কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২২২৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2226 ۔۔۔ اے ابو طلحہ ! مجھے کیا مانع ہے، کہ میں یوں خوشی نہ کروں ؟ جبکہ جبرائیل (علیہ السلام) ابھی ابھی مجھ سے جدا ہو کر گئے ہیں۔ انھوں نے کہا اے محمد ! آپ کے رب نے مجھے آپ کی طرف بھیجا ہے۔ اور یہ فرمایا آپ کی امت کا جو فرد آپ پر ایک درود بھیجے گا۔ اللہ اس کے لیے دس نیکیاں لکھیں گے اور دس برائیاں مٹا دیں گے اور اس کے دس درجات بلند فرما دیں گے۔ اور اس درود کے عرش باری تک پہنچنے کے لیے کوئی انتہا نہیں ہوگی۔ اور وہ درود جب بھی کسی فرشتہ کے پاس سے گذرے گا وہ کہے گا اس کے قائل کے لیے بھی دعائے رحمت کرو۔ جس طرح اس نے محمد پر رحمت کی دعا کی۔ الخطیب بروایت انس (رض) عن ابی طلحہ۔
فرمایا کہ ابو الجنید الحسین بن خالد الضریر اس روایت میں متفرد تنہا ہیں۔ اور چونکہ وہ ثقہ نہیں ہیں لہٰذا ان کے تفرد پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔
فرمایا کہ ابو الجنید الحسین بن خالد الضریر اس روایت میں متفرد تنہا ہیں۔ اور چونکہ وہ ثقہ نہیں ہیں لہٰذا ان کے تفرد پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔
2226 – "يا أبا طلحة وما يمنعني أن لا أكون كذلك. وإنما فارقني جبريل آنفا فقال: يا محمد إن ربي بعثني إليك وهو يقول: إنه ليس أحد من أمتك يصلي عليك صلاة إلا رد الله عليه مثل صلاته عليك، وإلا كتب له بها عشر حسنات وحط عنه عشر سيئآت ورفع له عشر درجات، ولا يكون لصلاته منتهى دون العرش، ولا تمر بملك إلا قال صلوا على قائلها كما صلى على محمد". (الخطيب عن أنس عن أبي طلحة) . وقال تفرد به أبو الجنيد الحسين بن خالد الضرير وليس بثقة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2227 ۔۔ اے عمار ! اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتہ کو ساری مخلوق کی آواز سننے کی طاقت دی اور وہ میری موت سے قیامت تک کے لیے میری قبر پر کھڑا ہے۔ کوئی مجھ پر درود نہیں پڑھتا، مگر وہ فرشتہ اس کے نام اور اس کے والد کے نام کے ساتھ مجھے کہتا ہے کہ اے محمد ! فلاں بن فلاں نے آپ پر درود بھیجا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ اس پر ہر درود کے بدلے دس بار رحمت نازل فرمائیں گے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت عمار بن یاسر)
2227 – "يا عمار إن لله ملكا أعطاه الله أسماع الخلائق وهو قائم على قبري إذا مت إلى يوم القيامة فليس أحد من أمتي يصلي علي صلاة إلا سمى باسمه واسم أبيه قال: يا محمد صلى فلان عليك كذا وكذا، فيصلي الرب على ذلك الرجل بكل واحدة عشرا". (طب عن عمار) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2228 ۔۔ اے لوگو ! قیامت کی ہول ناکیوں اور اس کے سخت مقامات سے تم میں سب سے زیادہ نجات یافتہ وہ شخص ہوگا، جو دنیا میں مجھ پر سب سے زیادہ کثرت سے درود خوانی کرتا ہوگا۔ اللہ اور اس کے ملائکہ کے لیے یہی چیز کافی تھی، تبھی فرمایا
ان اللہ وملائکتہ یصلون علی النبی۔
اللہ اور اس کے ملائکہ نبی پر درود بھیجتے ہیں۔
اسی وجہ سے مومنین کو اس کا حکم دیا تاکہ اس پر ان کو اجر سے نوازے۔ (الدیلمی بروایت انس (رض))
ان اللہ وملائکتہ یصلون علی النبی۔
اللہ اور اس کے ملائکہ نبی پر درود بھیجتے ہیں۔
اسی وجہ سے مومنین کو اس کا حکم دیا تاکہ اس پر ان کو اجر سے نوازے۔ (الدیلمی بروایت انس (رض))
2228 – "يا أيها الناس أنجاكم يوم القيامة من أهوالها ومواطنها أكثركم علي صلاة في دار الدنيا، إنه قد كان في الله وملائكته كفاية إذ يقول: {إِنَّ اللَّهَ وَمَلائِكَتَهُ يُصَلُّونَ عَلَى النَّبِيِّ} الآية فأمر بذلك المؤمنين ليثيبهم عليه". (الديلمي عن أنس) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২২৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2229 جس کی خواہش و منشا ہو کہ کل روز قیامت اللہ سے اس حال میں ملاقات کرے، کہ وہ اس پر خوش ہو تو اس کو چاہیے کہ مجھ پر درود کی کثرت کرے۔ الدیلمی بروایت عائشہ (رض)۔
2229 – "من سره أن يلقى الله غدا راضيا فليكثر الصلاة علي". (الديلمي عن عائشة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2230 ۔۔ تب تو اللہ تعالیٰ تیرے دنیا و آخرت کے سارے غموں کی طرف سے کافی ہوجائے گا۔ (مسند احمد، عبد بن حمید)
کسی شخص نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ اگر میں اپنے نفلی نماز کا سارا وقت آپ پر درود کے لیے صرف کردوں تو کیسا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ جواب ارشاد فرمایا۔ عبدان۔ ابن شاہین۔
ایوب بن بشر الانصاری سے منقول ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں نے عزم کیا ہے کہ اپنا سارا نفلی وقت آپ پر درود کے لیے وقف کردوں تو آپ نے یہ جواب ارشاد فرمایا۔ (الکبیر للطبرانی (رح))
محمد بن حبان بن منقذ عن ابیہ عن جدہ طریق سے روایت کرتے ہیں کہ کسی شخص نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ اگر میں اپنے نفلی نماز کا سارا وقت آپ پر درود کے لیے صرف کردوں تو کیس ا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ جواب ارشاد فرمایا۔ شعب الایمان۔
محمد بن یحییٰ بن حبان مرسلا نیز فرمایا یہ مرسل حدیث عمدہ سند کے ساتھ ہے۔
کسی شخص نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ اگر میں اپنے نفلی نماز کا سارا وقت آپ پر درود کے لیے صرف کردوں تو کیسا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ جواب ارشاد فرمایا۔ عبدان۔ ابن شاہین۔
ایوب بن بشر الانصاری سے منقول ہے کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں نے عزم کیا ہے کہ اپنا سارا نفلی وقت آپ پر درود کے لیے وقف کردوں تو آپ نے یہ جواب ارشاد فرمایا۔ (الکبیر للطبرانی (رح))
محمد بن حبان بن منقذ عن ابیہ عن جدہ طریق سے روایت کرتے ہیں کہ کسی شخص نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے دریافت کیا کہ اگر میں اپنے نفلی نماز کا سارا وقت آپ پر درود کے لیے صرف کردوں تو کیس ا ہے ؟ تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ جواب ارشاد فرمایا۔ شعب الایمان۔
محمد بن یحییٰ بن حبان مرسلا نیز فرمایا یہ مرسل حدیث عمدہ سند کے ساتھ ہے۔
2230 – "إذا يكفيك الله ما أهمك من أمر دنياك وآخرتك"(حم) وعبد بن حميد هب أن رجلا قال: "يا رسول الله أرأيت إن جعلت صلاتي كلها لك قال "فذكره. (عبدان وابن شاهين) عن أيوب ابن بشر (1) الأنصاري أنه قال: يا رسول الله قد أجمعت أن أجعل جميع صلاتي دعاء لك، قال فذكره. (طب) عن محمد بن حبان بن منقذ عن أبيه عن جده أن رجلا قال: يا رسول الله أجعل صلاتي كلها لك، قال فذكره. (هب) عن محمد بن يحيى بن حبان مرسلا وقال مرسل جيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2231 ۔۔ علم الفرائض کا اہتمام کرو۔ کیونکہ یہ بیس غزوات سے زیادہ اجر رکھتا ہے۔ اور مجھ پر درود پڑھنا ان سب کے برابر ہے۔ (الدیلمی بروایت عبداللہ بن الجراد)
2231 – "حجوا الفرائض فإنه أعظم أجرا من عشرين غزوة في سبيل الله، وإن الصلاة علي تعدل ذا كله". (الديلمي عن عبد الله بن جراد) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2232 ۔۔ جس نے مجھ پر دن میں سو مرتبہ درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجات پوری فرمائیں گے۔ ستر آخرت سے اور تیس دنیا سے متعلق ہوں گی۔ (ابن النجار بروایت جابر (رض))
2232 – " من صلى علي في يوم مائة مرة قضى الله له مائة حاجة سبعين منها لآخرته وثلاثين منها لدنياه". (ابن النجار) عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2233 ۔۔ جس نے مجھ پر دن میں ہزار مرتبہ درود پڑھا، وہ اس دنیا سے کوچ نہ کرے گا۔ حتی کہ اس کو جنت کی بشارت نہ مل جائے۔ (ابو الشیخ بروایت انس (رض))
2233 – "من صلى علي في يوم ألف مرة لم يمت حتى يبشر بالجنة". (أبو الشيخ) عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2234 ۔۔ جب جمعہ کا دن اور اس کی رات ہو، مجھ پر کثرت سے درود بھیجو۔ (الشافعی فی المعرفۃ بروایت صفوان بن سلیم)
2234 – "إذا كان يوم الجمعة وليلة الجمعة فأكثروا الصلاة علي". (الشافعي) في المعرفة عن صفوان بن سليم مرسلا.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2235 ۔۔ جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجو۔ کیونکہ جمعہ کے دن کا تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ (المستدرک للحاکم، شعب الایمان بروایت ابی مسعود الانصاری)
2235 – " أكثروا الصلاة علي في يوم الجمعة، فإنه ليس يصلي علي أحد يوم الجمعة إلا عرضت علي صلاته". (ك هب) عن أبي مسعود الأنصاري.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2236 ۔۔ جمعہ کے روشن دن اور اس کی روشن رات کو مجھ پر کثرت سے درود بھیجو۔ کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ (الاوسط للطبرانی (رح) بروایت ابوہریرہ (رض))
2236 – " أكثروا الصلاة علي في الليلة الزهراء (1) واليوم الأزهر، فإن صلاتكم تعرض علي" (طس) عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2237 ۔۔ روز قیامت ہر مقام پر تم میں سے مجھ سے قریب ترین شخص وہ ہوگا جو دنیا میں مجھ پر سب سے زیادہ درود پڑھتا ہوگا۔ جس نے پر جمعہ کے دن اور اس کی رات میں سو مرتبہ درود پڑھا، اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجات پوری فرمائیں گے۔ ستر آخرت سے اور تیس دنیا سے متعلق ہوں گی۔ پھر اللہ تعالیٰ اس درود پر ایک فرشتہ مقرر فرما دیں گے جو اس درود کو لے کر میری قبر میں آئے گا جس طرح تمہارے لیے کوئی ہدیہ لے کر آتا ہے۔ اور پھر وہ فرشتہ پڑھنے والے کا اور اس کے والد کا نام اور قبیلہ تک کا نام لے کر مجھے خبر دے گا۔ اور میں اس کو اپنے پاس موجود ایک سفید بیاض میں محفوظ کرلوں گا۔ (شعب الایمان، ابن عساکر بروایت انس (رض))
2237 – "إن أقربكم مني يوم القيامة في كل موطن أكثركم علي صلاة في الدنيا، من صلى علي في يوم الجمعة وليلة الجمعة قضى الله له مائة حاجة سبعين من حوائج الآخرة وثلاثين من حوائج الدنيا ثم يوكل الله بذلك ملكا يدخله في قبري كما تدخل عليكم الهدايا يخبرني من صلى علي باسمه ونسبه إلى عشيرته فأثبته عندي في صحيفة بيضاء" (هب وابن عساكر) عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2238 ۔۔ اللہ تعالیٰ کے کچھ ملائکہ ہیں جو نور سے پیدا کیے گئے ہیں۔ وہ صرف جمعہ کے دن اور اس کی رات کو زمین پر اترتے ہیں ان کے ہاتھوں میں سونے کے قلم اور چاندی کی دوات اور نور کی بیاض ہوتی ہیں۔ وہ صرف مجھ پر پڑھا گیا درود لکھتے ہیں۔ الدیلمی بروایت علی (رض)۔
2238 – "إن لله تعالى ملائكة خلقوا من النور لا يهبطون إلا ليلة الجمعة ويوم الجمعة بأيديهم أقلام من ذهب ودوي من فضة وقراطيس من نور لا يكتبون إلا الصلاة على النبي". (الديلمي عن علي) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৩৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2239 ۔۔ جس نے مجھ پر جمعہ کے دن درود پڑھا، یہ اس کے لیے قیامت کے روز میرے پاس شفاعت بنے گا۔ (الدیلمی بروایت عائشہ (رض))
2239 – "من صلى علي يوم الجمعة كانت شفاعة له عندي يوم القيامة". (الديلمي) عن عائشة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2240 ۔ جس نے مجھ پر جمعہ کے دن میں سو مرتبہ درود پڑھا، وہ قیامت کے روز اس حال میں آئے گا کہ اس کے ساتھ ایسا نور ہوگا کہ اگر وہ ساری مخلوق کو تقسیم کردیا جائے تو سب کو محیط ہوجائے۔ الحلیۃ بروایت علی بن الحسین بن علی عن ابیہ عن جدہ۔
2240 – "من صلى علي يوم الجمعة مائة مرة جاء يوم القيامة ومعه نور لو قسم النور بين الخلق كلهم لوسعهم". (حل) عن علي بن الحسين بن علي عن أبيه عن جده.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2241 ۔۔ جس نے مجھ پر جمعہ کے دن میں دو سو مرتبہ درود پڑھا، اس کے دو سو سال کے گناہ معاف کردیے جائیں گے (الدیلمی بروایت ابی ذر (رض))
2241 – "من صلى علي يوم الجمعة مائتي صلاة غفر له ذنب مائتي عام". (الديلمي) عن أبي ذر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2242 ۔۔۔ جس نے مجھ پر جمعہ کے دن اور اس کی رات میں سو مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس کی سو حاجات پوری فرمائیں گے۔ ستر آخرت سے اور تیس دنیا سے متعلق ہوں گی۔ پھر اللہ تعالیٰ اس درود پر ایک فرشتہ مقرر فرما دیں گے جو اس درود کو لے کر میری قبر میں آئے گا جس طرح تمہارے لیے کوئی ہدیہ لے کر آتا ہے اور میری موت کے بعد بھی میرا علم حیات کی طرح کامل درست ہے۔ (الدیلمی بروایت حکامۃ عن ابیھا عن عثمان بن دینار عن اخیہ مالک بن دینار عن انس (رض))
2242 – "من صلى علي في يوم الجمعة وليلة الجمعة مائة من الصلاة قضى الله له مائة حاجة سبعين من حوائج الآخرة وثلاثين من حوائج الدنيا ووكل الله بذلك ملكا يدخله قبري كما تدخل عليكم الهدايا إن علمي بعد موتي كعلمي في الحياة". (الديلمي) عن حكامة عن أبيها عن عثمان بن دينار عن أخيه مالك بن دينار عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2243 ۔۔۔ جس نے کسی کتاب میں مجھ پر درود پڑھا یعنی اس میں لکھا تو ملائکہ اس وقت تک اس کے لیے استغفار کرتے رہیں گے جب تک درود وہاں لکھا ہوا ہے۔ الاوسط للطبرانی (رح) بروایت ابوہریرہ (رض)۔
2243 – "من صلى علي في كتاب لم تزل الملائكة تستغفر له ما دام اسمي في ذلك الكتاب". (طس) عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2244 ۔۔ جب تم رسولوں پر درود پڑھو تو مجھ پر بھی پڑھو کیونکہ میں رب العالمین کا رسول ہوں۔ (الدیلمی بروایت انس (رض))
2244 – "إذا صليتم على المرسلين فصلوا علي معهم فإني رسول من رب العالمين". (الديلمي) عن أنس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২৪৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2245 ۔۔۔ اللہ کے دیگر انبیاء و رسل پر بھی درود پڑھو۔ جیسے مجھ پر پڑھتے ہو۔ کیونکہ ان کو بھی اللہ ہی نے مبعوث فرمایا تھا، جس طرح مجھے مبعوث فرمایا ہے۔ ابو الحسین احمد بن میمون فی فوائدہ الخطیب بروایت ابوہریرہ (رض) ۔
2245 – "صلوا على أنبياء الله ورسله كما تصلون علي، فإنهم أرسلوا كما أرسلت". (أبو الحسين أحمد بن ميمون في فوائده والخطيب عن أبي هريرة) .
তাহকীক: