কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
طلاق کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০২ টি
হাদীস নং: ২৭৭৯০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27790 ۔۔۔ طلاق نہیں ہوتی مگر نکاح کے بعد۔ (رواہ الحاکم عن ابن عمر وابن ابی شیبۃ عن طاؤس مرسلا وابن ابی شیبۃ عن علی وعائشۃ موقوفا) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے ذخیرۃ الحفاظ 6219 ۔ 20 62 ۔
27790- "لا طلاق إلا بعد نكاح". "ك- عن ابن عمرو؛ ش - عن طاوس مرسلا؛ ش - عن علي وعائشة موقوفا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৯১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27791 ۔۔۔ نکاح سے قبل طلاق نہیں ہوتی اور آدمی جس چیز کا مالک نہ ہو اس میں اس کی نذر نہیں مانی جاسکتی ۔ (رواہ عبدالرزاق عن معاذ) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے المتناھیۃ 1062 ۔
27791- "لا طلاق قبل نكاح، ولا نذر فيما لا يملك". "عبد الرزاق - عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৯২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27792 ۔۔۔ جس عورت کی تمہیں ملکیت حاصل نہیں اس کی طلاق نہیں اور جس غلام کے تم مالک نہیں اس کی آزادی نہیں ۔ (رواہ الطبرانی عن معاذ عبدالرزاق عن ابن عمرو (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے ذخیرۃ الحفاظ 6221 ۔
27792- "لا طلاق فيما لا تملك ولا عتاقة فيما لا تملك". "طب- عن معاذ؛ عبد الرزاق - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৯৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27793 ۔۔۔ بغیر نکاح کے طلاق نہیں ہوتی ۔ (رواہ سعید بن المنصور عن انس (رض))
27793- "لا طلاق من غير نكاح". "ص - عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৯৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27794 ۔۔۔ اس شخص کی طلاق واقع نہیں ہوتی جس نے نکاح ہی نہ کیا ہو اور وہ شخص غلام کا مالک نہ ہو اس کی آزادی نافذ نہیں ہوتی ۔ (رواہ ابو داؤد الطیالسی والحاکم والبیہقی والضیاء عن جابر عبدالرزاق عن طاؤوس مرسلا وعن ابن عباس موقوفا)
27794- "لا طلاق لمن لم ينكح، ولا عتاق لمن لم يملك". "ظ، ك، ق، ض - عن جابر؛ عب - عن طاوس مرسلا وعن ابن عباس موقوفا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৯৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27795 ۔۔۔ طلاق نہیں ہوتی مگر نکاح کے بعد آزادی نہیں ہوتی مگر ملکیت (غلام) کے بعد (رواہ الخطیب عن علی الحاکم عن عائشۃ، عبدالرزاق الحاکم والبیہقی عن معاذ یا ابو داؤد الطیالسی وابن ابی شیبۃ والبیہقی عن ابن عمرو (رض))
27795- "لا طلاق إلا بعد نكاح ولا عتق إلا بعد ملك". "الخطيب عن علي؛ ك - عن عائشة؛ عب، ك، ق- عن معاذ؛ ط، ش، ق - عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৯৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27796 ۔۔۔ طلاق نہیں ہوتی مگر ملکیت کے بعد اور عتاق (آزادی) نہیں ہوتی مگر ملک کے بعد ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الوقوف 10)
27796- "لا طلاق إلا من بعد ملك ولا عتاق إلا من بعد ملك". "طب- عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৯৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27797 ۔۔۔ جو شخص ملکیت نہ رکھتا ہو اس کی طلاق نہیں ہوتی ۔ (رواہ الحاکم ، عن ابن عباس)
27797- "لا طلاق لمن لا يملك"."ك عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৯৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27798 ۔۔۔ نکاح سے قبل طلاق نہیں ہوتی ، ملک سے قبل عتاق نہیں ہوتی ، دودھ چھڑانے کی مدت کے بعد رضاعت نہیں ہوتی آٹھ پہرے روزے کی کوئی حقیقت نہیں صبح سے لے کر رات گئے تک خاموشی اختیار کرنے کی کوئی حقیقت نہیں ۔ (رواہ البیہقی عن جابر والبیہقی عن علی)
27798- "لا طلاق قبل نكاح، ولا عتاق قبل ملك، ولا رضاع بعد فصال، ولا وصال في الصيام، ولا صمت يوم إلى الليل". "ق - عن جابر؛ ق - عن علي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৭৯৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27799 ۔۔۔ ملک سے قبل طلاق نہیں ہوتی اور سر میں لگے زخم ” موضحہ “ کے علاوہ باقی زخموں میں قصاص نہیں ہوتا۔ (رواہ البیہقی عن طاؤوس مرسلا) ۔ فائدہ : ۔۔۔ موضحہ “ سر کا وہ زخم ہے کہ چمڑی کٹ جائے اور ہڈی کی سفیدی ظاہر ہوجائے ۔ اس قسم کے زخم میں قصاص ہوگا بقیہ زخموں میں قصاص مشکل ہے ان میں دیت ہوگی دیکھئے کتب فقہ ۔ از مترجم۔
27799- "لا طلاق قبل ملك، ولا قصاص فيما دون الموضحة من الجراحات". "ق - عن طاوس مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮০০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27800 ۔۔۔ جس شخص نے ایسی عورت کو طلاق دی جس کا وہ مالک نہیں تو اس کی طلاق واقع نہیں ہوگی جس نے ایسے غلام کو آزاد کرنا چاہا جو اس کی ملکیت میں نہیں تو وہ غلام آزاد نہیں ہوگا ، جس نے ایسی چیز کی نذر مانی جس کا وہ مالک نہیں اس کی نذر نہیں ہوگی ؟ جس نے معصیت پر قسم اٹھائی اس کی قسم نہیں ہوتی اور جس نے قطع رحمی پر قسم اٹھائی اس کی قسم بھی نہیں ہوتی ۔ (رواہ الحاکم والبیہقی عن عمرو بن شعیب عن ابیہ عن جدہ)
27800- "من طلق ما لا يملك فلا طلاق له، ومن أعتق ما لا يملك فلا عتاق له ومن نذر فيما لا يملك فلا نذر له، ومن حلف على معصية فلا يمين له، ومن حلف على قطيعة رحم فلا يمين له". "ك، ق- عن عمرو ابن شعيب عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮০১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27801 ۔۔۔ لوگوں کو کیا ہوا جو یہ اپنے غلاموں کی اپنی ہی باندیوں سے شادی کراتے ہیں اور پھر ان کے درمیان تفریق ڈالنے کے درپے ہوجاتے ہیں خبردار ہوشیار رہو طلاق کا مالک وہی ہے جو جماع کرتا ہو ۔ (رواہ البیہقی فی السنن عن ابن عباس (رض))
27801- "ما بال أقوام يزوجون عبيدهم وإماءهم ثم يريدون أن يفرقوا بينهم ألا إنما يملك الطلاق من أخذ بالساق". "هق - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮০২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27802 ۔۔۔ جس شخص نے اپنی بیوی سے کہا : تجھے طلاق ہے (اور ساتھ ساتھ) انشاء اللہ (کہہ دیا) یا غلام سے کہا : تو آزاد ہے (اور ساتھ ساتھ) انشاء اللہ (کہہ دیا) یا کہا : اس کے ذمہ بیت اللہ تک پیدل چلنا ہے انشاء اللہ تو اس پر کچھ نہیں ہوگا ، یعنی طلاق عتاق اور قسم واقع نہیں ہوگی ۔ (رواہ ابن عدی والبیہقی فی السنن عن ابن عباس (رض)) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5468 والمتناھیۃ 64 ا 10 ۔
27802- "من قال لامرأته: أنت طالق إن شاء الله، أو غلامه أنت حر إن شاء الله أو عليه المشي إلى بيت الله إن شاء الله؛ فلا شيء عليه". "عد، هق - عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮০৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27803 ۔۔۔ جب کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا : تجھے طلاق ہے انشاء اللہ عورت کو طلاق نہیں ہوگی اور جب اپنے غلام سے کہے ” تو آزاد ہے انشاء اللہ “ تو وہ آزاد ہوجائے گا “ ۔ (رواہ الدیلمی عن معاذ)
27803- "إذا قال الرجل لامرأته: أنت طالق إن شاء الله لم تطلق، وإذا قال لعبده: أنت حر إن شاء الله فإنه حر". "الديلمي- عن معاذ".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮০৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27804 ۔۔۔ جو کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے ” ایک سال تک تجھے طلاق ہے انشاء اللہ “ تو وہ حانث نہیں ہوگا ۔ (رواہ الحاکم فی التاریخ وابن عساکر عن الجارود بن یزید النیسابوری عن بھز بن حکیم عن ابیہ عن جدہ)
27804- "إذا قال الرجل لامرأته: أنت طالق إن شاء الله إلى سنة فلا حنث عليه". "ك في التاريخ، كر عن الجارود بن يزيد النيسابوري - عن بهز بن حكيم عن أبيه عن جده، قال ك الحمل فيه على الجارود وهو متروك".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮০৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27805 ۔۔۔ جب کوئی شخص اپنی بیوی سے کہے تجھے اللہ کی مشیت یا اللہ کے ارادہ کے ساتھ طلاق ہے مشیت تو خاص اللہ کے لیے ہے بخدا مشیت کی صورت میں طلاق واقع نہیں ہوگی اور ارادہ کی صورت میں طلاق واقع ہوجائے گی ۔ (رواہ الخطیب عن ابن مسعود) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 1068 ۔
27805- "إذا قال الرجل لامرأته: أنت طالق بمشيئة الله أو بإرادة الله؛ المشيئة هي خاصة لله لا يقع الطلاق والإرادة يقع الطلاق". "خط- عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮০৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27806 ۔۔۔ جس عورت سے ہمبستری نہ کی گئی ہو اس کی ایک ہی طلاق ہوتی ہے۔ (رواہ البیہقی عن الحسن مرسلا) ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 3475 ۔
27806- "طلاق التي لم يدخل بها واحدة". "ق- عن الحسن مرسلا".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮০৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27807 ۔۔۔ کیا تمہارا دادا اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرا ، سو تین طلاقیں تو اس کی ہیں (جو واقع ہوجائیں گی) رہی بات 997 (نوصد ستانوے) طلاقوں کی سو وہ نرا ظلم اور زیادتی ہے اگر اللہ چاہے اسے عذاب دے چاہے اسے معاف کر دے ۔ (رواہ الطبرانی عن عبادۃ بن الصامت) عبادہ (رض) کہتے ہیں میرے دادا نے اپنی ایک بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دیں ۔ میں نے اس کے متعلق نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا ، آپ نے یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔
27807- "أما اتقى الله جدك، أما ثلاثة فله، وأما تسعمائة وسبع وتسعون فعدوان وظلم، إن شاء الله عذبه، وإن شاء الله غفر له". "طب- عن عبادة بن الصامت" قال: طلق جدي امرأة له ألف تطليقة فسألت عن النبي صلى الله عليه وسلم قال-فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮০৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27808 ۔۔۔ یقیناً تمہارا باپ اللہ تعالیٰ سے نہیں ڈرتا کہ وہ اس معاملہ سے نکلنے کے لیے کوئی راستہ بنا سکتا ، اب تو تین طلاقوں کی وجہ سے بیوی اس سے بائنہ ہوچکی ہے اور یہ طلاق سنت کے مطابق ہیں۔ جبکہ 997 طلاقیں اس کے گلے میں گناہ بن کر لٹکی ہوئی ہیں۔ (رواہ الطبرانی وابن عساکر عن ابراہیم بن عبید اللہ بن عبادۃ بن الصامت عن ابیہ عن جدہ) کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو ایک ہزار طلاقیں دیں اس شخص کے بیٹے رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ سے مسئلہ دریافت کیا اور عرض کیا کیا اس سے نکلنے کا کوئی راستہ ہے ؟ آپ نے اس موقع پر یہ حدیث ارشاد فرمائی ۔
27808- "إن أباكم لم يتق الله فيجعل له من أمره مخرجا بانت منه بثلاث على غير السنة، وتسع مائة وسبع وتسعون اثم في عنقه". "طب وابن عساكر - عن إبراهيم بن عبيد الله بن عبادة بن الصامت عن أبيه عن جده" قال: "طلق رجل امرأته ألفا فانطلق بنوه إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فسألوه هل من مخرج قال- فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৭৮০৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
27809 ۔۔۔ لوگوں میں سے کوئی شخص یوں کہتا ہے میں نے نکاح کرلیا ، میں نے طلاق دے دی جبکہ یہ مسلمانوں کا طریقہ طلاق نہیں بیوی کو اس کی عدت سے پہلے طلاق دو ۔ (رواہ الطبرانی عن ابی موسیٰ) ۔ فائدہ : ۔۔۔ عدت سے پہلے طلاق دینے کا مطلب یہ ہے کہ عورت کا طہر میں طلاق دی جائے پھر آنے والا حیض اس کی عدت میں شمار ہوگا ۔
27809- "إن أحدهم يقول: قد نكحت قد طلقت وليس هذا بطلاق المسلمين طلقوا المرأة قبل عدتها". "طب- عن أبي موسى".
তাহকীক: