কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২৪৪৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2446 چاہت و رشک دو شخصوں کے سوا کسی میں جائز نہیں۔ ایک وہ، جس کو اللہ نے قرآن عطا کیا ہو اور وہ دن رات اس کی تلاوت کرتا رہا۔ دوسرا وہ شخص، جس کو اللہ نے مال خوب عطا کیا ہو اور وہ دن و رات اسے اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہو۔ (محمد بن نصر فی الصلاۃ بروایت ابن عمر (رض))
2446 – "لا حسد إلا على اثنتين رجل أعطاه الله القرآن فهو يقرأ به في الليل والنهار، ورجل أعطاه الله مالا فأنفقه في سبيل الله". (محمد ابن نصر في الصلاة عن ابن عمر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2447 ۔۔ قرآن پڑھنے والے کے لیے فقر و افلاس کا شائبہ نہیں۔ اور اس کے بغیر غنی کا تصور نہیں۔ (ابن ابی شیبہ بروایت الحسن مرسلا)
2447 – "لا فاقة لعبد يقرأ القرآن ولا غنى له بعده". (ش) عن الحسن مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2448 ۔۔۔ اے حاملین قرآن ! اہل آسمان اللہ کے ہاں تمہارا ذکر کرتے ہیں۔ پس تم مزید خوب کتاب اللہ کی تلاوت کرکے اس کے ہاں مقام محبت پیدا کرو۔ اور وہ اپنی محبوبیت کے سات ساتھ اپنے بندوں کے ہاں بھی تم کو محبوب بنا دے۔ ابو نعیم بروایت صہیب۔
2448 – "يا حملة القرآن إن أهل السموات تذكرونكم عند الله فتحببوا إلى الله بتوقير كتابه ليزداد لكم حبين يحببكم إلى عباده". (أبو نعيم) عن صهيب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৪৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2449 ۔۔ جس نے قرآن پڑھنا شروع کیا لیکن حفظ کرنے سے قبل ہی موت نے اسے آلیا، تو اس کی قبر میں ایک فرشتہ اس کو پڑھائے گا حتی کہ وہ حافظ ہوجائے۔ (ابو الحسن بن بشران فی فوائدہ و ابن النجار بروایت ابی سعید)
2449 – "من قرأ القرآن ثم مات قبل أن يستظهره أتاه ملك فعلمه في قبره ويلقى الله تعالى وقد استظهره". (أبو الحسن بن بشران في فوائده وابن النجار) عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2450 ۔۔ جس نے قرآن پڑھا۔ اپنے رب کی حمد وثناء کی۔ اپنے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجا۔ اور اپنے رب سے استغفار کی، تو اس نے خیر کو صحیح جگہ تلاش کرلیا۔ (شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض) )

یہ حدیث ضعیف ہے۔
2450 – "من قرأ القرآن وحمد الرب وصلى على النبي صلى الله عليه وسلم واستغفر ربه فقد طلب الخير مكانه". (هب) وضعفه عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2451 ۔۔ جس نے قرآن کی ایک آیت پڑھی اسے جنت میں ایک درجہ نصیب ہوا اور نور کا چراغ اس کے لیے روشن ہوا۔ (شعب الایمان بروایت ابن عمرو)
2451 – "من قرأ آية من القرآن كان له درجة في الجنة ومصباح من نور". (هب) عن ابن عمرو.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2452 ۔۔۔ جس نے حد بلوغت سے قبل ہی قرآن پڑھ لیا، اسے بچپن ہی میں حکمت و دانائی عطا ہوگئی (ابن مردویہ، شعب الایمان بروایت ابن عباس (رض))
2452 – "من قرأ القرآن قبل أن يحتلم فقد أوتي الحكم صبيا". (ابن مردويه هب) عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2453 ۔۔ جس نے قرآن یاد کرلیا اللہ کے ہاں اس کی ایک دعا ضرور قبول ہوگی اب اس کا اختیار ہے خواہ دنیا ہی میں اس سے کچھ مانگ لے یا آخرت کے لیے کچھ مانگ کر ذخیرہ کرلے۔ (عبدالجبار الخولانی فی تاریخ داریا بروایت جابر (رض))
2453 – "من جمع القرآن فإن له عند الله عز وجل دعوة مستجابة إن شاء عجلها له في الدنيا، وإن شاء أذخرها له في الآخرة". (عبد الجبار الخولاني في تاريخ) داريا (1) عن جابر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2454 ۔۔۔ جو اولین و آخرین کا علم جمع کرنے کا خواہشمند ہو، وہ قرآن میں غور و تدبر کرے۔ (الدیلمی بروایت انس (رض))
2454 – "من أراد علم الأولين والآخرين فليثور (2) القرآن". (الديلمي) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2455 ۔۔۔ قرآن کا ماہر، نیکوکار کاتب قرآن فرشتوں کے ساتھ ہوگا۔ اور وہ شخص، جو قرآن کو پڑھتا ہے اور مشقت اٹھاتا ہے، اس کو دہرا اجر ہوگا۔ (الصحیح لابن حبان بروایت عائشہ (رض))
2455 – "مثل الذي يقرأ القرآن وهو ماهر به مع السفرة الكرام البررة، والذي يقرأه وهو يشتد عليه له أجران". (حب عن عائشة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2456 ۔۔۔ جس شخص کو قرآن اور ایمان کی دولت عطا ہوئی، وہ اس اترجہ پھل کی مانند ہے، جس کا ذائقہ بھی اچھا اور خوشبو بھی عمدہ ۔ اور جو شخص قرآن اور ایمان ہر دو کی دولت سے محروم ربا وہ ایلوے کی طرح ہے۔ ذائقہ تلخ تو خوشبو بھی ندارد۔ اور اس شخص کی مثال، جس کو ایمان تو عطا ہوا لیکن قرآن کی دولت سے محروم ہے کھجور کی مانند ہے۔ جس کا ذائقہ تو عمدہ ہوتا ہے لیکن خوشبو و مہک نہیں ہوتی۔ اور اس شخص کی مثال، جس کو قرآن عطا ہوا لیکن ایمان کی دولت سے محروم ہے، ریحانہ پھول کی طرح ہے۔ جس کا ذائقہ تلخ، لیکن خوشبو عمدہ۔ (الصحیح لابن حبان بروایت ابی موسیٰ (رض))
2456 – "مثل من أعطي القرآن والإيمان كمثل أترجة طيب الطعم طيب الريح، ومثل الذي لم يعط القرآن ولم يعط الإيمان كمثل الحنظلة مرة الطعم لا ريح لها ومثل من أعطي الإيمان ولم يعط القرآن كمثل التمرة طيبة الطعم ولا ريح لها، ومثل من أعطي القرآن ولم يعط الإيمان كمثل الريحانة مرة الطعم طيبة الريح". (حب) عن أبي موسى.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2457 ۔۔ قرآن اور انسانوں کی مثال ۔۔ اس پیاسی زمین اور بارش کی سی ہے۔ جو بنجر و مردہ ہوچکی تھی۔ اللہ نے اس پر بارش برسائی تو وہ زمین لہلہا اٹھی۔ اللہ نے مزید موسلا دھار بارش برسائی۔ تو زمین مزید شاداب و تروتازہ ہوگئی۔ مینہ مسلسل برستا رہا۔۔ حتی کہ وادیاں بہہ پڑیں اور زمین کی سوتوں سے بیج نکل آئے اور اگنا شروع ہوئے۔ اللہ نے زمین سے اس کی زیب وزینت اور انسانوں اور جانوروں کا رزق نکالا۔ تو بس قرآن نے بھی انسانوں کے ساتھ یہی برتاؤ کیا۔ (ابو نعیم والدیلمی بروایت ابی سعید)
2457 – "مثل القرآن ومثل الناس كمثل الأرض والغيث، بينما الأرض ميتة هامدة إذ أرسل الله عليها الغيث فاهتزت ثم يرسل الوابل فتهتز وتربو ثم لا يزال يرسل الأودية حتى تبذر وتنبت ويزهو نباتها ويخرج الله ما فيها من زينتها ومعايش الناس والبهائم وكذلك فعل هذا القرآن بالناس". (أبو نعيم والديلمي) عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2458 ۔۔ کوئی مومن مرد یا عورت ایسا نہیں جس کا جنت میں کوئی نائب نہ ہو۔ اگر مومن قرآن پڑھتا ہے تو وہ اس کے لیے محل تعمیر کرتا ہے۔ اگر تسبیح کرتا ہے تو اس کے لیے درخت اگاتا ہے۔ مومن اگر قرآن و تسبیح کی رسد رسانی سے رک جاتا ہے تو وہ بھی رک جاتا ہے۔ (الصحیح للبخاری (رح) فی تاریخہ الدیلمی بروایت انس (رض))

اس میں ایک راوی یحییٰ بن حمید ہے، ابن عدی (رح) فرماتے ہیں اس کی مرویات درست نہیں۔
2458 – "ما من مؤمن ولا مؤمنة إلا وله وكيل في الجنة إن قرأ القرآن بنى له القصور وإن سبح غرس له الأشجار وإن كف كف". (خ (1)) في تاريخه والديلمي عن أنس) وفيه يحيى بن حميد الطويل قال ابن عدي: أحاديثه غير مستقيمة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2459 ۔۔ اول کتاب ایک ہی عنوان اور ایک ہی لغت میں نازل ہوئی تھی۔ جبکہ قرآن سات عنوان اور سات لغات میں نازل ہوا ہے۔ نہی، امر، حلال، حرام، محکم، متشابہ اور امثال۔ سو اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانو۔ جس کا حکم ہوا ہے، اس کی تعمیل کرو۔ جس سے ممانعت کی گئی ہے، اس سے باز رہو۔ امثال سے عبرت حاصل کرو۔ محکم یعنی ناقابل تاویل آیات و احکام پر عمل پیرا رہو۔ متشابہ یعنی مشتبہ المعنی آیات پر کھوج میں پڑے بغیر ایمان لے آؤ۔ اور یوں کہو " ہم اس پر ایمان لے آئے اور یہ سب ہمارے پروردگار کی طرف سے ہے۔

(ابن حزم، الفردوس للدیلمی (رح)، المستدرک للحاکم، ابو نصر السجزی فی الابانۃ بروایت ابن مسعود (رض))
2459 – " كان الكتاب الأول ينزل من باب واحد على حرف واحد، ونزل القرآن من سبعة أبواب على سبعة أحرف زاجر وآمر، وحلال وحرام، ومحكم ومتشابه وأمثال، فاحلوا حلاله وحرموا حرامه وافعلوا ما أمرتم به وانتهوا عما نهيتم عنه واعتبروا بأمثاله واعملوا بمحكمه وآمنوا بمتشابهه وقولوا آمنا به كل من عند ربنا". (ابن حزم (2) فر ك وأبو نصر السجزي في الأبانة عن ابن مسعود) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2460 ۔۔ تم پر تلاوت قرآن لازم ہے۔ شعب الایمان۔

واثلہ (رض) سے مروی ہے کہ ایک شخص نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو شکایت کی کہ اس کے حلق میں تکلیف ہے تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ فرمایا۔
2460 – "عليك بقراءة القرآن". (هب) عن واثلة أن رجلا شكى إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم وجعا في حلقه قال فذكره.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2461 ۔۔ اللہ عزوجل نے کوئی ایسی آیت نازل نہیں کی، جس کا ظاہری و باطنی معنی نہ ہو۔ ہر حرف کی ایک حد ہے اور ہر حد کی ابتداء ہے۔ (ابو عبید فی فضائلہ، ابو نصرالسجزی فی الابانۃ بروایت الحسن مرسلا)
2461 – "ما أنزل الله عز وجل آية إلا لها ظهر وبطن وكل حرف حد وكل حد مطلع". (أبو عبيد) في فضائله وأبو نصر السجزي في الإبانة عن الحسن مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2462 ۔۔ قرآن محض تلاوت کا نام نہیں علم محض روایت کرنے کا نام نہیں۔ بلکہ قرآن ہدایت اور علم درایت سمجھنے کا نام ہے۔ (الدیلمی بروایت انس (رض))
2462 – "ليس القرآن بالتلاوة ولا العلم بالرواية ولكن القرآن بالهداية والعلم بالدراية". (الديلمي عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2463 ۔۔ جنت میں ایک نہر ہے، جس کو ریان کہا جاتا ہے۔ اس پر مرجان کا ایک شہر آباد ہے۔ اس کے سونے چاندی کے ستر ہزار دروازے ہیں۔ وہ حامل قرآن کے لیے ہوگا۔ ابن عساکر بروایت انس (رض)۔

اس میں ایک راوی کثیر بن حکیم متروک ہے۔
2463 – "في الجنة نهر يقال له الريان عليه مدينة من مرجان لها سبعون ألف باب من ذهب وفضة لحامل القرآن". (كر عن أنس) وفيه كثير بن حكيم متروك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2464 ۔۔ حاملین قرآن اہل جنت کے نقباء ہیں جن کا درجہ سردار سے قدرے کم ہوتا ہے اور شہداء اہل جنت کے دل ہیں۔ اور انبیاء اہل جنت کے سردار ہیں۔ (ابن النجار بروایت انس (رض))
2464- "حملة القرآن عرفاء أهل الجنة والشهداء قواد أهل الجنة والأنبياء سادة أهل الجنة". (ابن النجار عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کریم کی شفاعت
2465 ۔۔ قرآن سارا درست ہے۔ (البخاری (رح) فی تاریخہ بروایت رجل صحابی)
2465 – "القرآن كله صواب". (خ في تاريخه عن رجل له صحبة) .
tahqiq

তাহকীক: