কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২৩০৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2306 ۔۔ قرآن ایسا شفاعت کننندہ ہے جس کی شفاعت قبول کی جاتی ہے اور ایسا مدعی ہے ، جس کا دعوی تسلیم کیا جاتا ہے۔ جس نے اس کو اپنے آگے آگے رکھا، یہ اس کو جنت تک پہنچا دے گا، اور جس نے اس کو پس پشت ڈال دیا، اسے جہنم تک ہانک کر آئے گا۔ (الصحیح لابن حبان، شعب الایمان بروایت جابر (رض)، الکبیر للطبرانی (رح)، شعب الایمان بروایت ابن مسعود (رض))
حدیث ضعیف ہے۔ ذخیرۃ الحفاظ 3880 ۔
حدیث ضعیف ہے۔ ذخیرۃ الحفاظ 3880 ۔
2306 – "القرآن شافع مشفع وماحل مصدق من جعله أمامه قاده إلى الجنة ومن جعله خلفه ساقه إلى النار". (حب هب عن جابر طب هب عن ابن مسعود) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2307 ۔۔ قرآن ایسی غنی و مالداری ہے، جس کے حصول کے بعد فقر و افلاس کا شائبہ نہیں۔ اور اس کے بغیر غنی کا تصور نہیں۔ (المسند لابی یعلی محمد بن نصر بروایت انس (رض))
2307 – "القرآن غنى لا فقر بعده ولا غنى دونه". (ع ومحمد ابن نصر عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2308 ۔۔ قرآن دس لاکھ ستائیس ہزار حروف کا مجموعہ ہے۔ جس نے اس کو صبر اور ثواب کی امید کے ساتھ پڑھا اس کے لیے ہر حرف کے بدلہ ایک حور عین ہوگی۔ (الصغیر للطبرانی (رح) بروایت عمر (رض))
حدیث ضعیف ہے۔ المغیر 106 ۔
حدیث ضعیف ہے۔ المغیر 106 ۔
2308 – "القرآن ألف ألف حرف وسبعة وعشرون ألف حرف فمن قرأه صابرا محتسبا كان له بكل حرف زوجة من الحور العين". (طص عن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩০৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2309 ۔۔ قرآن کھلا نور ہے، حکمت و دانائی کا ذکر ہے اور راہ مستقیم ہے۔ شعب الایمان بروایت رجل۔
2309 – "القرآن هو النور المبين، والذكر الحكيم والصراط المستقيم". (هب عن رجل) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2310 ۔۔ قرآن دواء ہے۔ السجزی فی الابانۃ ۔ القضاعی بروایت علی (رض)۔
2310 – "القرآن هو الدواء". (السجزي في الابانة والقضاعي عن علي) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2311 ۔۔ قرآن کی ہر آیت جنت کا ایک درجہ ہے اور تمہارے گھروں میں ایک روشن چراغ ہے۔ الحلیۃ بروایت ابن عمر (رض)۔
2311 – "كل آية من القرآن درجة في الجنة، ومصباح في بيوتكم". (حل عن ابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2312 ۔۔ اگر قرآن کسی چمڑے میں ہو تو آگ اس کو جلا نہ سکے گی۔ (الکبیر للطبرانی رحم اللہ علیہ بروایت عقب بن عامر و بروایت عصمۃ بن مالک)
2312 – "لو كان القرآن في إهاب ما أكلته النار". (طب عن عقبة بن عامر وعن عصمة بن مالك) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2313 ۔۔ اگر قرآن کو کسی چمڑے میں بند کردیا جائے، تو اللہ تعالیٰ اس کو آگ سے نہ جلائیں گے۔ (الصیح لابن حبان بروایت ابوہریرہ (رض) عن)
2313 – " لو جمع القرآن في إهاب ما أحرقه الله بالنار". (حب (1) عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2314 ۔۔۔ ہر ختم قرآن پر دعا قبول ہوتی ہے۔ شعب الایمان بروایت انس (رض) ۔
2314 – "مع كل ختمة دعوة مستجابة". (هب عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2315 ۔۔ حامل قرآن کی دعا قبول ہوتی ہے۔ الفردوس للدیلمی (رح) بروایت ابی امامۃ۔
2315 – "لحامل القرآن دعوة مستجابة". (فر عن أبي أمامة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2316 ۔۔ جس نے قرآن کی ایک آیت کی طرف سننے کے لیے کان لگائے، اس کے لیے ایک ایسی نیکی لکھی جائے گی، جو چند در چند ہوتی جائے گی۔ اور جس نے قرآن کی ایک آیت تلاوت کی، وہ روز قیامت اس کے لیے نور ثابت ہوگی (مسند احمد بروایت ابوہریرہ (رض))
2316 – "من استمع إلى آية من كتاب الله كتبت له حسنة مضاعفة، ومن تلا آية من كتاب الله كانت له نورا يوم القيامة". (حم عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2317 ۔۔ جس کو اللہ نے اپنی کتاب یاد کرنے کی توفیق مرحمت فرمائی، پھر اس نے کسی اور دنیاوی شان و شوکت والے کے متعلق گمان کیا کہ وہ اس سے افضل النعمت ہے۔ تو درحقیقت اس نے افضل ترین نعمت کی حقارت و ناقدری کی۔ (التاریخ للبخاری (رح)، شعب الایمان بروایت رجاء الغنوی مرسلا)
2317 – "من أعطاه الله حفظ كتابه فظن أن أحدا أعطي أفضل مما أعطي فقد غمط أفضل النعمة". (تخ هب عن رجاء الغنوي مرسلا) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2318 ۔۔ جس نے قرآن کو محفوظ کیا، اللہ تعالیٰ اس کو اس کی عقل کے ساتھ منقطع فرماتے رہیں گے حتی کہ اس کا وقت آخری آجائے۔ (الکامل لابن عدی (رح) بروایت انس (رض) 9
2318 – "من جمع القرآن متعه الله بعقله حتى يموت". (عد عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩১৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2319 ۔۔ جو شخص صبح کے وقت ختم قرآن کرے ملائکہ شام تک اس کے لیے دعا گو رہتے ہیں۔ اور جو شام کو ختم کرے اس کے لیے صبح تک دعا گو رہتے ہیں۔ الحلیۃ بروایت سعد۔
2319 – "من ختم القرآن صلت عليه الملائكة حتى يمسي، ومن ختمه آخر النهار صلت عليه الملائكة حتى يصبح". (حل عن سعد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2320 ۔۔ کوئی قوم کسی گھر میں جمع ہو کر کتاب اللہ کی تلاوت ورد نہیں کرتی، مگر ان پر سکینہ نازل ہوتی ہے۔ رحمت ان کو ڈھانپ لیتی ہے۔ فرشتے ان کو گھیر لیتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ ان کا ذکر اپنے پاس موجود ملائکہ سے کرتے ہیں۔ ابو داؤد بروایت ابوہریرہ (رض) ۔
2320 – "ما اجتمع قوم في بيت من بيوت الله يتلون كتاب الله ويتدارسونه بينهم إلا نزلت عليهم السكينة، وغشيتهم الرحمة وحفتهم الملائكة وذكرهم الله فيمن عنده". (د عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2321 ۔ قرآن پڑھتے رہو، اجر پاؤ گے۔ میں نہیں کہتا کہ آلم ایک حرف ہے۔ بلکہ الف ایک حرف ہے۔ جس پر دس نیکیاں ملیں گی۔ لام ایک حرف ہے۔ جس پر دس نیکیاں ملیں گی۔ میم ایک حرف ہے۔ جس پر دس نیکیاں ملیں گی۔ اس طرح کل تیس نیکیاں ہوئیں۔ (ابو جعفر النحاس فی الوقف والابتداء والسجزی فی الابانۃ التاریخ للخطیب (رح) بروایت ابن مسعود (رض))
2321 – "اقرؤوا القرآن فإنكم تؤجرون عليه أما إني لا أقول آلم حرف، ولكن ألف حرف عشر ولام حرف عشر وميم حرف عشر فتلك ثلاثون". (أبو جعفر النحاس في الوقف والابتداء والسجزي في الابانة خط عن ابن مسعود) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2322 جس نے کتاب اللہ کا ایک حرف پڑھا، اس کے لیے ایک نیکی ہے، اور ہر نیکی کا اجر دس گنا ہے۔ میں نہیں کہتا کہ الم ایک حرف ہے بلکہ الف ایک حرف ہے۔ لام ایک حرف ہے۔ میم ایک حرف ہے۔ (التاریخ للبخاری (رح)، الصحیح للترمذی (رح)، المستدرک للحاکم بروایت ابن مسعود (رض))
2322 – "من قرأ حرفا من كتاب الله فله به حسنة والحسنة بعشر أمثالها، ولا أقول لكم ألم حرف ولكن، ألف حرف ولام حرف وميم حرف". (تخ ت ك عن ابن مسعود) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2323 ۔۔ قرآن کی مثال مشک کی اس سربند تھیلی کی طرح ہے کہ اگر تم اس کا منہ کھولوگے تو مشک کی خوشبو مہک جائے گی۔ ورنہ مشک اپنی جگہ رکھی ہے۔ اسی طرح قرآن ہے پڑھو ورنہ سینے میں بند رہے گا۔ الحکیم بروایت عثمان (رض)
2323 – "إن القرآن مثله كمثل جراب فيه مسك قد ربطت فاه، فإن فتحته فاح ريح المسك، وإن تركته كان مسكا موضوعا مثل القرآن إن قرأته وإلا فهو في صدرك". (الحكيم عن عثمان) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2324 ۔۔ تم میں سے کون پسند کرتا ہے کہ صبح تڑکے وادی بطحان و عقیق جائے اور دو سرخ، کوہان والی اونٹنیاں بغیر کسی گناہ اور قطع رحمی کے پکڑ لائے ؟ تو وہ شخص صبح سویرے مسجد کو جائے اور کتاب اللہ کی دو آیات پڑھ کر یا سیکھ کر آجائے۔ یہ اس کے لیے ان دو اونٹنیوں سے بدرجہا بہتر ہے۔ اسی طرح تین آیتیں تین اونٹنیوں سے اور چار چار سے، اسی طرح اونٹنیوں کی تعداد سے آیات کی تعداد بہتر ہے۔ (مسند احمد الصحیح لمسلم، ابو داؤد ، بروایت عقبۃ بن عامر (رض) ۔
2324 – " أيكم يحب أن يغدو إلى بطحان وإلى العقيق فيأتي منه بناقتين كوماوين زهراوين في غير إثم ولا قطيعة رحم، فلأن يغدو أحدكم إلى المسجد فيتعلم أو يقرأ آيتين من كتاب الله خير له من ناقتين، وثلاث خير له من ثلاث وأربع خير له من أربع ومن أعدادهن من الإبل". (حم م د عن عقبة بن عامر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২৩২৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دیکھ کر قرآن پڑھنے کی فضیلت
2325 ۔۔ کیا تم میں سے کوئی پسند کرتا ہے کہ جب وہ اپنے گھر لوٹے تو وہاں تین موٹی تازی گابھن اونٹنیاں پائے۔ پس کسی کا تین آیات پڑھنا، تین موٹی تازی گابھن اونٹنیوں سے بہتر ہے۔ (الصحیح مسلم، ابن ماجہ بروایت ابوہریرہ (رض))
2325 – "أيحب أحدكم إذا رجع إلى أهله أن يجد ثلاث خلفات عظام سمان فثلاث آيات يقرأهن أحدكم في صلاته خير له من ثلاث خلفات عظام سمان". (م هـ (1) عن أبي هريرة) .
তাহকীক: