কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৭ টি

হাদীস নং: ২৪১৪১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب نفلی روزہ کے بیان میں :
24141 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نفلی روزہ رکھنے والے کو آدھے دن تک اختیار ہے (چاہے شام تک پورا روزہ رکھے چاہے تو افطار کر دے) ۔ مرواہ البیہقی فی السنن ، عن انس وعن ابی امامۃ) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3526 ۔
24141- "الصائم المتطوع بالخيار ما بينه وبين نصف النهار". "هق عن أنس وعن أبي أمامة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৪২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب نفلی روزہ کے بیان میں :
24142 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : رمضان کے بعد روزہ رکھنے والا اس شخص کی طرح ہے جو بھاگنے کے بعد واپس لوٹ آئے (رواہ شعب الایمان للبیہقی ، عن ابن عباس (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3527 ۔
24142- "الصائم بعد رمضان كالكار 2 بعد الفار 3". "هب عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৪৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب نفلی روزہ کے بیان میں :
24143 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حضرت داؤد (علیہ السلام) کا (سا) روزہ رکھو چونکہ یہ روزہ اللہ تعالیٰ کے ہاں معتدل ہے یعنی ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو یوں اس طرح جب وہ وعدہ کرے گا تو خلاف ورزی نہیں کرے گا اور بوقت مصیبت بھاگے گا نہیں ۔ (رواہ النسائی ، عن ابن عمرو (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3492 ۔
24143- "صم صيام داود فإنه أعدل الصيام عند الله يوما صائما ويوما مفطرا، وإنه كان إذا وعد لم يخلف وإذا لا قى لم يفر". "ن عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৪৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب نفلی روزہ کے بیان میں :
24144 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : صوم داؤدی (داؤد (علیہ السلام) کا روزہ رکھنے کا طریقہ) اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے ، چنانچہ داؤد (علیہ السلام) ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے نماز داؤد بھی اللہ تعالیٰ کو زیادہ محبوب ہے چنانچہ داؤد (علیہ السلام) آدھی رات سوتے تھے تہائی رات عبادت کرتے تھے اور پھر رات کے چھٹے حصہ میں سو جاتے تھے ۔ مرواہ احمد بن حنبل والبخاری ومسلم وابو داؤد والنسائی وابن ماجہ ، عن ابن عمرو (رض))
24144- "أحب الصيام إلى الله تعالى صيام داود كان يصوم يوما ويفطر يوما، وأحب الصلاة إلى الله تعالى صلاة داود كان ينام نصف الليل ويقوم ثلثه وينام سدسه". "حم ق 1 د ن هـ عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৪৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب نفلی روزہ کے بیان میں :
24145 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : داؤد (علیہ السلام) کے روزہ رکھنے کے بہترین طریقہ کے مطابق روزہ رکھو یعنی ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن چھوڑ دو ۔ (رواہ النسائی ، عن ابن عمرو (رض))
24145- "صم أفضل الصيام صيام داود صوم يوم وفطر يوم". "ن عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৪৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب نفلی روزہ کے بیان میں :
24146 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ماہ صبر یعنی رمضان کے روزے رکھو (کسی شخص نے) عرض کیا : میرے لیے اضافہ کریں ، فرمایا رمضان کے روزے رکھو اور اس کے بعد ایک دن کا اور روزہ رکھ لو عرض کیا : میرے لیے مزید اضافہ کیجئے فرمایا : ماہ رمضان کے روزے رکھو اور اس کے بعد ہر مہینے میں دو دن روزہ رکھو عرض کیا : میرے لیے مزید اضافہ کیجئے فرمایا : رمضان کے روزہ رکھو اور اس کے بعد ہر مہینہ میں تین دن روزہ رکھو عرض کیا : میرے لیے اور اضافہ کریں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین بار فرمایا : حرمت والے مہینوں کا روزہ رکھو اور چھوڑ دو ۔ مرواہ احمد وابو داؤد، والبغوی وابن سعد و شعب الایمان للبیہقی ، وسننہ عن مجبۃ الباھلیۃ عن ابیھا اوعمھا)
24146- "صم شهر الصبر رمضان قال: زدني قال: صم شهر الصبر ويوما بعده، قال: زدني، قال: صم شهر الصبر ويومين من كل شهر قال: زدني، قال: صم شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر، قال: زدني قال: صم من الحرم واترك، صم من الحرم واترك، صم من الحرم واترك". "حم د، هـ والبغوي وابن سعد هب هق عن مجيبة الباهلية عن أبيها أو عمها".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৪৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب نفلی روزہ کے بیان میں :
24147 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : حضرت داؤد (علیہ السلام) کے روزہ رکھنے کے طریقہ یعنی آدھی عمر روزہ رکھنے سے اوپر روزہ رکھنا درست نہیں ہے لہٰذا ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو ۔ (رواہ البخاری ، والنسائی عن ابن عمرو (رض))
24147- "لا صوم فوق صوم داود شطر الدهر صم يوما وأفطر يوما". "خ 3 ن عن ابن عمر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৪৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب نفلی روزہ کے بیان میں :
24148 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : سب سے بہتر روزہ میرے بھائی دادؤ (علیہ السلام) کا روزہ ہے چنانچہ وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے اور جب دشمن کے مدمقابل ہوتے بھاگتے نہیں تھے ۔ (رواہ الترمذی والنسائی عن ابن عمرو (رض) ۔
24148- "أفضل الصوم صوم أخي داود كان يصوم يوما ويفطر يوما ولا يفر إذا لاقى". "ت 1 ن عن ابن عمرو".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৪৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب نفلی روزہ کے بیان میں :
24149 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : رمضان کے بعد افضل روزہ شعبان کا ہے جو رمضان کی تعظیم میں رکھا جائے اور افضل صدقہ وہ ہے جو رمضان میں کیا جائے ۔ (رواہ البیہقی فی السنن عن انس) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1023 ۔
24149- "أفضل الصوم بعد رمضان شعبان لتعظيم رمضان، وأفضل الصدقة صدقة في رمضان". "هب عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৫০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب نفلی روزہ کے بیان میں :
24150 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نفلی روزہ رکھنے والے کی مثال اس آدمی کی طرح ہے جو اپنے مال سے صدقہ نکالنا چاہتا ہو، اسے اختیار ہوتا ہے چاہے صدقہ نکال دے یا روک لے ۔ (رواہ النسائی وابن ماجہ حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
24150- "إنما مثل صوم التطوع مثل الرجل يخرج من ماله الصدقة فإن شاء أمضاها، وإن شاء حبسها". "ن هـ عن عائشة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৫১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب نفلی روزہ کے بیان میں :
24151 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہفتہ کے دن روزہ رکھنے میں نہ تمہارے لیے کچھ فائدہ ہے اور نہ تمہارے اوپر کچھ وبال ۔ (رواہ احمد عن امراۃ)
24151- "صيام يوم السبت لا لك ولا عليك". "حم عن امرأة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৫২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24152 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص ایک دن نفلی روزہ رکھتا ہے اس کے لیے جنت میں ایک درخت لگا دیا جاتا ہے اس کا پھل انار سے چھوٹا اور سیب سے بڑا ہوتا ہے اس کی حلاوت اور مٹھاس شہد جیسی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن روزہ دار کو اس درخت کا پھل کھلائیں گے ۔ مرواہ الطبرانی عن قلیس بن یزید الجھنی)
24152- "من صام يوما تطوعا غرست له شجرة في الجنة ثمرها أصغر من الرمان وأضخم من التفاح، وعذوبته كعذوبة الشهد وحلاوته كحلاوة العسل، يطعم الله تعالى منه الصائم يوم القيامة". "طب عن قيس بن يزيد الجهني".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৫৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24153 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص ثواب کی نیت سے ایک دن نفلی روزہ رکھے گا اللہ تبارک وتعالیٰ اسے جہنم کی آگ سے اتنا دور کردیں گے کہ اس کے اور جہنم کے درمیان چالیس خریف (سال ) کی مسافت کا فاصلہ ہوگا ۔ (رواہ ابن زنجویہ عن جریر)
24153- "من صام يوما تطوعا واحتسابا بعده الله تعالى من النار أربعين خريفا". "ابن زنجويه عن جرير".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৫৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24154 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص اللہ تبارک وتعالیٰ کی خوشنودی کے لیے ایک دن نفلی روزہ رکھے گا اللہ تبارک وتعالیٰ اسے دوزخ کی آگ سے پچاس سال کی مسافت جسے تیز رفتار سوار طے کرے کے بقدر دور کردیں گے (رواہ ابن زنجویہ عن عبدالرحمن عن غنم )
24154- "من صام يوما تطوعا يبتغي بذلك وجه الله باعد الله تعالى بينه وبين النار مسيرة خمسين عاما للراكب المسرع". "ابن زنجويه عن عبد الرحمن بن غنم".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৫৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24155 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص اللہ تبارک وتعالیٰ کی خوشنودی کے لیے ایک دن روزہ رکھتا ہے اللہ تبارک وتعالیٰ اسے اڑتے ہوئے کوے کی مسافت کے بقدر دوزخ سے دور رکھتے ہیں درآنحالیکہ وہ کوا بچہ ہو اور بوڑھا ہو کر مرے ۔ مرواہ الحسن والبغوی وابن قانع وابن زنجویہ والطبرنی وابن النجار والبیھقی فی شعب الایمان عن سلامۃ ویقال سلمۃ بن قیصر) فائدہ :۔۔۔ حدیث میں کوے کی مثال دی گئی ہے جان لو کہ کوے کی عمر بہت لمبی ہوتی ہے حتی کہ بعض حضرات نے کوے کی عمر ایک ہزار سال تک بیان کی ہے۔ ہندوستان میں ایک کوے پر نشانی لگائی گئی جسے چار سو سال تک مسلسل دیکھا جاتا رہا ۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھے حیواۃ رحمۃ اللہ علیہالحیوان باب عین عنوان : الغراب ۔ نفل روزے کا اجر وثواب :
24155- "من صام يوما ابتغاء وجه الله تعالى بعده الله تعالى من جهنم كبعد غراب طار وهو فرخ حتى مات هرما". "الحسن والبغوي وابن قانع وابن زنجويه، طب وابن النجار، هب عن سلامة، ويقال: سلمة بن قيصر".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৫৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24156 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص ایک دن نفل روزہ رکھتا ہے اگر اس کے بدلہ میں اسے بھری زمین کے برابر سونا دے دیا جائے تو قیامت کے دن کے علاوہ اسے اس (نفلی روازہ ) کا بدلہ نہیں دیا جاسکے گا ۔ (رواہ ابن عساکر وابن النجار عن خراس عن انس )
24156- "من صام يوما تطوعا فلو أعطي ملء الأرض ذهبا ما وفي أجره دون يوم الحساب ". "ابن عساكر وابن النجار عن خراس عن أنس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৫৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24157 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر کو شخص اللہ تبارک وتعالیٰ کی خوشنودی کے لیے ایک دن نفلی روزہ رکھے اور پھر اسے بھری ہوئی زمین کے بقدر سونا مل جائے تو پھر بھی قیامت کے دن کے علاوہ اسے پورا پورا بدلہ نہیں مل سکتا (رواہ ابن انجار عن ابوہریرہ )
24157- "لو أن رجلا صام لله تعالى يوما تطوعا، ثم أعطي ملء الأرض ذهبا لم يستوف ثوابه دون يوم الحساب". "ابن النجار عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৫৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24158 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : روزہ رکھنے کا سب سے بہتر طریقہ میرے بھائی داؤد (علیہ السلام) کا طریقہ ہے چنانچہ وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے او ایک دن افطار کرتے تھے ۔ (رواہ العقیلی فی الضعفاء عن ابوہریرہ )
24158- "أفضل الصوم صوم أخي داود كان يصوم يوما ويفطر يوما". "عق عن أبي هريرة".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৫৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24159 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : سب سے افضل روزہ میرے بھائی داؤد (علیہ السلام) کا روزہ ہے چنانچہ وہ ایک دن روزہ رکھتے تھے اور ایک دن افطار کرتے تھے (رواہ احمد عن ابن عباس (رض))
24159- "إن من أفضل الصيام صيام أخي داود كان يصوم يوما ويفطر يوما". "حم عن ابن عباس".
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৬০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24160 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : افضل روزہ داؤد (علیہ السلام) کا روزہ ہے اور جس شخص نے عمر بھر روزے رکھے گویا اس نے اپنے نفس کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کردیا (رواہ ابوبکر الشافعی فی جزء من حدیثہ عن عمرو فیہ ابراھیم بن ابی یحییٰ)
24160- "أفضل الصيام صيام داود من صام الدهر كله فقد وهب نفسه لله عز وجل". "أبو بكر الشافعي في جزء من حديثه عن عمر وفيه: إبراهيم بن أبي يحيى".
tahqiq

তাহকীক: