কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ১৮৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٨٧۔۔ جو جنت کے باغات میں چرناچا ہے اس کو چاہیے کہ ذکرزیادہ کیا کرے۔ ابن ابی شیبہ، الکبیر للطبرانی، بروایت معاذ بن جبل (رض)۔
1887 – "من أحب أن يرتع في رياض الجنة فليكثر ذكر الله". (ش طب عن معاذ بن جبل) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٨٨۔۔ کوئی قوم اللہ کے ذکر کے ذکر کے لیے نہیں بیٹھتی مگر آسمان سے ایک منادی انھیں نداء دیتا ہے کہ اٹھو تمہاری مغفرت کردی گئی ۔ مسنداحمد، المسند لابی یعلی، الاوسط للطبرانی ، السنن لسعید، بروایت انس (رض)۔
1888 – "ما جلس قوم يذكرون الله، إلا ناداهم مناد من السماء قوموا مغفورا لكم". (حم ع طس ص عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٨٩۔۔ کوئی قوم اللہ کے ذکر کے لیے مجتمع نہیں ہوتی مگر آسمان سے ایک منادی انھیں نداء دیتا ہے کہ اٹھو، تمہاری مغفرت کردی گئی ہے اور تمہاری برائیاں نیکیوں میں بدل دی گئی ہیں۔ شعب الایمان، بروایت عبداللہ بن معقل۔
1889 – "ما من قوم اجتمعوا يذكرون الله تعالى إلا ناداهم مناد من السماء قوموا مغفورا لكم قد بدلت سيئاتكم حسنات". (هب عن عبد الله بن معقل) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٩٠۔۔ کوئی قوم اللہ کے ذکر پر مجتمع نہیں ہوتی، مگر پھر وہ اٹھتی ہے تو ان کو کہا جاتا ہے اٹھو ! تمہاری مغفرت کردی گئی ۔ الحسن بن سفیان، بروایت سھل بن الحنظلیہ۔
1890 – "ما اجتمع قوم على ذكر، ثم تفرقوا إلا قيل لهم قوموا مغفورا لكم". (الحسن بن سفيان عن سهل بن الحنظلية) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٩١۔۔ جو قوم اللہ عزوجل کا ذکر محض اس کی رضاء کے لیے کرنے بیٹھتی ہے تو ان کو آسمان سے نداء دی جاتی ہے اٹھو ! تمہاری مغفرت کردی گئی ہے اور تمہاری برائیاں نیکیوں سے بدل دی گئی ہیں۔ ابن شاھین، فی الترغیب فی الذکر بروایت انس (رض)۔
1891 – "ما من قوم يذكرون الله عز وجل لا يريدون بذلك إلا وجه الله إلا ناداهم مناد من السماء، قوموا مغفورا لكم قد بدلت سيئاتكم حسنات". (ابن شاهين في الترغيب في الذكر عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٩٢۔۔ جو قوم اللہ عزوجل کا ذکر محض اس کی رضا جوئی کے لیے کرتی ہے تو ان کو آسمان سے نداء دی جاتی ہے اٹھومیں نے تمہاری بخشش کردی ہے اور تمہاری برائیوں کو نیکیوں سے بدل دیا ہے۔ العسکری فی الصحابہ، ابوموسی بروایت الحنظلیہ العشمی۔ حدیث ضعیف ہے۔
1892 – "ما من قوم جلسوا مجلسا يذكرون الله إلا ناداهم مناد من السماء قوموا فقد غفرت لكم وبدلت سيئاتكم حسنات". (العسكري في الصحابة وأبو موسى عن حنظلة العبشمي) وضعف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٩٣۔۔ قیامت کے روز اللہ تعالیٰ ایسی اقوام کو اٹھائیں گے کہ ان کے چہروں میں نورعیاں ہوگا وہ لوء لوء کے منبروں پر جلوہ افروز ہوں گے لوگ رشک آمیز نگاہیں ان پر اٹھائیں گے لیکن وہ انبیاء ہوں گے اور نہ شہدائ۔ وہ تو محض اللہ کی محبت میں مختلف قبائل اور مختلف علاقوں کے لوگ ہوں گے جو اللہ کے ذکر کے لیے جمع ہوئے ہوں گے اور اس کا ذکر کرتے ہوں گے۔ الکبیر للطبرانی ، بروایت ابی الدرداء (رض) ۔
1893 – "ليبعثن الله أقواما يوم القيامة، في وجوههم النور، على منابر اللؤلؤ، يغبطهم الناس ليسوا بأنبياء ولا شهداء، هم المتحابون في الله من قبائل شتى، وبلاد شتى، يجتمعون على ذكر الله يذكرونه". (طب عن أبي الدرداء) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٩٤۔۔ ذکراللہ کے ساتھ کثرت کلام کرو، کیونکہ ذکراللہ کے سوا کثرت کلام دل کی قساوت کا شکار کردیتا ہے، اور لوگوں میں اللہ سے سب سے زیادہ دورقسی القلب سخت دل شخص ہے۔ ابوالشیخ فی الثوب بروایت ابن عمر (رض)۔
1894 – "أكثروا الكلام بذكر الله فإن كثرة الكلام بغير ذكر الله يقسي القلب وإن أبعد الناس من الله القلب القاسي". (أبو الشيخ في الثواب عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٩٥۔۔ ذکراللہ کے سوا کثرت کلام سے اجتناب کرو، کیونکہ ذکراللہ کے سوا کثرت کلام دل کو قساوت کا شکار کردیتا ہے اور لوگوں میں اللہ سے سب سے زیادہ دورقسی القلب سخت دل شخص ہے۔ الصحیح للترمذی، (رح)۔ نیز فرمایا حدیث غریب ہے۔ ابن شاھین، فی الترغیب فی الذکر، شعب الایمان، بروایت ابن عمر (رض)۔
1895 – "لا تكثروا الكلام بغير ذكر الله، فإن كثرة الكلام بغير ذكر الله قسوة القلب وإن أبعد القلب من الله القلب القاسي". (ت غريب وابن شاهين في الترغيب في الذكر هب عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٩٦۔۔ اے حفصہ کثرت کلام سے اجتناب کرو، کیونکہ ذکراللہ کے سوا دل کو مردہ کردیتا ہے پس تجھ پر ذکراللہ کے ساتھ کثرت کلام ضروری کیونکہ یہ چیز دل کو زندہ رکھتی ہے۔ الدیلمی بروایت حفضہ (رض) ۔
1896 – "يا حفصة إياك وكثرة الكلام، فإن كثرة الكلام بغير ذكر الله تميت القلب وعليك بكثرة الكلام بذكر الله فإنه يحي القلب". (الديلمي عن حفصة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٩٧۔۔ اس قدر اللہ کا ذکر کرو کہ کہا جانے لگے تم توریاکار ہو۔ ابن شاھین، فی الترغیب فی الذکر، بروایت ابن عباس (رض)۔
1897 – "اذكروا الله حتى يقال أنكم مراؤون". (ابن شاهين في الترغيب في الذكر عن ابن عباس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٩٨۔۔ اس کثرت سے اللہ کا ذکر کرو کہ منافق تمہیں کہنے لگیں کہ تم توریاکار ہو۔ ابی شیبہ، مسنداحمد، فی الزھد، شعب الایمان بروایت ابی الجوزاء مرسلا۔
1898 – "أكثروا ذكر الله تعالى حتى يقول المنافقون: إنكم مراؤون". (ش حم في الزهد هب عن أبي الجوزاء مرسلا) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৮৯৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٩٩۔۔ اس امت کے بہترین لوگ وہ ہیں کہ ان کو دیکھو تو اللہ یاد آجائے اور اس امت کے شریر ترین لوگ وہ ہیں جو چغل خوری کرتے ہیں، دوستوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرتے ہیں پاکیزہ لوگوں پر بہتان تراشی کے مواقع تلاش کرتے ہیں۔ الخرائطی فی مکارم الاخلاق من طریق عبدالرحمن بن غنم عن ابی مالک الاشعری۔
1899 – "إن خيار عباد الله من هذه الأمة الذين إذا رأوا ذكر الله وإن شرار هذه الأمة المشاؤون بالنميمة المفرقون بين الأحبة الباغون البراء العنت". (الخرائطي في مكارم الأخلاق من طريق عبد الرحمن بن غنم عن أبي مالك الأشعري) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٩٠٠۔۔ کیا میں تمہیں اس امت کے بہترین افراد نہ بتاؤں، وہ لوگ ہیں جب لوگ ان کو دیکھتے ہیں تو ان کو اللہ یاد آجاتا ہے۔ اور جب ان لوگوں کے پاس اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے تو وہ بھرپور معاونت کرتے ہیں۔ ابن شاھین فی الترغیب فی الذکر بروایت محمد بن عامر بن ابراہیم الاصبھانی عن ابیہ عن نھشل عن الضحاک عن ابن عباس ۔ یہ اسناد کمزور اور ناقابل اعتماد ہے۔
1900 – "ألا أدلكم على خيار هذه الأمة، الذين إذا رآهم الناس ذكروا الله، وإذا ذكر الله عندهم أعانوا على ذكره". (ابن شاهين في الترغيب في الذكر عن محمد بن عامر بن إبراهيم الأصبهاني عن أبيه عن نهشل عن الضحاك عن ابن عباس) وهذا إسناد واهي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٩٠١۔۔ اے لوگو ! کیا میں تمہارے بہترین افراد کی نشاندہی نہ کروں، وہ لوگ ہیں کہ محض ان کا دیکھنا ہی تم کو خدا کی یاد تازہ کردے اور کیا میں تمہارے شریر ترین افراد کی نشاندہی نہ کروں ؟ لوگ وہ ہیں جو چغل خوری کرتے ہیں دوستوں کے درمیان تفرقہ پیدا کرتے ہیں پاکیزہ لوگوں پر بہتان تراشی کے مواقع تلاش کرتے ہیں۔ مسنداحمد، الکبیر للطبرانی، بروایت اسماء (رض) بنت یزید۔
1901 – "أيها الناس ألا أنبئكم بخياركم، الذين إذا رؤوا ذكر الله، ألا أنبئكم بشراركم فإن شراركم المشاؤون بالنميمة المفسدون بين الأحبة الباغون البراء العنت". (حم طب عن أسماء بنت يزيد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٩٠٢۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : میرے بندوں میں میرے دوست اور میری مخلوق میں سے میرے محبوب ترین افراد وہ ہیں کہ میرے ذکر کے ساتھ ان کا ذکر کیا جاتا ہے اور ان کے ذکر کے ساتھ میرا ذکر کیا جاتا ہے۔ الحکیم، الحلیہ، بروایت عمرو بن الجموح۔
1902 - قال الله تعالى: "ألا إن أوليائي من عبادي، وأحبائي من خلقي، الذين يذكرون بذكري وأذكر بذكرهم". (الحكيم) (حل عن عمرو بن الجموح) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٩٠٣۔۔ یہ کہ شام یا صبح ہردم تمہاری زبان اللہ کی یاد میں تازہ رہے۔ ابن النجار، بروایت معاذ (رض)۔ حضرت معاذ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا یارسول اللہ کون ساعمل سب سے بہتر ہے ؟ اور اللہ اور اس کے رسول کے اقرب ترین ہے ؟ تو آپ نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا۔
1903 – "أن تمسي وتصبح ولسانك رطب من ذكر الله عز وجل". (ابن النجار عن معاذ) قال: قلت يا رسول الله أي العمل خير وأقرب إلى الله وإلى رسوله؟ قال: فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٩٠٤۔۔ وہ لوگ جو اللہ کے ذکر میں رطب اللسان رہتے ہیں وہ جنت میں ہنستے مسکراتے داخل ہوں گے۔ ابن شاھین فی الترغیب ، فی الذکر، بروایت ابی ذر (رض) ، ابوالشیخ فی الثوب بروایت ابی الدرداء (رض) ، ابی شیبہ، موقوفا۔
1904 – "الذين لا تزال ألسنتهم رطبة من ذكر الله يدخل أحدهم الجنة وهو يضحك". (ابن شاهين في الترغيب بالذكر عن أبي ذر) ،(وأبو الشيخ في الثواب عن أبي الدرداء (ش) عنه موقوفا) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل ترین عمل
١٩٠٥۔۔ کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ قیامت کے روز اہل ارض میں سب سے افضل عمل کس کا ہوگا وہ شخص جو ہر روز اخلاص کے ساتھ سو بار لاالہ الا اللہ وحدہ لاشریک لہ، ک اور د کرے الایہ کوئی اس سے زیادہ عمل کرے وہ اس سے بڑھ سکتا ہے۔ الدیلمی بروایت ابن مسعود (رض)۔
1905 – "ألا أخبركم بأفضل أهل الأرض عملا يوم القيامة؟ رجل يقول كل يوم مائة مرة مخلصا لا إله إلا الله وحده لا شريك له إلا من زاد عليه". (الديلمي عن ابن مسعود) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ১৯০৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سب سے افضل ترین عمل
١٩٠٦۔۔ تم ساری رات دن سمیت ذکر کرو اور سارادن رات سمیت ذکر کرو، کیا میں تجھے اس سے بھی بڑھ کر عمل نہ بتاؤں ؟ وہ یہ ہے کہ تم ان کلمات ک اور د کرو۔ الحمدللہ عدد ماخلق ، والحمدللہ ملاماخلق، والحمدللہ عدد مافی السماوات والارض، والحمدللہ عدد مااحصی کتابہ، والحمدللہ عدد کل شی ، والحمدللہ ملاکل شی، و سبحان اللہ عددماخلق، و سبحان اللہ ملاماخلق، و سبحان اللہ عدد ما فی السموات والارض ، و سبحان اللہ عدد مااحصی کتابہ، و سبحان عقبک من بعدک۔
ترجمہ۔ تمام تعریفیں مخلوقات کی تعداد بھر اللہ ہی کے لیے ہیں تمام تعریفیں مخلوق بھر اللہ ہی کے لیے ہیں آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے سب کی تعداد برابر اللہ کی بڑائی ہو، لوح تقدیر میں جو کچھ ہے سب کے برابر اللہ کی بڑائی ہو، ہرچیز کے بقدر اللہ کی بڑائی ہو ہرچیز بھر تعریفیں اللہ کے لیے ہوں، مخلوقات کی تعداد بھر اللہ کی پاکی ہو۔ مخلوق بھر اللہ کی پاکی ہو۔ آسمان و زمین میں جو کچھ ہے سب کی تعداد برابر اللہ کی پاکی ہو۔ لوح تقدیر میں جو کچھ ہے سب کے برابر اللہ کی پاکی ہو، ہرچیز کی تعداد برابر اللہ کی پاکی ہوہرچیز بھر اللہ کی پاکی ہو۔ تم ان کلمات کو سیکھ لو اور اپنے علاوہ اوروں کو بھی سکھاؤ۔ النسائی، ابن خزیمہ، الکبیر للطبرانی، وسمویہ، وابن عساکر، السنن لسعید، عن ابی امامہ، الکبیر للطبرانی بروایت ابی الدرداء (رض) ۔
ترجمہ۔ تمام تعریفیں مخلوقات کی تعداد بھر اللہ ہی کے لیے ہیں تمام تعریفیں مخلوق بھر اللہ ہی کے لیے ہیں آسمان اور زمین میں جو کچھ ہے سب کی تعداد برابر اللہ کی بڑائی ہو، لوح تقدیر میں جو کچھ ہے سب کے برابر اللہ کی بڑائی ہو، ہرچیز کے بقدر اللہ کی بڑائی ہو ہرچیز بھر تعریفیں اللہ کے لیے ہوں، مخلوقات کی تعداد بھر اللہ کی پاکی ہو۔ مخلوق بھر اللہ کی پاکی ہو۔ آسمان و زمین میں جو کچھ ہے سب کی تعداد برابر اللہ کی پاکی ہو۔ لوح تقدیر میں جو کچھ ہے سب کے برابر اللہ کی پاکی ہو، ہرچیز کی تعداد برابر اللہ کی پاکی ہوہرچیز بھر اللہ کی پاکی ہو۔ تم ان کلمات کو سیکھ لو اور اپنے علاوہ اوروں کو بھی سکھاؤ۔ النسائی، ابن خزیمہ، الکبیر للطبرانی، وسمویہ، وابن عساکر، السنن لسعید، عن ابی امامہ، الکبیر للطبرانی بروایت ابی الدرداء (رض) ۔
1906 – "ألا أدلك على شيء هو أكثر من ذكرك الليل مع النهار، والنهار مع الليل؟ قل: الحمد لله عدد ما خلق، والحمد لله ملأ ما خلق، والحمد لله عدد ما في السموات والأرض، والحمد لله عدد ما أحصى كتابه، والحمد لله عدد كل شيء، والحمد لله ملأ كل شيء، وسبحان الله عدد ما خلق، وسبحان الله ملأ ما خلق، وسبحان الله عدد ما في السموات والأرض، وسبحان الله عدد ما أحصى كتابه، وسبحان الله عدد كل شيء، وسبحان الله ملأ كل شيء، تعلمهن وعلمهن عقبك من بعدك".
(ن وابن خزيمة طب وسمويه وابن عساكر ص عن أبي أمامة طب عن أبي الدرداء) .
(ن وابن خزيمة طب وسمويه وابن عساكر ص عن أبي أمامة طب عن أبي الدرداء) .
তাহকীক: