কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২২৪৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2246 ۔۔۔ لوگوں میں بخیل ترین شخص وہ ہے ، جس کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ (شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2246 – "إن البخيل كل البخيل، من ذكرت عنده فلم يصل علي". (هب عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2247 ۔۔ آدمی کے بخل کے لیے یہ کافی ہے کہ اس کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ (المستدرک للحاکم فی تاریخہ بروایت جابر (رض))
2247 – "حسب امرئ من البخل إذا ذكرت عنده أن لا يصلي علي". (ك في تاريخه عن جابر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2248 ۔۔ جبرائیل (علیہ السلام) نے سوئے عرش سے مجھے نداء دی اے محمد ! رحمن عزوجل آپ کو فرماتا ہے جس کے روبرو آپ کا تذکرہ ہو، اور وہ آپ پر درود نہ پڑھے۔ وہ شخص جہنم واصل ہوگا۔ الدیلمی بروایت عبداللہ بن الجراد۔
2248 – "ناداني جبرائيل من تلقاء العرش فقال: يا محمد يقول لك الرحمن عز وجل من ذكرت بين يديه فلم يصل عليك دخل النار". (الديلمي عن عبد الله بن جراد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2249 ۔۔ جو مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا وہ جنت کی راہ بھی بھٹک جائے گا۔ شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض) ۔
2249 – "من نسي الصلاة علي خطئ طريق الجنة". (هب عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2250 ۔۔ جو مجھ پر درود پڑھنا بھول گیا وہ جنت کی راہ بھی بھٹک جائے گا۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابن عباس (رض)۔ عبدالرزاق بروایت محمد بن علی مرسلا)
2250 – "من نسي الصلاة علي خطئ طريق الجنة". (1) (طب عن ابن عباس، عبد الرزاق عن محمد بن علي مرسلا) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2251 ۔۔ کوئی قوم اللہ عزوجل کے ذکر کے لیے نہیں بیٹھتی اور پھر اپنے نبی پر درود پڑھے بغیر مجلس برخاست کردیتی ہے تو وہ مجلس روز قیامت ان کے لیے وبال جان ہوگی ۔ اور کوئی قوم ذکر اللہ کے بغیر اٹھ جاتی ہے تو وہ مجلس بھی ان کے لیے حسرت و شرمندگی کا باعث بنے گی۔ (المستدرک للحاکم بروایت ابوہریرہ (رض))
2251 – "ما جلس قوم يذكرون الله عز وجل لم يصلوا على نبيهم إلا كان ذلك المجلس عليهم ترة (2) ولا قعد قوم لم يذكروا الله إلا كانت عليهم ترة". (ك عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2252 مجھے سوار کے پیالہ کی مانند محض ضرورت کی شئی نہ بناؤ۔ کہ سوار پیالہ میں پانی بھرتا ہے اور اس کو کسی جگہ لٹکا دیتا ہے۔ پھر اپنے کام سے فراغت پر پیالہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے۔ اگر پینے کی خواہش ہوتی ہے تو پی لیتا ہے۔ اور اگر پینے کی طلب نہیں ہوتی تو اس سے ہاتھ منہ دھو لیتا ہے۔ لیکن اگر اس کی بھی ضرورت نہیں ہوتی تو اس کو زمین پر انڈیل دیتا ہے۔ سو اپنے رسول کے ساتھ ایسا سلوک نہ کرو بلکہ اپنی دعا کے اول و آخر اور گاہے بگاہے مجھے یاد رکھو۔ شعب الایمان بروایت جابر (رض)۔
2252 – "لا تجعلوني كقدح الراكب، إن الراكب يملأ قدحه ماء ثم يضعه ثم يأخذ في معاليقه حتى إذا فرغ جاء إلى القدح فإن كان له حاجة في الشرب شرب وإن لم يكن له حاجة في الشراب توضأ، فإن لم يكن له حاجة في الوضوء أهراقه ولكن اجعلوني في أول الدعاء وفي آخر الدعاء". (هب عن جابر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2253 ۔۔ مجھے سوار کے پیالہ کی مانند کسی ضرورت کی شئی نہ بناؤ۔ کہ جب مسافر سفر کا قصد کرتا ہے تو تو ضروریات سفر لیتا ہے اور پیالہ کو پانی سے لبریز کرلیتا ہے۔ پھر اگر وضو کی حاجت ہوتی ہے تو وضوء کرلیتا ہے۔ اور اگر پینے کی طلب ہوتی ہے تو پی لیتا ہے۔ لیکن اگر اس کی بھی ضرورت نہیں ہوتی تو اس کو زمین پر انڈیل دیتا ہے۔ بلکہ اپنی دعا کے اول و آخر اور درمیان میں اور گاہے بگاہے مجھے یاد رکھو۔ (عبدالرزاق، عبد بن حمید بروایت جابر (رض))
حدیث ضعیف ہے۔
حدیث ضعیف ہے۔
2253 – "لا تجعلوني كقدح الراكب، فإن الراكب إذا أراد أن ينطلق علق معاليقه، وأخذ قدحه فملأه من الماء فإن كانت له حاجة في الوضوء توضأ، وإن كانت له حاجة في الشراب شرب وإلا اهراق (1) ما فيه اجعلوني في أول الدعاء وفي وسط الدعاء وفي آخر الدعاء". (عبد الرزاق وعبد بن حميد عن وضعفه عن جابر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2254 ۔۔۔ مجھے سوار کے پیالہ کی مانند نہ بناؤ کہ وہ پیالہ کو پانی سے لبریز کرلیتا ہے۔ پھر اگر پینے کی طلب ہوتی ہے تو پی لیتا ہے۔ ورنہ بہا دیتا ہے بلکہ اپنی دعا کے اول و آخر اور درمیان میں مجھے یاد رکھو۔ (ابن النجار بروایت ابن مسعود (رض))
2254 – "لا تجعلوني كقدح الراكب، يجعل ماءه في قدحه فإن احتاج إليه شربه وإلا صبه اجعلوني في أول كلامكم وأوسطه وآخره". (ابن النجار عن ابن مسعود) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2255 ۔۔ تین مواقع پر مجھے یاد نہ کرو۔ کھانے پر بسم اللہ کہتے وقت۔ جانور ذبح کرتے وقت اور چھینک آنے پر۔ (السنن للبیہقی (رح) بروایت عبدالرحمن بن زید العمی عن ابیہ مرسلا۔ )
حدیث ضعیف ہے۔
حدیث ضعیف ہے۔
2255 – "لا تذكروني عند ثلاث عند تسميه طعامكم وعند الذبح وعند العطاس". (ق) وضعفه عن عبد الرحمن بن زيد العمى عن أبيه مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2256 ۔۔ تین مواقع پر مجھے یاد نہ کرو۔ چھینک آنے پر۔ جانور ذبح کرتے وقت اور تعجب کے وقت۔ (المستدرک للحاکم فی تاریخہ)
2256 – "لا تذكروني في ثلاث مواطن عند العطاس وعند الذبيحة وعند التعجب". (ك في تاريخه) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2257 ۔۔ جب کوئی شخص اپنے رب سے ہم کلام ہونا چاہے تو قرآن کی تلاوت میں مشغول ہوجائے (التاریخ للخطیب (رح)، الفردوس للدیلمی (رح) بروایت انس (رض))
2257 – "إذا أحب أحدكم أن يحدث ربه فليقرأ القرآن". (خط فر عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2258 ۔۔ بندہ جب قرآن ختم کرتا ہے، تو ختم قرآن کے موقعہ پر ساٹھ ہزار ملائکہ قاری کے لیے دعائے رحمت کرتے ہیں۔ (الفردوس للدیلمی (رح) بروایت عمرو بن شعیب)
2258 – "إذا ختم العبد القرآن صلى عليه عند ختمه ستون ألف ملك". (فر) عن عمرو بن شعيب.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2259 ۔۔ میری امت کے برگزیدہ لوگ حاملین قرآن ، اصحاب قرآن اور شب زندہ دار ہیں۔ (الکبیر للطبرانی (رح)، شعب الایمان بروایت ابن عباس (رض))
2259 – "أشراف أمتي حملة القرآن، وأصحاب القرآن وأصحاب الليل". (طب هب) عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2260 لوگوں میں سب سے زیادہ عبادت گذار شخص وہ ، جو سب سے زیادہ قرآن کی تلاوت کرتا ہو (الفردوس للدیلمی (رح) بروایت ابوہریرہ (رض))
2260 – "أعبد الناس أكثرهم تلاوة للقرآن". (فر) عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2261 ۔۔ لوگوں میں سب سے غنی افراد حاملین قرآن، جن کے سینوں میں اللہ نے قرآن کو آباد کردیا ہے۔ (ابن عساکر بروایت ابی ذر (رض) ۔
2261 – "أغنى الناس حملة القرآن من جعله الله تعالى في جوفه". (ابن عساكر) عن أبي ذر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2262 ۔۔ آنکھوں کو بھی عبادت کا حصہ دو ۔ یعنی قرآن میں دیکھو اور اس میں غور و تدبر کرو اور اس کے عجائبات سے درس عبرت لو۔ (الحکیم، الصحیح لابن حبان بروایت ابن سعد)
2262 – "أعطوا أعينكم حظها من العبادة النظر في المصحف والتفكر فيه والاعتبار عند عجائبه". (الحكيم حب) عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2263 ۔۔ افضل ترین عبادت، تلاوت قرآن ہے۔ ابن قانع بروایت اسیر بن جابر۔ السجزی فی الابانۃ بروایت انس (رض)۔
2263 – "أفضل العبادة قراءة القرآن". (ابن قانع) عن أسير بن جابر. (السجزي في الإبانة) عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2264 ۔۔۔ میری امت کی افضل ترین عبادت، نظروں کے ساتھ تلاوت قرآن ہے۔ شعب الایمان بروایت النعمان بن بشیر۔
2264 – "أفضل عبادة أمتي تلاوة القرآن". (هب عن النعمان ابن بشير) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ہفتم۔۔۔ تلاوت قرآن اور اس کے فضائل کے بیان میں۔ یہ پانچ فصول پر مشتمل ہے۔ فصلِ اول فضائل قرآن میں۔
2265 ۔۔ میری امت کی افضل ترین عبادت، نظروں کے ساتھ تلاوت قرآن ہے۔ الحکیم بروایت عبادۃ بن الصامت۔
2265 – "أفضل عبادة أمتي قراءة القرآن نظرا". (الحكيم) عن عبادة بن الصامت.
তাহকীক: