কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৭ টি

হাদীস নং: ২৩৬২১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23621 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ کے یہاں اعمال کی سات قسمیں ہیں : دو اعمال (2) موجب ہیں دو اعمال ان کی بمثل ہیں ، ایک عمل وہ ہے جس کا ثواب دس گنا ہوتا ہے اور ایک عمل وہ ہے جو سات سو گنا تک بڑھ جاتا ہے اور ایک عمل (ساتواں عمل) وہ ہے جس کا اجر وثواب اللہ تبارک وتعالیٰ کے سوا کوئی نہیں جانتا ۔ وہ دو اعمال جو موجب (واجب کرنے والے) ہیں وہ یہ کہ جس آدمی نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے ملاقات کی درآنحالیکہ وہ اخلاص کے ساتھ اللہ تبارک وتعالیٰ کی عبادت کرتا رہا اور اللہ تبارک وتعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک نہیں ٹھہرایا اس کے لیے جنت واجب ہوجائے گی اور جس نے اللہ تعالیٰ سے ملاقات کی درآنحالیکہ اس نے اللہ تبارک وتعالیٰ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہرایا اس کے لیے دو دوزخ واجب ہوجائے گی اور جس نے برائی کی اس کا بدلہ اسی کے بمثل ہوگا اور جس نے نیکی کی اس کا بدلہ بھی اسی کے بمثل ہوگا جس نے نیکی کی اسے دس گنا ثواب ملے گا جو آدمی اللہ تبارک وتعالیٰ کی راہ میں اپنا مال خرچ کرتا ہے اس کے ایک درہم کو ساتھ سو درہم تک بڑھا دیا جاتا ہے اور اس کے ایک دینار کو سات سو دینار تک بڑھا دیا جاتا ہے روزہ صرف اللہ تبارک وتعالیٰ کے لیے ہوتا ہے روزہ دار کو روزے کا ثواب معلوم نہیں ہوتا اس کا ثواب صرف اللہ تبارک وتعالیٰ ہی جانتا ہے۔ مرواہ : الحکیم ، شعب الایمان للبیہقی عن ابن عمرو (رض)) مصنف علاء الدین متقی (رح) کہتے ہیں : اس بات کی یہ حدیث میں نے صرف زاء کے تحت کتاب الزکواۃ میں بھی ذکر کی ہے تاکہ خرچ کرنے اور صدقہ کرنے کی ترغیب ہوجائے وہاں یہ حدیث 16143 نمبر پر ہے۔
23621- الأعمال عند الله سبعة: عملان موجبان، وعملان بأمثالهما وعمل بعشرة أمثاله، وعمل بسبع مائة، وعمل لا يعلم ثوابه إلا الله تعالى فأما الموجبان فمن لقي الله تعالى يعبده مخلصا لا يشرك به شيئا وجبت له الجنة، ومن لقي الله تعالى قد أشرك به وجبت له النار، ومن عمل سيئة جزي بمثلها، ومن هم بحسنة جزي بمثلها، ومن عمل حسنة جزي عشرا ومن أنفق ماله في سبيل الله تعالى ضعف له نفقة الدرهم بسبع مائة والدينار بسبع مائة دينار، والصيام لله تعالى لا يعلم ثواب عامله إلا الله تعالى. (الحكيم هب عن ابن عمر) (يقول العبد مبوب هذا الكتاب أيضا ذكرت هذا الحديث في كتاب الزكاة من حرف الزاء في ترغيب الانفاق والصدقة أيضا لغرض رأيته) . رقم [16143] .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬২২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23622 ۔۔۔ جو نیکی بھی ابن آدم کرتا ہے وہ دس سات سو گنا تک بڑھ جاتی ہے چنانچہ اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتے ہیں کہ بجز روزہ کے روزہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کی جزاء دوں گا چونکہ روزہ دار میرے لیے کھانا پینا اور دیگر خواہشات چھوڑتا ہے روزہ دار کو دو خوشیاں نصیب ہوتی ہیں ایک خوشی افطاری کے وقت اور دوسری خوشی اپنے اللہ تبارک وتعالیٰ سے ملاقات کرنے کے وقت روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تبارک وتعالیٰ کے یہاں مشک سے بھی افضل ہے رواہ البیھقی فی شعب الایمان )
23622- كل حسنة يعملها ابن آدم بعشر حسنات إلى سبع مائة ضعف، يقول الله: إلا الصوم فهو لي وأنا أجزي به يدع الطعام من أجلي والشراب من أجلي، وشهوته من أجلي، وللصائم فرحتان: فرحة حين يفطر، وفرحة حين يلقى ربه ولخلوف فم الصائم حين يخلف من الطعام أطيب عند الله من ريح المسك. (هب عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬২৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23623 ۔۔۔ نیکی دس گنا سے بھی زیادہ بڑھ جاتی ہے جب کہ برائی نری رہتی ہے جسے میں مٹا دیتا ہوں ۔ روزہ میرے لیے ہے اور اس کا بدلہ میں خود دوں گا ۔ روزہ اللہ کے عذاب سے بچاؤ کی ڈھال ہے جس طرح کہ اسلحۃ کی تلوار سے بچاؤ کے لیے ڈھال ہوتی ہے مواہ البغوی عن رجل )
23623- قال الله عز وجل: "الحسنة عشرة وأزيد، والسيئة واحدة وأمحوها، والصوم لي وأنا أجزي به، الصوم جنة من عذاب الله كمجن السلاح من السيف". (البغوي عن رجل) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬২৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23624 ۔۔۔ بلاشبہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے ابن آدم ! کی نیکیوں کو دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا دیا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہے روزہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا ۔ روزہ دار کو دو طرح کی فرحتیں نصیب ہوتی ہیں ایک فرحت افطاری کے وقت اور دوسری فرحت قیامت کے دن بخدا ! روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے ہاں مشک کی خوشبو سے بھی افضل ہے (رواہ الخطیب عن ابن مسعود)
23624- إن الله جعل حسنات ابن آدم بعشر أمثالها إلى سبع مائة ضعف، قال الله تعالى: "إلا الصوم، والصوم لي وأنا أجزي به، إن للصائم فرحتين: فرحة حين يفطر وفرحة يوم القيامة، ولخلوف فم

الصائم أطيب عند الله من ريح المسك". (الخطيب عن ابن مسعود) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬২৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23625 ۔۔۔ بلاشبہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے ابن آدم کی نیکیوں کو دس گنا سے سات سو گنا تک بڑھا دیا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتا ہ بجز روزہ کے چنانچہ روزہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا روزہ دار کو دو طرح کی فرحتیں نصیب ہوتی ہیں روزہ ایک ڈھال ہے جس کے ذریعے میرا بندہ آگ سے بچاؤ کا سامان کرتا ہے روزہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا ۔ چونکہ روزہ دار میری خاطر کھانا اور دیگر خواہشات چھوڑتا ہے قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تبارک وتعالیٰ کے ہاں مشک کی خوشبو سے بھی افضل ہے مرواہ الطبرانی عن بشیر بن الخصاصیۃ و ابوہریرہ (رض))
23625- قال الله تعالى: "الصوم جنة يجن بها عبدي من النار، والصوم لي وأنا أجزي به يدع طعامه وشهوته من أجلي والذي نفسي بيده لخلوف فم الصائم عند الله يوم القيامة أطيب من ريح المسك". (طب عن بشير بن الخصاصية وأبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬২৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23626 ۔۔۔ رب تعالیٰ کا فرمان ہے کہ روزہ آگ سے بچنے کی ایک ڈھال ہے اور روزہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا چنانچہ روزہ دار اپنی خواہشات کھانا اور پینا میری خاطر چھوڑتا ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تبارک وتعالیٰ کے نزدیک مشک کی خوشبو سے بھی افضل ہے۔ مرواہ البغوی وعبدان والطبرانی و سعید بن المنصور عن بشیر بن الخصاصیۃ )
23626- قال ربكم: "الصوم جنة من النار، ولي الصوم وأنا أجزي به يدع شهوته وطعامه وشرابه من أجلي، لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك". (البغوي وعبدان، طب، ص عن بشير بن الخصاصية) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬২৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23627 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بجز روزہ کے ابن آدم کا ہر عمل اس کے لیے ہوتا ہے لیکن روزہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کو بدلہ دوں گا روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تبارک وتعالیٰ کے ہوں مشک کی خوشبو سے عمدہ ہے مرواہ البیھقی فی شعب الایمان عن ابوہریرہ (رض))
23627- كل عمل ابن آدم له إلا الصيام، والصيام لي وأنا أجزي به، لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك. (هب عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬২৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23628 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ فرماتے ہیں : بجز روزہ کے ابن آدم کا ہر عمل اسی کے لیے ہے پس روزہ میرے لیے ہے اور میں خود اس کا بدلہ دوں گا روزہ میں ہوں قسم اس ذات کی جسے قبضہ قدرت میں حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تبارک وتعالیٰ کے ہاں مشک کی خوشبو سے بھی افضل ہے روزہ دار کو دو فرحتیں نصیب ہوتی ہیں ایک فرحت اسے اس وقت حاصل ہوتی ہے جب وہ روزہ افطار کرتا ہے اور دوسری فرحت اسے اس وقت حاصل ہوتی ہے جب وہ اپنے اللہ تبارک وتعالیٰ سے ملاقات کرتا ہے۔ مرواہ الامام احمد بن حنبل فی مسندو مسلم والنسائی وعبدالرزاق وابن حبان عن ابوہریرہ (رض))
23628- قال الله تبارك وتعالى: "كل عمل ابن آدم له إلا الصيام فإنه لي وأنا أجزي به، والصيام جنة وإذا كان يوم صوم أحدكم فلا يرفث ولا يصخب وإن سابه أحد أو قاتله فليقل: إني امرؤ صائم والذي نفس محمد بيده لخلوف فم الصائم أطيب عند الله تعالى من ريح المسك، وللصائم فرحتان يفرحهما إذا أفطر فرح بفطره، وإذا لقي ربه فرح بصومه".

(حم م ن حب عب عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬২৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23629 ۔۔۔ روزہ ڈھال ہے اس کے ذریعے میرا بندہ بچاؤ کرتا ہے اور روزہ میرے لیے ہے میں خود اس کا بدلہ دوں گا ۔ مرواہ ابن جریر عن اب ہریرہ )
23629- الصوم جنة يجتن بها عبدي، والصوم لي وأنا أجزي به. (ابن جرير عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23630 ۔۔۔ جو بندہ بھی روزہ کی حالت میں صبح کرتا ہے اس کے لیے آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اس کے سب اعضاء تسبیحات میں مشغول رہتے ہیں آسمان دنیا کے رہنے والے (فرشتے ) اس کے لیے استغفار کرتے رہتے ہیں تاوقتیکہ سورج غروب ہوجائے اگر روزہ دار ایک رکعت یا دو رکعتیں پڑھتا ہے اس کے لیے سب آسمان نور سے بھر جاتے ہیں اور جو حوریں اس کی بیویاں ہوں گی وہ کہتی ہیں : یا اللہ ! اسے (روزہ دار کو ) پکڑ کر ہمارے پاس لے آ ہم اسے دیکھنے کے لیے مچل رہی ہیں روزہ دار اگر تسبیح وتہلیل یا تکبیر کہتا ہے تو ستر ہزار فرشتے اسے لے لیتے ہیں اور اس کا اجر وثواب لکھتے رہتے ہیں حتی کی سورج پردوں میں چھپ جائے ۔ مرواہ ابن عدی فی الکامل والدار قطنی فی الافراد والبیھقی عن عائشہ (رض)) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 4891 والمتناھیۃ 897 ۔
23630- ما من عبد أصبح صائما إلا فتحت له أبواب السماء، وسبحت أعضاؤه واستغفر له أهل السماء الدنيا إلى أن توارى بالحجاب، فإن صلى ركعة أو ركعتين أضاءت له السموات نورا، وقلن أزواجه من الحور العين، اللهم اقبضه إلينا فقد اشتقنا إلى رؤيته، وإن هلل أو سبح أو كبر تلقاه سبعون ألف ملك يكتبون ثوابها إلى أن توارى بالحجاب. (عد قط في الأفراد، هب عن عائشة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23631 ۔۔۔ روزہ دار کی خاموشی تسبیح ہے ، اس کا سونا عبادت ہے اس کی دعا قبول کی جاتی ہے اور اس کا عمل کئی گنا بڑھا دیا جاتا ہے۔ (رواہ الدیلمی عن ابن عمرو (رض))
23631- صمت الصائم تسبيح، ونومه عبادة، ودعاؤه مستجاب وعمله مضاعف. (الديلمي عن ابن عمرو) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23632 ۔۔۔ روزہ دار کی افطاری کے وقت دعا رد نہیں ہوتی (رواہ ابن زنجویہ عن ملیکہ عمرو)
23632- للصائم عند فطره دعوة لا ترد. (ابن زنجويه عن مليكة عن عمرو) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23633 ۔۔۔ اللہ تبارک وتعالیٰ نے انجیل میں حضرت عیسیٰ بن مریم (علیہ السلام) کی طرف وحی بھیجی کی جماعت بنی اسرائیل سے کہو کہ جو آدمی میری رضا کے لیے روزہ رکھے گا میں اس کے جسم کو صحت بخشوں گا اور اس کے اجر وثواب کو بڑھا دوں گا ۔ مروا الشیخ فی الثواب والدیلمی والرفعی عن ابی الدرداء )
23633- أوحى الله تعالى إلى عيسى ابن مريم في الإنجيل، قل للملأ من بني إسرائيل أن من صام لرضائي أصححت له جسمه، وأعظمت له أجره. (أبو الشيخ في الثواب والديلمي والرافعي عن أبي الدرداء) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23634 ۔۔۔ اے بن مظعون ! تم اپنے اوپر روزہ لازم کر دو چونکہ روزہ شہوت کو ختم کرتا ہے۔ مرواہ الطبرانی والبیھقی فی شعب الایمان عن عائشۃ بنت قدامۃ بن مظعون عن ابیھا عن اخیہ عثمان بن مظعون )
23634- عليك يا ابن مظعون بالصيام فإنها مجفرة. (طب هب عن عائشة بنت قدامة بن مظعون عن أبيها عن أخيه عثمان بن مظعون) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23635 ۔۔۔ جس شخص کو روزہ نے کھانے پینے اور دیگر خواہشات سے روکے رکھا اللہ تبارک وتعالیٰ کی اسے جنت کے پھل اور جنت کی شراب پلائے گا ۔ مرواہ البیھقی عن علی)
23635- من منعه الصيام عن الطعام والشراب يشتهيه أطعمه الله من ثمار الجنة وسقاه من شرابها. (هب عن علي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23636 ۔۔۔ قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تبارک وتعالیٰ کے ہاں مشک کی خوشبو سے افضل ہے مرواہ احمد بن حنبل عائشہ (رض))
23636- والذي نفسي بيده لخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك. (حم عن عائشة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23637 ۔۔۔ تین اشخاص ایسے ہیں جن سے کسی نعمت کے بارے میں سوال نہیں کیا جائے گا کھلانے پلانے والا سحری کے وقت اٹھنے اور مہمان نواز اور تین اشخاص کو بد خلقی پر ملامت نہیں کی جاتی مریض روزہ دار حتی کہ افطار کرے اور عادل حکمران (رواہ الدیلمی عن ابوہریرہ ) کلام :۔۔۔ حدیث موضوع ہے دیکھئے تزکرۃ الموضوعات (70 والتنزیہ 1662)
23637- ثلاثة لا يسألون عن نعيم: المطعم والمشرب، والمتسحر، وصاحب الضيف، وثلاثة لا يلامون عن سوء الخلق: المريض، والصائم حتى يفطر، والإمام العادل. (الديلمي عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23638 ۔۔۔ اپنے اوپر روزہ لازم کو لو چونکہ روزہ کے برابر کوئی عبادت نہیں ۔ (رواہ النسائی عن ابی امامۃ )
23638- عليك بالصوم فإنه لا عدل له. (ن عن أبي أمامة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৩৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23639 ۔۔۔ روزہ دار کو دو فرحتیں نصیب ہوتی ہیں ایک افطاری کے وقت اور دوسری قیامت کے دن روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تبارک وتعالیٰ کے ہاں مشک سے بھی افضل ہے (رواہ احمد بن حنبل والخطیب عن ابن مسعود)
23639- إن للصائم فرحتين: فرحة حين يفطر، وفرحة يوم القيامة، ولخلوف فم الصائم أطيب عند الله من ريح المسك. (حم والخطيب عن ابن مسعود) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23640 ۔۔۔ اللہ تباوک وتعالیٰکا تین کو حکم دیتے ہیں کہ میرے روزہ دار بندوں کی عصر کے بعد کوئی برائی نہ لکھو ۔ مرواہ الحاکم فی تاریخہ والخدطیب عن انس)
23640- إن الله عز وجل يوحي إلى الحفظة أن لا تكتبوا على صوام عبيدي بعد العصر سيئة. (ك في تاريخه خط عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক: