কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৭ টি
হাদীস নং: ২৪০২১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24021 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مجھے لیلۃ القدر خواب میں دکھا دی گئی تھی لیکن پھر مجھے بعض اہل خانہ نے جگا دیا جس کی وجہ سے میں اسے بھول گیا لہٰذا اسے بقیہ دس راتوں میں تلاش کرو ۔ (رواہ احمد ومسلم ، عن ابوہریرہ (رض))
24021- "أريت ليلة القدر، ثم أيقظني بعض أهلي فنسيتها فالتمسوها في العشر الغوابر". (حم م عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০২২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24022 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : مجھے خواب میں شب قدر دکھا دی گئی تھی لیکن پھر مجھے بھلا دی گئی میں دیکھتا ہوں کہ اس شب کی صبح کیچڑ میں سجدہ کررہا ہوں ۔ (رواہ مسلم عن عبداللہ بن انیس)
24022- "أريت ليلة القدر ثم أنسيتها، وأراني صبحها أسجد في ماء وطين". (م عن عبد الله بن أنيس) . (3)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০২৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24023 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں نے (خواب میں) شب قدر دیکھ بھی لی لیکن پھر مجھے بھلا دی گئی لہٰذا اسے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو اور میں نے دیکھا کہ اس شب کی صبح کو میں کیچڑ میں سجدہ کررہا ہوں ۔ مرواہ مالک واحمد والبخاری ومسلم والنسائی وابن ماجہ عن ابی سعید)
24023- "إني أريت ليلة القدر، ثم أنسيتها فالتمسوها في العشر الأواخر في الوتر، وإني رأيت أني أسجد في ماء وطين في صبيحتها". (مالك حم (4) ق ن هـ عن أبي سعيد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০২৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24024 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو ۔ (رواہ الطبرانی ، عن ابن عباس (رض))
24024- "اطلبوا ليلة القدر في العشر الأواخر من رمضان". (طب عن ابن عباس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০২৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24025 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو آخری عشرہ کی نویں ، ساتویں ، پانچویں اور تیسری رات میں تلاش کرو ، (رواہ احمد عن ابی سعید)
24025- "اطلبوا ليلة القدر في العشر الأواخر في تسع بقين وسبع بقين وخمس بقين وثلاث بقين". (حم عن أبي سعيد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০২৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24026 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو آخری دس راتوں میں تلاش اور جب تمہارے اوپر نیند غالب آجائے تو آخری سات راتوں نیند کو نہ غالب آنے دو ۔ (رواہ عبداللہ بن احمد عن علی) کلام : ۔۔۔ اس حدیث کی سند میں عبدالحمید بن حسن ہلالی ہے ابن معین نے اسے ثقہ کہا ہے جب کہ اس میں ثقاہت کے اعتبار سے کچھ کلام نہیں دیکھئے مجمع الزوائد 1743 ۔
24026- "اطلبوا ليلة القدر في العشر الأواخر، وإذا غلبتم فلا تغلبوا في السبع البواقي". (عم عن علي) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০২৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24027 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : بلاشبہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے تمہیں شب قدر پر مطلع کرسکتا ہے اسے آخری سات راتوں میں تلاش کرو ۔ (رواہ الحاکم عن ابی ذر)
24027- "إن الله تعالى لو شاء لأطلعكم عليها التمسوها في السبع الأواخر يعني ليلة القدر". (ك عن أبي ذر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০২৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24028 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : یہ مہینہ حاضر ہوچکا ہے اس میں ایک رات ہے جو ہزار مہینوں سے افضل ہے جو شخص اس رات سے محروم رہا وہ ہر طرح کی بھلائی سے محروم رہا اور اس رات کی بھلائی سے وہی شخص محروم رہ سکتا ہے وہ جو حقیقت میں محروم ہی ہو ۔ (رواہ ابن ماجہ عن انس (رض))
24028- "إن هذا الشهر قد حضركم وفيه ليلة خير من ألف شهر من حرمها فقد حرم الخير كله، ولا يحرم خيرها إلا محروم". (هـ عن أنس)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০২৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24029 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : میں گھر سے باہر آیا ہوں کہ تمہیں شب قدر کی خبر دوں لیکن فلاں شخص جھگڑ رہا تھا جس کی وجہ سے شب قدر کی تعیین اٹھالی گئی کیا بعید ہے اسی میں تمہارے لیے بھلائی ہو لہٰذا اب تم اس رات کو ساتویں نویں اور پانچویں رات میں تلاش کرو ۔ (رواہ احمد بن حنبل والبخاری عن عبادۃ بن الصامت)
24029- إني خرجت لأخبركم بليلة القدر، وإنه تلاحى فلان فرفعت وعسى أن يكون خيرا لكم فالتمسوها في السبع والتسع والخمس. (حم خ (3) عن عبادة بن الصامت) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৩০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24030 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر پورے رمضان میں دائر رہتی ہے۔ (رواہ ابو داؤد عن ابن عمرو (رض)) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 6102 ۔
24030- هي في كل رمضان يعني ليلة القدر. (د (4) عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৩১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24031 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اے لوگو ! شب قدر میرے لیے واضح کردی گئی تھی میں گھر سے باہر آیا تاکہ میں اس کی تمہیں خبر دوں لیکن دو آدمی آپس میں جھگڑتے ہوئے آئے ان کے ساتھ شیطان بھی تھا چنانچہ شب قدر کی تعیین مجھے بھلا دی گئی لہٰذا اب تم اسے آخری دس راتوں میں تلاش کرو ، خصوصا نویں ، ساتویں اور پانچویں رات میں۔ (رواہ احمد ومسلم عن ابی سعید)
24031- "يا أيها الناس إنها كانت أبينت لي ليلة القدر، وإني خرجت إليكم لأخبركم بها فجاء رجلان يحتقان معهما الشيطان فنسيتها فالتمسوها في العشر الأواخر من رمضان التمسوها في التاسعة والسابعة والخامسة". (حم م عن أبي سعيد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৩২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24032 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو چوبیس رات میں تلاش کرو ، (رواہ احمد بن نصر فی الصلوۃ ، عن ابن عباس (رض))
24032- "التمسوا ليلة القدر في أربع وعشرين". (محمد بن نصر في الصلاة عن ابن عباس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৩৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24033 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو 29 ویں رات میں تلاش کرو ۔ (رواہ الطبرانی عن معاویۃ)
24033- "التمسوا ليلة القدر في ليلة تسع وعشرين". (طب عن معاوية) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৩৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24034 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو رمضان کی آخری رات میں تلاش کرو ۔ (رواہ ابن نصر عن معاویۃ)
24034- "التمسوا ليلة القدر آخر ليلة من رمضان". (ابن نصر عن معاوية) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৩৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24035 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ کی طاق راتوں میں تلاش کرو مجھے اس کی تعیین بتلا دی گئی تھی مگر پھر بھلا دی گئی ۔ مرواہ احمد والطبرانی والضیاء عن جابر بن سمرہ)
24035- "التمسوا ليلة القدر في العشر الأواخر من رمضان في وتر فإني قد رأيتها فنسيتها". (حم طب والضياء عن جابر بن سمرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৩৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24036 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو آخری عشرہ میں تلاش کرو اگر تم میں سے کوئی شخص کمزور ہوجائے یا عاجز آجائے وہ آخری سات راتوں میں ہرگز مغلوب نہ ہو ۔ (رواہ مسلم عن ابن عمرو (رض))
24036- "التمسوها في العشر الأواخر، فإن ضعف أحدكم أو عجز فلا يغلبن على السبع البواقي". (م عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৩৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24037 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو خصوصا اکیسویں ، تئیسویں اور پچیسویں شب میں۔ مرواہ احمد والبخاری وابوداؤد ، عن ابن عباس (رض))
24037- "التمسوها في العشر الأواخر من رمضان في تاسعة تبقى وفي سابعة تبقى وفي خامسة تبقى". (حم خ د عن ابن عباس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৩৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24038 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو خصوصا نویں ، ساتویں اور پانچویں رات میں تلاش کرو ۔ (رواہ ابو داؤد عن ابی سعید (رض))
24038- "التمسوها في العشر الأواخر من رمضان، والتمسوها في التاسعة والسابعة والخامسة". (د عن أبي سعيد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৩৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24039 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب قدر کو آخری عشرہ کی اکیسویں ، تئیسویں ، پچسیویں ، ستاتیسویں اور آخری رات میں تلاش کرو۔ مرواہ احمد والترمذی والحاکم و شعب الایمان للبیہقی عن ابی بکرۃ)
24039- "التمسوها في العشر الأواخر في تسع بقين، أو سبع بقين، أو خمس بقين، أو ثلاث بقين، أو آخر ليلة". (حم، ت، ك، هب عن أبي بكرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪০৪০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شب قدر کا بیان :
24040 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شب کو آخری عشرہ میں تلاش کرو چونکہ یہ رات طاق راتوں ، یعنی اکیسویں ، تئیسویں ، پچسویں ستائیسوں ، انتیسویں اور آخری رات میں پائی جاتی ہے اس رات میں جس شخص نے ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے قیام کیا اس کے اگلے پچھلے سب گناہ معاف کردیئے جائیں گے ۔ (رواہ الطبرانی عن عبادۃ بن الصامت (رض)) کلام : ۔۔۔ اس حدیث کی سند میں عبداللہ بن محمد بن عقیل راوی ہے اور یہ مختلف فیہ راوی ہے ، دیکھئے معجم الزوائد 1753 ۔
24040- "التمسوها في العشر الأواخر فإنها في وتر في إحدى وعشرين، أو ثلاث وعشرين، أو خمس وعشرين، أو سبع وعشرين، أو تسع وعشرين، أو آخر ليلة، فمن قامها إيمانا واحتسابا غفر له ما تقدم من ذنبه وما تأخر". (طب عن عبادة بن الصامت) .
তাহকীক: