কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৭ টি
হাদীস নং: ২৪০৬১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24061 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو پہلے اور آخری عشرہ میں تلاش کرو خصوصا آخری عشرہ کی پچھلی سات راتوں میں تلاش کرو اور اس کے بعد مجھ سے کسی چیز کے متعلق سوال مت کرو ، (رواہ احمد وابن خزیمۃ والطحاوی ، والرویانی وابن حبان والحاکم عن ابی ذر (رض))
24061- "التمسوها في العشر الأول والعشر الأواخر، التمسوها في العشر الأواخر، التمسوها في السبع الأواخر، لا تسألني عن شيء بعدها". (حم ن وابن خزيمة والطحاوي والروياني حب ك عن أبي ذر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৬২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24062 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس رات کو یعنی شب قدر کو آخری عشرہ میں تلاش کرو ، اگر کوئی شخص کمزور پڑجائے یا عاجز آجائے وہ ہرگز آخری سات راتوں میں مغلوب نہ ہو ۔ (رواہ مسلم عن ابن عمرو (رض))
24062- "التمسوها في العشر الأواخر يعني ليلة القدر فإن ضعف أحدكم أو عجز فلا يغلبن على السبع البواقي". (م عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৬৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24063 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لیلۃ القدر کو آخری عشرہ کی نویں ، ساتویں اور پانچویں شب میں ڈھونڈو، (رواہ احمد عن انس)
24063- "التمسوها في العشر الأواخر في تاسعة وسابعة وخامسة". "حم عن أنس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৬৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24064 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس رات کو تئیسویں شب میں ڈھونڈو۔ مرواہ مالک واحمد وابن خزیمۃ وابو عوانۃ والطحاوی عن عبداللہ بن انیس)
24064- "التمسوها هذه الليلة ليلة ثلاث وعشرين". "مالك حم وابن خزيمة وأبو عوانة والطحاوي عن عبد الله بن أنيس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৬৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24065 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم میں سے بعض لوگوں نے شب قدر کو پہلی سات راتوں میں دیکھا ہے اور بعض لوگوں نے آخری سات راتوں میں دیکھی ہے ، تم اسے آخری سات راتوں میں تلاش کرو ۔ (رواہ البخاری ومسلم عن ابن عمرو (رض))
24065- "إن أناسا منكم رأوا ليلة القدر في السبع الأول، وإن أناسا رأوها في السبع الأواخر، التمسوها في السبع الأواخر". "ق عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৬৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24066 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو تلاش کرو جو شخص تلاش کرنا چاہے وہ اسے ساتویں رات میں تلاش کرو ۔ مرواہ الطبرانی واحمد عن ابن عمرو (رض))
24066- "تحروا ليلة القدر، فمن كان متحريها فليتحرها ليلة سبع وعشرين". "ط حم عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৬৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24067 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لیلۃ القدر رمضان کی آخری سات راتوں کے نصف میں ہوتی ہے اور اس شب کی صبح سورج صاف و شفاف بغیر شعاع کے طلوع ہوتا ہے۔ (رواہ احمد ، عن ابن مسعود (رض))
24067- "إن ليلة القدر في النصف من السبع الأواخر من رمضان أن تطلع الشمس غداة إذ صافية ليس لها شعاع". "حم عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৬৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24068 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میرے لیے شب قدر کی تعیین کردی گئی تھی میں گھر سے باہر نکلا تاکہ اس کی تمہیں خبر دوں لیکن دو آدمیوں کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا جس کی وجہ سے مجھے بھلا دی گئی اب تم اسے نویں ساتویں اور پانچویں شب میں تلاش کرو ۔ مرواہ ابن حبان عن ابن سعید (رض))
24068- "إنها أبينت لي ليلة القدر، وإني خرجت لأبينها لكم فتلاحى رجلان فنسيتها، فالتمسوها في التاسعة والسابعة والخامسة". "حب عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৬৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24069 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں نے لیلۃ القدر دیکھ لی تھی مگر پھر مجھے بھلا دی گئی اور وہ آخری عشرے کی طلاق راتوں میں ہے۔ (ابن ابی عاصم وابن خزیمۃ عن جابر (رض))
24069- "إني كنت رأيت ليلة القدر ثم نسيتها وهي في العشر الأواخر، وهي ليلة طليقة بلجة لا حارة ولا باردة". "ابن أبي عاصم وابن خزيمة عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৭০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24070 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میرے لیے لیلۃ القدر اور مسیح ضلالت (دجال) واضح کردیا گیا تھا چنانچہ میں تمہیں خبر دینے کے لیے گھر سے باہر آیا مسجد کے دروازہ پر دو آدمیوں سے میری ملاقات ہوئی جو آپس میں جھگڑا کر رہے تھے ان کے ساتھ شیطان بھی شریک تھا میں (جھگڑا ختم کرنے کے لئے) ان دونوں کے درمیان رکاوٹ بن گیا جس کی وجہ سے لیلۃ القدر مجھے بھلا دی گئی اور اس کی تعیین (میرے دل و دماغ سے) اچک لی گئی میں عنقریب ان دونوں (لیلۃ القدر اور مسیح دجال) کے متعلق تمہیں آگاہ کروں گا رہی بات لیلۃ القدر کی سوا سے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو رہی بات مسیح ضلالت کی سو اس کے شہر کے دونوں جانب کے بال گرے ہوئے ہوں گے ایک آنکھ سے کانا ہوگا اس کا سینہ چوڑا ہوگا اور وہ کوزہ پشت (خمیدہ کمر کبڑا) ہوگا وہ دیکھنے میں عبدالعزی بن قطن کے مشابہ ہوگا ۔ (رواہ الطبرانی عن الفکتان عاصم)
24070- "إني خرجت إليكم وقد بينت لي ليلة القدر ومسيح الضلالة فخرجت لأبينها لكم وأبشركم بها فلقيت بسدة المسجد رجلين يتلاحيان معهما الشيطان فحجزت بينهما فنسيتها واختلست منى وسأشدو لكم منهما شدوا، أما ليلة القدر فالتمسوها في العشر الأواخر وترا، وأما مسيح الضلالة فإنه أجلح الجبهة، ممسوح العين، عريض النحر فيد دفا كأنه عبد العزى بن قطن. "طب عن الفلتان بن عاصم"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৭১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24071 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں نے یہ رات رمضان میں دیکھی ہے لیکن دو آدمی آپس میں جھگڑا کر رہے تھے جس کی وجہ سے اس رات کی تعین اٹھالی گئی ، (رواہ مالک والشافعی وابو عوانہ ، حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
24071- "إني رأيت هذه الليلة في رمضان فتلاحى رجلان فرفعت". "مالك والشافعي وابو عوانة عن عائشة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৭২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24072 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! میں نے خواب میں لیلۃ القدر دیکھ لی تھی لیکن پھر مجھے بھلا دی گئی اور میں نے خواب میں یہ بھی دیکھا کہ میرے دونوں ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن ہیں میں نے انھیں ناپسند سمجھا اور ہاتھوں سے انھیں پھٹکار دیا اور وہ مجھ سے دور ہوگئے میں نے کنگنوں کی تعبیر ان دو کذابوں سے لی ہے ایک یمانہ والا دوسرا یمن والا ۔ (رواہ احمد عن ابی سعید)
24072- "أيها الناس إني قد رأيت ليلة القدر، ثم أنسيتها، ورأيت أن في ذراعي سوارين من ذهب فكرهتهما فنفختهما فطارا فأولتهما هذين الكذابين صاحب اليمامة وصاحب اليمن". "حم عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৭৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24073 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم میں سے جو شخص لیلۃ القدر کا متلاشی ہو وہ اسے آخری عشرہ میں تلاش کرے اگر وہ کمزور پڑجائے یا عبادت سے عاجز آجائے تو آخری سات راتوں میں ہرگز مغلوب نہ ہو ۔ (رواہ ابن زنجویہ عن ابن عمرو (رض))
24073- "من كان منكم ملتمسا ليلة القدر فليلتمسها في العشر الأواخر، وإن ضعف أو عجز فلا يغلبن على السبع البواقي". "ابن زنجويه عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৭৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24074 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو شخص شب قدر کا متلاشی ہو وہ اسے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرے ۔ مرواہ احمد وابو یعلی وابن خزیمۃ و سعید بن المصور عن عمر)
24074- "من كان منكم ملتمسا ليلة القدر فليلتمسها في العشر الأواخر وترا". "حم ع وابن خزيمة ص عن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৭৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24075 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں جلدی سے آیا تھا کہ تمہیں شب قدر کی خبر دوں لیکن وہ مجھے بھلا دی گئی اب تم اسے رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو ۔ (رواہ احمد ، عن ابن عباس (رض))
24075- "جئت سريعا أخبركم بليلة القدر فأنسيتها بيني وبينكم، ولكن التمسوها في العشر الأواخر من رمضان". "حم عن ابن عباس".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৭৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24076 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں تمہارے پاس آیا درآنحالیکہ میرے لیے لیلۃ القدر اور مسیح ضلالت واضح کردیئے گئے تھے لیکن مسجد کے دروازہ پر دو آدمیوں کے درمیان جھگڑا ہو رہا تھا میں ان کے پاس آیا تاکہ ان دونوں کے بیچ رکاوٹ بن جاؤ (اور ان کا جھگڑا ختم کر دوں) اسی اثناء میں لیلۃ القدر کی تعیین مجھے بھلا دی گئی ، میں عنقریب ان دونوں (لیلۃ القدر اور مسیح ضلالت) کے بارے میں بتاتاہوں ۔ رہی بات لیلۃ القدر کی سو اسے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو ، اور رہی بات مسیح ضلالت (دجال) کی سو وہ ایک آنکھ سے کانا ہوگا اس کی پیشانی باہر نکلی ہوئی ہوگی اس کا سینہ چوڑا ہوگا وہ کبڑا یعنی آگے کو جھکا ہوا وہ گا وہ دیکھنے میں عبدالعزی بن قطن کے مشابہ ہے ، عبدالعزی (رض) بولے : یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کیا اس کی مشابہت میرے لیے باعث ضرر ہے ؟ فرمایا نہیں چونکہ تو مسلمان ہے اور وہ کافر ہے۔ مرواہ احمد ، عن ابوہریرہ (رض))
24076- "خرجت إليكم وقد بينت لي ليلة القدر ومسيح الضلالة، فكان تلاح بين رجلين بسدة المسجد فأتيتهما لأحجز بينهما فأنسيتهما، وسأشدوا لكم منهما شدوا، أما ليلة القدر فالتمسوها في العشر الأواخر وترا وأما مسيح الضلالة فإنه أعور العين أجلى الجبهة عريض النحر فيه دفا كأنه عبد العزى بن قطن قال: يا رسول الله هل يضرني شبهه؟ قال: لا أنت امرؤ مسلم وهو امرؤ كافر". "حم عن أبي هريرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৭৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24077 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں منبر پر چڑھا ہوں حالانکہ مجھے لیلۃ القدر (کی تعیین) کا علم ہوچکا تھا لیکن وہ مجھے بھلا دی گئی لہٰذا تم اسے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو ، (رواہ الطبرانی عن کعب بن مالک وعن کعب بن عجرۃ)
24077- "رقيت على المنبر وقد علمت ليلة القدر فأنسيتها فالتمسوها في العشر الأواخر في الوتر". "طب عن كعب بن مالك؛ طب عن كعب بن عجرة".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৭৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24078 ۔۔۔ ایک آدمی نے حضور اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا : یا نبی اللہ ! میں بوڑھا ہوں اور بیمار رہتا ہوں قیام اللیل مجھ پر شاق گزرتا ہے ، لہٰذا مجھے کسی ایک رات کا حکم دیجئے تاکہ میں اس کا قیام کرلوں کیا بعید اللہ تبارک وتعالیٰ اسی رات میں مجھے لیلۃ القدر کی توفیق عطا فرما دے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم ساتویں رات میں قیام کا اہتمام کرلو ۔ (رواہ احمد ، عن ابن عباس (رض))
24078- "عليك بالسابعة". "حم عن ابن عباس"، أن رجلا قال: "يا نبي الله إني شيخ كبير عليل يشق على القيام، فمرني بليلة لعل الله تعالى يوفقني فيها ليلة القدر" قال: "فذكره".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৭৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24079 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مجھے لیلۃ القدر خواب میں دکھلا دی گئی تھی لیکن پھر میرے دل و دماغ سے نکال دی گئی ہوسکتا ہے اسی میں تمہارے لیے خیر و بھلائی ہو نیز میں نے خواب میں دیکھا کہ میرے ہاتھوں میں سونے کے دو کنگن ہیں میں نے انھیں ناپسند سمجھ کر پھینک دیا وہ مجھ سے دور جا لگے میں نے ان دو کنگنوں کی تعبیر دو جھوٹے کذابوں سے لی ہے ایک یمن والا اور دوسرا یمامہ والا ۔ (رواہ ابو یعلی والضیاء المقدسی عن ابن سعید)
24079- "يا أيها الناس إني قد كنت أريت ليلة القدر، وقد انتزعت مني وعسى أن يكون ذلك خيرا، ورأيت كأن في يدي سوارين من ذهب فكرهتهما فنفختهما فطارا، فأولتهما هذين الكذابين صاحب اليمن وصاحب اليمامة". "ع ض عن أبي سعيد".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৮০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24080 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں منبر پر کھڑا ہوا ہوں اور مجھے لیلۃ القدر کا علم ہے پس تم اسے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو ۔ (رواہ الطبرانی عن عقبہ بن مالک)
24080- "قد قمت على هذا المنبر وأنا أعلم ليلة القدر فالتمسوها في العشر الأواخر في ليلة الوتر". "طب عن عقبة بن مالك".
তাহকীক: