কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
طلاق کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩০২ টি
হাদীস নং: ২৮০৫০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28050 ۔۔۔ سلیمان بن یسار روایت کی ہے کہ سیدنا حضرت عثمان ذوالنورین (رض) کے پاس ایک کیس لایا گیا وہ یہ کہ ایک شخص نے کسی عورت سے نکاح کرلیا تھا تاکہ اسے پہلے خاوند کے لیے حلال کر دے عثمان (رض) نے دونوں کے درمیان تفریق کردی اور فرمایا : پہلے خاوند کے پاس واپس نہیں لوٹ سکتی الا یہ کہ رغبت سے (معمول کے مطابق) نکاح ہو جس میں کسی قسم کا دھوکا نہ ہو ۔ (رواہ البیہقی)
28050- عن سليمان بن يسار "أن عثمان بن عفان رفع إليه أمر رجل تزوج امرأة ليحلها لزوجها ففرق بينهما فقال: لا ترجع إليه إلا بنكاح رغبة غير دلسة". "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৫১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28051 ۔۔۔ ابن سیرین (رح) کی روایت ہے کہ ایک عورت کو اس کے خاوند نے تین طلاقیں دیں ایک مسکین اعرابی مسجد کے دروازے پر بیٹھ جاتا تھا اس کے پاس ایک عورت آئی اور کہنے لگی : کیا تمہیں ایک عورت میں رغبت ہے کہ اس سے نکاح کرلو اس کے ساتھ رات بسر کرو اور صبح کو اسے الگ کر دو ؟ اعرابی بولا : جی ہاں ایسا ہوجائے گا ، چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ جب رات بیوی کے پاس بسر کی عورت نے کہا : صبح ہوتے ہی یہ لوگ تمہارے پاس آئیں گے ممکن ہے کہیں : اپنی بیوی سے الگ ہوجاؤ تم ایسا مت کرنا میں تیرے پاس ہی رہنا چاہتی ہوں ۔ چنانچہ صبح کو لوگ اعرابی کے پاس بھی آئے اور عورت کے پاس بھی آئے عورت نے کہا : اعرابی سے بات کرو ، چنانچہ لوگوں نے اعرابی سے الگ ہوجانے کے متعلق بات کی ، اعرابی نے انکار کردیا اعرابی سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس چلا گیا سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : اپنی بیوی سے چمٹے رہو اگر یہ لوگ تمہیں دھمکی دیں میرے پاس آجاؤ پھر سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے عورت کی طرف پیغام بھیج کر اس کی رائے بھی معلوم کرلی، چنانچہ یہ اعرابی صبح وشام خوبصورت جوڑے زیب تن کئے ہوئے سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کے پاس آتا رہتا۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) فرماتے : تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے تمہیں یہ عمدہ جوڑا پہنایا جس میں تم صبح وشام چلتے پھرتے ہو ۔ (رواہ الشافعی والبیہقی)
28051- عن ابن سيرين "أن امرأة طلقها زوجها ثلاثا وكان مسكين أعرابي يقعد بباب المسجد فجاءته امرأة فقالت: هل لك في امرأة تنكحها فتبيت معها الليلة وتصبح فتفارقها؟ فقال: نعم فكان ذلك، فقالت له امرأته: إنك إذا أصبحت فإنهم سيقولون لك: فارقها فلا تفعل ذلك فإني مقيمة لك ما ترى، وذهب إلى عمر، فلما أصبحت أتوه وأتوها فقالت: كلموه فأنتم جئتم فكلموه فأبى فانطلق إلى عمر فقال: الزم امرأتك فإن رابوك بريب فائتني وأرسل إلى المرأة التي مشت لذلك فنكل بها، ثم كان يغدو على عمر ويروح في حلة فيقول: الحمد لله الذي كساك يا ذا الرقعتين حلة تغدو فيها وتروح". "الشافعي، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৫২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28052 ۔۔۔ ابن سیرین روایت کی ہے کہ ایک شخص نے اپنی بیوی کو طلاق دی اس نے ایک دوسرے شخص کو جسے ذوالخرقتین کہا جاتا تھا سے حلالہ کرنے کو کہا چنانچہ (نکاح ہوگیا اور اس کے بعد) تین دن تک گھر میں بند رہا پھر باہر نکلا اس نے عمدہ قسم کا کپڑا اوڑھ رکھا تھا عورت کے پہلے خاوند نے کہا میں نے تم سے جو بات کہی تھی وہ کہاں ہے ذوالخرقتین نے بیوی کو طلاق دینے سے انکار کردیا پھر وہ یہ کیس لے کر سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ نے ذوالخرقتین کو بیوی عطا فرمائی ہے آپ (رض) نے اس کا نکاح نافذ رکھا ۔ (رواہ ابن جریر)
28052- عن ابن سيرين "أن رجلا طلق امرأته وأمر رجلا يقال له: ذو الخرقتين أن يتزوجها ليحلها له، فمكث ثلاثا لا يخرج، ثم خرج وعليه ثوب، فقال له الرجل: أين ما قاولتك عليه؟ فأبى أن يطلقها فأتى في ذلك عمر بن الخطاب فقال: الله رزق ذا الخرقتين وأمضى نكاحه". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৫৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28053 ۔۔۔ حضرت انس بن مالک (رض) کی روایت ہے کہ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : جو شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے وہ اس کے لیے حلال نہیں رہتی تاوقتیکہ وہ عورت اس کے علاوہ کسی اور شخص سے نکاح نہ کرے ۔ (رواہ سعید بن المنصور والبیہقی)
28053- عن أنس قال: "قال عمر في الرجل يطلق امرأته ثلاثا قبل أن يدخل بها قال: هي ثلاث لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "ص، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৫৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28054 ۔۔۔ سیدنا حضرت عمر بن خطاب (رض) نے فرمایا : میرے پاس جو بھی حلالہ کرنے والا اور حلالہ کروانے والا لایا گیا میں اسے رجم (سنگسار) کروں گا ۔ (رواہ ابن ابی شیبۃ وابن جریر)
28054- عن عمر قال: "لا أوتى بمحلل ولا محلل له إلا رجمتهما". "ش وابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৫৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28055 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص کو طلاق بتہ (بائن) دیتے سنا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس پر سخت غصہ ہوئے اور فرمایا : تم نے اللہ تبارک وتعالیٰ کے دین کو مذاق اور کھیل بنا رکھا ہے جو شخص طلاق بتہ دے گا ہم اسے تین طلاقیں قرار دیں گے ، عورت اس کے لیے اس وقت تک حلال نہیں جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے ۔ (رواہ الدارقطنی وابن النجار)
28055- عن علي قال: "سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم رجلا طلق البتة فغضب وقال: "تتخذون دين الله هزوا ولعبا، من طلق البتة ألزمناه ثلاثا لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "قط وابن النجار".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৫৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28056 ۔۔۔ ابو صالح سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) کی روایت نقل کرتے ہیں کہ ایک شخص کے نکاح میں باندی تھی اس نے باندی کو دو طلاقیں دیں پھر وہی باندی خرید لی ، اس شخص سے کہا گیا کیا تم اس باندی سے جماع کرتے ہو ؟ اس نے انکار کردیا ۔ (رواہ عبدالرزاق)
28056- عن أبي صالح عن علي "في رجل كان كانت عنده أمة فطلقها ثنتين ثم اشتراها فقيل له: أيأتيها فأبى". "عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৫৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28057 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : جو شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے وہ اس کے لیے حلال نہیں رہتی تاوقتیکہ عورت کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے ۔ (رواہ ابن الشاھین فی السنۃ)
28057- عن علي قال: "من طلق امرأته ثلاثا فلا تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "ابن شاهين في السنة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৫৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28058 ۔۔۔ حسن بن علی (رض) کی روایت ہے ، میں نے اپنے دادا جان (رض) کو فرماتے سنا ، یا کہا : میرے والد نے مجھے حدیث سنائی کہ انھوں نے میرے دادا جان (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا جو شخص بھی اپنی بیوی کو مختلف اطہار (طہر کی جمع) میں تین طلاقیں دے یا پہیم تین طلاقیں دے وہ اس کے لیے حلال نہیں رہتی حتی کہ کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے ۔ (رواہ الطبرانی والبیہقی)
28058- عن الحسن بن علي قال: "سمعت جدي أو حدثني أبي أنه سمع جدي يقول: أيما رجل طلق امرأته ثلاثا عند الاقراء أو ثلاثا مبهمة لم تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "طب، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৫৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28059 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے اس شخص کے متعلق فرمایا جو اپنی بیوی کو تین طلاقیں اس کے ساتھ دخول کرنے سے قبل وہ اس کے لیے حلال نہیں رہی تاوقتیکہ کسی اور شخص سے نکاح نہ کرے ۔ (رواہ البیہقی)
28059- "عن علي فيمن طلق امرأته ثلاثا قبل أن يدخل بها لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৬০
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28060 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : جو شخص ایک ہی مجلس میں اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے وہ اس سے بائن ہوجاتی ہے جب تک کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے وہ اس کے لیے حلال نہیں رہتی ۔ (رواہ ابن عدی والبیہقی)
28060- عن علي قال: "إذا طلق الرجل امرأته ثلاثا في مجلس واحد فقد بانت منه، ولا تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "عد، ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৬১
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28061 ۔۔۔ حضرت زید بن ثابت (رض) فرماتے ہیں : اگر کسی باندی کو اس کا شوہر طلاق بتہ دے پھر اسے خرید لے ، وہ اس کے لیے حلال نہیں ہوتی تاوقتیکہ وہ (باندی) کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے ۔ (رواہ مالک وعبدالرزاق)
28061- "عن زيد بن ثابت في الأمة يطلقها زوجها البتة ثم يشتريها إنها لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "مالك، عب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৬২
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28062 ۔۔۔ ابن عباس (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حلال کرنے والے اور حلال کرانے والے پر لعنت کی ہے۔ (رواہ ابن جریر)
28062- عن ابن عباس "أن النبي صلى الله عليه وسلم لعن المحلل والمحلل له". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৬৩
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28063 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے حلالہ کرنے والے کے متعلق سوال کیا گیا : آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : حلالہ جائز نہیں الا یہ کہ رغبت سے (معمول کا) نکاح کیا جائے جس میں دھوکا نہ ہو اور کتاب اللہ کا استہزاء نہ ہو ، پھر نکاح کرنے والا عورت سے جماع بھی کرے (تب جا کر پہلے خاوند کے لیے عورت حلال ہوتی ہے) ۔ (رواہ ابن جریر)
28063- عن ابن عباس قال: "سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن المحلل؟ قال: لا إلا نكاح رغبة لا نكاح دلسة لا استهزاء بكتاب الله، ثم يذوق العسيلة". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৬৪
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28064 ۔۔۔ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) روایت کی ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے مسئلہ دریافت کیا گیا کہ ایک شخص اپنی بیوی کو طلاق دے پھر اس کی بیوی کسی اور شخص سے نکاح کرے دوسرا خاوند اس کے پاس داخل ہو پھر اس سے جماع کرنے سے قبل اسے طلاق دے دے کیا وہ پہلے خاوند کے لیے حلال ہوجائے گی ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نہیں ، یہاں تک کہ دوسرا خاوند اس عورت کا شہد چکھ لے اور وہ عورت اس کا شہد چکھ لے ۔ یعنی جماع کریں ۔ (رواہ ابن عساکر)
28064- عن عائشة قالت: "سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن رجل طلق امرأته فتزوجت زوجا غيره فدخل بها، ثم طلقها قبل أن يواقعها أتحل لزوجها الأول؟ قال: "لا حتى يذوق عسيلتها وتذوق عسيلته". "كر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৬৫
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28065 ۔۔۔ حضرت عبداللہ بن عمرو (رض) نے فرمایا اللہ تبارک وتعالیٰ حلالہ کرنے والے اور حلالہ کرانے والے پر لعنت کرے ۔ (رواہ ابن جریر)
28065- عن ابن عمر قال: "لعن الله المحلل والمحلل له". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৬৬
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28066 ۔۔۔ حضرت عقبہ بن عامر (رض) کی روایت ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حلالہ کرنے والے اور حلالہ کرانے والے پر لعنت کی ہے۔ آپ نے فرمایا : یہ مستعار بکرے کی مانند ہے۔ (رواہ ابن جریر)
28066- عن عقبة بن عامر قال: "لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم المحلل والمحلل له وقال: "هن بمنزلة التيس المستعار". "ابن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৬৭
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28067 ۔۔۔ ” مسند علی (رض) “ ابو صالح کو اس روایت نقل کرتے ہیں : جو باندی کسی شخص کے نکاح میں ہو اور وہ شخص اسے دو طلاقیں دے دے اور پھر اسے خرید لے ، حضرت علی (رض) نے فرمایا : وہ اس شخص کے لیے حلال نہیں ہوگی ۔ (رواہ البیہقی)
28067- "مسند علي رضي الله عنه" عن أبي صالح الكواص: "المملوكة تكون تحت الرجل فيطلقها تطليقتين، ثم يشتريها فقيل: لا تحل له". "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৬৮
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حلال کا بیان :
28068 ۔۔۔ سیدنا حضرت علی المرتضی (رض) نے فرمایا : جو شخص اپنی بیوی کو تین طلاقیں دے وہ اس کے لیے حلال نہیں ہوگی تاوقتیکہ مطلقہ کسی دوسرے شخص سے نکاح نہ کرے ۔ (رواہ البیہقی)
28068- "عن علي فيمن طلق امرأته ثلاثا قبل أن يدخل بها لا تحل له حتى تنكح زوجا غيره". "ق".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৮০৬৯
طلاق کا بیان
পরিচ্ছেদঃ رجعت کا بیان :
28069 ۔۔۔ ” مسند صدیق (رض) “ سالم بن عبداللہ روایت نقل کرتے ہیں کہ عاتکہ بنت زید ، حضرت عبداللہ بن ابی بکر (رض) کے نکاح میں تھی ، بسا اوقات عبداللہ (رض) کی رائے پر عاتکہ غالب آجاتی اور دوسرے کاموں سے مشغول کردیتی ، سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نے عبداللہ کو ایک طلاق دینے کا حکم دیا عبداللہ نے اسے ایک طلاق دے دی اس پر وہ سخت غمزدہ ہوئے اور اپنے والد (سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض)) کے راستے میں جا بیٹھے سیدنا حضرت ابوبکر صدیق (رض) نماز کے لیے تشریف لے جا رہے تھے جب عبداللہ کو دیکھا اس نے آپ (رض) سے شکایت کی اور یہ شعر پڑھا ۔ فلم ارمثلی طلق الیوم مثلھا
28069- "مسند الصديق رضي الله عنه" عن سالم بن عبد الله قال: "كانت عاتكة بنت زيد تحت عبد الله بن أبي بكر قد غلبته على رأيه وشغلته عن سوقه، فأمره أبو بكر بطلاقها واحدة، ففعل فوجد عليها، فقعد لأبيه على طريقه وهو يريد الصلاة فلما أبصر به شكى وأنشد يقول:
فلم أر مثلي طلق اليوم مثلها ... ولا مثلها في غير جرم تطلق
فرق له وأمره بمراجعتها". "الخرائطي في اعتلال القلوب ورواه وكيع في الغرر - عن أبي سلمة بن عبد الرحمن بن عوف وفيه قال: أي بني أتحبها؟ قال: نعم قال: راجعها" "د، ن، هـ، ع، حب، ك، ق".
فلم أر مثلي طلق اليوم مثلها ... ولا مثلها في غير جرم تطلق
فرق له وأمره بمراجعتها". "الخرائطي في اعتلال القلوب ورواه وكيع في الغرر - عن أبي سلمة بن عبد الرحمن بن عوف وفيه قال: أي بني أتحبها؟ قال: نعم قال: راجعها" "د، ن، هـ، ع، حب، ك، ق".
তাহকীক: