কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
روزوں کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ১০৭৭ টি
হাদীস নং: ২৪২০১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24201 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر مہینہ میں تین دن روزہ رکھو اور داؤد (علیہ السلام) کی طرح روزہ رکھو یعنی ایک دن روزہ رکھو اور ایک دن افطار کرو ۔ مرواہ الطبرانی عن حکیم بن حزام)
24201- "صم ثلاثة أيام من كل شهر صم صيام داود صم يوما وأفطر يوما". "طب عن حكيم بن حزام".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২০২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24202 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ماہ صبر (رمضان) اور ہر مہینہ میں ایک دن روزہ رکھو عرض کیا میرے لیے اضافہ کریں فرمایا : ہر مہینہ میں دو دن رکھ لو عرض کیا : میرے لیے اور اضافہ کیجئے فرمایا : ہر مہینہ میں تین دن روزہ رکھو ۔ مرواہ ابن سعد والطبرانی و شعب الایمان للبیہقی ، عن کھمس الھلالی والطبرانی ، وشعب الایمان للبیہقی ، عن ابی عقرب)
24202- "صم شهر الصبر ومن كل شهر يوما قال: زدني قال: يومين قال: زدني قال: ثلاثا من كل شهر". "ابن سعد طب هب عن كهمس الهلالي، طب هب عن أبي عقرب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২০৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24203 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر می مہینہ میں تین دن روزے عمر بھر کے روزوں کے مترادف ہیں اور وہ یوں ساری عمر افطار بھی کرتا ہے۔ مرواہ ابن زنجویہ وابن جریر وابن حبان عن معاویۃ بن قرۃ عن ابیہ وقال ابن حبان : قال وکیع عن شعبۃ فی ھذالخبر وافطارہ وقال یحییٰ القطان عن شعبۃ وقیامہ وھما جمیعا حفظان متقنان) یعنی اس روایت کے دو طریق ہیں وکیع نے شعبہ سے افطار ذکر کیا ہے اور یحییٰ قطان نے شعبہ سے قیام ذکر کیا ہے۔
24203- "صوم ثلاثة أيام من كل شهر صيام الدهر وإفطاره". "ابن زنجويه وابن جرير، حب عن معاوية بن قرة عن أبيه، قال: "حب" قال: وكيع عن شعبة في هذا الخبر وإفطاره، وقال يحيى القطان: عن شعبة وقيامه وهما جميعا حافظان متقنان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২০৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24204 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ماہ صبر (رمضان) کے روزے اور ہر مہینہ میں تین دن کے روزے سینہ کے بغض کو ختم کردیتے ہیں۔ مرواہ ابن زنجویہ والبغوی ، والباوردی والطبرانی ، والبیہقی ، وابو نعیم فی المعرفہ عن النمربن تولب)
24204- "صوم شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر يذهبن كثيرا من وحر الصدر". "ابن زنجويه والبغوي والباوردي طب ق وأبو نعيم في المعرفة عن النمر بن تولب".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২০৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24205 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ماہ صبر کے روزے اور ہر مہینہ میں تین دن کے روزے ایسے ہیں جیسے کوئی ساری عمر روزے رکھ لے اور یہ روزے سینہ کے مغلہ کو ختم کردیتے ہیں ، صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین نے پوچھا سینے کا مغلہ کیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : شیطان کی گندگی ۔ مرواہ الطبرانی وشعب الایمان للبیہقی، عن ابی ذر (رض))
24205- "صوم شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر صوم الدهر ويذهب مغلة الصدر قيل: وما مغلة الصدر؟ قال: رجس الشيطان". "طب هب عن أبي ذر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২০৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24206 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ماہ صبر کے روزے اور ہر مہینہ میں تین دن کے روزے دلوں کے کینے کو ختم کردیتے ہیں۔ مرواہ الطبرانی وشعب الایمان للبیہقی ، عن یزید بن عبداللہ بن الشخیر عن رجل من عکل)
24206- "صوم شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر يذهب وغر 1 الصدر". "طب هب عن يزيد بن عبد الله بن الشخير عن رجل من عكل".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২০৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24207 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر مہینہ میں تین دن کے روزے سارے عمر روزے رکھنے کے برابر ہیں (رواہ الطبرانی ، عن ابن عمرو (رض))
24207- "صيام ثلاثة أيام من كل شهر صيام الدهر". "طب عن ابن عمر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২০৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24208 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ہر مہینہ میں تین دن کے روزے بہت اچھے روزے ہیں۔ مرواہ ابن زنجویہ واحمد ، والنسائی وابن حبان عن عثمان بن ابی العاص)
24208- "صيام حسن صيام ثلاثة أيام من الشهر، وفي لفظ: من كل شهر". "ابن زنجويه حم ن حب عن عثمان بن أبي العاص".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২০৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24209 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : 13، 14، 15، تاریخوں کے روزے ایسے ہیں جیس اس کہ اس نے ساری عمر روزہ رکھا اور ساری عمر افطار کیا ۔ مرواہ الطبرانی ، عن ابن مسعود (رض))
24209- "صيام ثلاث عشرة وأربع عشرة وخمس عشرة صيام الدهر وافطاره". "طب عن ابن مسعود".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24210 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : ماہ صبر کے روزے رکھو (مخاطب نے) عرض کیا : میرے لیے اضافہ کیجئے فرمایا : ماہ صبر کے روزہ رکھو ، اور اس کے بعد ایک دن روزہ رکھو عرض کیا : میرے لیے اضافہ کیجئے فرمایا : ماہ صبر کے روزے رکھو اور پھر ہر مہینہ میں دو دن روزے رکھو عرض کیا : میرے لیے مزید اضافہ کریں (میں اس سے زیادہ کی طاقت رکھتا ہوں) فرمایا : حرمت والے مہینوں میں روزہ رکھو اور چھوڑ دو ، آپ نے تین بار یہی فرمایا۔ مرواہ ابو داؤد ابن ماجہ والبغوی وابن سعد وشعب الایمان للبیہقی ، والبخاری ، ومسلم ، عن مجیبۃ الباھلی عن ابیھا اوعمھا)
24210- "صم شهر الصبر رمضان قال: زدني قال: صم شهر الصبر ويوما بعده قال: زدني قال: صم شهر الصبر ويومين من كل شهر، قال: زدني قال: صم شهر الصبر وثلاثة أيام من كل شهر قال: زدني قال: صم من الحرم واترك، صم من الحرم واترك، صم من الحرم واترك". "جم، د، هـ البغوي وابن سعد، هب، ق عن مجيبة الباهلية عن أبيها أو عمها"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১১
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24211 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک شخص سے فرمایا : تم نے اپنے آپ کو کیوں عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے ؟ ماہ صبر کے روزے رکھو اور پھر ہر مہینہ میں ایک دن روزہ رکھ لو دو دن روزہ رکھ لو تین دن روزہ رکھ لو ، حرمت والے مہینوں میں روزہ رکھو اور چھوڑ دو ، حرمت والے مہینوں میں روزہ رکھو اور چھوڑ دو حرمت والے مہینوں میں روزہ رکھو اور چھوڑ دو ۔ (رواہ ابو داؤد عن مجیبہ الباھلیۃ عن ابیھا اوعمھا)
24211- "لم عذبت نفسك؟ صم شهر الصبر ويوما من كل شهر صم يومين صم ثلاثة أيام، صم من الحرم واترك، صم من الحرم واترك، صم من الحرم واترك". "د عن مجيبة الباهلية عن أبيها أو عمها".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১২
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوال کے چھ روزوں کا بیان :
24212 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے عید الفطر کے بعد چھ دن روزے رکھے گویا اس نے پورا سال روزے رکھے چونکہ فرمان باری تعالیٰ ہے (آیت)” من جاء بالحسنۃ فلہ عشرامثالھا “۔ یعنی جس نے ایک نیکی کی اسے دس نیکیوں کا اجر وثواب ملے گا ۔ (رواہ ابن ماجہ عن ثوبان)
24212- "من صام ستة أيام بعد الفطر كان تمام السنة" {مَنْ جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا} . "هـ عن ثوبان" 2.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৩
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوال کے چھ روزوں کا بیان :
24213 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے ایک نیکی کو دس گنا تک بڑھا دیتے ہیں اور ایک مہینہ کو دس مہینوں تک بڑھا دیتے ہیں رمضان کے بعد چھ روزے یوں یہ سب (رمضان ۔ 6 روزے) پورے سال کے روزوں کے برابر ہیں ، (رواہ ابو الشیخ فی الثواب عن ثوبان)
24213- "جعل الله الحسنة بعشرة أمثالها الشهر بعشرة أشهر وصيام ستة بعد الشهر تمام السنة". "أبو الشيخ في الثواب عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৪
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوال کے چھ روزوں کا بیان :
24214 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : شوال کے روزے رکھو ۔ (رواہ ابن ماجہ عن اسامۃ) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3490 ۔
24214- "صم شوالا". "هـ عن أسامة"
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৫
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ شوال کے چھ روزوں کا بیان :
24215 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : رمضان اور اس کے بعد شوال کے روزے رکھو ، اور پھر ہر بدھ جمعرات کے روزے رکھو یوں اس طرح تم عمر بھر کے روزے رکھ لو گے ۔ (رواہ شعب الایمان للبیہقی ، عن مسلم القرشی) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 3489 ۔ لاکمال :
24215- "صم رمضان والذي يليه وكل أربعاء وخميس، فإذا أنت قد صمت الدهر". "هب عن مسلم القرشي".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৬
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24216 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے اور پھر چھ روزے شوال کے بھی رکھے گیا اس نے پورے سال کے روزے رکھ لیے ۔ (رواہ احمد وعبد بن حمید وابن زنجویہ والحکیم وشعب الایمان للبیہقی ، ومسلم والبخاری عن جابر (رض))
24216- "من صام رمضان وستا من شوال فكأنما صام السنة كلها". "حم وعبد بن حميد وابن زنجويه والحكيم هب ق عن جابر".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৭
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24217 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے اور پھر شوال کے چھ روزے رکھے سمجھ لو اس نے پورے سال کے روزے رکھ لیے ۔ (رواہ ابن حبان عن ثوبان)
24217- "من صام رمضان وستة أيام من شوال فقد صام السنة". "حب عن ثوبان".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৮
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24218 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے رمضان کے روزے رکھے پھر شوال کے چھ دن روزے رکھے اس کے یہ روزے سال بھر کے روزوں کی طرح ہیں چونکہ ایک نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔ (رواہ ابو علی الحسن بن البناء فی مشیختہ وابن النجار عن البراء)
24218- "من صام رمضان وستة أيام من شوال كان كصيام السنة كلها الحسنة بعشرة أمثالها". "أبو علي الحسن بن البناء في مشيخته وابن النجار عن البراء".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২১৯
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ " الإکمال "
24219 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس شخص نے عید الفطر کے بعد چھ روزے رکھے گویا اس نے سال بھر کے روزے رکھ لیے ۔ مرواہ الطبرانی وابن عساکر عن عبدالرحمن بن عنام ۔۔۔ )
24219- "من صام ستا بعد الفطر فكأنما صام الدهر والسنة". "طب كر عن عبد الرحمن بن غنام عن أبيه".
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪২২০
روزوں کا بیان
পরিচ্ছেদঃ محرم کے روزوں کا بیان :
24220 ۔۔۔ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر ماہ رمضان کے بعد ، روزہ رکھو تو محرم میں روزے رکھو چونکہ محرم اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے اس میں اللہ تعالیٰ نے ایک قوم کی توبہ قبول فرمائی اور دوسرے لوگوں کی بھی توبہ قبول فرماتا ہے۔ (رواہ الترمذی عن علی) کلام : ۔۔۔ حدیث ضعیف ہے دیکھئے ضعیف الجامع 1298 ۔
24220- "إن كنت صائما بعد شهر رمضان فصم المحرم فإنه شهر الله تعالى فيه يوم تاب فيه على قوم ويتوب فيه على آخرين". "ت عن علي". 1
তাহকীক: