কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২২৬৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2266 ۔۔ قرآن کا ماہر نیکو کار کاتب قرآن فرشتوں کے ساتھ ہوگا۔ اور وہ شخص جو قرآن کو اٹک اٹک کر پڑھتا ہے اور مشقت اٹھاتا ہے اس کو دہرا اجر ہوگا۔ بخاری و مسلم، ابو داؤد بروایت عائشہ (رض)
2266 – "الماهر بالقرآن مع السفرة البررة والذي يقرأه ويتعتع فيه وهو عليه شاق له أجران". (ق د هـ) عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2267 ۔۔ وہ شخص جو قرآن پڑھتا ہے اور اس میں ماہر ہے۔ وہ کاتبین، نیکو کار اور سردار فرشتوں کے ساتھ ہوگا۔ اور وہ شخص جو قرآن کو مشقت کے ساتھ پڑھتا ہے، اس کے لیے دو گنا اجر ہے۔ (مسند احمد، الصحیح للترمذی (رح) بروایت عائشہ (رض))
2267 – "الذي يقرأ القرآن وهو ماهر فيه مع السفرة الكرام البررة والذي يقرأه وهو شاق عليه له أجران". (حم ت) عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2268 ۔۔ قرآن کا قاری خیانت دار ہونا ناممکن ہے۔ (ابن عساکر بروایت انس (رض))
2268 – "لا يخون قارئ القرآن". (ابن عساكر عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৬৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2269 ۔۔ قرآن سیکھو۔ اس کو پڑھو اور پھر سنو۔ قرآن کی مثال ایسی ہے کہ جس شخص نے اس کو سیکھا پھر پڑھا اور اس کے ساتھ رات کو نوافل میں پڑھتے ہوئے قیام کیا۔ وہ شخص مشک کی اس تھیلی کی مانند ہے۔ جس کا منہ کھلا ہوا ہے اور اس کی خوشبو سارے مکان میں مہک رہی ہے اور اس شخص کی مثال جس نے قرآن کو سیکھا۔ پھر سینے میں لیے ہوئے سوگیا وہ اس مشک کی تھیلی کی مانند ہے، جس کا منہ بند ہو۔ (الصحیح للترمذی (رح)، النسائی ، ابن ماجہ بروایت ابوہریرہ (رض))
2269 – "تعلموا القرآن واقرؤوه وارقدوا فإن مثل القرآن لمن تعلم فقرأه وقام به كمثل جراب محشو مسكا يفوح ريحه في كل مكان، ومثل من تعلمه فيرقد وهو في جوفه كمثل جراب أوكي (1) على مسك" (ت ن هـ) حب عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2270 ۔۔ قرآن پڑھو اور اس پر عمل پیرا رہو۔ اس سے اعراض نہ کرو۔ نہ اس میں خیانت سے کام لو۔ اس کے ساتھ دنیا نہ کھاؤ اور نہ اس کو مال جمع کرنے کا ذریعہ بناؤ۔ (مسند احمد، المسند لابی یعلی، الکبیر للطبرانی (رح)، شعب الایمان۔ بروایت عبدالرحمن بن شبل ۔
2270 – "اقرؤوا القرآن واعملوا به، ولا تجفوا عنه ولا تغلوا فيه ولا تأكلوا به ولا تستكثروا به" (حم ع طب هب عن عبد الرحمن ابن شبل) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2271 ۔۔ قرآن پڑھو۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ اس دل کو عذاب سے دوچار نہیں کرتے، جس نے قرآن کو یاد رکھا ہو۔ تمام بروایت ابی امامہ (رض))
2271 – " اقرؤوا القرآن، فإن الله تعالى لا يعذب قلبا وعى القرآن". (تمام عن أبي أمامة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2272 ۔۔ جنت کے درجات ، آیات قرآنیہ کے بقدر ہیں۔ سو جو قارئ قرآن جنت میں داخل ہوا اس سے اوپر کوئی درجہ نہ ہوگا۔ (ابن مردویہ بروایت عائشہ (رض))
2272 – " إن عدد درج الجنة عدد أي القرآن فمن دخل الجنة ممن قرأ القرآن لم يكن فوقه أحد". (ابن مردويه) عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2273 ۔۔ جنت کے درجات، آیات قرآنیہ کے بقدر ہیں سو جو قارئ قرآن جنت میں داخل ہوا اس سے اوپر کوئی درجہ نہ ہوگا۔ (شعب الایمان بروایت عائشہ (رض))
2273 – "عدد درج الجنة عدد أي القرآن فمن دخل الجنة من أهل القرآن فليس فوقه درجة". (هب) عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2274 ۔۔ حاملین قرآن کا احترام کرو۔ جس نے ان کا احترام کیا، گویا میرا احترام کیا۔ (الفردوس للدیلمی (رح) بروایت ابن عمر (رض))
2274 – "أكرموا حملة القرآن، فمن أكرمهم فقد أكرمني". (فر) عن ابن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2275 ۔۔ اللہ تعالیٰ اس قرآن کی بدولت بہت سی اقوام کو رفعت و بلندی عطا فرماتے ہیں اور بہت سی اقوام کو پستی و ذلت کا شکار کرتے ہیں (الصحیح لمسلم ابن ماجہ بروایت عمر (رض))
2275 – "إن الله تعالى يرفع بهذا الكتاب أقواما ويضع به آخرين". (م هـ) عن عمر.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2276 ۔۔۔ جس کے سینے میں کچھ بھی قرآن نہیں ہے، وہ ویران و اجڑے گھر کی مانند ہے۔ (مسند احمد، الصحیح للترمذی، (رح)۔ المستدرک للحاکم بروایت ابن عباس (رض))
2276 – "إن الذي ليس في جوفه شيء من القرآن كالبيت الخرب ". (حم ت ك) عن ابن عباس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2277 ۔۔ انسانوں میں سے کچھ لوگ اللہ کے گھر والے ہیں۔ وہ اہل اللہ اور اس کے خواص ہیں۔ (مسند احمد، النسائی، ابن ماجہ، المستدرک للحاکم بروایت انس (رض))
2277 – "إن لله تعالى أهلين من الناس هم أهل الله وخاصته". (حم ن هـ ك عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2278 اہل قرآن اہل اللہ اور اس کے خاص لوگ ہیں۔ ابو القاسم بن حیدر فی مشیختہ بروایت علی (رض)۔
2278 – "أهل القرآن أهل الله وخاصته". (أبو القاسم بن حيدر في مشيخته عن علي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৭৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2279 ۔۔ اہل قرآن اہل اللہ ہیں۔ الخطیب فی روایۃ مالک بن انس (رض)۔
2279 – "أهل القرآن أهل الله". (خط في رواية مالك عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2280 ۔۔ صاحب قرآن کی ہر ختم پر دعا قبول ہوتی ہے۔ اور جنت میں ایک درخت ہے۔ اگر کوا اس کی جڑ سے اڑے تو بڑھاپے تک اس کی شاخوں کی انتہاء تک نہیں پہنچ سکے گا۔ (التاریخ للخطیب (رح) بروایت انس (رض))
2280 – "إن لصاحب القرآن عند كل ختم دعوة مستجابة وشجرة في الجنة لو أن غرابا طار من أصلها لم ينته إلى فرعها حتى يدركه الهرم". (خط عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2281 ۔۔۔ صاحب قرآن کی دعا قبول ہوتی ہے۔ اب اس کا اختیار ہے خواہ دنیا میں عجلت سے کام لے یا آخرت کے لی کچھ مانگ لے۔ (ابن مردویہ بروایت جابر (رض))
2281 – "إن لقارئ القرآن دعوة مستجابة فإن شاء صاحبها عجلها في الدنيا وإن شاء أخرها إلى الآخرة". (ابن مردويه عن جابر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2282 ۔۔ ایک فرشتہ قرآن پر مامور ہے۔ جو قرآن پڑھتا ہے اور اس کو درست نہیں ڑھ سکتا تو وہ فرشتہ اس کو درست کرکے اوپر لے جاتا ہے۔ (ابو سعید السمان فی مشیختہ الرافعی فی تاریخہ بروایت انس (رض))
2282 – "إن ملكا موكل بالقرآن، فمن قرأ منه شيئا لم يقومه قومه الملك ورفعه". (أبو سعيد السمان) في مشيخته والرافعي في تاريخه عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2283 ایک فرشتہ قرآن پر مامور ہے جو عجمی یا عربی قرآن پڑھتا ہے اور اس کو درست نہیں پڑھ سکتا تو وہ فرشتہ اس کو درست کرکے صحیح حالت میں اوپر لے جاتا ہے۔ الشیرازی فی الالقاب بروایت انس (رض))
2283 – "إن ملكا موكل بالقرآن فمن قرأه من أعجمي أو عربي فلم يقومه قومه الملك ثم رفعه قواما". (الشيرازي في الألقاب) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2284 ۔۔ قاری جب قرآن پڑھتا ہے اور چھوٹی یا بڑی غلطی کرتا ہے یا وہ عجمی ہے تو فرشتہ اس کو اسی طرح لکھتا ہے جس طرح نازل کیا گیا تھا۔ (الفردوس للدیلمی (رح) بروایت ابن عباس (رض))
2284 – " إذا قرئ القارئ القرآن فأخطأ أو لحن أو كان أعجميا كتبه الملك كما أنزل". (فر عن ابن عباس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২৮৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2285 ۔۔ یہ قرآن اللہ کا دستر خون ہے۔ سو جتنا ہوسکے لے لو۔ (المستدرک للحاکم بروایت ابن مسعود (رض))
2285 – "إن هذا القرآن مأدبة الله، فاقبلوا من مأدبته ما استطعتم". (ك عن ابن مسعود) .
tahqiq

তাহকীক: