কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ১৮৬৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذاکرین کی مثال
١٨٦٧۔۔ اللہ فرماتے ہیں بندہ مجھے اپنے دل میں یاد نہیں کرتا مگر میں اس کو ملائکہ کی مجلس میں یاد کرتا ہوں اور کوئی بندہ کسی مجلس میں مجھے یاد نہیں کرتا مگر میں رفیق اعلی میں اس کو یاد کرتا ہوں۔ الکبیر للطبرانی، بروایت معاذ بن انس (رض)۔
1867 - قال الله عز وجل: "لا يذكرني عبدي في نفسه إلا ذكرته في ملأ من ملائكتي، ولا ذكرني عبدي في ملأ إلا ذكرته في الرفيق الأعلى". (طب عن معاذ بن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذاکرین کی مثال
١٨٦٨۔۔ اللہ فرماتے ہیں جب بندہ مجھے دل میں یاد کرتا ہے تو میں اس کو اپنے دل میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے مجلس میں یاد کرتا ہے تو میں اس کو اس سے بہتر اور بڑی مجلس میں یاد کرتا ہوں ۔ ابن ابی شیبہ، بروایت ابوہریرہ (رض)۔
1868 - قال الله تعالى: "من يذكرني في نفسه ذكرته في نفسي ومن ذكرني في ملأ من الناس ذكرته في ملأ أكثر منهم وأطيب". (ش عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৬৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذاکرین کی مثال
١٨٦٩۔۔ تمہارے اللہ عزوجل کا فرمان ہے بندہ جب تک میرا ذکر کرتا ہے اور اس کے ہونٹ میرے لیے متحرک رہتے ہیں میں اس کے ساتھ ہوتاہوں ابن عساکر۔ بروایت ابوہریرہ (رض)۔
1869 - قال ربكم عز وجل: "أنا مع عبدي ما ذكرني وتحركت بي شفتاه". (كر عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کرنے والا اللہ کا محبوب ہے
١٨٧٠۔۔ موسیٰ فرماتے ہیں اے اللہ میں جاننا چاہتاہوں کہ کون سابندہ تجھے سب سے زیادہ محبوب ہے تاکہ میں بھی اس سے محبت رکھوں، فرمایا جب تو کسی کو دیکھے کہ وہ کثرت کے ساتھ میرا ذکر کررہا ہے تو سمجھ لے کہ میں نے ہی اس کو اس میں مصروف رکھا ہے اور میں اس سے محبت کرتا ہوں اور جب تو کسی بندہ کو دیکھے کہ وہ میرا ذکر نہیں کررہا، تو جان لے کہ میں نے ہی اس کو اس سے باز رکھا ہے اور میں اس سے بغض رکھتاہوں ۔ الدارقطنی ، فی الافراد، ابن عساکر، بروایت ابن عمر (رض)۔
1870 - قال موسى: "يا رب وددت أن أعلم من تحب من عبادك فأحبه قال: إذا رأيت عبدي يكثر ذكري فأنا أذنت له في ذلك وأنا أحبه وإذا رأيت عبدي لا يذكرني فأنا حجبته عن ذلك وأنا أبغضه". (قط في الأفراد وابن عساكر عن ابن عمر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کرنے والا اللہ کا محبوب ہے
١٨٧١۔۔ موسیٰ نے بارگاہ رب العزت میں فرمایا کہ اے پروردگار کیا تو مجھ سے قریب ہے کہ میں تجھ سے سرگوشیاں اور مناجات کروں ؟ یا دور ہے کہ میں تجھے پکاروں۔ کیونکہ میں تیری آواز کو محسوس کررہاہوں پر تجھے نہیں دیکھ پارہا، سوتوکہاں ہے اللہ نے فرمایا میں تیرے پیچھے بھی ہوں اور آگے بھی۔ تیرے دائیں بھی ہوں توبائیں گبھی۔ اے موسیٰ جب بندہ مجھے یاد کرتا ہے تومین اس کا ہمنشین ہوجاتا ہوں اور جب وہ مجھے پکارتا ہے تو میں اس کے ساتھ ہوتاہوں۔ الدیلمی، بروایت ثوبان۔
1871 - قال موسى: "يا رب أقريب أنت فأناجيك؟ أم بعيد فأناديك، فأني أحس حس صوتك ولا أراك فأين أنت؟ فقال الله: أنا خلفك وأمامك وعن يمينك وعن شمالك يا موسى أنا جليس عبدي حين يذكرني وأنا معه إذا دعاني". (الديلمي عن ثوبان) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کرنے والا اللہ کا محبوب ہے
١٨٧٢۔۔ اللہ فرماتے ہیں جب بندہ زیادہ ترمیرے ساتھ مشغول رہتا ہے تو میں اس کا مطلوب اور اس کی لذت اپنا ذکر بنا دیتاہوں۔ پس جب اس کا مطلوب اور اس کی لذت میرا ذکر ہوجاتا ہے توا سے مجھ سے عشق ہوجاتا ہے اور مجھے اس سے عشق ہو جاتا ہے جب یہ منزل آجاتی ہے تو میں اپنے اور س کے درمیان سے پردے اٹھادیتاہوں اور پھر اکثر وقت اس پر یہ کیفیت طاری کردیتاہوں کہ اسی وجہ سے جب اور لوگ غفلت وبھول چوک کا شکار ہوجاتے ہیں تو وہ اس سے محفوظ رہتا ہے پھر ایسے لوگوں کا کلام انبیاء کے کلام کے مشابہ ہوجاتا ہے یہی مردان حق ہیں یہی ہیں کہ جب میں روئے زمین والوں پر عذاب مسلط کرنا چاہتا ہوں لیکن پھر ان کا خیال آتا ہے اور میں اہل زمین سے عذاب کو ہٹالیتاہوں ۔ الحلیہ، المسندلابی یعلی، الحسن مرسلا۔
1872 - يقول الله عز وجل: "إذا كان الغالب على العبد الاشتغال بي جعلت بغيته ولذته في ذكري، فإذا جعلت بغيته ولذته في ذكري عشقني وعشقته فإذا عشقني وعشقته رفعت الحجاب فيما بيني وبينه، وصيرت ذلك تغالبا عليه، لا يسهو إذا سها الناس، أولئك كلامهم كلام الأنبياء، أولئك الأبطال حقا، أولئك الذين إذا أردت بأهل الأرض عقوبة أو عذابا، ذكرتهم فصرفت ذلك عنهم". (حل عن الحسن مرسلا) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کرنے والا اللہ کا محبوب ہے
١٨٧٣۔۔ اللہ فرماتے ہیں جب بندہ میرے ذکر کی مشغولیت کی وجہ سے سوال نہیں کرسکتا تو میں اس کو مانگنے سے قبل ہی عطا کردیتاہوں۔ الحلیہ، الدیلمی، بروایت حذیفہ (رض)۔
1873 - قال الله تعالى: "من شغله ذكري عن مسألتي أعطيته قبل أن يسألني". (حل والديلمي عن حذيفة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کرنے والا اللہ کا محبوب ہے
١٨٧٤۔۔ اللہ فرماتے ہیں جب بندہ میرے ذکر کی مشغولیت کی وجہ سے سوال نہیں کرسکتا، تو میں اس کو مانگنے والوں سے زیادہ عطا کرتا ہوں۔ بخاری، فی خلق افعال العباد، ابن شاھین، فی الترغیب فی الذکر، ابونعیم فی المعرفہ، شعب الایمان ، بروایت ابن عمر المصنف لعبدالرزاق ، بروایت جابر (رض)۔
1874 - يقول الله تعالى: "من شغله ذكري عن مسألتي أعطيته فوق ما أعطي السائلين". (خ) في خلق أفعال العباد وابن شالهين في الترغيب في الذكر وأبو نعيم في المعرفة. (هب عن ابن عمر) ، (عب عن جابر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کرنے والا اللہ کا محبوب ہے
١٨٧٥۔۔ اللہ فرماتے ہیں جب بندہ میرے ذکر کی مشغولیت کی وجہ سے سوال نہیں کرسکتا تو میں اس کو مانگنے والوں سے زیادہ عطا کرتا ہوں۔ ابن ابی شیبہ۔ بروایت عمرو بن مرۃ مرسلا۔
1875 - يقول الله: "من شغله ذكري عن مسألتي أعطيته فوق ما أعطي السائلين". (ش عن عمرو بن مرة مرسلا) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کرنے والا اللہ کا محبوب ہے
١٨٧٦۔۔ اللہ کے کچھ فرشتے سیر کرتے ہیں اور ذکر کے حلقے تلاش کرتے ہیں پس جب کسی ذکر کے حلقہ پر ان کا گزر ہوتا ہے تو آپس میں ایک دوسرے کو کہتے ہیں، آؤ بیٹھ جاؤ۔ پھر جب قوم دعا میں مشغول ہوجاتی ہے تو وہ ان کی دعاؤں پرامین کہتے ہیں، جب قوم والے آپ پر درود بھیجتے ہیں تو یہ بھی ان کے ساتھ آپ پر درود بھیجتے ہیں حتی کہ جب وہ فارغ ہوجاتے ہیں تو یہ آپس میں ایک دوسرے کو ان کے متعلق کہتے ہیں ان کیلے خوشی کا مقام ہے کہ یہ بخشے بخشائے واپس لوٹ رہے ہیں۔ ابن النجار، بروایت ابوہریرہ۔
1876 – "إن لله عز وجل سيارة من الملائكة، يبتغون حلق الذكر، فإذا مروا بحلق الذكر قال بعضهم لبعض: اقعدوا فإذا دعا القوم أمنوا على دعائهم فإذا صلوا على النبي صلى الله عليه وسلم صلوا معهم حتى يفرغوا ثم يقول بعضهم لبعض طوبى لهم لا يرجعون إلا مغفورا لهم". (ابن النجار عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٧٧۔۔ فرشتگان خدا کی کچھ جماعتیں فارغ رہتی ہیں، یہ زمین پر ذکر کی مجالس میں ٹھہرتی ہیں سو تم جنت کے باغات میں چرا کرو، دریافت کیا گیا جنت کے باغات کہاں ہیں، فرمایا ذکر کی مجالس، پس تم بھی صبح وشام اللہ کے ذکر میں مشغول رہو، اور اپنے دلوں کو بھی اس کے ذکر سے منور کرو، جو اللہ کے ہاں اپنا مرتبہ جانناچاہتاہو اس کو چاہے کہ اپنے ہاں اللہ کا مرتبہ دیکھ لے کیونکہ اللہ تعالیٰ بندہ کو اسی مرتبہ میں رکھتے ہیں جس میں بندہ اپنے دل میں اللہ کو مرتبہ دیتا ہے۔ عبد بن حمید، المستدرک للحاکم، ابن شاھین، فی الترغیب فی الذکر، بروایت جابر (رض)۔
1877 – "إن لله تعالى سرايا من الملائكة تحل وتقف على مجالس الذكر في الأرض، فارتعوا في رياض الجنة، قالوا فأين رياض الجنة؟ قال: مجالس الذكر فاغدوا وروحوا في ذكر الله واذكروه بأنفسكم، من كان يحب أن يعلم منزلته عند الله، فلينظر كيف منزلة، الله عنده، فإن الله ينزل العبد من حيث أنزله من نفسه". (عبد بن حميد والحكيم (ك) وابن شاهين في الترغيب بالذكر عن جابر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٧٨۔۔ اللہ کے کچھ فاضل فرشتے ذکر کی تلاش میں سرگرداں رہتے ہیں، جہاں ذکرہورہا ہوتا ہے وہاں جمع ہوجاتے ہیں اور ذکر کی کسی مجلس میں پہنچتے ہیں تواوپرتلے صف بندی کرتے ہوئے عرش خداوندی تک چلے جاتے ہیں پھر فرشتے ختم مجلس پر بارگاہ الٰہی میں حاضر ہوتے ہیں تو اللہ ان سے سوال کرتے ہیں حالانکہ وہ اپنے بندوں کے احوال کو بخوبی جانتے ہیں کہ کہاں سے آرہے ہو ؟ فرشتے عرض کرتے ہیں تیرے بندوں کے پاس سے جو تجھ سے جنت طلب کررہے تھے ؟ جہنم سے پناہ مانگ رہے تھے اور تجھ سے اپنے گناہوں کی مغفرت کی طلب گار تھے ۔ ارشاد ہوتا ہے وہ جنت طلب کررہے تھے لیکن اگر وہ جنت کو دیکھ لیتے تو ان کا کیا حال ہوتا ؟ وہ جہنم سے پناہ مانگ رہے تھے کہ لیکن اگر جہنم دیکھ لیتے تو ان کا کیا حال ہوتا ؟ پس میں نے ان سب کی مغفرت کردی ہے عرض کرتے ہیں پروردگار آپ کا ایک گناہ گار بندہ ان میں شامل نہیں تھا بلکہ وہ اپنی کسی حاجت کے لیے آیا تھا، اللہ فرماتے ہیں یہ ایسے ہم نشین ہیں کہ ان کے پاس بیٹھنے والا بھی محروم نہیں رہتا۔ ابن شاھین، فی الترغیب فی الذکر بروایت ابوہریرہ (رض) ابن شاھین، فرماتے ہیں ذکر میں یہ حدیث احسن اور اصح السند ہے۔
1878 – "إن لله ملائكة فضلا يبتغون ذكرا يجتمعون عند الذكر، فإذا مروا بمجلس علا بعضهم على بعض حتى يبلغوا العرش فيقول الله لهم: وهو أعلم من أين جئتم؟ فيقولون: من عند عبيد لك يسألون الجنة، ويتعوذون بك من النار، ويستغفرون فيقول: يسألوني جنتي فكيف لو رأوها: ويتعوذون من ناري فكيف لو رأوها فإني قد غفرت لهم، فيقولون ربنا إن فيهم عبدك الخطاء (2) فلان مر بهم لحاجة فجلس إليهم قال الله عز وجل: أولئك الجلساء لا يشقى بهم جليسهم". (ابن شاهين في الترغيب في الذكر عن أبي هريرة) وقال ابن شاهين هذا الحديث من أحسن حديث في الذكر وأصحه سندا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৭৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٧٩۔۔ آپ نے اپنے سامنے بیٹھی ایک مجلس کے متعلق فرمایا یہ اللہ کا ذکر کر رہے ہیں توسکینہ مثل قبہ کے ان پر اتررہی تھی جب ان کے قریب پہنچے تو ان میں سے ایک شخص نے کوئی باطل بات کہہ دی جس سے وہ دوبارہ اٹھالی گئی۔ ابن عساکر۔ بروایت سعد بن مسعود مرسلا۔
1879 - إن هؤلاء القوم كانوا يذكرون الله، يعني أهل مجلس أمامه فنزلت عليهم السكينة كالقبة، فلما دنت منها تكلم رجل منهم بباطل فرفعت عنهم". (ابن عساكر عن سعد (2) بن مسعود) مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٨٠۔۔ ہر ایسی مجلس جو اللہ کے ذکر میں مشغول ہوملائکہ ا سکوگھیر لیتے ہیں حتی کہ کہتے ہیں اللہ تمہیں برکت دے ذکر اور زیادہ کرو۔ ذکران میں بڑھتا رہتا ہے اور فرشتے ان پر پھیلائے رہتے ہیں۔ ابوالشیخ بروایت ابوہریرہ (رض)۔
1880 – "كل مجلس يذكر اسم الله تعالى فيه تحف به الملائكة حتى إن الملائكة يقولون زيد وأزادكم الله والذكر يصعد بينهم وهم ناشروا أجنحتهم".

(أبو الشيخ عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٨١۔۔ کوئی قوم اللہ کے ذکر پر جمیع نہیں ہوتی مگر ملائکہ ان پرچھا جاتے ہیں اور رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے۔ حدیث ضعیف ہے۔ رزق اللہ التمیمی فی المجلس الذی املاہ باصبھانی عن ابیہ عبدالوھاب عن ابیہ ابی الحسن عبدالعزیز عن ابیہ بکر بن الحارث عن ابیہ اسد عن ابیہ سلیمان عن ابیہ الاسود عن ابیہ صفیان عن ابیہ یزید، عن ابیہ اکینۃ عن ابیہ الھیثم عن ابیہ عبداللہ التمیمی ، ورواہ ابن النجار، من طریقہ، قال الذھبی اکثر ھؤلاء الاباء لاذکرلھم فی تاریخ ولافی اسماء الرجال العلاء فی الوشی المعلم لہ۔
1881 – "ما اجتمع قوم على ذكر الله إلا حفتهم الملائكة، وغشيتهم الرحمة". (رزق الله التميمي في المجلس الذي أملاه بأصبهان عن أبيه عبد الوهاب عن أبيه أبي الحسن عبد العزيز عن أبيه بكر بن (3) الحارث عن أبيه أسد عن أبيه سليمان عن أبيه الأسود عن أبيه سفيان عن أبيه يزيد، عن أبيه أكينة عن أبيه الهيثم عن أبيه عبد الله التميمي، ورواه ابن النجار من طريقه، قال الذهبي أكثر هؤلاء الأباء لا ذكر لهم في تاريخ ولا في أسماء الرجال (4) وقال (5) العلاء في (الوشي المعلم له) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٨٢۔۔ اے لوگو ! فرشتگان خدا کی کچھ جماعتیں زمین پر ذکر کی مجالس میں آتی اور ٹھہر جاتی ہیں سو تم جنت کے باغات میں چرا کرودریافت کیا گیا جنت کے باغات کہاں ہیں ؟ فرمایا ذکر کی مجالس ۔ پس تم بھی صبح وشام اللہ کے ذکر میں مشغول رہو، اور اپنے دلوں کو بھی اس کے ذکر سے منور کرو، جو اللہ کے ہاں اپنا مرتبہ دیکھ لے ! کیونکہ اللہ تعالیٰ بندہ کو اسی مرتبہ میں رکھتے ہیں جس میں بندہ اپنے دل میں اللہ کو مرتبہ دیتا ہے۔ المستدرک للحاکم۔ ابن ماجہ نے اس پر کلام فرمایا ہے۔ مسندالبزار، الاوسط للطبرانی، شعب الایمان ، ابن عساکر۔ بروایت جابر (رض)۔
1882 – "يا أيها الناس إن لله سرايا من الملائكة تحل، وتقف على مجالس الذكر في الأرض فارتعوا في رياض الجنة، قالوا: وأين رياض الجنة يا رسول الله، قال: مجالس الذكر في الأرض اغدوا وروحوا في ذكر الله عز وجل وذكروه أنفسكم من كان يحب أن يعلم منزلته عند الله، فلينظر كيف منزلة الله عنده، فإن الله ينزل العبد منه حيث أنزله من نفسه". (ك وتعقب هـ بز طس هب وابن عساكر عن جابر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٨٣۔۔ میں نے تم سے کسی قسم تم پر کسی تہمت وشک کی وجہ سے نہیں لی، بلکہ میرے پاس حضرت جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے تھے انھوں نے آکر مجھے خبر دی ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہاری وجہ سے ملائکہ پر فخر کررہے ہیں۔ مسنداحمد، ابن ابی شیبہ، مسلم، ترمذی، النسائی، ابن حبان، بروایت معایہ (رض) ۔
1883 – "أما إني لم أستحلفكم تهمة لكم، ولكنه أتاني جبريل فأخبرني أن الله عز وجل يباهي بكم الملائكة". (حم ش م ت ن حب عن معاوية) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٨٤۔۔ جب تمہارا جنت کے باغات سے گزر ہو تو وہاں بیٹھ جایاکرو، دریافت کیا گیا کہ جنت کے باغات کیا ہیں ؟ فرمایا اہل ذکر کے حلقے۔ ابن شاھین، بروایت ابوہریرہ (رض)۔
1884 – "إذا مررتم برياض الجنة فاجلسوا إليه قالوا: يا رسول الله وما رياض الجنة؟ قال: أهل الذكر".(ابن شاهين عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٨٥۔۔ جب تمہارا جنت کے باغات سے گذر ہو تو ان میں خوب چراکرو، دریافت کیا گیا جنت کے باغات کیا ہیں ؟ فرمایا اہل ذکر کے حلقے۔ مسنداحمد، ترمذی، امام ترمذی فرماتے ہیں یہ حدیث حسن غریب ہے۔ ابن شاھین، فی الترغیب فی الذکر، شعب الایمان، بروایت انس (رض)۔
1885 – "إذا مررتم برياض الجنة فارتعوا قالوا: وما رياض الجنة قال: حلق الذكر". (حم ت) حسن غريب (وابن شاهين في الترغيب في الذكر (هب) عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ১৮৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ذکر کی مجالس جنت کے باغات ہیں۔
١٨٨٦۔۔ کہاں ہیں بازی لے جانے والے ؟ جو محض اللہ کے ذکر ہی کے ہورہے ؟ جو جنت کے باغات میں چرناچا ہے ذکر خوب کرے۔ الکبیر للطبرانی ، بروایت معاذ (رض)۔
1886 – "أين السابقون الذين يستهترون بذكر الله تعالى؟ من أحب أن يرتع في رياض الجنة فليكثر ذكر الله". (طب عن معاذ) .
tahqiq

তাহকীক: