কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৭ টি
হাদীস নং: ২৪১২১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24121 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ایک صاع گندم یا آٹا دو آدمیوں کی طرف سے یا ایک صاع کھجوریں یا ایک صاع جو ہر آزاد غلام ، چھوٹے بڑے کی طرف سے ادا کرو ۔ (رواہ احمد والدارقطنی والضیاء عن عبداللہ بن ثعلبہ) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعاف الدارقطنی ۔ 540 ۔
24121- "أدوا صاعا من بر أو قمح بين اثنين، أو صاعا من تمر أو صاعا من شعير عن كل حر وعبد وصغير وكبير". "حم قط والضياء عن عبد الله بن ثعلبة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১২২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24122 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جب تک صدقہ فطر نہ دیا جائے اس وقت تک مارہ رمضان زمین و آسمان کے درمیان معلق رہتا ہے اور اوپر نہیں پہنچنے پاتا ۔ (رواہ ابن صصری فی امالیۃ عن جریر) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1868 والمتناھیۃ 824 ۔
24122- "إن شهر رمضان معلق بين السماء والأرض لا يرفع إلا بزكاة الفطر". "ابن صصرى في أماليه عن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১২৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24123 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : صدقہ فطر ہر مسلمان پر واجب ہے۔ (رواہ الخطیب ، عن ابن مسعود (رض)) کلام : ۔۔۔ یہ حدیث سند کے اعتبار سے ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4028 گو کہ اس کے شواہد موجود ہیں۔
24123- "الفطرة على كل مسلم". "خط عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১২৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24124 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ماہ رمضان آسان و زمین کے درمیان معلق رہتا ہے اور اوپر صرف صدق فطر سے پہنچنے پاتا ہے۔ (رواہ ابن شاھین فی ترغیبہ والضیاء عن جریر (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے اسنی المطالب 795 وحسن الاثر 200 ۔
24124- "شهر رمضان معلق بين السماء والأرض ولا يرفع إلى الله إلا بزكاة الفطر". "ابن شاهين في ترغيبه والضياء عن جرير".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১২৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24125 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : صدقہ فطر روزہ دار کو لغویات اور ب یہودی گوئی سے پاک کرتا ہے اور مساکین کے لیے کھانے کا سامان ہے لہٰذا جو شخص (عید کی) نماز سے قبل صدقہ فطر ادا کرتا ہے اس کا صدقہ فطر (عنداللہ) مقبول ہوتا ہے اور جو نماز کے بعد ادا کرتا ہے اس کی حقیقت نرے صدقہ کی سی ہے۔ (رواہ الدارقطنی والبیہقی فی السنن ، عن ابن عباس (رض))
24125- "زكاة الفطر طهرة للصائم من اللغو والرفث وطعمة للمساكين من أداها قبل الصلاة فهي زكاة مقبولة، ومن أداها بعد الصلاة فهي صدقة من الصدقات". "قط هق عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১২৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24126 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر آزاد غلام ، مرد عورت ، چھوٹے بڑے ، فقیر مالدار پر بطور صدقہ فطر کے ایک صاع کھجوریں یا نصف صاع گیہوں واجب ہے۔ (رواہ البیہقی فی السنن ، عن ابوہریرہ (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3173 ۔
24126- "زكاة الفطر على كل حر وعبد وذكر وأنثى صغير وكبير فقير وغني صاع من تمر أو نصف صاع من قمح". "هق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১২৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24127 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : صدقہ فطر ہر شخص پر واجب ہے خواہ شہری ہو یا دیہاتی (رواہ البیہقی فی السنن ، عن ابن عمرو (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3272 ۔
24127- "زكاة الفطر على الحاضر والبادي". "هق عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১২৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24128 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر مسلمان آزاد ہو یا غلام ، مرد ہو یا عورت صدقہ فطر کے طور پر ایک صاع کھجوریں یا ایک صاع جو فرض ہے (رواہ الدارقطنی والحاکم والبیہقی فی السنن ، عن ابن عمرو (رض))
24128- "زكاة الفطر فرض على كل مسلم حر، وعبد ذكر وأنثى من المسلمين صاع من تمر أو صاع من شعير". "قط ك 1 هق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১২৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24129 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : آدمی کے روزے آسمان و زمین کے درمیان معلق (لٹکے رہتے ہیں) یہاں تک کہ صدقہ فطر ادا نہ کر دے ۔ (رواہ الدیلمی ، عن انس (رض))
24129- "صيام الرجل معلق بين السماء والأرض حتى يؤدي صدقة الفطر". "الديلمي عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৩০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24130 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : آدمی کے روزے زمین و آسمان کے درمیان مسلسل لٹکے رہتے ہیں یہاں تک کہ صدقہ فطر ادا نہ کر دے ۔ (رواہ الخطیب وابن عساکر عن انس (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف المشروعۃ 60 ۔
24130- "لا يزال صيام العبد معلقا بين السماء والأرض حتى يؤدي صدقة الفطر". "الخطيب وابن عساكر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৩১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24131 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ایک صاع کھجور یا ایک صاع گیہوں دو آدمیوں کی طرف سے ادا کرو یا ایک صاع جو ہر ایک کی طرف سے ادا کرو خواہ چھوٹا ہو یا بڑا ۔ (رواہ الطبرانی عن عبداللہ بن ثعلبہ)
24131- "أدوا صاعا من تمر أو صاعا من قمح بين اثنين أو صاعا من شعير عن كل واحد صغير وكبير". "طب عن عبد الله بن ثعلبة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৩২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24132 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر شخص کی طرف سے ایک صاع گیہوں ادا کرو چاہے مرد ہو یا عورت ، چھوٹا ہو یا بڑی غنی ہو یا فقیر ، آزاد ہو یا غلام ، چنانچہ غنی کو اللہ تعالیٰ پاک کریں گے اور فقیر کو اس کے دیئے ہوئے صدقہ فطر سے کہیں زیادہ عطا کریں گے ۔ مرواہ البیہقی فی السنن عن ثعلبہ بن عبداللہ او عبداللہ بن ثعلبہ)
24132- "أدوا صاعا من قمح عن كل إنسان ذكر أو أنثى أو صغير أو كبير أو غني أو فقير حر أو مملوك، فأما الغني فيزكيه الله تعالى، وأما الفقير فيرد عليه أكثر مما أعطى". "هق عن ثعلبة بن عبد الله أو عبد الله بن ثعلبة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৩৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24133 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : صدقہ فطر میں ایک صاع کھانے کا دو ۔ (رواہ البیہقی فی السنن والرافعی ، عن ابن عباس (رض))
24133- "أدوا صاعا من طعام في الفطرة". "هق والرافعي عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৩৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24134 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : چھوٹے بڑے ، مرد عورت آزاد غلام کی طرف سے ایک صاع کھجوریں یا ایک صاع کشمش یا ایک صاع جو یا ایک صاع پنیر بطور صدقہ فطر ادا کرو۔ (رواہ البیہقی عن ابی سعد)
24134- " أما لا فأدوها عن الصغير والكبير والذكر والأنثى والحر والعبد صاعا من تمر أو صاعا من زبيب أو صاعا من شعير أو صاعا من أقط 1". "هق عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৩৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24135 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : صدقہ فطر حق ہے اور ہر مسلمان پر واجب ہے چاہے چھوٹا ہو یا بڑا مراد ہو یا عورت آزاد ہو یا غلام شہری ہو یا دیہاتی جس کی مقدار ایک صاع جو یا کھجور ہے۔ (رواہ الحاکم والبیہقی فی السنن ، عن ابن عباس (رض))
24135- "إن صدقة الفطر حق واجب على كل مسلم صغير أو كبير ذكر أو أنثى حر أو مملوك حاضر أو باد صاع من شعير أو تمر". "ك 2 هق عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৩৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24136 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص کے پاس کھانا ہو اسے چاہیے کہ وہ ایک صاع گندم یا ایک صاع جو یا ایک صاع کھجوریں یا ایک صاع آنا یا ایک صاع کشمش یا ایک صاع صاف کیے ہوئے سفید جو صدقہ فطر کے طور پردے ۔ (رواہ الحاکم عن زید بن ثابت (رض))
24136- "من كان عنده طعام فليتصدق بصاع من بر أو صاع من شعير أو صاع من تمر أو صاع من دقيق أو صاع من زبيب أو صاع من سلت 1". "ك عن زيد بن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৩৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24137 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : صدقہ فطر نصف صاع گندم یا ایک صاع کھجوریں ہے۔ (رواہ ابن عساکر عن زید بن ثابت (رض))
24137- "الصدقة نصف صاع من حنطة، أو صاع من تمر". "ابن عساكر عن زيد بن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৩৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24138 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صدقہ فطر کو روزہ دار کے لیے لغویات اور بیہودہ گوئی سے پاک کرنے کے لیے اور مسکینوں کے لیے کھانے کے طور پر فرض کیا ہے سو جس شخص نے (عید کی) نماز سے قبل صدقہ فطر ادا کیا تو اس کا یہ مقبول صدقہ ہوگا اور جس نے نماز کے بعد ادا کیا تو اس کی حقیقت محض صدقہ کی سی ہے۔ (رواہ ابوداؤد ، عن ابن عباس (رض))
24138- "فرض رسول الله صلى الله عليه وسلم زكاة الفطر طهرة للصائم من اللغو والرفث وطعمة للمساكين، من أداها قبل الصلاة فهي زكاة مقبولة، ومن أداها بعد الصلاة فهي صدقة من الصدقات". "د عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৩৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24139 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت زید بن ثابت (رض) سے فرمایا : اے زید ! لوگوں کے ساتھ تم بھی اپنے سر کی زکوۃ دو اور اپنی طرف سے ایک صاع گندم ادا کرو ، (رواہ الطبرانی عن زید بن ثابت (رض))
24139- "يا زيد أعط زكاة رأسك مع الناس، وإن لم تجد إلا صاعا من حنطة". "طب عن زيد بن ثابت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১৪০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسرا باب نفلی روزہ کے بیان میں :
24140 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نفلی روزہ رکھنے والا اپنی ذات کا مالک ہوتا ہے چاہے تو روزہ رکھے چاہے تو افطار کر دے ۔ (رواہ احمد والترمذی والحاکم عن ام ھانی (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعاف الدارقطنی 557 امام ترمذی (رح) بھی کہتے ہیں کہ اس حدیث کی سند میں کلام ہے دیکھئے ترمذی رقم الحدیث 732 ۔
24140- "الصائم المتطوع أمير نفسه إن شاء صام وإن شاء أفطر". "حم ت 1 ك عن أم هانئ".
তাহকীক: