কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২৩২৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2326 ۔۔ قرآن کے ساتھ تبرک لو کیونکہ وہ کلام الہی ہے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت الحکم بن عمیر)
2326 – "تبرك بالقرآن فهو كلام الله". (طب عن الحكم بن عمير) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2327 ۔۔ حامل قرآن جو اس پر عمل پیرا ہو، اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام گردانتا ہو وہ اپنے اہل خانہ میں سے دس ایسے افراد، جن کے لیے جہنم واجب ہوچکی تھی، ان کی شفاعت کا حقدار ہوگا۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت جابر (رض))
2327 – "لحامل القرآن إذا عمل به فأحل حلاله وحرم حرامه شفع في عشرة من أهل بيته يوم القيامة، كلهم قد وجبت له النار". (طب عن جابر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2328 ۔۔ قرآن قیامت کے روز فق رنگ شخص (کسی بیماری یا بیداری کی وجہ سے اڑے ہوئے رنگ کے چہرے والے) کسی صورت میں آئے گا۔ اور اپنے ساتھی سے کہے گا میں نے تیری راتیں بیدار رکھیں، تیرے دن پیاسے رکھے۔ ابن ماجہ۔ (المستدرک للحاکم بروایت بریدۃ)
2328 – "يجيء القرآن يوم القيامة كالرجل الشاحب (1) فيقول لصاحبه أنا الذي أسهرت ليلك وأظمأت نهارك". (هـ ك) عن بريدة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پڑھنے والے کو تاج پہنایا جائے گا
2329 ۔۔ قرآن قیامت کے روز آئے گا اور کہے گا اے پروردگار ! اس کو خلعت عزت سے نوازیں۔ پھر اس پڑھنے والے کو ایک تاج پہنا دیا جائے گا۔ قرآن کہے گا اے اللہ مزید اضافہ فرمائیے ! پھر اس کو مکمل خلعت عزت زیب تن کردی جائے گی۔ قرآن کہے گا اے اللہ ! اب اس کو اپنی رضاء و خوشنودی کا پروانہ عطا کردیجیے۔ تو پروردگار اس سے راضی و خوش ہوجائیں گے اور اس کو کہا جائے گا پڑھتا جا چڑھتا جا۔ اور اس کو ہر حرف کے عوض ایک نیکی دی جائے گی۔ الصحیح للترمذی (رح)۔ المستدرک للحاکم بروایت ابوہریرہ (رض) ۔
2329 – " يجيء القرآن يوم القيامة، فيقول يا رب حله فيلبس تاج الكرامة ثم يقول: يا رب زده فيلبس حلة الكرامة ثم يقول: يا رب ارض عنه فيرضى عنه فيقال اقرأ وارق ويزاد بكل آية حسنة". (ت ك عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پڑھنے والے کو تاج پہنایا جائے گا
2330 ۔۔ صاحب قرآن کو کہا جائے گا پڑھتا جا چڑھتا جا۔ اور دھیرے دھیرے یونہی پڑھ ، جیسے دنیا میں پڑھتا تھا۔ تو وہ ہر آیت پر ایک ایک درجہ ترقی کرتا جائے گا۔ حتی کہ اپنے پاس محفوظ کلام اللہ میں سے آخری آیت پڑھے۔ مسند احمد۔ ابن ماجہ بروایت ابی سعید (رض) ۔
2330 – "يقال لصاحب القرآن اقرأ وارق ورتل كما كنت ترتل في دار الدنيا فإن منزلتك عند آخر آية كنت تقرأها". (حم - هـ حب ك) عن ابن عمرو.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پڑھنے والے کو تاج پہنایا جائے گا
2331 ۔۔ صاحب قرآن جب جنت میں داخل ہوگا، اس کو کہا جائے گا قرآن پڑھتا جا اور ترقی کرتا جا۔ تو وہ ہر آیت پر ایک ایک درجہ ترقی کرتا جائے گا۔ حتی کہ اپنے پاس محفوظ کلام اللہ میں سے آخری آیت پڑھے۔ (مسند احمد۔ ابن ماجہ بروایت ابی سعید (رض))
2331 – "يقال لصاحب القرآن إذا دخل الجنة اقرأ واصعد، فيقرأ ويصعد بكل آية درجة حتى يقرأ آخر شيء معه منه". (حم هـ) عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پڑھنے والے کو تاج پہنایا جائے گا
2332 ۔۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں جب بندہ میرے ذکر کی مشغولیت اور قرآن کی وجہ سے سوال نہیں کرسکتا تو میں اس کو مانگنے والوں سے افضل عطا کرتا ہوں۔ قرآن کی فضیلت تمام کلاموں پر ایسی ہے ، جیسے رحمن کی فضیلت تمام مخلوق پر۔ (الصیح للترمذی (رح) بروایت ابی سعید (رض))
2332 – "يقول الرب تبارك وتعالى من شغله القرآن وذكري عن مسألتي أعطيته أفضل ما أعطي السائلين، وفضل كلام الله على سائر الكلام كفضل الله على خلقه". (ت عن أبي سعيد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پڑھنے والے کو تاج پہنایا جائے گا
2333 ۔۔ جو شخص قرآن پڑھنے کے بعد اس کو بھول جائے، اسے قیامت کے روز کٹے ہوئے ہاتھ پاؤں والا اور بغیر حجت کے اٹھایا جائے گا۔ (مسند احمد، الدارمی، الکبیر للطبرانی (رح)، الصحیح لابن حبان بروایت سعد بن عبادۃ)
2333 – " ما من أحد تعلم القرآن ثم نسيه إلا يلقى يوم القيامة أجذم" (1) . (حم والدارمي طب حب عن سعد بن عبادة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پڑھنے والے کو تاج پہنایا جائے گا
2334 ۔۔ جس نے قرآن پڑھا پھر حفظ کیا اور اس کی نگہداشت رکھی۔ اس کے حلال کو حلال اور حرام کو حرام جانا۔ اللہ اس کو جنت میں داخل فرمائے گا اور اس کے اہل خانہ میں سے دس ایسے افراد جن کے لیے جہنم واجب ہوچکی تھی، کے لیے اس کی شفاعت قبول فرمائے گا۔ (الصحیح للترمذی (رح)، ابن ماجہ بروایت علی (رض))
2334 – "من قرأ القرآن فحفظه فاستظهره وأحل حلاله وحرم حرامه أدخله الله الجنة وشفعه في عشرة من أهل بيته، كلهم قد استوجب النار". (ت هـ عن علي) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پڑھنے والے کو تاج پہنایا جائے گا
2335 ۔۔۔ جس نے قرآن پڑھا اور اس پر عمل کیا، اس کے والدین کو قیامت کے روز ایک ایسا تاج پہنایا جائے گا، جس کی روشنی اس آفتاب کی روشنی کو ماند کرنے والی ہوگی۔ تو پھر خود عمل کرنے والے کے متعلق تمہارا کیا خیال ہ ؟ (مسند احمد، ابو داؤد ، المستدرک للحاکم بروایت معاذ بن انس (رض))
2335 – "من قرأ القرآن، وعمل بما فيه، ألبس والداه تاجا يوم القيامة، ضوءه أحسن من ضوء الشمس في بيوت الدنيا لو كان فيكم فما ظنكم بالذي عمل بهذا". (حم د ك عن معاذ بن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پڑھنے والے کو تاج پہنایا جائے گا
2336 ۔۔ قرآن کو سفر میں ساتھ مت لے جاؤ، مجھے خطرہ ہے کہ کہیں دشمن اس کو نہ چھین لے۔ (الصیح لمسلم بروایت ابن عمر (رض))
2336 – "لا تسافروا بالقرآن فإني لا آمن أن يناله العدو". (م عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پڑھنے والے کو تاج پہنایا جائے گا
2337 ۔۔ اس مومن کی مثال، جو قرآن پڑھتا ہے، اس اترجہ پھل کی مانند ہے، جس کی خوشبو بھی عمدہ اور ذائقہ بھی اچھا، اور اس مومن کی مثال، جو قرآن نہیں پڑھتا کھجور کی مانند ہے۔ جس کا ذائقہ تو عمدہ ہوتا ہے لیکن خوشبو و مہک سے محروم ہوتا ہے۔ اور اس فاسق کی مثال، جو قرآن پڑھتا ہے، ریحانہ پھول کی طرح ہے۔ جس کی خوشبو عمدہ لیکن ذائقہ تلخ۔ اور اس فاسق کی مثال، جو قرآن نہیں پڑھتا ایلوے کی طرح ہے۔ ذائقہ تلخ تو خوشبو بھی ندارد۔ اچھے ہم نشین کی مثال مشک والے کی طرح ہے۔ اگر مشک نہ لگی تو خوشبو ضرور پہنچے گی ۔ اور برے ہم نشین کی مثال لوہار کی دھونکنی والے کی مانند ہے۔ اگر کوئی شعلہ نہ لگا دھواں تو پہنچ کر رہے گا۔ (ابو داؤد النسائی بروایت انس (رض))
2337 – "مثل المؤمن الذي يقرأ القرآن كمثل الأترجة ريحها طيب وطعمها طيب، ومثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن كمثل التمرة طعمها طيب ولا ريح لها، ومثل الفاجر الذي يقرأ القرآن كمثلالريحانة ريحها طيب وطعمها مر، ومثل الفاجر الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة طعمها مر ولا ريح لها، ومثل الجليس الصالح كمثل صاحب المسك إن لم يصبك منه شيء أصابك من ريحه ومثل الجليس السوء كمثل صاحب الكير إن لم يصبك من سواده أصابك من دخانه". (د ن) عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ قرآن پڑھنے والے کو تاج پہنایا جائے گا
2338 ۔۔ اس مومن کی مثال، جو قرآن پڑھتا ہے، اس اترجہ پھل کی مانند ہے، جس کی خوشبو بھی عمدہ اور ذائقہ بھی اچھا۔ اور اس مومن کی مثال جو قرآن نہیں پڑھتا کھجور کی مانند ہے۔ جس کا ذائقہ تو عمدہ ہوتا ہے لیکن خوشبو مہک سے محروم ہوتا ہے۔ اور اس فاسق کی مثال، جو قرآن پڑھتا ہے۔ ریحانہ پھول کی طرح ہے۔ جس کی خوشبو عمدہ لیکن ذائقہ تلخ۔ اور اس فاسق کی مثال، جو قرآن نہیں پڑھتا ایلوے کی طرح ہے۔ ذائقہ تلخ تو خوشبو بھی ندارد۔ (مسند احمد، بخاری و مسلم، 4 بروایت ابی موسیٰ (رض))
2338 – "مثل المؤمن الذي يقرأ القرآن كمثل الأترجة ريحها طيب وطعمها طيب، ومثل المؤمن الذي لا يقرأ القرآن كمثل التمرة لا ريح لها وطعمها حلو، ومثل المنافق الذي يقرأ القرآن كمثل الريحانة ريحها طيب وطعمها مر، ومثل المنافق الذي لا يقرأ القرآن كمثل الحنظلة ليس لها ريح وطعمها مر". (حم ق 4) عن أبي موسى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৩৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حسد صرف دو قسم کے لوگوں پر جائز ہے۔
2339 ۔۔ غبطہ و رشک دو شخصوں کے سوا کسی میں جائز نہیں۔ ایک و جس کو اللہ نے قرآن سکھایا ہو اور وہ دن رات اس کی تلاوت میں مصروف ہو۔ اس کا پڑوسی اس کو سنے اور کہے کاش مجھے بھی یہ عطا ہوتا تو میں بھی یوں ہی عمل کرتا۔ دوسرا وہ شخص، جس کو اللہ نے مال خوب عطا کیا ہو اور وہ دن رات اس کو راہ حق میں خرچ کرنے میں مصروف ہو۔ تو کوئی اس کو دیکھ کر کہے کاش مجھے بھی یہ عطا ہوتا تو میں بھی یوں ہی عمل کرتا۔ (مسند احمد، الصحیح للبخاری (رح) بروایت ابوہریرہ (رض))
2339 – "لا حسد إلا في اثنتين رجل آتاه الله القرآن فهو يقوم به آناء الليل وآناء النهار ورجل أتاه الله ملا فهو ينفقه آناء الليل وآناء النهار". (حم ق ت هـ عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ حسد صرف دو قسم کے لوگوں پر جائز ہے۔
2340 ۔۔۔ غبطہ و رشک دو شخصوں کے سوا کسی میں جائز نہیں۔ ایک وہ جس کو اللہ نے قرآن سکھایا ہو اور وہ دن رات اس کی تلاوت میں مصروف ہو۔ اس کا پڑوسی اس کو سنے اور کہے کاش مجھے بھی یہ عطا ہوتا میں بھی یوں ہی عمل کرتا۔ دوسرا وہ شخص، جس کو اللہ نے مال خوب عطا کیا ہو اور وہ دن رات اس کو راہ حق میں خرچ کرنے میں مصروف ہو۔ تو کوئی اس کو دیکھ کرک ہے کاش مجھے بھی یہ عطا ہوتا تو میں بھی یوں ہی عمل کرتا۔ (مسند احمد الصحیح للبخاری (رح) بروایت ابوہریرہ (رض))
2340 – "لا حسد إلا في اثنتين رجل علمه الله القرآن فهو يتلوه آناء الليل وآناء النهار، فسمعه جاره فقال: ليتني أوتيت مثل ما أوتي فلان فعملت مثل ما عمل، ورجل آتاه الله مالا فهو يهلكه في الحق فقال رجل: ليتني أوتيت مثل ما أوتي فلان فعملت مثل ما يعمل". (حم خ) عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2341 ۔۔ آل قرآن اہل اللہ ہے۔ خطیب فی روایۃ مالک من طریق محمد بن بزیع المدنی عن مالک عن الزھری عن انس (رض)۔
ابن بزیع مجہول راوی ہے۔ اور میزان میں اس کے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ باطل راوی ہے۔
ابن بزیع مجہول راوی ہے۔ اور میزان میں اس کے متعلق کہا گیا ہے کہ یہ باطل راوی ہے۔
2341 – "آل القرآن آل الله". (خط) في رواية مالك من طريق محمد بن بزيع المدني عن مالك عن الزهري عن أنس وقال: ابن بزيع مجهول وقال: في الميزان هو باطل.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2342 ۔۔ انسانوں میں دو گروہ اللہ تعالیٰ کے اہل ہیں۔ دریافت کیا گیا وہ کون ہیں ! فرمایا وہ اہل اللہ اور اس کے خواص لوگ ہیں۔ (ابو داؤد الطیالسی، مسند احمد، النسائی، ابن ماجہ، الدارمی، ابن الضریس، العسکری فی الامثال، المستدرک للحاکم، الصحیح لابن حبان، الحلیۃ بروایت انس (رض)، ابن النجار، بروایت النعمان بن بشیر)
2342 – "إن لله تعالى أهلين من الناس قيل من هم قال أهل الله وخاصته". (ط حم ن هـ) والدارمي وابن الضريس والعسكري في الأمثال (ك حب حل) عن أنس (ابن النجار عن النعمان بن بشير) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2343 ۔۔ حاملین قرآن کی توقیر و عزت کرو ، جس نے ان کی عزت کی، اس نے اللہ کی توقیر و عزت کی۔ خبردار ! ان حاملین قرآن کی حق تلفی نہ کرنا۔ کیونکہ وہ اللہ کے ہاں ایسے مرتبہ پر فائز ہیں کہ قریب تھا وہ انبیاء وجاتے، مگر ان کی طرف وحی نہیں کی جاتی (الدیلمی بروایت ابن عمر (رض))
2343 – "أكرموا حملة القرآن فمن أكرمهم فقد أكرم الله ألا فلا تنقصوا حملة القرآن حقوقهم فإنهم من الله بمكان كاد حملة القرآن أن يكونوا أنبياء إلا أنه لا يوحى إليهم". (الديلمي) عن ابن عمر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2344 ۔۔ حامل قرآن اسلام کا جھنڈا اٹھائے ہوئے ہے۔ جس نے اس کی توقیر و عزت کی، اس نے اللہ کی توقیر و عزت کی۔ اور جس نے اس کی اہانت کی، اس پر اللہ کی لعنت ہے۔ الفردوس للدیلمی (رح) بروایت ابی امامہ (رض) ۔ اس روایت میں ایک راوی الکدیمی ہے جو اہل صدق میں سے نہیں ہے۔ (الجرح والتعدیل ج 8 ص 122)
2344 – "حامل القرآن حامل راية الإسلام، من أكرمه فقد أكرم الله ومن أهانه فعليه لعنة الله عز وجل". (الديلمي) عن أبي أمامة وفيه الكديمي.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩৪৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2345 ۔۔ حاملین قرآن کلام اللہ سکھانے والے ہیں اور اللہ کے نور کو پہننے والے ہیں۔ جس نے ان سے دوستی کی، درحقیقت الل سے دوستی کی۔ جس نے ان سے دشمنی مول لی، اس نے درحقیقت اللہ سے جنگ مول لی۔ (المستدرک للحاکم فی تاریخہ بروایت علی (رض))
2345 – "حملة القرآن هم المعلمون كلام الله والمتلبسون بنور الله، من والاهم فقد والى الله، ومن عاداهم فقد عادى الله". (ك)في تاريخه عن علي.
তাহকীক: