কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৭ টি

হাদীস নং: ২৪১৬১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24161 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے عمر بھر روزے رکھے گویا اس نے اپنے آپ کو اللہ تبارک وتعالیٰ کے حوالے کردیا ۔ مرواہ ابو الشیخ عن ابوہریرہ )
24161- "من صام الدهر فقد وهب نفسه لله عز وجل". "أبو الشيخ عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৬২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24162 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے عمر بھر روزے رکھے اللہ تبارک وتعالیٰ اس پر جہنم کو یوں اس طرح تنگ کردیں گے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نوے کا ہندسہ بنا کر وضاحت کی (رواہ احمد والطبرانی والبیھقی فی شعب الایمان عن ابی موسیٰ الا شعری )
24162- "من صام الدهر ضيق الله تعالى عليه جهنم هكذا وعقد تسعين". "حم طب هب ق عن أبي موسى الأشعرى".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৬৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24163 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص محض اللہ تبارک وتعالیٰ کی خوشنودی کے لیے چالیس دن روزے رکھے وہ اللہ تبارک وتعالیٰ سے جو چیز بھی مانگتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اسے ضرور عطا فرماتے ہیں (رواہ الدیلمی عن والثلہ )
24163- "من صام أربعين صباحا ما يريد به إلا وجه الله تعالى لم يسأل الله تعالى شيئا إلا أعطاه". "الديلمي عن واثلة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৬৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24164 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تمہارے اوپر تمہارے اہل خانہ کا بھی حق ہے لہٰذا رمضان اور اس کے بعد والے مہینہ کے روزے رکھوا ور ہر بدھ وجمعرات کے روزے رکھو یوں اس طرح تم عمر بھر کے روزے رکھ لو گے ۔ مرواہ البیھقی فی شعب الایمان عن مسلم بن عبیداللہ القرشی عن ابیہ )
24164- "أما لأهلك حق؟ صم رمضان والذي يليه وكل أربعاء وخميس، فإذا أنت قد صمت الدهر". "هب عن مسلم بن عبيد الله القرشي عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৬৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24165 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تمہارے اوپر تمہارے اہل خانہ کا بھی حق ہے رمضان اور اس کے بعد والے مہینہ کا روزہ رکھو اور پھر ہر بدھ وجمعرات کا روزہ رکھو یوں اس طرح تم عمر بھر کا روزہ رکھ لو گے حالانکہ تم افطار بھی کرتے رہو گے ۔ مرواہ ابو داؤد والترمذی وقال غریب والبیھقی فی شعب الایمان عن عبیداللہ بن مسلم القرشی عن ابیہ) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع (1914)
24165- "إن لأهلك عليك حقا صم رمضان والذي يليه، وكل أربعاء وخميس فإذا أنت قد صمت الدهر وأفطرت". "د ت غريب، هب عن عبيد الله بن مسلم القرشي عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৬৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24166 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے رمضان شوال بدھ اور جمعرات کے روزے رکھے وہ جنت میں داخل ہوجائے گا ۔ مرواہ البغوی والبیھقی فی شعب الایمان عن عکرمۃ بن خالد عن عریف من عرفاء قریش عن ابیہ ) کلام :۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھے ذخیرۃ الحفاظ 5386)
24166- "من صام رمضان وشوال والأربعاء والخميس دخل الجنة". "البغوي هب عن عكرمة بن خالد عن عريف من عرفاء قريش عن أبيه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৬৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24167 ۔۔۔ حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص بدھ جمعرات اور جمعہ کو روزہ رکھے اور تھوڑا بہت صدقہ بھی کرے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے گناہ معاف فرما دیں گے اور اسے گناہوں سے ایسا پاک کردیں گے جیسا کہ اس کی ماں نے اسے جہنم دیا تھا (رواہ البیھقی فی شعب الایمان عن ابن عمر )
24167- "من صام يوم الأربعاء والخميس والجمعة وتصدق بما قل أو كثر غفر الله تعالى له ذنوبه وخرج من ذنوبه كيوم ولدته أمه". "هب هق عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৬৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24168 ۔۔۔ جس شخص نے بدھ ، جمعرات اور جمعہ کا روزہ رکھا اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں موتیوں یاقوت اور زمرد سے عالیشان محل بنائیں گے اور اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جہنم کی آگ سے برات لکھ دیں گے ۔ مرواہ شعب الایمان للبیہقی ، عن انس (رض) ، وقال فیہ ابوبکر العبسی) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے چنانچہ بیہقی (رح) کہتے ہیں کہ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر عبسی ہے اور وہ مجہول راوی ہے اور عموماً ایسی حدیث بیان کرتا ہے جس کا کوئی متابع نہیں ہوتا ۔
24168- "من صام الأربعاء والخميس والجمعة بنى الله له قصرا في الجنة من لؤلؤ وياقوت وزمرد وكتب الله تعالى له براءة من النار". "هب عن أنس، وقال فيه أبو بكر العبسي مجهول يأتي ما لم يتابع عليه".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৬৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24169 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص بدھ جمعرات اور جمعہ کو روزہ رکھے گا اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے لیے جنت میں ایسا گھر بنائیں گے جس کا ظاہر باطن سے دکھائی دے گا اور باطن ظاہر سے (رواہ ابن منیع والطبرانی و سعید بن المنصور عن ابی امامۃ)
24169- "من صام يوم الأربعاء والخميس والجمعة بنى الله تعالى له بيتا في الجنة يرى ظاهره من باطنه وباطنه من ظاهره". "ابن منيع طب ص عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৭০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24170 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : خبردار ! پیر کے دن کا روزہ مت چھوڑو چونکہ میں پیر کے دن پیدا ہوا ، اللہ تعالیٰ نے میری طرف وحی بھی پیر کے دن بھیجی ، میں نے پیر کے دن ہجرت کی اور پیر کے دن موت آئے گی ۔ (رواہ ابن عساکر عن مکحول مرسلا)
24170- "ألا لا تغادر صيام الأثنين فإني ولدت يوم الأثنين، وأوحى إلي يوم الأثنين، وهاجرت يوم الأثنين، وأموت يوم الأثنين". "ابن عساكر عن مكحول مرسلا".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৭১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24171 ۔۔۔ ایک اعرابی نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پیر کے دن روزہ رکھنے کے متعلق دریافت کیا رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں اسی دن پیدا ہوا اس دن مبعوث ہوا اور اسی دن مجھ پر وحی نازل ہوتی ہے۔ (رواہ الطبرانی واحمد ومسلم وابن زنجویہ عن ابی قتادۃ (رض))
24171- "ذاك يوم ولدت فيه، ويوم بعثت فيه وأنزل علي فيه". "ط حم م وابن زنجويه عن أبي قتادة"، أن أعرابيا سأل النبي صلى الله عليه وسلم عن صوم يوم الأثنين قال: "فذكره".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৭২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24172 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے جمعہ کا روزہ رکھا اللہ تعالیٰ کے لیے دس دن لکھ دیتے ہیں جو آخرت کے دنوں کے برابر ہوں گے جو روشن وچمکدار ہوں گے اور دنیا کے دنوں کے مشابہ نہیں ہوں گے ۔ (رواہ ابوالشیخ و شعب الایمان للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
24172- "من صام يوم الجمعة كتب الله له عشرة أيام عددهن من أيام الآخرة غراء زهراء لا تشاكلهن أيام الدنيا". "أبو الشيخ، هب عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৭৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24173 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے ہر حرمت والے مہینہ میں جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کا روزہ رکھا اللہ تعالیٰ اس کے لیے سات سو سال کی عبادت لکھ دیتے ہیں۔ (رواہ ابن شاھین فی الترغیب عن انس (رض) وسندہ ضعیف)
24173- "من صام في كل شهر حرام الخميس والجمعة والسبت كتب الله تعالى له عبادة سبع مائة سنة". "ابن شاهين في الترغيب وابن عساكر - عن أنس، وسنده ضعيف".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৭৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24174 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے ہر ماہ حرام میں لگا تار تین دن روزے رکھے اللہ تبارک وتعالیٰ اس کے سب گناہ معاف فرما دیں گے ۔ (رواہ الدیلمی ، عن انس (رض))
24174- "من صام من كل شهر حرام ثلاثة أيام يوالي بينهن غفر الله تعالى له ما تقدم من ذنبه". "الديلمي عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৭৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24175 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نفلی روزہ کی مثال ایسی ہے جیسے کوئی شخص اپنے مال سے صدقہ کرنا چاہتا ہو اسے اختیار ہوتا ہے چاہے صدقہ کر دے چاہے روک لے ۔ (رواہ النسائی وابن ماجہ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
24175- "إنما مثل صوم التطوع مثل الرجل يخرج من ماله الصدقة فإن شاء أمضاها وإن شاء حبسها". "ن هـ - عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৭৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24176 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص غیر رمضان کے روزے رکھے یا قضاء رمضان کے علاوہ روزے رکھے یا نفلی روزے رکھے اس کی مثال اس شخص جیسی ہے جو اپنے مال میں سے صدقہ کرنا چاہتا ہو اسے اختیار ہوتا ہے اپنے مال پر سخاوت کر دے اور صدقہ کر دے یا مال میں بخل کرے اور روک لے ۔ (رواہ النسائی حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
24176- "إنما مثل من صام في غير رمضان أو في غير قضاء رمضان أو في التطوع بمنزلة رجل أخرج صدقة ماله فجاد منها بما شاء فأمضاه أو بخل بما بقي فامسكه". "ن - عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৭৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24177 ۔۔۔ حضور نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : جو شخص نفلی روزہ رکھے اسے نصف دن تک اختیار ہوتا ہے۔ رواہ ابن النجار عن ابی امامۃ۔
24177- "من صام تطوعا فهو بالخيار ما بينه وبين نصف النهار". "ابن النجار - عن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৭৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24178: نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : نفلی روزہ رکھنے والے کو نصف دن تک اختیار حاصل ہوتا ہے۔ رواہ البیہقی فی السنن و ضعفہ عن ابی ذر۔
24178- "الصائم في التطوع بالخيار إلى نصف النهار". "هق: وضعفه عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৭৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایام بیض کے روزے :
24179 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تم مہینہ میں تین دن روزہ رکھنا چاہو تو تیرھویں ، چودھویں اور پندرھویں (تاریخوں) کا روزہ رکھو ۔ مرواہ احمد والترمذی والنسائی عن ابی ذر)
24179- "إذا صمت من الشهر ثلاثا فصم ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة". "حم، ت ن - عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৮০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایام بیض کے روزے :
24180 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر تم روزہ رکھنا چاہو تو تمہارے اوپر لازم ہے کہ ایام بیض یعنی 13 ، 14، 15، تاریخ کے روزے رکھو ۔ (رواہ النسائی عن ابی ذر)
24180- "إن كنت صائما فعليك بالغر البيض ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة". "ن عن أبي ذر".
tahqiq

তাহকীক: