কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২৩৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2386 ۔۔۔ جس نے اپنی اولاد کو قرآن سکھایا اللہ تعالیٰ اس والد کو ایسا ہار پہنائیں گے جس پر اولین و آخرین سب رشک کریں گے۔ (ابو نعیم بروایت ابوہریرہ (رض))
2386 – "من علم ولدا له القرآن قلده الله قلادة يعجب منها الأولون والآخرون يوم القيامة". (أبو نعيم) عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2387 ۔۔ جس نے قرآن پڑھا، اس کو سیکھا اور اس پر عمل کیا، قیامت کے روز اس کو ایسا تاج پہنایا جائے گا، جو چاند کی طرح چمکتا ہوگا۔ اس کے والدین کو ایسا لباس پہنایا جائے گا، ساری دنیا جس کی قیمت پیش کرنے سے قاصر ہوگی۔ وہ عرض کریں گے ہمیں کس وجہ سے یہ فضیلت لباس دیا گیا کہا جائے گا تمہاری اولاد کے قرآن یاد کرنے کی وجہ سے۔ (المستدرک للحاکم بروایت عبداللہ بن بریدۃ عن ابیہ)
2387 – "من قرأ القرآن وتعلمه وعمل به ألبس يوم القيامة تاجا من نور ضوءه مثل ضوء القمر ويكسى والده خلتان لا تقوم لهما الدنيا فيقولان بما كسينا هذا فيقال بأخذ ولدكما القرآن". (ك) عن عبد الله ابن بريدة عن أبيه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2388 ۔۔ ایک فرشتہ قرآن پر مامور ہے۔ جو قرآن پڑھتا ہے اور اس کو درست نہیں پڑھ سکتا تو وہ فرشتہ اس کو درست کرکے اوپر لے جاتا ہے۔ (ابو سعید السمان فی مشیختہ، والرافعی فی تاریخہ بروایت انس (رض))
2388 – "إن ملكا موكلا بالقرآن فمن قرأ منه شيئا لم يقومه قومه الملك ورفعه". (أبو سعيد السمان في مشيخته والرافعي) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2389 ۔۔ جس نے قرآن پڑھا اور اچھا کرکے پڑھا اس کے لیے ہر حرف کے عوض چالیس نیکیاں ہوں گی۔ اور جس نے کچھ صحیح اور کچھ غلط پڑھا اس کے لیے ہر حرف کے عوض بیس نیکیاں ہوں گی۔ اور جس نے مجبورا سارا غلط پڑھا اس کے لیے ہر حرف کے عوض دس نیکیاں ہوں گی۔ (ابو عثمان الصابونی فی الماتین، شعب الایمان بروایت عمر (رض))
2389 – " من قرأ القرآن فأعرب (1) كله كان له بكل حرف أربعون حسنة ومن أعرب بعضه ولحن بعضه كان له بكل حرف عشرون حسنة ومن لم يعرب منه شيئا كان له بكل حرف عشر حسنات". (أبو عثمان الصابوني في المأتين هب) عن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2390 ۔۔ جس نے قرآن پڑھا اور اچھا کرکے پڑھا اس کے لیے ہر حرف کے عوض بیس نیکیاں ہوں گی۔ اور جس نے مجبورا سارا بغیر تجوید کے پڑھا اس کے لیے ہر حرف کے عوض دس نیکیاں ہوں گی۔ (شعب الایمان بروایت ابن عمر (رض))
2390 – "من قرأ القرآن فأعرب في قراءته كان له بكل حرف منه عشرون (2) ومن قرأ بغير اعراب كان له بكل حرف عشر حسنات". (هب) عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2391 ۔۔ جس نے قرآن کو تجوید سے پڑھا، اس کو شہید کا ثواب ہوگا۔ (ابو نعیم بروایت حذیفہ (رض))
2391 – "من قرأ القرآن باعراب فله أجر شهيد". (أبو نعيم) عن حذيفة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৯২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2392 ۔۔ جس نے قرآن پڑھا اور اچھا کرکے نہ پڑھ سکا اس پر ایک فرشتہ مامور ہے جو اس کو ویسے ہی درست لکھے گا جیسے نازل ہوا تھا اور اس کے لیے ہر حرف کے عوض دس نیکیاں ہوں گی۔ اور اگر اس نے کچھ صحیح اور کچھ غلط پڑھا اس پر دو فرشتے مامور ہیں وہ اس کے لیے ہر حرف کے عوض بیس نیکیاں لکھیں گے۔ اور اگر اس نے سارا قرآن اچھا کرکے پڑھا اس پر چار فرشتے مامور ہیں وہ اس کے لیے ہر حرف کے عوض ستر نیکیاں لکھیں گے۔ (ابن الانباری فی الوقت بروایت ابن عمر (رض))
2392 – " من قرأ القرآن فلم يعربه وكل به ملك يكتبه كما أنزل وله بكل حرف عشر حسنات فإن أعرب بعضه ولم يعرب بعضه وكل به ملكان يكتبان له بكل حرف عشرين حسنة فإن أعربه وكل به أربعة أملاك يكتبون له بكل حرف سبعين حسنة". (ابن الإنباري في الوقف) عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৯৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2393 ۔۔ جس نے کتاب اللہ کی ایک آیت تلاوت کی، وہ روز قیامت اس کے لیے نور ثابت ہوگی۔ جس نے کتاب اللہ کی ایک آیت کی طرف سننے کے لیے کان لگائے، اس کے لیے ایک ایسی نیکی لکھی جائے گی، جو چند در چند ہوتی جائے گی۔ (شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2393 – "من تلا آية من كتاب الله كانت له نورا يوم القيامة ومن استمع الآية من كتاب الله كتبت له حسنة مضاعفة". (هب) عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৯৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2394 ۔۔ جس نے قرآن کا ایک حرف پڑھا، اس کے لیے اللہ ایک نیکی لکھ دیں گے۔ اور میں نہیں کہتا کہ بسم اللہ سارا ایک حرف ہے۔ بلکہ باء، سین، میم جدا جدا حرف ہیں۔ اور میں نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے۔ بلکہ الف، لام ، میم جدا جدا حرف ہیں۔ (الصحیح للترمذی (رح) بروایت عوف بن مالک (رض))
2394 – "من قرأ حرفا من القرآن كتب الله تعالى له به حسنة لا أقول بسم الله ولكن باء وسين وميم ولا أقول آلم ولكن الألف واللام والميم". (ت – (1)) عن عوف بن مالك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৯৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2395 ۔۔ جس نے قرآن کا ایک حرف پڑھا، اس کے لیے اللہ ایک نیکی لکھ دیں گے۔ اور میں نہیں کہتا کہ الم ذلک الکتاب ایک ہی ہے۔ بلکہ الف، لام، میم، ذال، لام، کاف جدا جدا حرف ہیں۔ (المصنف لعبد الرزاق بروایت عوف بن مالک (رض))
2395 – "من قرأ حرفا من القرآن كتب الله له به حسنة لا أقول الَم ذلك الكتاب ولكن الألف واللام والميم والذال واللام والكاف". (هب) عن عوف بن مالك.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৯৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2396 ۔۔۔ جس نے قرآن پڑھا، اس کے لیے اللہ ہر حرف کے عوض دس نیکیان لکھ دیں گے۔ اور جس نے قرآن سنا، اس کے لی اللہ ہر حرف کے عوض ایک نیکی لکھ دیں گے۔ اور اس کو ان لوگوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا جو پڑھتے جائیں گے اور منازل ترقی عبور کرتے جائیں گے۔ (الدیلمی بروایت انس (رض))
2396 – "من قرأ القرآن كتب الله له بكل حرف عشر حسنات ومن سمع القرآن كتب الله له بكل حرف حسنة وحشر في جملة من يقرأ ويرقى". (الديلمي) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৯৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2397 ۔۔ قسم ہے اس ہستی کی، جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ! قرآن کی ایک آیت سننا سونے کا پہاڑ صدقہ کرنے سے زیادہ ثواب رکھتا ہے۔ اور ایک آیت پڑھنا عرش کے تلے کی تمام اشیاء سے افضل ہے۔ (ابو الشیخ، والدیلمی بروایت صہیب)
2397 – "والذي نفسي بيده لسماع آية من كتاب الله أعظم أجرا من مثل صبير يتصدق به ولقراءة آية من كتاب الله أفضل من كل شيء دون العرش". (أبو الشيخ والديلمي) عن صهيب.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৯৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2398 ۔۔ جس نے قرآن پڑھا اور شب و روز اس کی تلاوت کی۔ اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانا۔۔ اللہ تعالیٰ اس کے گوشت و خون کو جنم کی آگ پر حرام فرما دیں گے۔ اور کاتبین ، نیکوکار اور سردار، فرشتوں کی رفاقت میسر فرمائیں گے۔ حتی کہ جب قیامت کا دن آئے گا تو یہ قرآن اس کے لیے حجت ہوگا۔ (الصغیر للطبرانی (رح) بروایت ابن عباس (رض))
2398 – "من قرأ القرآن يقوم به آناء الليل والنهار يحل حلاله ويحرم حرامه حرم الله لحمه ودمه على النار وجعله رفيق السفرة الكرام البررة حتى إذا كان يوم القيامة كان القرآن حجة له". (طص عن ابن عباس) (1)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৩৯৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2399 ۔۔ جس نے قرآن پڑھا، اللہ پر لازم ہے کہ آگ اس کو نہ کھائے۔ بشرطیکہ اس نے اس میں خیانت نہ کی ہو۔ اس کے ساتھ دنیا نہ کھائی ہو۔ اس کے ذریعہ دکھاوے و ریا کاری میں مبتلا نہ ہوا ہو اور اس کو کسی غیر کے سپرد نہ کردیا ہو۔ (الدیلمی بروایت ابی عتبۃ الحمصی)
2399 – " من قرأ القرآن كان حقا على الله أن لا يطعمه النار ما لم يغل به ما لم يأكل به ما لم يراء به ما لم يدعه إلى غيره". (الديلمي عن أبي عتبة (2) الحمصي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2400 ۔۔ یہ قرآن جو تمہارے ہاں آویزاں ہیں تمہیں غفلت میں نہ ڈال دیں کہ تم ان کو بھول جاؤ۔ بیشک اللہ تعالیٰ ایسے دل کو عذاب میں مبتلا نہیں کرتا جس نے قرآن کو محفوظ کر رکھا ہو۔ (الحکیم بروایت ابی امامۃ (رض) عن)
2400 – "لا تغرنكم هذه المصاحف المعلقة إن الله تعالى لا يعذب قلبا وعى القرآن". (الحكيم) عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2401 ۔۔۔ اللہ اس بندے کو عذاب نہ فرمائیں گے جس نے قرآن کو یاد کر رکھا ہو۔ (الدیلمی بروایت عقبۃ بن عامر)
2401 – "لا يعذب الله عبدا (1) أوعى القرآن". (الديلمي عن عقبة بن عامر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2402 اگر قرآن کو کسی چمرے میں کردیا جائے اور آگ میں ڈال دیا جائے تو آگ اس کو جلا نہ سکے گی۔ (مسند احمد بروایت عقبۃ بن عامر)
2402 – "لو أن القرآن جعل في إهاب ثم ألقي في النار ما احترق". (حم) عن عقبة بن عامر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2403 ۔۔ اگر قرآن کسی چمڑے میں ہو تو آگ اس کو جلا نہ سکے گی۔ (ابن الضریس ، الحکیم بروایت عقبۃ بن عامر)
2403 – "لو كان القرآن في إهاب ما أحرقته النار". (ابن الضريس والحكيم) عن عقبة بن عامر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2404 ۔۔ اگر قرآن کسی چمڑے میں ہو تو آگ اس کو چھو نہ سکے گی (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت سہل بن سعد، شعب الایمان بروایت عقبۃ بن عامر)
2404 – "لو كان القرآن في إهاب ما مسته النار". (طب عن سهل ابن سعد) (هب) عن عقبة بن عامر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২৪০৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2405 ۔۔۔ جس نے قرآن مصحف شریف قرآن میں دیکھ کر پڑھا، اس کے لیے دو ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی۔ اور جس نے قرآن مصحف شریف میں دیکھے بغیر پڑھا، اس کے لیے ہزار نیکیاں لکھی جائیں گی۔ (الکامل لابن عدی (رح)، شعب الایمان بروایت اوس الثقفی)
2405 – "من قرأ القرآن في المصحف كتب له ألفا حسنة ومن قرأه في غير المصحف فألف حسنة". (عد هب) عن أوس الثقفي.
tahqiq

তাহকীক: