কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২৪৬৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2466 ۔۔ قرآن کسکسہ یا کشکشہ میں نازل نہیں ہوا بلکہ خالص عربی میں نازل ہوا ہے۔ (ابو نعیم بروایت بریدۃ) عرب ہی کا قبیلہ بنی بکر سین کو کاف سے اور قبیلہ تمیم شین کو کاف سے بدل دیتا تھا۔ یہ کسی بھی وجہ سے ہو، فصاحت سے مانع ہے۔ اس وجہ قرآن میں اس کو استعمال نہیں کیا گیا۔ (الغریب لابن قتیبہ ج 2 ص 404)
2466 – "القرآن لم ينزل بالكسكسة ولا بالكشكشة، ولكن بلسان عربي مبين". (أبو نعيم عن بريدة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৬৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2467 ۔۔ قرآن اس شخص پر مشکل اور دشوار ہے، جو اس سے طبیعت میں کراہت و گرانی رکھتا ہو۔ اور آسان ہے اس شخص پر جو اس کا متبع ہو۔ اور یہ فیصلہ کن قول ہے۔ اور میری حدیث بھی اس شخص پر مشکل اور دشوار ہے، جو اس سے طبیعت میں کراہت و گرانی رکھتا ہو۔ لیکن جس نے میری حدیث کو مضبوطی سے تھاما اور اس کو سمجھا، حفظ کیا تو یہ بھی قرآن کے ساتھ آئے گی۔ اور جس نے قرآن و حدیث میں سستی و کاہلی برتی، اس نے دنیا و آخرت میں خسارہ اٹھایا۔ (ابو نعیم بروایت الحکم بن عمیر)
2467 – "القرآن صعب مستصعب على من كرهه ميسر على من اتبعه وهو الحكم وحديثي صعب مستصعب وهو الحكم فمن استمسك بحديثي وفهمه وحفظه جاء مع القرآن ومن تهاون بالقرآن وبحديثي خسر الدنيا والآخرة ". (أبو نعيم عن الحكم بن عمير) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৬৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2468 ۔۔ قرآن اس شخص پر دشوار ہے، جو اس سے طبیعت میں گرانی رکھتا ہو۔ اور آسان ہے اس شخص پر جو اس کا متبع ہو۔ اور میری حدیث بھی اس شخص پر دشوار ہے، جو اس سے طبیعت میں کراہت رکھتا ہو۔ لیکن اپنے متبع پر آسان ہے۔ جس نے میری حدیث کو سنا سمجھا اور حفظ کیا۔ پھر اس پر عمل بھی کیا تو یہ حدیث روز قیامت قرآن کے ساتھ آئے گی۔ جس نے میری حدیث میں لاپرواہی کا ثبوت دیا اس نے قرآن میں بھی تساہل سے کام لیا اور جس نے قرآن و حدیث میں سستی و کاہلی برتی، اس نے دنیا و آخرت میں خسارہ اٹھایا۔ (الخطیب فی الجامع بروایت الحکم بن عمیر الثمالی)
2468 – "إن هذا القرآن صعب مستصعب لمن كرهه ميسر لمن اتبعه وإن حديثي صعب مستصعب لمن كرهه ميسر لمن اتبعه ومن سمع حديثي فحفظه وعمل به جاء يوم القيامة مع القرآن ومن تهاون بحديثي فقد تهاون بالقرآن، ومن تهاون بالقرآن خسر الدنيا والآخرة". (خط في الجامع عن الحكم بن عمير الثمالي) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৬৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2469 ۔۔ قرآن مختلف مراتب و حیثیات رکھتا ہے۔ پس تم عمدہ حیثیات میں اس کے حامل بن جاؤ۔ (ابو نعیم بروایت ابن عباس (رض))
2469 – "القرآن ذو وجوه فاحملوه على أحسن وجوهه". (أبو نعيم عن ابن عباس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2470 ۔۔ قرآن اللہ عزوجل کا کلام ہے۔ پس صاحب قرآن محارم الہیہ سے اجتناب کرکے اپنے رب کی عظمت کرے۔ (ابو نعیم بروایت جویبر عن الضحاک بروایت ابن عباس (رض))
2470 – "القرآن كلام الله عز وجل فليجل صاحب القرآن ربه عن اتيان محارمه". (أبو نعيم عن جويبر عن الضحاك عن ابن عباس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2471 ۔۔ تم میں سے کون پسند کرتا ہے کہ صبح تڑکے وادی، بطحان و عقیق جائے اور دو سرخ، کوہان والی اونٹنیاں بغیر کسی گناہ اور قطع رحمی کے پکڑ لائے ؟ تو وہ شخص صبح سویرے مسجد کو جائے اور کتاب اللہ کی دو آیات پڑھ کر یا سیکھ کر آجائے۔ یہ اس کے لیے ان دو اونٹنیوں سے بدرجہا بہتر ہے۔ اسی طرح تین آیتیں تین اونٹنیوں سے اور چار چار سے، اسی طرح اونٹنیوں کی تعداد سے آیات کی تعداد بہتر ہے۔ (ابو داؤد ، المسند لابی یعلی، الکبیر للطبرانی (رح)، شعب الایمان بروایت عقبۃ بن عامر (رض))
2471 – "أيكم يحب أن يغدو إلى بطحان أو إلى العقيق فيأتي كل يوم بناقتين كوماوين زهراوين يأخذهما من غير إثم ولا قطع رحم قالوا: كلنا يحب ذلك قال: فلأن يغدوأحدكم إلى المسجد فيقرأ أو يتعلم آيتين من كتاب الله خير له من ناقتين، وثلاث خير له من ثلاث وأربع خير له من أربع ومن أعدادهن من الإبل". (د ع طب هب عن عقبة بن عامر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2472 ۔۔ آگاہ رہو۔ جو اپنے رب کا مشتاق ہے وہ اس کا کلام سنے۔ کیونکہ قرآن کی مثال مشک کی اس تھیلی کی سی ہے جس کا منہ کھول دیا یا ہو اور اس کی خوشبو مہک ہر سو پھوٹ پڑی ہو۔ الدیلمی بروایت ابوہریرہ (رض) ۔
2472 – "ألا من اشتاق إلى الله فليستمع كلام الله فإن مثل القرآن كمثل جراب مسك أي وقت فتحه فاح ريحه". (الديلمي عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2473 ۔۔۔ کیا میں تم کو تجارت میں اس سے زیادہ نفع اٹھانے والا نہ بتاؤں، وہ شخص جو قرآن کی دس آیات سیکھ لے (المسند لابی یعلی، الکبیر للطبرانی (رح)، المستدرک للحاکم، شعب الایمان، السنن لسعید برویت ابی امامہ (رض))
2473 – "ألا أنبئكم بما هو أكثر ربحا رجل تعلم عشر آيات". (ع طب ك هب ص عن أبي أمامة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2474 ۔۔ قرآن ایسا شفاعت کنندہ ہے جس کی شفاعت قبول کی جاتی ہے اور ایسا مدعی ہے جس کا دعوی تسلیم کیا جاتا ہے۔ قیامت کے دن جس کے لیے قرآن نے شفاعت کردی و نجات پا گیا۔ اور اس روز جس کے خلاف دعوی کردیا اللہ اس کو جہنم میں اوندھا گرا دیں گے (محمد بن نصر بروایت انس (رض))
2474 – "إن هذا القرآن شافع مشفع وما حل مصدق من شفع له القرآن يوم القيامة نجا ومن محل به القرآن يوم القيامة كبه الله في النار على وجهه". (محمد بن نصر عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2475 ۔۔ جب صاحب قرآن اپنی قبر سے اٹھے گا یہ قرآن خوبرو نوجوان کی شکل میں اس سے ملے گا اور کہے گا کیا تو مجھے جانتا ہے ؟ وہ نفی میں جواب دے گا۔ قرآن کہے گا میں تیرا ساتھی قرآن ہوں۔ میں نے تجھے گرمیوں میں شدید دوپہر میں تشنہ رکھا تیری راتوں کو بیدار رکھا اور ہر شخص دنیا میں تجارت کرکے اپنا نفع لیتا تھا۔ سو آج میں تیرے لیے ہر تجارت سے زیاد نفع مند بنوں گا۔ پھر پروانہ سلطنت اس کے دائیں اور پروانہ سلطنت ابدلآباد دائیں ہاتھ میں مرحمت کردیا جائے گا۔ اور اس کے سر پر وقار و عظمت کا تاج رکھ دیا جائے گا اور اس کے والدین کو ایسا لباس زیب تن کیا جائے گا۔ کہ ساری دنیا اس کی قیمت نہیں ہوسکتی۔ والدین کہیں گے یہ کس وجہ سے ؟ کہا جائے گا تمہاری اولاد کے قرآن پڑھنے کی وجہ سے۔ پھر اس کو کہا جائے گا کہ قرآن پڑھتا جا اور جنت کے درجات اور بالاخانوں پر ترقی کرتا جا تو جب تک وہ پڑھتا رہے گا چڑھتا رہے گا خواہ سبک روی سے پڑھے یا دھیرے دھیرے ۔ ابن ابی شیبہ، محمد بن نصر، ابن الضریس بروایت بریدۃ)
2475 – "إن هذا القرآن يلقى صاحبه يوم القيامة حين ينشق عنه قبره كالرجل الشاحب فيقول له: هل تعرفني فيقول: ما أعرفك فيقول: أنا صاحبك القرآن أظمأتك في الهواجر وأسهرت ليلك وإن كل تاجر من وراء تجارته وأنا لك اليوم وراء كل تجارة فيعطى الملك بيمينه والخلد بشماله، ويوضع على رأسه تاج الوقار ويكسى والداه حلتين لا يقوم لهما أهل الدنيا فيقولان بما كسينا هذه فيقال لهما بأخذ ولدكما القرآن ثم يقال له اقرأ واصعد في درج الجنة وغرفها فهو في صعود ما دام يقرأ هذا كان أو ترتيلا". (ش) ومحمد بن نصر وابن الضريس عن بريدة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2476 ۔۔ قرآن قیامت کے دن اپنے پڑھنے والوں کے پاس آئے گا جس وقت و اس کے سخت محتاج ہوں گے۔ وہ مسلمان سے کہے گا میں وہی ہوں جس سے تم محبت کرتے تھے اور اس کی جدائی تم پر شاق گذرتی تھی۔ جو تمہیں بھوکا پیاسا اور مسلسل محنت و مشقت میں ڈالے رکھتا تھا۔ وہ بندہ کہے گا شاید تو قرآن ہے ؟ پھر قرآن اس کو ساتھ لے کر پروردگار عزوجل کے ہاں پہنچے گا۔ پھر پروانہ سلطنت اس کے دائیں اور پروانہ ابد الآباد بائیں ہاتھ میں مرحمت کردیا جائے گا۔ اور اس کے سر پر وقار و عظمت کا تاج رکھ دیا جائے گا اور اس کے والدین کو ایسا لباس زیب تن کیا جائے گا، کہ ساری دنیا کئی گنا ہو کر بھی اس کی قیمت نہیں ہوسکتی ۔ والدین کہیں گے یہ کس وجہ سے جبکہ ہمارے اعمال تو اس درجہ تک نہ تھے ؟ کہا جائے گا تماری اولاد کے قرآن پڑھنے کی وجہ سے۔ (ابن الضریس بروایت ابی امامۃ)
2476 – "إن القرآن يأتي أهله يوم القيامة أحوج ما كانوا إليه فيقول للمسلم: أتعرفني؟ فيقول: من أنت؟ فيقول: أنا الذي كنتتحب وتكره أن يفارقك الذي كان يشحبك ويدئبك فيقول: لعلك القرآن فيقدم به على ربه عز وجل فيعطى الملك بيمينه والخلد بشماله ويوضع على رأسه السكينة وينشر - على والديه (1) حلتان لا يقوم لهما الدنيا أضعافا فيقولان لأي شيء كسينا هذا ولم تبلغه أعمالنا فيقول: هذا بأخذ ولدكما القرآن". (ابن الضريس طب عن أبي أمامة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2477 اول کتاب ایک ہی عنوان اور ایک ہی لغت میں نازل ہوئی تھی۔ جبکہ قرآن سات عنوان اور سات لغات پر نازل ہوا ہے۔ نہی، امر، حلال ، حرام، محکم، متشابہ اور امثال۔ سو اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جان۔ جس کا حکم ہوا ہے، اس کی تعمیل کر۔ جس سے ممانعت کی گئی ہے، اس سے باز رہ۔ محکم یعنی ناقابل تاویل آیات و احکام پر عمل پیرا رہ۔ متشابہ مشتبہ المعنی آیات پر کھوج میں پڑے بغیر ایمان لے آؤ اور توقف اختیار کرو۔ امثال سے عبرت حاصل کر۔ اور جان رکھو یہ سب اللہ کی طرف سے ہے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت عمر بن سلمۃ)
2477 – "إن الكتب كانت تنزل من السماء من باب واحد وإن القرآن أنزل من سبعة أبواب على سبعة أحرف، حلال وحرام ومحكم ومتشابه وضرب الأمثال وآمر وزاجر فأحل حلاله وحرم حرامه واعمل بمحكمه وقف عند متشابهه واعتبر بأمثاله فإن كلا من عند الله وما يذكر إلا أولوا الألباب". (طب عن عمر بن أبي سلمة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2478 جس دل میں کچھ بھی قرآن نہیں وہ ویران و اجڑے گھر کی مانند ہے۔ (مسند احمد، الصحیح للترمذی (رح)، نیز فرمایا حسن صحیح ہے)
ابن منیع، ابن الضریس، الکبیر للطبرانی (رح)، المستدرک للحاکم، ابن مردویہ، شعب الایمان ، السنن لسعید بروایت ابن عباس (رض)۔
ابن منیع، ابن الضریس، الکبیر للطبرانی (رح)، المستدرک للحاکم، ابن مردویہ، شعب الایمان ، السنن لسعید بروایت ابن عباس (رض)۔
2478 – "إن الذي ليس في جوفه شيء من القرآن كالبيت الخرب". (حم ت حسن صحيح وابن منيع وابن الضريس طب ك وابن مردويه هب ص عن ابن عباس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৭৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2479 جو قرآن کو اونچی آواز سے پڑھتا ہے وہ اعلانیہ صدقہ کرنے والے کی طرح ہے۔ اور جو پست آواز میں قرآن پڑھتا ہے وہ خفیہ صدقہ کرنے والے کی مانند ہے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی امامہ)
2479 – " إن الذي يجهر بالقرآن كالذي يجهر بالصدقة والذي يسر بالقرآن كالذي يسر بالصدقة". (طب عن أبي أمامة)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2480 بیشک کمترین و بےوقعت گھر وہ ہے جس میں کچھ بھی کلام الہی نہیں۔ قرآن پڑھتے رہو، ہر حرف پر دس نیکیاں ملیں گی۔ میں نہیں کہتا کہ " الم " ایک حرف ہے۔ بلکہ الف۔ لام۔ میم جدا جدا حرف ہیں۔ (شعب الایمان بروایت ابن مسعود (رض))
2480 – "إن أصغر البيوت بيت ليس فيه من كتاب الله شيء فاقرؤوا القرآن فإنكم تؤجرون عليه بكل حرف عشر حسنات أما إني لا أقول آلم ولكن ألف ولام وميم" (هب عن ابن مسعود) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2481 مومنین کے گھر عرش والوں کے ہاں روشن چراغ ہیں، جن کو ساتوں آسمان کے ملائکہ مقربین جانتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں یہ مومنین کے گھر ہیں جن میں قرآن کی تلاوت کی جاتی ہے۔ (الحکیم بروایت ابوہریرہ (رض) وابی الدرداء (رض))
2481 – "إن بيوتات المؤمنين لمصابيح إلى العرش يعرفها مقربوا السموات السبع، يقولون: هذا النور من بيوتات المؤمنين التي يتلى فيها القرآن". (الحكيم عن أبي هريرة وأبي الدرداء معا) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2482 ۔۔ اللہ تعالیٰ اس قرآن کی وجہ سے بہت سی اقوام کو رفعت و بلندی عطا فرماتے ہیں اور بہت سی اقوام کو پستی و ذلت کا شکار کرتے ہیں۔ (الصحیح لابن حبان بروایت عمر (رض))
2482 – "إن الله تعالى ليرفع بهذا القرآن أقواما ويضع به آخرين". (حب عن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2483 ۔۔ اللہ تعالیٰ غضب میں نہیں آتے اور جب آتے ہیں تو ملائکہ غضبِ الہی کی وجہ سے تسبیح میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ پھر جب پروردگار زمین کی طرف دیکھتے ہیں اور بچوں کو قرآن پڑھتا پاتے ہیں تو خوشی سے بھر جاتے ہیں۔ (الکامل لابن عدی (رح)، الشیرازی فی الالقاب، الدیلمی، ابن عساکر، بروایت ابن عباس (رض)) مصنف فرماتے ہیں حدیث منکر ہے۔ ابن جوزی (رح) نے اس کو من گھڑت احادیث میں شمار کیا ہے۔
2483 – "إن الله لا يغضب فإذا غضب سبحت الملائكة لغضبه فإذا اطلع إلى أرض فنظر الولدان يقرؤون تملأ رضا". (عد الشيرازي في الألقاب والديلمي وابن عساكر عن ابن عمر) قال: عد منكر وأورده ابن الجوزي في الموضوعات.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2484 ۔۔ جب اللہ تعالیٰ غضب میں آتے ہیں تو ملائکہ غضب الہی کی وجہ سے تسبیح میں مشغول ہوجاتے ہیں۔ پھر جب پروردگار حاملین قرآن کی طرف دیکھتے ہیں تو خوشی سے بھر جاتے ہیں۔ (الدیلمی بروایت ابن عمر (رض))
2484 – "إن الله تعالى ليغضب فتسلم الملائكة لغضبه فإذا نظر إلى حملة القرآن تملأ رضا". (الديلمي عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৪৮৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن و حدیث سے محبت کرو
2485 اللہ تعالیٰ قرآن کے لیے توجہ فرماتے ہیں اور اس کو اس کے اہل سے سنتے ہیں۔ (الدیلمی بروایت ابن عمر (رض))
2485 – "إن الله تعالى لينصت للقرآن ويسمعه (1) من أهله". (الديلمي عن ابن عمر) .
তাহকীক: