ ہوجانے والی باندی سے جماع کرے) جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو اس کے پاس قیدیوں میں سے کوئی باندی آئے وہ اس وقت تک اس کے پاس نہ جائے جب تک اس کا استبراء نہ کرلے ۔ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ مال غنیمت کو اس وقت تک فروخت نہ کرے جب تک وہ تقسیم نہ ہوجائے ۔ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ غنیمت کی سواری پر سوار نہ ہو بایں طور پر کہ جب لنگڑانے لگے اسے واپس کر دے جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ غنیمت کے کپڑوں میں سے کوئی کپڑا نہ پہنے بایں طور کہ جب بوسیدہ ہوجائے اسے واپس کر دے ۔ (رواہ ابو داؤد والترمذی عن رایفع بن ثابت)
27838- "من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يسقي ماءه زرع غيره، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يأتي شيئا من السبي حتى يستبرئها، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يبيعن مغنما حتى يقسم، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يركبن دابة من فيء المسلمين حتى إذا أعجفها ردها فيه، ومن كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يلبسن ثوبا من فيء المسلمين حتى إذا أخلقه رده فيه". "د 2، ت - عن رويفع بن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৩৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استبراء کا بیان :
27839 ۔۔۔ حاملہ باندی کے ساتھ اس وقت تک جماع نہ کیا جاء جب تک وہ وضع حمل نہ کر دے (یعنی وہ حاملہ جس کا خاوند مرگیا ہو اور دوسرا کوئی اس سے نکاح کرنا چاہتا ہو) اور جو باندیاں حاملہ نہ ہوں ان سے اس وقت تک جماع نہ کیا جائے جب تک وہ ایک حیض نہ گزار دیں ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابو داؤدوالحاکم عن ابی سعید)
27839- "لا توطأ حامل حتى تضع، ولا غير ذات حمل حتى تحيض". "حم، د، ك - عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৪০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استبراء کا بیان :
27840 ۔۔۔ کسی شخص کے لیے حلال نہیں جو اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو کہ وہ اپنے پانی سے دوسرے کی کھیتی کو سیراب کرے اس لیے یہ بھی حلال نہیں کہ وہ تقسیم سے قبل مال غنیمت کو فروخت کرے اس کے لیے یہ بھی حلال نہیں کہ وہ مسلمانوں کے مال غنیمت میں کپڑا پہنے حتی کہ جب اسے بوسیدہ کرے تو واپس کر دے اور یہ بھی حلال نہیں کہ وہ مسلمانوں کے مال غنیمت میں سے کسی سوار پر سوار ہو پھر اسے لنگڑا بنا کر واپس کر دے ۔ (رواہ احمد بن حنبل وابوداؤدوابن حبان عن رویفع بن ثابت الانصاری ورواہ الترمذی صدرہ)
27840- "لا يحل لامرئ يؤمن بالله واليوم الآخر أن يسقي ماءه زرع غيره ولا أن يبتاع مغنما حتى يقسم، ولا أن يلبس ثوبا من فيء المسلمين حتى إذا أخلقه رده فيه، ولا يركب دابة من فيء المسلمين حتى إذا أعجفها ردها فيه". "حم، د، حب عن رويفع بن ثابت الأنصاري وروى ت صدره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৪১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استبراء کا بیان :
27841 ۔۔۔ جو شخص اللہ تعالیٰ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہو وہ اپنے پانی سے دوسرے کی کھیتی کو سیراب نہ کرے ۔ (رواہ الترمذی عن رویفع) ۔ فائدہ : ۔۔۔ یعنی دوسرے کے نطفہ سے حاملہ عورت سے جماع نہ کرے تاوقتیکہ وضع حمل نہ ہوجائے ۔
27841- "من كان يؤمن بالله واليوم الآخر فلا يسقي ماءه ولد غيره". "ت - عن رويفع".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৪২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ استبراء کا بیان :
27842 ۔۔۔ وہ شخص ہم میں سے نہیں ہے جو (دوسرے کے نطفہ سے) حاملہ سے جماع کرے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4940 ۔
27842- "ليس منا من وطئ حبلى". "طب - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৪৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27843 ۔۔۔ میں نے ارادہ کیا تھا کہ میں اس شخص پر ایسی لعنت کرو جو اس کے ساتھ قبر میں جائے وہ اسے کیسے وارث بنائے گا حالانکہ وہ اس کے لیے حلال ہی نہیں ہے ؟ وہ اس (بچے) سے کیسے خدمت لے گا حالانکہ وہ اس کے لیے حلال ہی نہیں ؟ حالانکہ وہ اسے اپنے کانوں اور آنکھوں سے لائے ہوئے ہے۔ (رواہ احمد بن حنبل ومسلم وابو داؤد والطبرانی عن ابی الدرداء) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک عورت کے پاس سے گزرے جس کا حمل وضع کے قریب تھا اور وہ عورت خیمہ کے دروازے پر بیٹھی تھی آپ نے فرمایا : شاید اس کا خاوند اس سے جماع کرتا ہے۔ صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے کہا : جی ہاں ۔ اس پر آپ نے یہ حدیث ذکر فرمائی ۔
27843- "لقد هممت أن ألعنه لعنا يدخل معه في قبره، كيف يورثه وهو لا يحل له؟ كيف يستخدمه وهو لا يحل له؟ وهو يغذوه في سمعه وبصره". "حم، م، د، طب - عن أبي الدرداء" "أن النبي صلى الله عليه وسلم مر بامرأة مجح على باب فسطاط فقال: لعله يريد أن يلم بها قالوا: نعم قال – فذكره". مر برقم/27837/.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৪৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27844 ۔۔۔ ہر وہ باندی جو (دوسرے کے نطفہ سے) حاملہ ہو اس سے جماع کرنا مالک پر حرام ہے یہاں تک کہ وہ وضع حمل کر دے ہر وہ گدھا جس پر بوجھ لادا جاتا ہے اس کا گوشت کھانا حرام ہے اور تھوم کا کھانا بھی حرام ہے پھر نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تھوم کو حلال قرار دے دیا البتہ کھا کر مسجد میں جانے سے منع فرمایا تاوقتی کہ اس کی بو نہ ختم ہوجائے ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عمر (رض))
27844- "إن كل جارية لها حبل حرام على صاحبها حتى تضع ما في بطنها وإن كل حمار يعتمل عليه حرام لحمه، وإن الثوم حرام"، ثم إن النبي صلى الله عليه وسلم أحل الثوم، وأمر من أكله أن لا يخرج إلى المسجد حتى يذهب ريحه". "طب - عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৪৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27845 ۔۔۔ کوئی شخص بھی کسی ایسی عورت سے جماع نہ کرے جو کسی دوسرے کے نطفہ سے حاملہ ہو ۔ (رواہ احمد بن حنبل عن ابوہریرہ (رض))
27845- "لا يقعن رجل على امرأة وحملها لغيره". "حم - عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৪৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27846 ۔۔۔ کوئی شخص بھی ایسی باندی سے جماع نہ کرے جو غیر کے نطفہ سے حاملہ ہو حتی کہ وہ وضع حمل نہ کرے اور غیر حاملہ باندی سے بھی جماع کرنا جائز نہیں جب تک اسے ایک حیض نہ آجائے ۔ (رواہ البیہقی عن عامر مرسلا)
27846- "لا يمس رجل امرأة حبلى حتى تضع حملها ولا غير ذات حمل حتى تحيض حيضة". "ق - عن عامر مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৪৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27847 ۔۔۔ قیدی باندیوں سے جماع مت کرو یہاں تک کہ انھیں حیض نہ آجائے حاملہ باندیوں سے بھی جماع مت کرو حتی کہ وہ وضع حمل نہ کرلیں ۔ والد اور بیٹے کے درمیان بیع کے ذریعہ تفریق مت ڈالو۔ (رواہ الدارقطنی فی الافراد عن انس (رض)) ۔ فائدہ : ۔۔۔ یعنی چھوٹا کہ اپنے غلام باپ سے مانوس ہے اگر باپ کو بیچ دو گے تو بچے کا خیال رکھنے والا کوئی نہیں ہوگا ۔
27847- "لا تطأوا السبايا حتى يحضن ولا الحوامل حتى يضعن، ولا تولهوا 2 والدا عن ولده". "قط في الأفراد - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৪৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلالہ کا بیان :
27848 ۔۔۔ حلالہ کرنے والے اور حلالہ کروانے والے پر اللہ تعالیٰ کی لعنت ہو ۔ (رواہ احمد بن حنبل واصحاب السنن الاربعۃ عن علی والترمذی والنسائی عن ابن مسعود والترمذی عن جابر)
27848- "لعن الله المحل والمحلل له". "حم، عن علي؛ ت، ن - عن ابن مسعود؛ ت - عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮৪৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلالہ کا بیان :
27849 ۔۔۔ کیا میں تمہیں مستعار بکرے کی خبر نہ دوں چنانچہ وہ حلالہ کرنے والا ہے۔ حلالہ کرنے والے اور حلالہ کرانے والے پر اللہ کی لعنت ہو ۔ (رواہ ابن ماجہ والبیہقی فی السنن عن عقبۃ بن عامر)
27849- "ألا أخبركم بالتيس المستعار: هو المحلل، فلعن الله المحلل والمحلل له". "هـ 2، هق - عقبة بن عامر".
তাহকীক: