কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ১০৭৭ টি

হাদীস নং: ২৪০৪১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24041 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے میری امت کو شب قدر عطاء فرمائی ہے اور یہ رات تم سے پہلے کسی امت کو نہیں عطا کی گئی ۔ مرواہ الفردوسی عن انس (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے الجامع 16690 ۔
24041- "إن الله تعالى وهب لأمتي ليلة القدر، ولم يعطها من كان قبلكم". (فر عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৪২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24042 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو ۔ مرواہ احمد والبخاری ومسلم والنسائی حضرت عائشۃ صدیقہ (رض))
24042- "تحروا ليلة القدر في الوتر من العشر الأواخر من رمضان". (حم ق ن عن عائشة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৪৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24043 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو آخری سات راتوں میں تلاش کرتا ، (رواہ مالک ، ومسلم وابو داؤد عن ابن عمرو (رض))
24043- "تحروا ليلة القدر في السبع الأواخر". (مالك، م د عن ابن عمر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৪৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24044 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو تلاش کرو جو شخص اسے تلاش کرنا چاہتا ہو اسے چاہیے کہ ستائیسویں رات میں تلاش کرے ۔ مرواہ احمد عن ابن عمرو (رض))
24044- "تحروا ليلة القدر، فمن كان متحريها فليتحرها ليلة سبع وعشرين". (حم عن ابن عمر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৪৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24045 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو تیسویں رات میں تلاش کرو ۔ (رواہ الطبرانی عن عبداللہ بن انیس)
24045- "تحروا ليلة القدر ليلة ثلاث وعشرين". (طب عن عبد الله بن أنيس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৪৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24046 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں گھر سے باہر نکلا تاکہ تمہیں شب قدر کی خبر دوں لیکن دو آدمیوں کے پیچ جھگڑا ہو رہا تھا جس کی وجہ سے خلجان کا شکار ہوگیا اب تم اسے تیسویں ، اکیسویں اور پچسویں رات میں تلاش کرو ۔ (رواہ الطیالیس عن عبادۃ بن الصامت )
24046- "خرجت وأنا أريد أن أخبركم بليلة القدر فتلاحى رجلان فاختلجت مني فاطلبوها في العشر الأواخر في سابعة تبقى، أو تاسعة تبقى، أو خامسة تبقى". (الطيالسي عن عبادة بن الصامت)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৪৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24047 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ستائیسویں رات شب قدر ہے۔ (رواہ ابو داؤد عن معاویہ)
24047- "ليلة القدر ليلة سبع وعشرين". (د عن معاوية) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৪৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24048 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : چوبیسویں شب لیلۃ القدر ہے۔ (رواہ احمد عن بلال والطیالسی عن ابن سعید واحمد عن معاذ) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4857 ۔
24048- ليلة القدر ليلة أربع وعشرين. (حم عن بلال، الطيالسي عن أبي سعيد حم عن معاذ) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৪৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24049 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لیلۃ القدر آخری عشرہ کی پانچویں اور تیسری شب میں ہوسکتی ہے۔ (رواہ احمد عن معاذ)
24049- ليلة القدر في العشر الأواخر في الخامسة أو الثالثة. (حم عن معاذ) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৫০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24050 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ستائیسویں یا تنتسیویں شب لیلۃ القدر ہے اس رات میں سنگریزوں کی تعداد سے بھی زیادہ فرشتے زمین پر اترتے ہیں۔ (رواہ احمد ، عن ابوہریرہ (رض))
24050- "ليلة القدر ليلة سابعة أو تاسعة وعشرين، إن الملائكة تلك الليلة في الأرض أكثر من عدد الحصى". (حم عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৫১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24051 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لیلۃ القدر کی رات معتدل ہوتی ہے نہ زیادہ گرم نہ زیادہ ٹھنڈی اس رات میں نہ بادل ہوتے ہیں ، نہ بارش برستی ہے نہ ہوا تیز چلتی ہے اور نہ ہی اس میں ستارے پھینکے جاتے ہیں لیلۃ القدر کے دن کی علامت یہ ہے کہ اس دن بغیر شعاع کے سورج طلوع ہوتا ہے۔ (رواہ الطبرانی عن واثلۃ) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 4958، اس حدیث کی سند میں بشر بن عون ، بکار بن تمیم سے روایت کرتا ہے یہ دونوں ضعیف راوی ہیں دیکھئے مجمع الزوائد 1783 ۔
24051- "ليلة القدر ليلة بلجة لا حارة ولا باردة ولا سحاب فيها ولا مطر ولا ريح ولا يرمى فيها بنجم، ومن علامة يومها تطلع الشمس لا شعاع لها". (طب عن واثلة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৫২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24052 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لیلۃ القدر کی شب معتدل کھلی ہوئی ہوتی ہے نہ زیادہ گرم ہوتی ہے نہ زیادہ ٹھنڈی اس کی صبح کو سورج ہلکا سرخ طلوع ہوتا ہے۔ (رواہ الطیالسی و شعب الایمان للبیہقی ، عن ابوہریرہ (رض))
24052- "ليلة القدر ليلة سمحة طلقة لا حارة ولا باردة تصبح الشمس صبيحتها ضعيفة حمراء". (الطيالسي هب عن ابن عباس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৫৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24053 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لیلۃ القدر کی صبح سورج بغیر شعاع کے طلوع ہوتا ہے اور صاف شفاف طشتری کی مانند ہوتا ہے یہاں تک کہ بلند ہوجائے ، (رواہ احمد ومسلم اصحاب السنن الثلاثۃ عن ابی)
24053- "صبيحة ليلة القدر تطلع الشمس لا شعاع لها كأنها طست حتى ترتفع". (حم م عن أبي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৫৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24054 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے شب قدر کو قیام کیا اس کے گزشتہ سب گناہ بخش دیئے جائیں گے ۔ (رواہ احمد واصحاب السنن الثلاث ، عن ابوہریرہ (رض))
24054- من قام ليلة القدر إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه. (حم. (3) 3 عن أبي هريرة)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৫৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24055 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو آخری عشرہ کی بقیہ راتوں میں تلاش کرو ، اگر کوئی شخص کمزور پڑجائے یا عاجز آجائے وہ بقیہ سات راتوں میں ہرگز مغلوب نہ ہو ۔ (رواہ الطبرانی عن ابن عمرو (رض))
24055- "تحروا ليلة القدر في العشر الأواخر أو البواقي، فإن ضعف أحدكم أو عجز فلا يغلبن على السبع البواقي". (ط عن ابن عمر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৫৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24056 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مجھے لیلۃ القدر دکھلا دی گئی تھی لیکن پھر مجھے بھلا دی گئی اب اسے آخری عشرہ میں تلاش کرو اس رات میں ہوا بھی چلتی ہے بارش بھی برستی ہے اور بجلی بھی کڑکتی ہے۔ (رواہ الطبرانی عن جابر بن سمرۃ)
24056- "أريت ليلة القدر فأنسيتها فاطلبوها في العشر الأواخر وهي ليلة ريح ومطر ورعد". (طب عن جابر بن سمرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৫৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24057 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس رات کو رمضان کی انیسویں ، اکیسویں اور تئیسویں شب میں تلاش کرو۔ (رواہ ابوداؤد والبیہقی عن ابن مسعود (رض))
24057- "التمسوها ليلة تسع عشر من رمضان وليلة إحدى وعشرين وليلة ثلاث وعشرين". (د ق عن ابن مسعود) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৫৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24058 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لیلۃ القدر کو ستائیسویں رات میں تلاش کرو۔ (رواہ الطبرانی عن معاویۃ ۔
24058- "التمسوا ليلة القدر ليلة سبع وعشرين". (طب عن معاوية) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৫৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24059 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی نویں ، ساتویں اور پانچویں شب میں تلاش کرو۔ مرواہ ابن نصر والخطیب عن ابن عمرو (رض))
24059- "التمسوا ليلة القدر في العشر الباقيات من رمضان في التاسعة والسابعة والخامسة". (ابن نصر خط عن ابن عمر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৬০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ (الإکمال)
24060 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : لیلۃ القدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو ۔ مرواہ احمد وابویعلی وابن خزیمۃ و ابونعیم فی الحلیۃ و سعید بن المنصور عن ابن عمرو (رض))
24060- "التمسوا ليلة القدر في العشر الأواخر من رمضان وترا". (حم ع وابن خزيمة حل ص عن ابن عمر) .
tahqiq

তাহকীক: