কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৭ টি

হাদীস নং: ২৩৬৪১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23641 ۔۔۔ روزہ دار کے پاس جب کھانا کھایا جا رہا ہو فرشتے اس کے لیے دعاء مغفرت کرتے رہے ہیں۔
23641- إذا أكل عند الصائم صلت عليه الملائكة. (ابن المبارك في الزهد عب في المصنف عن أم عمارة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23642 ۔۔۔ روزہ دار پاس جب کھانا کھایا جا رہا ہو فرشتے اس کے لی دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں۔ (رواہ ابن حبان عن ام عمارۃ بنت کعب)
23642- إن الصائم إذا أكل عنده صلت عليه الملائكة. (حب عن أم عمارة بنت كعب) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23643 ۔۔۔ جو شخص روزہ کی حالت میں مرگیا قیامت تک اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے روزہ ثابت کردیتے ہیں۔ (رواہ الدیلمی حضرت عائشۃ صدیقہ (رض)) فائدہ : ۔۔۔ ظاہر حدیث سے یہی مطلب مترشخ ہوتا ہے کہ روزہ دار اگر مرجائے تو قیامت تک روزہ دار کے حکم میں ہوتا ہے اور اسے روزے کا برابر ثواب ملتا رہتا ہے۔ واللہ اعلم۔
23643- من مات صائما أوجب الله له الصيام إلى يوم القيامة. (الديلمي عن عائشة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23644 ۔۔۔ قیامت کے دن روزہ دار اپنی قبروں سے باہر آئیں گے انھیں روزہ کی بو سے پہچان لیا جائے گا ان کی مونہوں سے مشک سے بھی عمدہ و افضل خوشبومہک رہی ہوگی ان عمدہ سجائے گئے دسترخوانوں اور لبالب بھرے ہوئے جاموں سے کیا جائے گا ان سے کہا جائے گا کھاؤ تم بھوکے تھے پیو تم پیاسے تھے لوگوں کو رہنے دو وہ آرام کر رہے ہیں اور تم تھکے ہوئے ہو جب لوگ آرام کرلیں گے پھر کھائیں گے اور پئیں گے چنانچہ لوگ حساب وکتاب میں پھنسے ہوں گے اور سخت تھکاوٹ اور پیاس میں ہوں گے ۔ (رواہ ابو الشیخ فی الثواب والدیلمی عن انس (رض))
23644- إذا كان يوم القيامة يخرج الصوام من قبورهم يعرفون بريح صيامهم، أفواههم أطيب من ريح المسك يلقون بالموائد والأباريق مختمة بالمسك فيقال لهم: كلوا فقد جعتم واشربوا فقد عطشتم، ذروا الناس يستريحوا فقد عييتم إذا استراح الناس فيأكلون ويشربون والناس معلقون في الحساب في عناء وظمأ. (أبو الشيخ في الثواب والديلمي عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23645 ۔۔۔ قیامت کے دن روزہ داروں کے لیے سونے سے بنا ہوا دسترخوان لگایا جائے گا جس سے وہ کھائیں گے جبکہ بقیہ لوگ انھیں دیکھ رہے ہوں گے ، (رواہ الشیخ والدیلمی عن ابن عباس (رض))
23645- يوضع للصائمين مائدة يوم القيامة من ذهب يأكلون منها والناس ينظرون. (أبو الشيخ والديلمي عن ابن عباس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23646 ۔۔۔ جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے ، قیامت کے دن کہا جائے گا کہاں ہیں روزہ دار ؟ چنانچہ اس دروازہ سے جب روزہ دار داخل ہوجائیں گے پھر اسے تالہ لگا دیا جائے گا روزہ دا داخل ہوتے وقت پانی پئیں گے جس نے ایک مرتبہ پانی پی لیا پھر اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی ، (رواہ ابن زنجویہ عن سھل بن سعد)
23646- إن في الجنة بابا يقال له الريان، فإذا كان يوم القيامة قيل: أين الصائمون فإذا دخلوا أغلق فيشربون منه، فمن شرب منه، لم يظمأ أبدا. (ابن زنجويه عن سهل بن سعد) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23647 ۔۔۔ جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان (سیرابی کا دروازہ) کہا جاتا ہے اس سے صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے لہٰذا جو بھی روزہ داروں میں سے ہو وہ اس دروازہ سے داخل ہوگا اور پھر اسے کبھی پیاس نہیں لگے گی ، (رواہ الطبرانی عن سھل بن سعد)
23647- إن للجنة بابا يقال له: الريان يدعى له الصائمون من كان من الصائمين دخله لم يظمأ أبدا. (طب عن سهل بن سعد) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23648 ۔۔۔ جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کے نام سے پکارا جاتا ہے اس سے صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے ۔ (رواہ الخطیب وابن النجار عن انس (رض) ، والحفاظ 200)
23648- إن للجنة بابا يدعى الريان لا يدخل منه إلا الصائمون. (الخطيب وابن النجار عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৪৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23649 ۔۔۔ قسم اس ذات کی جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہتے ہیں قیامت کے دن آواز لگائی جائے گی کہ روزہ دار کہا ہیں آجاؤ باب ریان کی طرف چنانچہ اس دروازہ سے روزہ داروں کے علاوہ اور کوئی داخل نہیں ہوگا (رواہ ابن عساکر ، عن ابوہریرہ (رض))
23649- والذي نفسي بيده إن في الجنة لبابا يسمى الريان ينادي يوم القيامة أين الصائمون هلموا إلى باب الريان، لا يدخل معهم أحد غيرهم. (ابن عساكر عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৫০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23650 ۔۔۔ جنت کا ایک دروازہ ہے جسے ریان کہا جاتا ہے اس سے صرف روزہ دار ہی داخل ہوں گے (رواہ ابن النجار عن ابن مسعود (رض))
23650- للجنة باب يقال له الريان يدخله الصائمون. (ابن النجار عن ابن مسعود) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৫১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23651 ۔۔۔ میں اس آدمی سے بہتر ہوں جو صبح کو روزہ کی حالت میں نہ اٹھے اور کسی بیماری کی عیادت نہ کرے ۔ (رواہ عبد بن حمید وابن ماجہ وابو علی سعید بن المنصور عن جابر)
23651- بخير من رجل لم يصبح صائما ولم يعد سقيما. (عبد بن حميد، هـ ع ص عن جابر) قال قلت: "كيف أصبحت يا رسول الله" قال: "فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৫২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23652 ۔۔۔ جس نے کسی روزہ دار کو روزہ افطار کرایا اس کے لیے اسی جیسا اجر وثواب ہوگا (رواہ الطبرانی عن ابن عباس )
23652- من فطر صائما فله مثل أجره. (طب عن ابن عباس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৫৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23653 ۔۔۔ جس نے کسی روزہ دار کو روزہ افطار کرایا اس کے لیے اسی جیسا اجر وثواب ہوگا الایہ کہ روزہ دار کے ثواب سے کچھ کمی نہیں کی جائے گی اور جس نے کسی مجاہد کو اللہ کی راہ میں سامان فراہم کیا یا جس نے مجاہد کے اہل خانہ کی اس کے پیچھے دیکھ بھال کی اس کے لیے بھی اسی جیسا اجر وثواب ہے الایہ کہ مجاہد کے اجر وثواب سے کمی نہیں کی جائے گی ۔ مرواہ احمد بن حنبل وعبد بن حمید والبیھقی فی شعب الایمان وابن حبان والطبرانی و سعید بن المنصور عن زید بن خالد الجھنی)
23653- من فطر صائما كان له مثل أجره إلا أنه لا ينقص من أجر الصائم شيء، ومن جهز غازيا في سبيل الله أو من خلفه في أهله كتب له مثل أجره إلا أنه لا ينقص من أجر الغازي شيء. (حم وعبد ابن حميد، هب ق حب طب ص عن زيد بن خالد الجهني) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৫৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23654 ۔۔۔ جس نے کسی روزہ دار کو روزہ افطار کرایا یا کسی حاجی کو سازوسامان دیا یا کسی مجاہد کو سامان دیا یا مجاہد کے اہل خانہ کی دیکھ بھال کی اس کے لیے اسی جیسا اجر وثواب ہے مگر اس (روزہ دار حاجی مجاہد) کے اجر وثواب سے کمی نہیں کی جائے گی ۔ (رواہ ابن قانع والطبرانی عن زید بن خالد)
23654- من فطر صائما أو جهز حاجا أو جهز غازيا أو خلفه في أهله، فله مثل أجره من غير أن ينقص من أجره شيء. (ابن قانع، طب عنه) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৫৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23655 ۔۔۔ جس نے کسی روزہ دار کو روزہ افطار کرایا اسے کھانا کھلایا اور پانی پلایا اس کے لیے بھی روزہ دار جیسا اجر وثواب ہے۔ (رواہ شعب الایمان للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
23655- من فطر صائما فأطعمه وسقاه كان له مثل أجره. (هب عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৫৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23656 ۔۔۔ جس شخص نے کسی روزہ دار کو روزہ افطار کرایا تو اس کے لیے روزہ دار کا سا اجر وثواب ہے الا یہ کہ روزہ دار کے اجر وثواب سے کمی نہیں کی جائے گی چنانچہ روزہ دار نیکی کا جو عمل بھی کرتا ہے کھانا کھلانے والے کو اس جیسا ثواب ملتا رہتا ہے جب تک کہ روزہ دار میں کھانے کی قوت باقی رہتی ہے۔ (رواہ ابن مصری فی امالیہ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض) ، رواہ الدیلمی عن انس (رض))
23656- من فطر صائما كان له مثل أجره من غير أن ينقص من أجره شيئا وما عمل الصائم من البر كان لصاحب الطعام مثل أجره ما دام فيه قوة الطعام. (ابن صصرى في أماليه عن عائشة، الديلمي عن علي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৫৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23657 ۔۔۔ جس نے کسی روزہ دار کو رمضان میں افطار کرایا ، اسے حلال کی کمائی سے کھانا کھلایا اور پانی پلایا تو اس کے لیے ماہ رمضان کی گھڑیوں میں فرشتے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں اور جبرائیل (علیہ السلام) لیلۃ القدر میں اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہیں (رواہ الطبرانی عن سلمان ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے کشف الخفاء 2556 ۔
23657- من فطر صائما في رمضان على طعام وشراب من كسب حلال صلت عليه الملائكة في ساعات شهر رمضان وصلى عليه جبريل ليلة القدر. (طب عن سلمان) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৫৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الإکمال
23658 ۔۔۔ جس نے ماہ رمضان میں کسی روزہ دار کو حلال کمائی سے روزہ افطار کرایا رمضان بھر میں فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں اور لیلۃ القدر میں جبرائیل امین اس کے ساتھ مصافحہ کرتے ہیں جس آدمی کے ساتھ جبرائیل امین مصافحہ کرتے ہیں اس کے آنسو کثرت سے لیتے ہیں اور وہ نرم دل ہو جات ہے ایک آدمی نے عرض کیا یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جسے افطاری کے لیے اس قدر سامان میسر نہ ہو سکے اس کے بارے میں بتائیے ؟ ارشاد فرمایا : اس کے لیے روٹی کا ایک لقمہ بھی کافی ہے اس آدمی نے عرض کیا جس آدمی کے پاس یہ بھی نہ ہو ؟ فرمایا : مٹھی بھر کھانا کافی ہے عرض کیا مجھے بتایئے ک جس کے پاس یہ بھی نہ ہو ؟ فرمایا : گھونٹ بھر دودھ سے افطاری کرا دے ۔ عرض کیا ! جس کے پاس یہ بھی نہ ہو : فرمایا کہ پانی کے ایک گھونٹ سے افطاری کرا دے (رواہ ابن حبان فی الضعفاء والبیھقی فی شعب الایمان عن سلمان) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الضعیفہ 1333 ۔ فائدہ : ۔۔۔ حوالہ میں مصنف (رح) نے 4 کا نشان دیا ہے جو اس امر کا غمازہ ہے کہ یہ حدیث سنن اربعہ میں ذکر کی گئی ہے لیکن محشی کہتا کہ تحقیق کے باوجود حدیث سنن میں نہیں پائی گئی ۔
23658- من فطر صائما في رمضان من كسب حلال صلت عليه الملائكة ليالي رمضان كلها وصافحه جبريل ليلة القدر، ومن صافحه جبريل يكثر دموعه ويرق قلبه، فقال رجل: يا رسول الله من لم يكن ذاك عنده؟ قال: "فلقمة خبز،" قال: "أفرأيت من لم يكن ذلك عنده؟ " قال: "فقبضة من طعام،" قال: "أرأيت من لم يكن ذاك عنده؟ " قال: "فمذقة لبن،" قال: "أفرأيت من لم يكن ذاك عنده؟ " قال: "فشربة من ماء". (حب في الضعفاء هب عن سلمان) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৫৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ماہ رمضان کے روزوں کی فضیلت :
23659 ۔۔۔ ماہ رمضان کے روزے تمہارے اوپر فرض کردیئے گئے ہیں اور میں قیام رمضان (قیام اللیل) کو سنت قرار دیتا ہوں ۔ جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اور قیام کیا وہ گناہوں سے ایسا پاک ہوگا جیسا کہ اس کی مان نے اسے جنم دیا تھا ۔ (رواہ ابن ماجہ عن عبدالرحمن بن عوف) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع (2412 المشتھر 193)
23659- شهر رمضان شهر كتب عليكم صيامه وسننت لكم قيامه، ومن صامه وقامه إيمانا واحتسابا خرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه. (هـ عن عبد الرحمن بن عوف) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৬৬০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ماہ رمضان کے روزوں کی فضیلت :
23660 ۔۔۔ بلاشبہ اللہ تبارک وتعالیٰ نے تمہارے اوپر ماہ رمضان کے روزے فرض کیے ہیں اور قیام رمضان کو تمہارے لیے بطور سنت مقرر کرتا ہوں جس نے ایمان و یقین کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھے اور اس کا قیام کیا تو یہ سب اس کے گزشتہ گناہوں کا کفارہ ہوجائیں گے ۔ (رواہ النسائی عن عبدالرحمن بن عوف )
23660- إن الله تعالى قد افترض عليكم صوم رمضان، وسننت لكم قيامه، فمن صامه وقامه إيمانا واحتسابا ويقينا كان كفارة لما مضى. (ن هب عن عبد الرحمن بن عوف) .
tahqiq

তাহকীক: