কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৭ টি
হাদীস নং: ২৪১০১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اٹھویں فصل ـ۔۔۔ نماز عید الفطر اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید الفطر :
نماز عید الفطر :
24101 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : آج کے دن میں دو عیدیں جمع ہوچکی ہیں جو شخص چاہے تو عید کی نماز اسے جمعہ کی طرف سے بھی کافی ہے اور ہم انشاء اللہ تعالیٰ جمعہ قائم کریں گے ۔ (رواہ ابن ماجہ وابو داؤد ، عن ابوہریرہ (رض) وابن ماجہ ، عن ابن عباس (رض))
24101- "قد اجتمع في يومكم هذا عيدان، فمن شاء أجزأه من الجمعة وإنا مجمعون إن شاء الله تعالى". "هـ د 3 عن أبي هريرة، هـ عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১০২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اٹھویں فصل ـ۔۔۔ نماز عید الفطر اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید الفطر :
نماز عید الفطر :
24102 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : (جب) میں مدینہ آیا تو اہل مدینہ کے دو (میلے کے) دن تھے جن میں وہ جاہلیت میں کھیلتے کودتے تھے اللہ تعالیٰ نے تمہیں ان (دو دنوں) کے بدلہ میں ان سے بہتر دن عید الفطر اور عید الاضحی عطا فرمائے ہیں ، (رواہ البیہقی فی السنن)
24102- "قدمت المدينة ولأهل المدينة يومان يلعبون فيهما في الجاهلية، وإن الله قد أبدلكم بهما خيرا منهما يوم الفطر ويوم النحر". "هق عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১০৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اٹھویں فصل ـ۔۔۔ نماز عید الفطر اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید الفطر :
نماز عید الفطر :
24103 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر وہ عورت جو کمر بند باندھی ہو اس پر عیدین کے لیے گھر سے باہر نکلنا واجب ہے۔ مرواہ احمد عن عمرۃ بنت روحۃ)
24103- "وجب الخروج على كل ذات نطاق في العيدين". "حم عن عمرة بنت روحة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১০৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اٹھویں فصل ـ۔۔۔ نماز عید الفطر اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید الفطر :
نماز عید الفطر :
24104 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عیدین کے موقع پر زمین کی طرف حق تعالیٰ شانہ خصوصی توجہ فرماتے ہیں لہٰذا اپنے گھروں سے باہر نکلا کرو تاکہ تمہیں رحمت حق تعالیٰ ڈھانپ لے ۔ (رواہ ابن عساکر ، عن انس (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1740 ۔
24104- "إن الله تعالى يطلع في العيدين إلى الأرض، فابرزوا من المنازل تلحقكم الرحمة". "ابن عساكر عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১০৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اٹھویں فصل ـ۔۔۔ نماز عید الفطر اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید الفطر :
نماز عید الفطر :
24105 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے ثواب کی نیت سے محض اللہ تعالیٰ کے لیے عیدین کی راتوں میں قیام کیا اس کا دل اس دن مردہ نہیں ہوگا جس دن اور دل مردہ ہوجائیں گے ۔ (رواہ ابن ماجہ عن ابی امامۃ) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف ابن ماجہ 395 والضعیفہ 521 ۔ لاکمال :
24105- "من قام ليلتي العيدين محتسبا لله لم يمت قلبه يوم تموت القلوب". "هـ 1 عن أبي أمامة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১০৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24106 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے تمہیں ان دو دنوں کے بدلہ میں ان سے بہتر دن عطا فرمائے ہیں یعنی عید الفطر کا دن اور عید الاضحی کا دن (رہی بات عید الفطر کے دن کی سو اس میں نماز پڑھی جاتی ہے اور صدقہ کیا جاتا ہے رہی بات عید الاضحی کے دن کی سو اس میں نماز پڑھی جاتی ہے اور قربانی کی جاتی ہے۔ (رواہ شعب الایمان للبیہقی ، عن انس (رض))
24106- "إن الله تعالى قد أبدلكم بيومين هذين خيرا منهما الفطر والنحر أما يوم الفطر فصلاة وصدقة، وأما يوم الأضحى فصلاة ونسك". "هب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১০৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24107 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے عیدین کی راتوں میں اور پندرہ شعبان کی رات میں عبادت کی اس کا دل اس دن مردہ نہیں ہوگا جس دن اور دل مردہ ہوجائیں گے ۔ (رواہ الحسن بن سفیان عن ابی کردوس عن ابیہ)
24107- "من أحيى ليلة العيدين وليلة النصف من شعبان لم يمت قلبه يوم تموت القلوب". "الحسن بن سفيان عن أبي كردوس عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১০৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24108 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے عیدالفطر اور عید الاضحٰی کی رات نماز پڑھی اس کا دل اس دن (قیامت کے دن) مردہ نہیں ہوگا جس دن اور دل مردہ ہوں گے ۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن عبادۃ بن الصامت (رض))
24108- "من صلى ليلة الفطر والأضحى لم يمت قلبه يوم تموت القلوب". "طس عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১০৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24109 ۔۔۔ حضرت ابوہریرہ (رض) روایت کرتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ارشاد فرماتے سنا ہے کہ جو شخص مدینہ سے باہر کا رہنے والا ہوں وہ اگر بہتر سمجھے تو سوار ہوئے اور جب مدینہ میں داخل ہوجائے تو (سواری سے اتر کر) عید گاہ تک پیدل چل کر آئے چونکہ اس میں اجر عظیم ہے اور نماز کے لیے آنے سے پہلے پہلے صدقہ فطر ادا کرلو چونکہ ہر شخص پر گندم یا آٹے کے دو مد واجب ہیں۔ (رواہ ابن عساکر ، عن ابوہریرہ (رض))
24109- "من كان خارجا من المدينة فبدا له فليركب، فإذا جاء إلى المدينة فليمش إلى المصلى فإنه أعظم أجرا، وقدموا قبل خروجكم زكاة الفطر، فإن على كل نفس مدين من قمح أو دقيق". "ابن عساكر عن أبي هريرة"؛ قال: "سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول في يوم الفطر: فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১১০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24110 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عیدین کی پہلی رکعت میں سات تکبیرات ہیں اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیرات ہیں۔ مرواہ احمد والخطیب وابن عساکر عن ابن عمرو (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعاف الدارقطنی 415 والمشروعۃ 45 ۔
24110- "التكبير في العيدين في الركعة الأولى سبع تكبيرات وفي الأخرى خمس تكبيرات". "حم والخطيب وابن عساكر عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১১১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24111 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عیدین کے دن امام کے دن امام کے نماز پڑھنے سے قبل (عیدگاہ میں) نماز جائز نہیں اور قربانی کے دن کے نماز پڑھنے سے قبل (قربانی کا) جانور ذبح کرنا جائز نہیں ۔ (رواہ الدیلمی عن مقاتل بن سلیمان عن جریر بن عبداللہ بن جریر البجلی عن ابیہ عن جدہ)
24111- "لا صلاة في العيدين قبل صلاة الإمام، ولا ذبح يوم النحر حتى يصلي الإمام". "الديلمي عن مقاتل بن سليمان عن جرير بن عبد الله بن جرير البجلي عن أبيه عن جده".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১১২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24112 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عیدین کی نمازوں کے لیے نہ اذان ہے اور نہ ہی اقامت ۔ مرواہ الخطیب فی المتفق والمفترق عن ابن عباس (رض) ورجالہ ثقات)
24112- "ليس في العيدين أذان ولا إقامة". "الخطيب في المتفق والمفترق عن ابن عباس؛ ورجاله ثقات".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১১৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24113 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص خطبہ سننا چاہے وہ سن کر جائیا ور جو (خطبہ سے پہلے) واپس لوٹنا چاہے اور وہ واپس لوٹ جائے یعنی عید میں ۔ مرواہ البخاری ومسلم ، عن عبداللہ بن السائب (رض))
24113- "من أحب أن يستمع الخطبة فليستمع، ومن أحب أن ينصرف فلينصرف يعني في العيد". "ق عن عبد الله بن السائب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১১৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24114 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہم خطبہ دیں گے جو شخص خطبہ کے لیے بیٹھنا چاہے وہ بیٹھ جائے اور جو شخص (خطبہ سے قبل) واپس جانا چاہے وہ واپس چلا جائے ۔ (رواہ ابوداؤد والحاکم عن عبداللہ بن السائب (رض)) حضرت عبداللہ بن سائب (رض) کہتے ہیں میں رسول کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ نماز عید کے لیے حاضر ہوا جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نماز ادا کرچکے تو فرمایا (راوی نے حدیث ذکر کی) ۔
24114- "إنا نخطب فمن أحب أن يجلس للخطبة فليجلس، ومن أحب أن يذهب فليذهب". "د، ك عن عبد الله بن السائب"؛ قال: "شهدت مع رسول الله صلى الله عليه وسلم العيد فلما قضى الصلاة قال: فذكره". مر برقم [24093] .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১১৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24115 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : چھوٹا بڑا آزاد ہو یا غلام ، مرد ہو یا عورت مالدار ہو یا فقیر ہر دو کی طرف سے صدقہ فطر کے طور پر ایک صاع کھجور یا ایک صاع جو یا ایک صاع گندم یا ایک صاع آٹا واجب ہے۔ مالدار صدقہ فطر ادا کرے گا اللہ تعالیٰ اسے پاک کریں گے فقیر جو صدقہ فطر دے گا اللہ تعالیٰ اس کے دیئے ہوئے سے زیادہ اسے عطا فرمائیں گے ۔ (رواہ احمد وابو داؤد عن عبداللہ بن ثعلبہ) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 468 نیز حوالہ میں مسند احمد امام احمد اور سنن ابی داؤد کا ذکر ہوا ہے لیکن ان الفاظ میں یہ حدیث نہ ہی مسند احمد میں ہے اور نہ ہی سنن ابی داؤد میں ہے دیکھئے مسند احمد 4325 وسنن ابی داؤد قم 1619 ۔ کلام : ۔۔۔ حدیث میں ہر دو کی طرف سے ایک صاع گندم یا آٹا وغیرہ ادا کرنا واجب ہے گویا ایک کی طرف سے نصف صاع دینا واجب ہے۔
24115- "صدقة الفطر صاع تمر أو صاع شعير عن كل رأس أو صاع بر أو قمح بين اثنين صغير أو كبير حر أو عبد ذكر أو أنثى غني أو فقير أما غنيكم فيزكيه الله تعالى، وأما فقيركم فيرد الله تعالى عليه أكثر مما أعطاه". "حم د عن عبد الله بن ثعلبة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১১৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24116 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : صدقہ فطر کے طور پر ہر انسان پر آٹے یا گندم کے دو مد اور جو کا ایک صاع واجب ہے اور کشمش کا یا کھجور کا ایک ایک صاع دینا واجب ہے۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط عن جابر (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3469 ۔
24116- "صدقة الفطر على كل إنسان مدان من دقيق أو قمح ومن الشعير صاع، ومن الحلواء زبيب أو تمر صاع صاع". "طس عن جابر"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১১৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24117 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : صدقہ فطر ہر چھوٹے بڑے آزاد غلام کی طرف سے ایک صاع کھجوریں یا ایک صاع جو یا دو مد گندم کے واجب ہیں۔ (رواہ الدارقطنی عن ابن عمرو (رض) ۔ ) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعاف الدارقطنی 532 ۔
24117- "صدقة الفطر صاع من تمر أو صاع من شعير أو مدان من حنطة عن كل صغير وكبير حر وعبد". "قط عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১১৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24118 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر چھوٹے بڑے مرد عورت ، آزاد غلام یہودی یا نصرانی کی طرف سے بطور صدقہ فطر کے نصف صاع گندم یا ایک صاع کھجوریں یا ایک صاع جو دینا واجب ہے۔ (رواہ الدارقطنی ، عن ابن عباس (رض))
24118- "صدقة الفطر عن كل صغير وكبير ذكر وأنثى يهودي أو نصراني حر أو مملوك نصف صاع من بر أو صاعا من تمر أو صاعا من شعير". "قط عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১১৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24119 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کھانے (ایشاء طعام گندم جو وغیرہ) کا ایک صاع صدقہ فطر کے طور پر ادا کرو۔ مرواہ ابو نعیم فی الحلیۃ والبیہقی فی السنن ، عن ابن عباس (رض))
24119- "أدوا صاعا من طعام في الفطر". "حل هق عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১২০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ صدقہ فطر کا بیان :
24120 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : کھانے کا ایک صاع صدقہ فطر میں نکالو۔ (رواہ الدارقطنی ، والطبرانی عن اوس بن حرثان) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 234 ۔
24120- "أخرجوا زكاة الفطر صاعا من طعام". "قط طب عن أوس بن الحدثان".
তাহকীক: