কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২৩৬৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پاک افضلیت کا بیان
2366 ۔۔ بندے اس کے سوا کسی اور چیز کے ساتھ اللہ کا زیادہ تقرب حاصل نہیں کرسکتے۔ جو خود اس سے نکلی ہے ، یعنی قرآن۔ (ابن السنی بروایت زید بن ارطاۃ عن ابی امامۃ)
2366 – "ما تقرب العباد إلى الله بشيء أحب إليه مما خرج منه". (ابن السني عن زيد بن ارطأة عن أبي أمامة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پاک افضلیت کا بیان
2367 ۔۔ قرآن کو مضبوطی سے تھام لو۔ کیونکہ یہ رب العالمین کا کلام ہے۔ وہی اس کا منبع ہے۔ اور اس کے امثال سے عبرت حاصل کرو۔ (ابو عمرو الدانی فی طبقات القراء بروایت علی (رض))
2367 – " عليكم بالقرآن فإنه كلام رب العالمين الذي هو منه واعتبروا بأمثاله". (أبوعمرو الداني في طبقات القراء عن علي) وسنده ضعيف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس کی اسنادی حیثیت کمزور ہے۔
2368 ۔۔ تم پر قرآن سیکھنا، اس کی کثرت سے تلاوت کرنا اور اس کے عجائبات میں غور و فکر کرنا لازم ہے۔ اس طرح تم جن تکے عالی درجات تک رسائی پا لوگے۔ (ابو الشیخ و ابو نعیم بروایت علی (رض))
2368 – "عليكم بتعلم القرآن، وكثرة تلاوته وكثرة عجائبه تنالون به الدرجات في الجنة". (أبو الشيخ وأبو نعيم عن علي) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৬৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ اس کی اسنادی حیثیت کمزور ہے۔
2369 ۔۔ قرآن سیکھو۔ اس کے عجائب کی جستجو کرو۔ اس کے عجائب فرائض ہیں۔ فرائض حدود ہیں۔ حدود حلال، حرام ناقابل تاویل آیات و احکام، مشتبہ المعنی آیات اور امثال کو محیط ہیں۔ سو اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانو۔ ناقابل تاویل آیات و احکام پر عمل پیرا رہو۔ متشابہ آیات پر کھوج میں پڑے بغیر ایمان لے آؤ اور امثال سے عبرت حاصل کرو۔ (الدیلمی بروایت ابوہریرہ (رض))
2369 – "تعلموا القرآن والتمسوا غرائبه وغرائبه فرائضه وفرائضه حدوده وحدوده حلال وحرام ومحكم ومتشابه وأمثال فأحلوا حلاله وحرموا حرامه واعملوا بمحكمه وآمنوا بمتشابهه واعتبروا بأمثاله". (الديلمي عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کے مختلف مضامین
2370 ۔۔ قرآن مختلف مضامین پر نازل ہوا ہے، امر، نہی، حلال، حرام، محکم اور متشابہ وغیرہ۔ سو اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانو۔ جس کا حکم ہوا ہے، اس کی تعمیل کرو۔ جس سے ممانعت کی گئی ہے، اس سے باز رہو۔ محکم یعنی ناقابل تاویل آیات و احکام پر عمل پیرا رہو۔ متشابہ یعنی مشتبہ المعنی آیات پر کھوج میں پڑے بغیر ایمان لے آؤ۔ اور یوں کہو " ہم اس پر ایمان لے آئے اور یہ سب ہمارے پروردگار کی طرف سے ہے "۔ (الدیلمی بروایت ابی سعید (رض))
2370 – "نزل القرآن على أمر ونهي، وحلال وحرام، ومحكم ومتشابه وأمثال فأحلوا حلاله وحرموا حرامه، وافعلوا ما أمرتم به وانتهوا عما نهيتم عنه واعملوا بمحكمه وآمنوا بمتشابهه وقولوا آمنا به كل من عند ربنا". (الديلمي عن أبي سعيد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کے مختلف مضامین
2371 ۔۔ اول کتاب ایک ہی عنوان اور ایک ہی لغت میں نازل ہوئی تھی۔ جبکہ قرآن سات عنوان اور سات لغات پر نازل ہوا ہے۔ نہی، امر، حلال، حرام، محکم، متشابہ اور امثال۔ سو اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانو۔ جس کا حکم ہوا ہے، اس کی تعمیل کرو۔ جس سے ممانعت کی گئی ہے، اس سے باز رہو۔ امثال سے عبرت حاصل کرو۔ محکم یعنی ناقابل تاویل آیات و احکام پر عمل پیرا رہو۔ متشابہ یعنی مشتبہ المعنی آیات پر کھوج میں پڑے بغیر ایمان لے آؤ۔ اور یوں کہو " ہم اس پر ایمان لے آئے اور یہ سب ہمارے پروردگار کی طرف سے ہے۔ (المستدرک للحاکم بروایت ابن مسعود (رض))
2371 – "نزل الكتاب الأول من باب واحد على حرف واحد ونزل القرآن من سبعة أبواب على سبعة أحرف زاجرا وآمرا، وحلالا وحراما، ومحكما ومتشابها، وأمثالا فأحلوا حلاله وحرموا حرامه فافعلوا ما أمرتم به وانتهوا عما نهيتم عنه واعتبروا بأمثاله واعملوا بمحكمه وآمنوا بمتشابهه وقولوا آمنا به كل من عند ربنا". (ك) عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کے مختلف مضامین
2372 ۔۔۔ قرآن سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ۔ علم الفرائض میراث سیکھو اور لوگوں کو سکھاؤ۔ کیونکہ مجھے ایک وقت اٹھا لیا جائے گا۔ اور علم بھی اٹھ جائے گا فتنے رونما ہوجائیں گے۔ دین سے اس قدر لا علمی ہوجائے گی کہ دو آدمیوں کا کسی میراث کے مسئلہ میں اختلاف ہوجائے گا لیکن کوئی فیصلہ کرنے والا نہیں ملے گا۔ (السنن للبیہقی (رح)۔ المستدرک للحاکم بروایت ابن مسعود (رض))
2372 – "تعلموا القرآن وعلموه الناس، وتعلموا الفرائض وعلموها الناس فإني امرؤ مقبوض، وإن العلم سيقبض وتظهر الفتن حتى يختلف الاثنان في الفريضة لا يجدان من يقضي بها". (ك ق) عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کے مختلف مضامین
2373 ۔۔ کتاب اللہ سیکھو اور اس کی نشر و توزیع کا کام انجام دو ۔ اس کی حفاظت کرو اور اس کو خوش الحانی سے پڑھو۔ پس قسم ہے اس ہستی کی، جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ! یہ لوگوں کے سینوں سے فوراً نکل جانے والا ہے، اونٹنی کے اپنی رسی سے بھی زیادہ تیزی کے ساتھ۔ (الکبیر للطبرانی (رح)، الصحیح لابن حبان، شعب الایمان بروایت عقبۃ بن عامر (رض))
2373 – "تعلموا كتاب الله وافشوه، وتعاهدوه وتغنوا به، فوالذي نفس محمد بيده لهو أشد تفصيا من صدور الرجال من المخاض في العقل". (ش حم) ومحمد بن نصر (طب حب هب) عن عقبة بن عامر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کے مختلف مضامین
2374 ۔۔ قرآن سیکھو اور لوگوں کو پڑھاؤ۔ اور جو آسانی سے ہوسکے پڑھو۔ پس قسم ہے اس ہستی کی، جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ! یہ لوگوں کے سینوں سے فوراً نکل جانے والا ہے، اونٹنی کے اپنی رسی سے بھی زیادہ۔
جان لو جس نے رات کے پہر پچاس آیات کی تلاوت کرلی، اسے غافلین میں شمار نہ کیا جائے گا۔ جس نے سو آیات کی تلاوت کرلی، اسے قانتین اطاعت شعار بندوں میں لکھا جائے گا۔ اور جس نے دو سو آیات کی تلاوت کرلی، اس رات کے متعلق قرآن اس کے خلاف حجت نہیں کرے گا۔ اور جس نے رات کے وقت پانچ سو سے ہزار تک آیات کی تلاوت کرلی، اس کے لیے جنت کا خزانہ وگا۔ (ابو نصر بروایت انس (رض))
جان لو جس نے رات کے پہر پچاس آیات کی تلاوت کرلی، اسے غافلین میں شمار نہ کیا جائے گا۔ جس نے سو آیات کی تلاوت کرلی، اسے قانتین اطاعت شعار بندوں میں لکھا جائے گا۔ اور جس نے دو سو آیات کی تلاوت کرلی، اس رات کے متعلق قرآن اس کے خلاف حجت نہیں کرے گا۔ اور جس نے رات کے وقت پانچ سو سے ہزار تک آیات کی تلاوت کرلی، اس کے لیے جنت کا خزانہ وگا۔ (ابو نصر بروایت انس (رض))
2374 – "تعلموا القرآن وأقرئوه واقرأوا منه ما تيسر، فوالذي نفس محمد بيده لهو أشد تفصيا من الإبل المعقلة (1) تعلموا أنه من قرأ خمسين آية في ليلة لم يكتب من الغافلين، ومن قرأ بمائة آية في ليلة كتب من القانتين، ومن قرأ بمائتي آية في ليلة لم يحاجه القرآن تلك الليلة ومن قرأ بخمس مائة آية في ليلة إلى ألف آية أصبح وله قنطار من الجنة". (أبو نصر) عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن کے مختلف مضامین
2375 ۔۔ لو یاد رکھو ! جس نے قرآن سیکھا اور اسے اوروں کو سکھایا اور اس پر عمل پیرا ہو، پس میں اس کو جنت تک لے جانے کا ذمہ دار اور رہنما ہوں۔ (ابن عساکر بروایت ابراہیم بن ھدبۃ عن انس (رض))
2375 – "ألا من تعلم القرآن وعلمه وعمل بما فيه فأنا له سائق إلى الجنة ودليل إلى الجنة". (كر) عن إبراهيم بن هدبة عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2376 ۔۔ جس نے قرآن سیکھا اور اسے اوروں کو سکھایا۔ اس کے احکام کو لیا، تو میں اس کے لیے شفاعت کنندہ اور جنت کی راہ بتانے والا ہوں گا۔ (ابن عساکر بروایت ابی ھدبۃ عن انس (رض))
2376 – " من تعلم القرآن وعلمه وأخذ بما فيه كان له شفيعا ودليلا إلى الجنة". (ابن عساكر) عن أبي هدبة عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2377 ۔۔ اے علی ! قرآن سیکھ، اور لوگوں کو سکھا۔ تجھے ہر حرف پر دس نیکیاں ملیں گی۔ اگر اسی پر مرا تو شہید مرے گا۔ اے علی ! قرآن سیکھ، اور لوگوں کو سکھا۔ اگر اسی پر مرا تو ملائکہ تیری قبر کا طواف کیا کریں گے، جیسے انسان بیت اللہ کا طواف کرتے ہیں۔ (ابو نعیم بروایت علی (رض))
2377 – "يا علي تعلم القرآن وعلمه الناس فلك بكل حرف عشر حسنات فإن مت مت شهيدا، يا علي تعلم القرآن وعلمه الناس فإن مت حجت الملائكة إلى قبرك كما تحج الناس إلى بيت الله العتيق". (أبو نعيم) عن علي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2378 ۔۔ قرآن سیکھو اور اس کی تلاوت کرو، کیونکہ اللہ تعالیٰ تمہیں ہر حرف پر دس نیکیاں عطا فرمائیں گے۔ اور میں نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے۔ (ابن الضریس بروایت ابن مسعود (رض))
2378 – "تعلموا القرآن واتلوه فإن الله جازيكم على تلاوته بكل حرف عشر حسنات أما إني لا أقول آلم حرف". (ابن الضريس) عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৭৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2379 ۔۔ قرآن سیکھو اور اس کی بدولت اللہ سے جنت کا سوال کرو قبل اس کے کہ وہ قوم آجائے، جو اس کی بدولت دنیا کا سوال کریں گے۔ قرآن پڑھنے والے تین طرح کے لوگ ہیں۔ ایک وہ جو اس کے ساتھ دوسروں پر فخر و غرور کرتا ہے۔ دوسرا وہ جو اس کے ذریعہ کھاتا ہے۔ تیسرا وہ ، جو اسے محض اللہ کے لیے پڑھتا ہے۔ (ابن نصر، شعب الایمان بروایت ابی سعید)
2379 – "تعلموا القرآن واسألوا الله به الجنة قبل أن يتعلمه قوم يسألون به الدنيا فإن القرآن يتعلمه ثلاثة نفر رجل يباهي به ورجل يستأكل به ورجل يقرأه الله". (ابن نصر هب) عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2380 ۔۔ جو قرآن پڑھے، وہ اس کے ذریعہ اللہ سے سوال کرے، عنقریب ایسی اقوام آئیں گی جو قرآن پڑھیں گی اور اس کے ذریعہ لوگوں سے سوال کریں گی۔ ابن ابی شیبہ، ابو داؤد الطیالسی، شعب الایمان، مسند البزار بروایت عمر بن حصین۔
2380 – "من قرأ القرآن فليسأل الله به فإنه سيأتي أقوام يقرؤون القرآن ويسألون به الناس". (ش ط هب) ز عن عمران بن حصين.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2381 ۔۔ جس نے قرآن کو جوانی میں پڑھا، یہ اس کے گوشت پوست اور رگ و پئے میں رچ جائے گا۔ جس نے اس کو بڑھاپے میں پڑھا، یہ اس سے نکلے گا وہ دوبارہ پڑھے گا تو یوں بھی دگنا اجر پائے گا۔ (المستدرک للحاکم، التاریخ للبخاری (رح) المرھبی فی طلب العلم، ابو نعیم، شعب الایمان، المصنف لعبد الرزاق، ابن النجار، المسند لابی یعلی عن ابوہریرہ (رض))
2381 – "من تعلم القرآن في شبيبته اختلط بلحمه ودمه، ومن تعلمه في كبره فهو ينفلت (1) منه وهو يعود فيه فله أجره مرتين". (ك خ في تاريخهما والمرهبي في طلب (2) العلم وأبو نعيم هب عب وابن النجار) عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2382 ۔۔ جس نے کسی شخص کو قرآن پڑھا دیا، وہ اس کا آقا ہے۔ لیکن اب اس کو رسوا نہ کرے اور نہ اس پر اوروں کو ترجیح دینے لگ جائے (شعب الایمان بروایت حماد)
2382 – "من علم رجلا القرآن فهو مولاه لا يخذله ولا يستأثر عليه". (هب) عن حماد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2383 ۔۔ جس نے ایک آیت یا دین کا ایک مسئلہ کسی کو سکھا دیا، اللہ اس کے لیے ثواب کی ایک مٹھی بھر دیں گے۔ اور اللہ کے ہاں اس سے افضل کوئی شئی نہیں جو خود اس کی ذات سے وابستہ ہے۔ (الحلیہ بروایت الاوزاعی مرسلا)
2383 – "من علم آية من كتاب الله أو كلمة في دين الله حتى (الله – (3)) له من الثواب حثيا وليس شيء أفضل من شيء يليه بنفسه". (حل عن الأوزاعي) مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2384 ۔۔ جس نے کسی غلام کو کتاب اللہ کی ایک آیت سکھا دی وہ اس کا مولی ہے۔ لیکن اس کو لائق نہیں کہ اس کو اب رسوا نہ کرے اور نہ پر اوروں کو ترجیح دینے لگ جائے۔ اگر ایسا کرے گا تو اسلام کے مضبوط رشتے کو کاٹنے والا ہوگا۔ (الکامل لابن عدی (رح)، الکبیر للطبرانی (رح)، ابن مردویہ، شعب الایمان ابن النجار، بروایت ابی امامۃ)
2384 – " من علم عبدا آية من كتاب الله فهو مولاه لا ينبغي له أن يخذله ولا يستأثر عليه فإن هو فعله قصم عروة من عرى الإسلام". (عد طب وابن مردويه هب وابن النجار) عن أبي أمامة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৮৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن سیکھنے سکھانے کی فضیلت
2385 ۔۔ جس نے کسی کو کتاب اللہ کی ایک آیت سکھا دی وہ آیت اس کو قیامت کے روز پائے گی اور اس کے ساتھ ہنسے مسکرائے گی۔ بشرطیکہ اس شخص نے اس پر کوئی اجرت نہ لی ہو۔ (ابن النجار بروایت ابی امام)
2385 – "من علم آية من كتاب الله تلقته يوم القيامة تضحك في وجهه ما يأخذ عليها أجرا". (ابن النجار) عن أبي أمامة.
তাহকীক: