কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২৪০৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2406 ۔۔ جس نے مصحف شریف میں دیکھنے پر پابندی و دام کیا جب تک دنیا میں رہے گا اس کو آنکھوں سے فائدہ پہنچتا رہے گا۔ (ابو الشیخ بروایت ابن عباس (رض))
2406 – "من أدام النظر في المصحف متع ببصره ما دام في الدنيا". (أبو الشيخ) عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2407 ۔۔ جس نے قرآن دیکھ کر پڑھا اس کی بینائی محفوظ رہے گی۔ ابن النجار بروایت انس (رض)۔
2407 – "من قرأ القرآن نظرا متع ببصره". (ابن النجار) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2408 ۔۔ جس نے ہر روز قرآن کی دو سو آیات دیکھ کر پڑھیں، اس کی قبر کے آس پاس والی سات قبروں کے لیے اس کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ اور اللہ تعالیٰ اس کے والدین سے عذاب ہلکا کردیں گے خواہ وہ مشرک ہی کیوں نہ ہوں۔ (ابی داؤد فی المصاحف، الدیلمی بروایت ابی الدرداء (رض)) اس روایت میں اسماعیل بن عیاش، یحییٰ بن سعد سے روایت کرتے ہیں۔ اور محدثین کا خیال ہے کہ اسماعیل کی روایت حجازیین سے درست نہیں ہوتی بخلاف شامیین کے۔ لیکن علامہ شمس الدین ذھبی (رح) فرماتے ہیں میں فی الجملہ ان کی روایت کو قابل استدلال تسلیم نہیں کرتا۔ من تکلم فیہ ج 2 ص 47
2408 – "من قرأ مائتي آية في كل يوم نظرا شفع في سبعة قبور حول قبره وخفف الله العذاب عن والديه وإن كانا مشركين". (ابن أبي داود في المصاحف والديلمي) عن أبي الدرداء وفيه إسماعيل بن عياش عن يحيى بن سعد (1)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2409 ۔۔ جس نے دو سو آیات کی تلاوت کرلی اس نے بہت بڑا عمل انجام دیا۔ (ابو نعیم بروایت السقدام)
2409 – "من قرأ مائتي آية فقد أكبر". (أبو نعيم عن المقدام) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2410 ۔۔ جس نے راہ خدا میں ہزار آیات کی تلاوت کرلی، قیامت کے روز اس کا نام نبیین، صدیقین ، شہداء اور صالحین کے ساتھ لکھا جائے گا۔ جن کی رفاقت کا کیا ہی کہنا ؟ (الکبیر للطبرانی (رح)، مسند احمد ابن السنی، المستدرک للحاکم، الصحیح للترمذی (رح) بروایت معاذ بن انس (رض))
2410 – "من قرأ ألف آية في سبيل الله كتب يوم القيامة مع النبيين والصديقين والشهداء والصالحين وحسن أولئك رفيقا". (طب حم وابن السني ك ت عن معاذ بن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2411 ۔۔ جس نے رات کے پہر چالیس آیات کی تلاوت کرلی، اسے غافلین میں شمار نہ کیا جائے گا۔ اور جس نے سو آیات کی تلاوت کرلی، اسے قانتین اطاعت شعار بندوں میں لکھا جائے گا۔ اور جس نے دو سو آیات کی تلاوت کرلی، اس رات کی بابت قرآن اس کے خلاف حجت نہیں کرے گا۔ اور جس نے رات کے وقت پانچ سو آیات کی تلاوت کرلی، اس کے لیے جنت کا خزانہ ہوگا۔ (شعب الایمان بروایت انس (رض))
2411 – "من قرأ أربعين آية في ليلة لم يكتب من الغافلين، ومن قرأ مائة آية كتب من القانتين، ومن قرأ مائتي آية لم يحاجه القرآن يوم القيامة ومن قرأ خمسمائة آية كتب له قنطار من الأجر". (هب عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2412 ۔۔ جس نے رات کو تیس آیات کی تلاوت کی، اس رات کوئی درندہ یا چور اس کو ضرر نہ پہنچا سکے گا۔ بلکہ وہ اور اس کے اہل خانہ اور مال سب خیر و عافیت میں رہیں گے حتی کہ صبح ہوجائے۔ (الدیلمی بروایت ابن عمر (رض))
2412 – "من قرأ ثلاثين آية في ليلة لم يضره تلك الليلة سبع ضار ولا لص طارق وعوفي في نفسه (2) وأهله وماله حتى يصبح". (الديلمي عن ابن عمر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2413 ۔۔ جس نے رات کو الم سجدہ، اقتربت الساعۃ، تبارک الذی، ان تین سورتوں کی تلاوت کی، تو یہ اس کے لیے شیطان اور اس کے شر سے حفاظت کا ذریعہ بنیں گی اور اللہ تعالیٰ روز قیامت اس کے درجات بلند فرمائیں گے۔ (ابو الشیخ بروایت عائشہ (رض))
2413 – "من قرأ في ليلة الم تنزيل السجدة واقتربت الساعة وتبارك كن له حرزا من الشيطان وشركه ورفعه الله في الدرجات يوم القيامة". (أبو الشيخ عن عائشة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2414 ۔۔ جس نے دل کی یاد داشت کے ساتھ یا دیکھ کر قرآن کا ختم کیا، اس کو اللہ تعالیٰ جنت میں ایک درخت عطا فرمائیں گے۔ (ابن مردویہ بروایت ابن الزبیر)
2414 – "من ختم القرآن عن ظهر قلبه أو نظرا أعطاه الله شجرة في الجنة". (ابن مردويه عن ابن الزبير) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2415 ۔۔ جس نے دل کی یاد داشت کے ساتھ یا دیکھ کر قرآن پڑھا حتی کہ پورا کرلیا تو اللہ تعالیٰ جنت میں اس کے لیے ایک ایسا درخت اگا دیں گے، اگر کوئی کوا اس کے پتے میں انڈے دے۔ پھر وہ اٹھے اور اڑنے لگے تو اس کو موت آجائے گی مگر اسی پتے کی مسافت قطع نہیں ہوسکے گی۔ (الرافعی بروایت حذیفۃ، الکبیر للطبرانی (رح)، المستدرک للحاکم تعقب شعب الایمان و ابن مردویہ بروایت ابن الزبیر)
2415 – "من قرأ القرآن ظاهرا أو ناظرا حتى يختمه غرس الله له به شجرة في الجنة ولو أن غرابا أفرخ في ورقة منها ثم نهض يطير لأدركه الهرم قبل أن يقطع تلك الورقة من تلك الشجرة". (الرافعي عن حذيفة) (طب ك وتعقب هب وابن مردويه) عن ابن الزبير.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سات دن میں ختم قرآن
2416 ۔۔۔ جس نے سات دن میں قرآن ختم کرلیا، اللہ اس کو محسنین میں لکھ دیں گے۔ لیکن تین دن سے کم میں ختم نہ کرو بلکہ جو پڑھنے میں نشاط ورغبت محسوس کرے تو وہ حسن تلاوت میں وقت لگائے۔ (الدیلمی بروایت ابی الدرداء (رض))
2416 – "من قرأ القرآن في سبعة كتبه الله من المحسنين ولا تقرؤوا في أقل من ثلاثة فمن وجد منكم نشاطا فليجعله في حسن تلاوته" (الديلمي) عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سات دن میں ختم قرآن
2417 ۔۔ جس نے سات دن میں قرآن ختم کیا تو یہ مقربین کا عمل ہے۔ اور جس نے پانچ دن میں قرآن ختم کیا تو یہ صدیقین کا عمل ہے۔ اور جس نے تین دن میں قرآن ختم کیا تو یہ نبیین کا عمل ہے اور پر از مشقت ہے۔ میں نہیں سمجھتا کہ تم اس کی طاقت رکھوگے۔ الا یہ کہ کوئی رات بھر مشقت اٹھائے، یا سورة شروع کرلے اور اس کو آخر تک پہنچانے کا ارادہ کرلے۔ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا یار سول اللہ ! کیا تین دن سے کم میں بھی ختم کیا جاسکتا ہے ؟ فرمایا نہیں بلکہ جو پڑھنے میں نشاط ورغبت محسوس کرے تو وہ حسن تلاوت میں وقت لگائے (الحکیم بروایت مجاھد مرسلا)
2417 – "من قرأ القرآن في سبع فذلك عمل المقربين، ومن قرأه في خمس ذلك عمل الصديقين، ومن قرأه في ثلاث ذلك عمل عباد (1) النبيين وذلك الجهد ولا أراكم تطيقونه إلا أن تصبروا على مكابدة الليل أو يبدأ أحدكم بالسورة وهمه في آخرها قالوا يا رسول الله وفي أقل من ثلاث قال: لا ومن وجد منكم نشاطا فليجعله في حسن تلاوتها ". (الحكيم) عن مجاهد مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سات دن میں ختم قرآن
2418 ۔۔ جس نے قرآن پڑھا اور اس پر عمل کیا اور جماعت مسلمین کے ساتھ ہی مرگیا اللہ اس کو قیامت کے روز کاتبین فرشتوں کے ساتھ اٹھائیں گے۔ ابو نصر السجزی فی الابانۃ بروایت معاذ۔ حدیث حسن غریب ہے۔
2418 – "من قرأ القرآن وعمل بما فيه ومات مع الجماعة بعثه الله يوم القيامة مع السفرة". (أبو نصر السجزي) في الإبانة وقال حسن غريب عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪১৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سات دن میں ختم قرآن
2419 ۔۔ جس نے قرآن پڑھا اور اس پر عمل کیا اور جماعت مسلمین کے ساتھ ہی مرگیا اللہ اس کو قیامت کے روز کاتبین اور سردار فرشتوں کے ساتھ اٹھائیں گے۔ اور جس نے قرآن پڑھا اور وہ اس میں اٹکتا ہے لیکن پھر بھی چھوڑتا نہیں تو اس کو دگنا اجر ہوگا۔ اور جو قرآن کا حریص ہے لیکن اس کو پڑھ بھی نہیں سکتا اور چھوڑتا بھی نہیں، اللہ تعالیٰ اس کو قیامت کے روز اس کے خاندان کے اشراف و معزز لوگوں میں اٹھائیں گے۔ اور ان کو مخلوق پر ایسی ہی فضیلت حاصل ہوگی، جیسی سرخاب کو تمام پرندوں پر ہے۔ اور جیسے چراگاہ میں چشمہ کو آس پاس کی ساری زمین پر فوقیت ہوتی ہے۔ پھر ایک منادی نداء دے گا کہاں ہیں وہ لوگ، جن کو جانوروں کا چرانا میری کتاب کی تلاوت سے مانع نہیں ہوتا تھا ؟ وہ کھڑے ہوں گے۔ ان میں سے ہر ایک کو کرامت و عزت کا تاج پہنایا جائے گا۔ پروانہ نور اس کے دائیں ہاتھ اور پروانہ خلد بائیں ہاتھ میں دیا جائے گا۔ اس کے والدین مسلمان ہوں گے تو ان کو دنیا اور اس کے سازوسامان سے قیمتی جوڑا پہنایا جائے گا۔ وہ کہیں گے یہ کس سبب سے ؟ کہا جائے گا تمہاری اولاد کے قرآن پڑھنے کی وجہ سے۔ (ابن زنجویہ الکبیر للطبرانی (رح) شعب الایمان بروایت معاذ (رض))
2419 – "من قرأ القرآن وعمل بما فيه ومات مع الجماعة بعثه الله يوم القيامة مع السفرة والحكام، ومن قرأ القرآن وهو ينفلت (1) منه لا يدعه فله أجره مرتين، ومن كان حريصا عليه ولا يستطيعه ولا يدعه بعثه الله يوم القيامة مع أشراف أهله، وفضلوا على الخلائق كما فضلت النسور على سائر الطيور وكما فضلت عين في مرج على ما حولها ثم ينادي مناد أين الذين كانوا لا تلهيهم رعية الأنعام عن تلاوة كتابي فيقومون فيلبس أحدهم تاج الكرامة ويعطى النور (2) بيمينه والخلد بشماله فإن كان أبواه مسلمين كسيا حلة خيرا من الدنيا وما فيها فيقولان: أنى هذه لنا فيقال بما كان ولدكما يقرأ القرآن" (ابن زنجويه طب هب) عن معاذ.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سات دن میں ختم قرآن
2420 ۔۔ جس نے قرآن پڑھا اور دن رات اس کی تلاوت کی۔ اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانا۔ اللہ تعالیٰ قرآن اس کے گوشت پوست اور رگ و پئے میں بسا دیں گے۔ اور کاتبین، نیکو کار اور سردار فرشتوں کی رفاقت میسر فرمائیں گے۔ حتی کہ جب قیامت کا دن آئے گا تو یہ قرآن اس کے لیے حجت ہوگا۔ اور قرآن بارگاہ رب العزت میں کہے گا اے پروردگار ! ہر شخص دنیا میں عمل کرکے اپنی اجرت لیتا تھا سوائے اس شخص کے۔ یہ شب ور وز مجھ ہی میں مصروف رہتا تھا۔ میرے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانتا تھا۔ پس پروردگار ! اس کو نواز دیجیے۔ پھر اس شخص کو بادشاہی کا تاج پہنایا جائے گا اور عزت و کرامت کا حلہ زیب تن کیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ قرآن سے فرمائیں گے کیا اب تو راضی ہے ؟ وہ کہے گا پروردگار ! میں تو اس کے لیے اس سے زیادہ کا خواہشمند تھا۔ تب اللہ تعالیٰ پروانہ سلطنت اس کے دائیں اور پروانہ ابد الآباد بائیں ہاتھ میں مرحمت فرمائیں گے۔ پھر اللہ تعالیٰ قرآن سے فرمائیں گے کیا اب تو راضی ہے ؟ وہ کہے گا پروردگار ! جی پروردگار ! اب میں راضی ہوں۔ اور جو شخص اس قرآن کو سن رسیدگی کے بعد حاصل کرے گا اور اس میں اٹکے گا اللہ تعالیٰ اس کو دہرا اجر مرحمت فرمائیں۔ (شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2420 - "من قرأ القرآن فقام به آناء الليل والنهار يحل حلاله ويحرم حرامه خلطه الله بلحمه ودمه وجعله رفيق السفرة الكرام البررة، وإذا كان يوم القيامة كان القرآن له حجيجا فقال: يا رب كل عامل يعمل في الدنيا يأخذ بعمله من الدنيا إلا فلان كان يقوم بي آناء الليل والنهار فيحل حلالي ويحرم حرامي يا رب فأعطه، فيتوجه الله بتاج الملك، ويكسوه من حلل الكرامة ثم يقول: هل رضيت فيقول: يا رب أرغب له في أفضل من هذا فيعطيه الله عز وجل الملك بيمينه والخلد بشماله ثم يقال له هل رضيت فيقول: نعم يا رب، ومن أخذه بعد ما يدخل في السن فأخذه وهو ينفلت منه أعطاه الله أجره مرتين". (هب) عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سات دن میں ختم قرآن
2421 ۔۔ جو شخص اپنے بیٹے کو قرآن پڑھائے، تو قیامت کے روز اس کے والدین کو بادشاہت کا تاج اور ایسا لباس پہنائیں گے، کہ کسی انسان کی نظر سے ایسا لباس نہ گذرا ہوگا۔ (ابن عساکر بروایت ابان بن ابی عیاش۔ عن رجاء بن حیوۃ عن معاذ بن جبل)

مصنف (رح) فرماتے ہیں یہ حدیث منکر ہے۔ ابان راوی ضعیف ہے۔ نیز رجاء کی حضرت معاذ (رض) سے ملاقات ثابت نہیں۔
2421 – "ما من رجل علم ولده القرآن إلا توج أبواه يوم القيامة بتاج الملك وكسيا حلتين لم ير الناس مثلهما". (ابن عساكر عن إبان بن أبي عياش الشني) عن رجاء بن حيوة عن معاذ بن جبل وقال هذا الحديث منكر وإبان ضعيف ورجاء لم يلق معاذ بن جبل.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سات دن میں ختم قرآن
2422 ۔۔ قرآن اپنے قاری کے لیے قیامت کے روز کیا ہی بھلا شفاعت کنندہ ہوگا ؟ بارگاہ رب العزت میں کہے گا اس کے ساتھ اکرام کا معاملہ فرمائیے ! اس کو عزت و کرامت کا تاج پہنچا دیا جائے گا۔ قرآن پھر کہے گا پروردگار ! ابھی اور اضافہ فرمائیے۔ پھر اس کو عزت و کرامت کا مکمل لبادہ پہنا دیا جائے گا۔ قرآن پھر کہے گا پروردگار ! اب یوں اور اضافہ فرمائی، کہ اس کو اپنی رضاء کا پروانہ عطا کردیجیے۔ کیونکہ اللہ کی رضاء کے بعد کوئی شے بڑی نہیں۔ (ابو نعیم بروایت ابوہریرہ (رض) ابن ابی شیبہ عنہ موقوفا)
2422 – "نعم الشفيع القرآن لصاحبه يوم القيامة يقول: يا رب أكرمه فيلبس تاج الكرامة ثم يقول: يا رب زده فيكسى كسوة الكرامة ثم يقول: يا رب زده ارض عنه فليس بعد رضى الله شيء". (أبو نعيم) عن أبي هريرة (ش) عنه موقوفا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سات دن میں ختم قرآن
2423 قیامت کے دن صاحب قرآن آئے گا تو قرآن کہے گا یا رب ! اس کو خلعت مرحمت فرمائیے۔ اس کو عزت و کرامت کا تاج پہنا دیا جائے گا۔ قرآن پھر کہے گا پروردگار ! اب یوں اور اضافہ فرمائیے، کہ اس کو اپنی رضاء کا پروانہ عطا کردیجیے۔ تو پروردگار اس کو رضاء کا پروانہ عطا فرما دیں گے۔ اور اس کو کہا جائے گا قرآن پڑھتا اور اس کو ہر آیت کے بدلے ایک ایک نیکی عطا کی جائے گی۔ (بروایت ابوہریرہ (رض))
2423 – "يجيء صاحب القرآن يوم القيامة فيقول القرآن يا رب حله فيلبسه تاج الكرامة ثم يقول: يا رب زده ارض عنه فيرضى عنه ويقال له اقرأ ويزاد بكل آية حسنة". (حب) عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ سات دن میں ختم قرآن
2424 ۔۔ جنت کے درجات کی تعداد آیات قرآنیہ کے بقدر ہے۔ قارئین قرآن میں سے جو فرد جنت میں داخل ہوگا اس سے اوپر کوئی درجہ نہ ہوگا۔ (ابن مردویہ بروایت عائشہ (رض))
2424 - "إن عدد درج الجنة عدد آي القرآن، فمن دخل الجنة ممن قرأ القرآن لم يكن فوقه أحد. (ابن مردويه) عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪২৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ جنت کے درجات کی تعداد
2425 ۔۔۔ جنت کے درجات کی تعداد آیات قرآنیہ کے بقدر ہے۔ ہر آیت کے مقابلہ میں ایک ایک درجہ ہے۔ قرآن کی آیات چھ ہزار دو سو سولہ ہیں۔ جنت کے ہر دو درجوں کے درمیان آسمان و زمین کی مسافت ہے۔ اس طرح یہ جنت شخص قرآن کے ذریعہ جنت کے اعلی علیین سب سے بلند درجہ تک پہنچ جائے گا۔ جس کے ستر ہزار ستون ہیں۔ اور وہ مکمل عمارت ایک یاقوت ہے۔ جو کئی دن و رات کی مسافت سے روشن نظر آتا ہے۔ (الدیلمی بروایت ابن عباس (رض))
2425 – "درج الجنة على قدر آي القرآن بكل آية درجة فتلك ستة آلاف ومائتا آية وستة عشر آية بين كل درجتين مقدار ما بين السماء والأرض فينتهى به إلى أعلى عليين لها سبعون ألف ركن وهي ياقوتة تضيء مسيرة أيام وليالي". (الديلمي) عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

কানযুল উম্মাল (উর্দু) | মুসলিম বাংলা