কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৭ টি
হাদীস নং: ২৪১৮১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایام بیض کے روزے :
24181 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر مہینہ میں تین دن کے روزے اور رمضان تا رمضان (یعنی صرف رمضان ، رمضان) کے روزے یہ عمر بھر کے روزے ہوجاتے ہیں۔ (رواہ مسلم وابو داؤد والنسائی عن ابی قتادہ (رض))
24181- "ثلاث من كل شهر ورمضان إلى رمضان فهذا صيام الدهر كله". "م د ن عن أبي قتادة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৮২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایام بیض کے روزے :
24182 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ماہ صبر (یعنی رمضان) اور ہر مہینہ میں تین دن کے روزے عمر بھر کے روزے ہیں۔ مرواہ النسائی ، عن ابوہریرہ (رض))
24182- "شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر". "ن عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৮৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایام بیض کے روزے :
24183: رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا اگر تم روزہ رکھنا چاہو تو ایام بیض کے روزے رکھو۔ مسند، نسائی، بیہقی
24183- إن كنت صائما فصم أيام الغر. 3 "حم، ن، هـ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৮৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایام بیض کے روزے :
24184 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو سینے کے کینہ کو ختم کر ڈالتی ہے ؟ فرمایا : ہر مہینہ میں تین دن روزے رکھو۔ مرواہ النسائی عن رجل من الصحابۃ)
24184- "ألا أخبركم بما يذهب وحر الصدر؟ صوم ثلاثة أيام من كل شهر". "ن عن رجل من الصحابة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৮৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایام بیض کے روزے :
24185 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ماہ رمضان کے روزہ رکھو اور پھر ہر مہینہ کے درمیان (ایام بیض) میں روزے رکھو (رواہ ابو داؤد عن معاویۃ) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاباطیل 484 ۔
24185- "صوموا الشهر وسرره ". "د عن معاوية"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৮৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایام بیض کے روزے :
24186 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ایام بیض یعنی 13، 14، 15، تاریخ کو روزے رکھو اور یہ روزے عمر بھر کے خزانے ہیں۔ مرواہ ابو ذر الھروی فی جزء من حدیثہ عن قتادہ بن ملحان) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 30، 35 ۔
24186- "صوموا أيام البيض ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة هن كنز الدهر". "أبو ذر الهروي في جزء من حديثه عن قتادة بن ملحان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৮৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایام بیض کے روزے :
24187 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر مہینہ میں تین دن کے روزے عمر بھر کے روزے ہیں اور وہ ایام بیض یعنی 13، 14، 15، تاریخوں کے روزے ہیں ، (رواہ ابو یعلی و شعب الایمان للبیہقی ، عن جریر)
24187- "صيام ثلاثة أيام من كل شهر هي صيام الدهر وهي أيام البيض صبيحة ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة". "ع هب عن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৮৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایام بیض کے روزے :
24188 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر مہینہ میں تین دن کے روزے عمر بھر کے روزے ہیں اور عمر بھر کا افطار بھی ہے۔ مرواہ احمد وابن حبان عن قرۃ بن ایاس)
24188- "صيام ثلاثة أيام من كل شهر صيام الدهر وإفطاره". "حم حب عن قرة بن إياس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৮৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایام بیض کے روزے :
24189 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر مہینہ میں تین دن کے روزے بہت اچھے روزے ہیں۔ مرواہ احمد والنسائی وابن حبان عن عثمان بن ابی العاص)
24189- "صيام حسن صيام ثلاثة أيام من الشهر". "حم ن حب عن عثمان بن أبي العاص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৯০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایام بیض کے روزے :
24190 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے ہر مہینہ میں تین دن روزے رکھے سمجھ لو اس نے ساری عمر روزے رکھے ۔ (رواہ احمد والترمذی والنسائی والضیاء عن ابی ذر۔
24190- "من صام ثلاثة أيام من كل شهر فقد صام الدهر كله". "حم ت 1 ن هـ والضياء عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৯১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیر کے دن کا روزہ :
24191 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : پیر اور جمعرات کے دن اعمال کی پیشی ہوتی ہے میں چاہتا ہوں کہ جب میرے اعمال پیش ہوں تو میں روزہ کی حالت میں ہوں ۔ (رواہ الترمذی ، عن ابوہریرہ (رض))
24191- "تعرض الأعمال يوم الأثنين والخميس فأحب أن يعرض عملي وأنا صائم". "ت 2 عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৯২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ پیر کے دن کا روزہ :
24192 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : سوموار اور جمعرات کے دن اعمال اوپر اٹھائے جاتے ہیں ، مجھے پسند ہے کہ جب میرے اعمال اوپر اٹھائے جائیں میں روزہ میں ہوں ۔ (رواہ الشیرازی فی الالقاب ، عن ابوہریرہ (رض) ، و شعب الایمان للبیہقی ، عن اسامۃ بن زید (رض))
24192- "إن الأعمال ترفع يوم الأثنين والخميس، فأحب أن يرفع عملي وأنا صائم". "الشيرازي في الألقاب عن أبي هريرة، هب عن أسامة بن زيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৯৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24193 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حضرت آدم سے جب اللہ تبارک وتعالیٰ کی نافرمانی سرزد ہوئی اور ممنوعہ درخت کا پھل کھالیا تو اللہ تبارک وتعالیٰ نے انھیں حکم دیا : اے آدم عن ابوہریرہ (رض) میری عزت والے ٹھکانے اور پڑوس سے چلے جاؤ چونکہ میری معصیت کا مرتکب میرے پڑوس میں نہیں رہ سکتا چنانچہ آدم (علیہ السلام) زمین پر اتر آئے اور ان کے چہرے کی رنگت سیاہ پڑگئی تھی آدم (علیہ السلام) کی یہ حالت دیکھ کر فرشتے رودیئے اور پکار کر کہنے لگے : اے ہمارے پروردگار ! ایک مخلوق کو تو نے اپنے ہاتھ سے پیدا کیا اسے اپنی جنت میں ٹھہرایا اور فرشتوں سے اس کے آگے سجدہ کرایا بھلا اس کے ایک گناہ کی وجہ سے اس کے چہرے کی سفیدی بدل ڈالی چنانچہ اللہ تعالیٰ نے آدم (علیہ السلام) کو حکم دیا کہ : اے آدم ! میرے لیے اس دن یعنی تیرا تاریخ کا روزہ رکھو آدم (علیہ السلام) نے اس دن روزہ رکھا چنانچہ آدم (علیہ السلام) کے چہرے کا تہائی حصہ سفید ہوگیا اللہ تعالیٰ نے پھر حکم دیا : اے آدم میرے لیے اس دن یعنی 14 تاریخ کا روزہ رکھو آدم (علیہ السلام) نے اس دن روزہ رکھا اور اس کا دوتہائی حصہ سفید ہوگیا اللہ تعالیٰ نے پھر حکم دیا کہ اے آدم ! میرے لیے اس دن یعنی 15 تاریخ کا روزہ رکھو آدم (علیہ السلام) نے اس دن روزہ رکھا اور ان کا پورا چہرہ (اور پورا جسم) سفید ہوگیا اور چمکنے لگا اسی مناسبت سے ان دونوں کو ایام بیض کے نام سے موسوم کیا گیا ۔ (رواہ الخطیب فی امالیہ وابن عساکر عن ابن مسعود (رض) مرفوعا وموقوفا) کلام : ۔۔۔ ابن جوزی (رح) نے یہ حدیث موضوعات میں ذکر کی ہے اور لکھا ہے کہ اس کی سند میں بہت سارے مجہول روای ہیں۔
24193- "إن آدم لما عصى وأكل من الشجرة أوحى الله تعالى إليه يا آدم اهبط من جواري وعزتي لا يجاورني من عصاني، فهبط إلى الأرض مسودا فبكت الملائكة وضجت وقالوا: يا رب خلق خلقته بيدك وأسكنته جنتك وأسجدت له ملائكتك، في ذنب واحد حولت بياضه فأوحى الله تعالى إلى آدم: يا آدم صم لي هذا اليوم يوم ثلاثة عشر فصامه، فأصبح ثلثه أبيض، ثم أوحى الله تعالى إليه يا آدم صم لي هذا اليوم يوم أربعة عشر فصامه، فأصبح ثلثاه أبيض، ثم أوحى الله تعالى إليه يا آدم صم لي هذا اليوم يوم خمسة عشر فصامه فأصبح كله أبيض، فسميت أيام البيض". "الخطيب في أماليه وابن عساكر عن ابن مسعود، مرفوعا وموقوفا، وأورده ابن الجوزي في الموضوعات، وقال: في إسناده مجهولون".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৯৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24194 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایام بیض کی وجہ تسمیہ یہ بیان فرمائی ہے کہ جب آدم (علیہ السلام) زمین پر اترے تو سورج کی تپش نے ان کی رنگت جلا ڈالی اور وہ سیاہ ہوگئے اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف وحی نازل کی کہ بیض کے روزے رکھو چنانچہ انھوں نے پہلے دن روزہ رکھا ان کے جسم کا ایک تہائی حصہ سفید ہوگیا دوسرے دن روزہ رکھا تو دو تہائی حصہ سفید ہوگیا ، تیسرے دن روزہ رکھا تو پورا جسم سفید ہوگیا اسی وجہ سے یہ دن ایام بیض کہلانے لگے ۔ مرواہ الدیلمی ، عن ابن عباس (رض))
24194- "إنما سمي البيض لأن آدم لما هبط إلى الأرض أحرقته الشمس فأسود، فأوحى الله تعالى إليه أن صم البيض، فصام أول يوم فابيض ثلث جسده، فلما صام اليوم الثاني ابيض ثلثا جسده، فلما صام اليوم الثالث ابيض جسده كله، فسمي أيام البيض". "الديلمي عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৯৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24195 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص کو یہ بات خوش کرتی ہو کہ اس کے سینے کا بغض ختم ہوجائے وہ رمضان اور ہر مہینہ کے تین دنوں کا روزہ رکھے ۔ (رواہ احمد عن عرابی)
24195- "من سره أن يذهب كثير من وحر الصدر؟ فليصم شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر". "حم عن أعرابي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৯৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24196 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص کہ مہینہ میں تین دن روزہ رکھنا چاہتا ہو اسے چاہیے کہ وہ ایام بیض کے تین روزے رکھے یعنی 13، 14، اور 15، تاریخ کے ۔ (رواہ الطبرانی عن اسماعیل بن جریر عن ابیہ)
24196- "من صام من الشهر ثلاثة أيام فليصم الثلاثة أيام البيض: ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة". "طب عن إسماعيل بن جرير عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৯৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24197 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے مہینہ میں تین دن روزے رکھے سمجھ لو اس نے پورے مہینہ کے روزے رکھے ۔ (رواہ ابن حبان ، عن ابوہریرہ (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5384 ۔
24197- "من صام ثلاثة أيام من كل شهر فقد صام الشهر كله". "حب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৯৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24198 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص مہینہ میں روزہ رکھنا چاہے وہ ایام بیض کے تین روزے رکھ لے ۔ مرواہ احمد وابن زنجویہ و سعید بن المنصور عن ابی ذر)
24198- "من كان منكم صائما من الشهر فليصم الثلاث البيض". "حم وابن زنجويه ص عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৯৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24199 ۔۔۔ ایک شخص نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روزہ کے متعلق سوال کیا آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : ہر مہینہ میں تین دن ایام بیض کے روزے رکھو۔ (رواہ الطبرانی ، عن ابن عمرو (رض))
24199- "الأيام البيض ثلاثة أيام من كل شهر". "طب عن ابن عمر"، أن رجلا سأل النبي صلى الله عليه وسلم عن الصيام قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২০০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24200 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص طاقت رکھتا ہو وہ ہر مہینہ میں تین دن روزے رکھے یہ روزے اس کی دس برائیوں کو مٹا دیں گے اور اس کو گناہوں سے ایسا پاک کریں گے جیسا کہ پانی کپڑے کو پاک کردیتا ہے۔ (رواہ الطبرانی عن میمونۃ بنت سعد (رض))
24200- "من كل شهر ثلاثة أيام من استطاع أن يصومهن فإن ذلك يكفر عشر سيئات وأنه ينقي 1 من الإثم كما ينقي الماء الثوب". "طب عن ميمونة بنت سعد".
তাহকীক: