কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৭ টি
হাদীস নং: ২৪০৮১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24081 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں تمہارے پاس جلدی سے آیا ہوں تاکہ تمہیں لیلۃ القدر کی خبر دوں لیکن میں اسے بھول گیا ہوں اسے آخری عشرہ میں تلاش کرو ۔ (رواہ ابو یعلی والطبرانی و سعید بن المنصور ، عن ابن عباس (رض))
24081- "لقد أقبلت إليكم مسرعا لأخبركم بليلة القدر، فنسيتها فيما بيني وبينكم فالتمسوها في العشر الأواخر". "ع طب ص عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৮২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24082 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر مجھے خوف نہ ہوتا کہ لوگ بجز اس رات کے (بقیہ راتوں میں) نماز چھوڑ دیں گے میں ضرور اس کی تمہیں خبر دے دیتا لیکن اسے مہینہ کی تیسویں رات میں تلاش کرو۔ (رواہ الطبرانی عن عبداللہ بن انیس)
24082- "لولا أن يترك الناس الصلاة إلا تلك الليلة لأخبرتك ولكن ابتغها في ثلاث وعشرين من الشهر". "طب عن عبد الله بن أنيس"، أنه قال: "يا رسول الله أخبرني أية ليلة ليلة القدر،" قال: "فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৮৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24083 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تیسویں شب میں نماز پڑھو اگر آخر مہینہ تک (رات بھر) نماز پڑھنا چاہو تو پڑھو اور اگر گھر والوں کے پاس واپس لوٹنا چاہو تو لوٹ سکتے ہو ۔ (رواہ الطبرانی عن عبداللہ بن انیس)
24083- "أنزل ليلة ثلاث وعشرين فصلها، وإن أحببت أن تستتم إلى آخر الشهر فافعل وإن أحببت أن ترجع إلى أهلك بليل فاصنع". "طب عن عبد الله بن أنيس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৮৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24084 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لیلۃ القدر کھلی ہوئی معتدل رات ہوتی ہے نہ زیادہ گرم ہوتی ہے اور نہ زیادہ ٹھنڈی ۔ (رواہ البزار ، عن ابن عباس (رض))
24084- "ليلة القدر ليلة طلقة لا حارة ولا باردة". "البزار عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৮৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24085 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر رمضان کے آخیر عشرہ کی طاق راتوں ، 21، 25، 27، 29، یا رمضان کی آخری رات میں ہے جو شخص ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے اس رات میں عبادت کرے گا اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں اس رات کی علامت یہ ہے کہ وہ کھلی ہوئی چمکدار ہوتی ہے صاف شفاف زیادہ گرم نہ زیادہ ٹھنڈی بلکہ معتدل اس میں چاند کھلا ہوا ہوتا ہے اس رات میں صبح تک ستارے شیاطین کو نہیں مارے جاتے نیز اس کی ایک علامت یہ بھی ہے کہ اس کے بعد صبح کو آفتاب بغیر شعاع کے طلوع ہوتا ہے ایسا بالکل ہموار ٹکیہ کی طرف ہوتا ہے جیسا کہ چودھویں رات کا چاند اللہ جل شانہ نے اس دن کے آفتاب کے طلوع کے وقت شیطان کو اس کے ساتھ نکلنے سے روک دیا ہے۔ مرواہ احمد والضیاء المقدسی عن عبادۃ بن الصامت)
24085- " ليلة القدر في العشر البواقي من قامهن ابتغاء حسبتهن فإن الله يغفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر، وهي ليلة وتر تسع أو سبع أو خامسة أو ثالثة أو آخر ليلة، إن أمارة ليلة القدر أنها صافية بلجة كأن فيها قمرا ساطعا ساكنة لا برد فيها ولا حر ولا يحل لكوكب أن يرمى به حتى تصبح وأن أماراتها أن الشمس صبيحتها تخرج مستوية ليس فيها شعاع مثل القمر ليلة البدر لا يحل للشيطان أن يخرج معها يومئذ". "حم ض عن عبادة بن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৮৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24086 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو یعنی 21 ، 23، 25، 27، 29 یا آخری رات میں جس شخص نے حق تعالیٰ کی رضا مندی کے لیے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے اس رات کا قیام کیا اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ (رواہ احمد بن حنبل عن عبادۃ بن الصامت)
24086- "ليلة القدر في رمضان فالتمسوها في العشر الأواخر فإنها في وتر في إحدى وعشرين وثلاث وعشرين أو خمس وعشرين أو سبع وعشرين أو تسع وعشرين أو في آخر ليلة فمن قامها ابتغاءها إيمانا واحتسابا ثم وقعت له، غفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر". "حم عن عبادة ابن الصامت".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৮৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24087 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے شب قدر میں قیام کیا اس کے گزشتہ سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ (رواہ البخاری ، عن ابوہریرہ (رض))
24087- "من يقم ليلة القدر إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه". "خ عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৮৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24088 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے لیلۃ القدر کا قیام کیا اور اس کا قیام اس رات کے موافق بھی رہا اس کے گزشتہ سب گناہ معاف ہوجاتے ہیں۔ (رواہ البخاری ، ومسلم ، عن ابوہریرہ (رض))
24088- "من يقم ليلة القدر فيوافقها إيمانا واحتسابا يغفر له ما تقدم من ذنبه". "ق عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৮৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24089 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے شب قدر کو عشاء اور فجر کی نماز باجماعت پڑھ لی گویا اس نے لیلۃ القدر کا وافر حصہ پالیا ۔ (رواہ الخطیب ، عن انس (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ذخیرۃ الحفاظ 5411)
24089- "من صلى ليلة القدر العشاء والفجر في جماعة فقد أخذ من ليلة القدر بالنصيب الوافر". "الخطيب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৯০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24090 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے شروع رمضان سے آخر رمضان تک عشاء اور فجر کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی گویا اس نے لیلۃ القدر کا وافر حصہ پالیا ۔ (رواہ الخطیب ، عن انس (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے المتناھیۃ 877)
24090- "من صلى من أول شهر رمضان إلى آخره في جماعة فقد أخذ بحظ من ليلة القدر". "الخطيب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৯১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24091 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے مغرب اور عشاء کی نماز باجماعت پڑھی حتی کہ ماہ رمضان اسی حال میں پورا ہوا اس نے لیلۃ القدر کا وافر حصہ پالیا ۔ (رواہ ، شعب الایمان للبیہقی)
24091- "من صلى المغرب والعشاء في جماعة حتى ينقضي شهر رمضان فقد أصاب من ليلة القدر بحظ وافر". "هب عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৯২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24092 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے رمضان میں عشاء کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھی گویا اس نے لیلۃ القدر پالی ۔ (رواہ شعب الایمان للبیہقی)
24092- "من صلى العشاء الآخرة في جماعة في رمضان فقد أدرك ليلة القدر". "هب عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৯৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اٹھویں فصل ـ۔۔۔ نماز عید الفطر اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید الفطر :
نماز عید الفطر :
24093 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : عید الفطر کی پہلی رکعت میں سات تکبیرات ہیں اور دوسری رکعت میں پانچ تکبیرات اور ان دونوں کے بعد قرات ہے۔ (رواہ ابو داؤد عن ابن عمرو (رض))
24093- "التكبير في الفطر سبع في الأولى، وخمس في الآخرة والقراءة بعدهما كلتيهما". "د 1 عن ابن عمرو".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৯৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اٹھویں فصل ـ۔۔۔ نماز عید الفطر اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید الفطر :
نماز عید الفطر :
24094 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اپنی عیدوں (نماز عید) کو تکبیرات سے زینت بخشو،۔ (رواہ الطبرانی فی الاوسط) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الاتقان 872 واسنی المطالب 733 ۔
24094- "زينوا أعيادكم بالتكبير". "طس عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৯৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اٹھویں فصل ـ۔۔۔ نماز عید الفطر اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید الفطر :
نماز عید الفطر :
24095 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : (نماز) عیدین کو تہلیل ، تکبیر تحمید اور تقدیس کے ساتھ زینت بخشو۔ (رواہ زاھر بن طاہر فی تحفۃ عید الفطر وابو نعیم فی الحلیلۃ ، عن انس (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الشذرۃ 477 و ضعیف الجامع 3183 ۔
24095- "زينوا العيدين بالتهليل والتكبير والتحميد والتقديس". "زاهر بن طاهر في تحفة عيد الفطر، حل عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৯৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اٹھویں فصل ـ۔۔۔ نماز عید الفطر اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید الفطر :
نماز عید الفطر :
24096 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : نماز عیدین ہر بالغ پر واجب ہے خواہ مرد ہو یا عورت ۔ (رواہ الفردوسی ، عن ابن عباس (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3901 والمغیر 97 ۔
24096- "العيدان واجبان على كل حالم من ذكر أو أنثى". "فر عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৯৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اٹھویں فصل ـ۔۔۔ نماز عید الفطر اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید الفطر :
نماز عید الفطر :
24097 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہم خطبہ دیں گے لہٰذا جو شخص خطبہ کے لیے بیٹھنا چاہے وہ بیٹھ جائے اور جو جانا چاہیے وہ چلا جائے ۔ (رواہ ابوداؤد والحاکم عن عبداللہ بن السائب)
24097- "إنا نخطب فمن أحب أن يجلس للخطبة فليجلس، ومن أحب أن يذهب فليذهب". "د 2 ك عن عبد الله بن السائب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৯৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اٹھویں فصل ـ۔۔۔ نماز عید الفطر اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید الفطر :
نماز عید الفطر :
24098 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہم نے نماز ادا کرلی ہے جو شخص خطبہ کے لیے بیٹھنا چاہے وہ بیٹھ جائے اور جو جانا چاہے وہ چلا جائے ۔ مرواہ ابن ماجہ والحاکم عن عبداللہ بن السائب)
24098- "قد قضينا الصلاة فمن أحب أن يجلس للخطبة فليجلس، ومن أحب أن يذهب فليذهب". "هـ ك عن عبد الله بن السائب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৯৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اٹھویں فصل ـ۔۔۔ نماز عید الفطر اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید الفطر :
نماز عید الفطر :
24099 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تمہارے لیے دو دن ہوا کرتے تھے جس میں تم کھیلتے کودتے تھے اللہ تعالیٰ نے ان کے بدلہ میں ان سے بہتر دن تمہیں عطا فرمائے ہیں یعنی عید الفطر اور عید الاضحی ۔ (رواہ النسائی ، عن انس (رض))
24099- "كان لكم يومان تلعبون فيهما، وقد أبدلكم الله بهما خيرا منهما يوم الفطر ويوم الأضحى". "ن 1 عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪১০০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اٹھویں فصل ـ۔۔۔ نماز عید الفطر اور صدقہ فطر کے بیان میں :
نماز عید الفطر :
نماز عید الفطر :
24100 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : آزاد پردہ نشین اور حیض والی عورتیں ضرور گھروں سے باہر نکلیں بھلائی اور مسلمانوں کی دعاؤں میں حاضر ہوں اور حیض والی عورت عید گاہ سے الگ رہیں ۔ (رواہ البخاری والنسائی وابن ماجہ عن ام عطیۃ)
24100- "لتخرجن العواتق وذوات الخدور والحيض ويشهدن الخير ودعوة المؤمنين وتعتزل الحيض المصلى". "خ 2 ن هـ عن أم عطية".
তাহকীক: