কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২২০৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2206 ۔۔ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔ پس بندہ کا اختیار ہے، اس میں کمی کرے یا کثرت کرے۔ (شعب الایمان بروایت ابی طلحہ)
2206 – "من صلى علي واحدة صلى الله عليه بها عشرا فليكثر علي عبد من الصلاة أو ليقل". (هب عن أبي طلحة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2207 ۔۔ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔ اس پر ایک فرشتہ مقرر ہے، جو اس درود کو مجھ تک پہنچائے گا۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی امامہ (رض))
2207 – "من صلى علي صلى الله عليه عشرا بها ملك (1) موكل يبلغنيها". (طب عن أبي أمامة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2208 ۔۔ جس کے پاس میرا ذکر کیا جائے، وہ مجھ پر درود پڑھے اور جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔ (ابو داؤد الطیالسی، النسائی، ابن السنی بروایت انس (رض))
2208 – "من ذكرت عنده فليصل علي ومن صلى علي مرة صلى الله عليه عشرا". (ط ن وابن السني عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২০৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2209 ۔۔ جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس میرے رب کی طرف سے خوشخبری لے کر آئے اور کہا اللہ عزوجل نے مجھے بھیجا ہے کہ آپ کو خوشخبری سناؤ ں کہ آپ کی امت کا کوئی بندہ آپ پر ایک بار درود نہیں پڑھے گا مگر اللہ اور اس کے فرشتے اس پر دس بار رحمتیں بھیجیں گے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت انس ابی طلحۃ)
2209 – "أتاني جبريل ببشارة من ربي فقال: إن الله عز وجل بعثني إليك أبشرك أنه ليس أحد من أمتك يصلي عليك صلاة إلا صلى الله وملائكته عليه بها عشرا". (طب عن أنس عن أبي طلحة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2210 ۔۔ جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس آئے اور کہا اللہ عزوجل نے فرمایا ہے کہ جو آپ پر ایک بار درود پڑھے گا میں اور میرے فرشتے اس پر دس بار رحمتیں بھیجیں گے۔ اور جو آپ پر ایک بار سلام بھیجے گا میں اور میرے فرشتے اس پر دس بار سلامتی بھیجیں گے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی طلحہ)
2210 – " أتاني جبريل فقال: إن الله قال: من صلى عليك صليت عليه أنا وملائكتي عشرا، ومن سلم عليك سلمت عليه أنا وملائكتي عشرا ". (طب عنه) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2211 ۔۔ جبرائیل ابھی میرے پاس آئے اور کہا اپنی امت کو خوشخبری سنائیے کہ جو آپ پر ایک بار درود پڑھے گا، اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی۔ اور دس برائیاں مٹائیں جائیں گی۔ اور دس درجات بلند کیے جائیں گے۔ اور اللہ تعالیٰ بھی اس کو یوں ہی جواب مرحمت فرمائیں گے، جس طرح اس نے کہا۔ اور وہ درود آپ پر روز قیامت پیش کیا جائے گا۔ الکبیر للطبرانی (رح) عنہ۔
2211 – "أتاني جبرئيل آنفا فقال: بشر أمتك أنه من صلى عليك صلاة كتب له بها عشر حسنات وكفر عنه بها عشر سيئآت ورفع له بها عشر درجات ورد الله عليه مثل قوله وعرضت عليك يوم القيامة". (طب عنه) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2212 جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس آئے اور کہا اے محمد ! آپ کے رب فرماتے ہیں کیا آپ اس سے خوش نہیں ہیں ؟ آپ کی امت کا کوئی بندہ آپ پر ایک بار درود نہیں پڑھے گا مگر میں اللہ اس پر دس بار رحمتیں بھیجوں گا۔ اور آپ کی امت کا کوئی بندہ آپ پر ایک بار سلام نہیں بھیجے گا مگر اللہ اس پر دس بار سلامتی بھیجوں گا۔ (النسائی بروایت عبداللہ بن ابی طلحۃ عن ابیہ)
2212 – "أتاني جبريل فقال يا محمد إن ربك يقول: أما يرضيك أنه لا يصلي عليك أحد من أمتك إلا صليت عليه عشرا ولا يسلم عليك أحد من أمتك إلا سلمت عليه عشرا". (ن عن عبد الله بن أبي طلحة عن أبيه) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2213 ۔۔ جبرائیل ابھی میرے پاس آئے اور کہا اے محمد ! جو آپ پر ایک بار درود پڑھے گا، اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی۔ اور دس برائیاں مٹائی جائیں گی۔ اور دس درجات بلند کیے جائیں گے۔ ابن النجار، السنن لسعید بروایت سہل بن سعد۔
2213 – "أتاني جبريل آنفا فقال: يا محمد من صلى عليك مرة كتب الله له بها عشر حسنات ومحا عنه عشر سيئآت ورفع له بها عشر درجات". (ابن النجار ص عن سهل بن سعد) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2214 ۔۔ مجھے جبرائیل (علیہ السلام) نے خبر دی ہے کہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمتیں بھیجے گا۔ (الضعفاء للعقیلی (رح) فی تاریخہ بروایت عبدالرحمن بن عوف)

پس منظر ۔۔۔ حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک مرتبہ سجدہ انتہائی طویل فرمایا۔ پھر جب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے سجدہ سے سر اقدس اٹھایا تو آپ سے اس کا سبب پوچھا گیا تو آپ نے اس حدیث کے مانند الفاظ ارشاد فرمائے۔ علامہ عقیلی (رح) فرماتے ہیں یہ حدیث صحیح ہے اور شیخین کی شرائط پر اترتی ہے۔ لیکن مصنف (رح) فرماتے ہیں کہ سجدہ شکر کے متعلق اضافہ بھی صحت کو پہنچتا ہے یا نہیں واللہ اعلم۔
2214 – "أخبرني جبريل أنه من صلى علي مرة صلى الله عليه عشرا". (عق في تاريخه عن عبد الرحمن بن عوف) أن النبي صلى الله عليه وسلم سجد فأطال فلما رفع رأسه قيل له في ذلك فقال: أخبر وذكره نحوه وقال صحيح على شرط الشيخين قال: ولا أعلم في سجدة الشكر أصح منه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2215 ۔۔ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس کے لیے دس نیکیاں لکھ دیں گے۔ (مسند احمد، الصحیح لابن حبان بروایت ابوہریرہ (رض))
2215 – "من صلى علي مرة واحدة كتب الله بها عشر حسنات". (حم حب عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2216 ۔۔ میرے پاس میرے پروردگار کا ایک قاصد آیا اور خبر دی ہے کہ جو شخص مجھ پر ایک مرتبہ درود پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت فرمائیں گے۔ شعب الایمان بروایت ابی طلحہ۔
2216 – "أتاني آت من ربي فأخبرني، أنه لم يصل علي أحد من أمتي إلا رد الله عليه عشرا أمثالها". (هب عن أبي طلحة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2217 ۔۔ مجھ پر کثرت کے ساتھ درود پڑھو کیونکہ جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت فرمائیں گے۔ (ابن النجار بروایت انس (رض))
2217 – "أكثروا الصلاة علي، فإنه من صلى علي صلاة صلى الله عليه عشرا". (ابن النجار عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2218 ۔۔ اللہ تعالیٰ نے ایک فرشتہ کو ساری مخلوق کی آواز سننے کی طاقت دی اور وہ قیامت تک کے لیے میری قبر پر کھڑا ہے۔ کوئی مجھ پر درود نہیں پڑھتا، مگر وہ فرشتہ اس کے نام اور اس کے والد کے نام کے ساتھ مجھے کہتا ہے کہ اے محمد ! فلاں بن فلاں نے آپ پر درود بھیجا ہے۔ اور اللہ تعالیٰ نے مجھے ضمانت دی ہے کہ میں اس پر ہر درود کے بدلے دس بار رحمت بھیجوں۔ (ابن النجار بروایت عمار بن یاسر)
2218 – "إن الله أعطى ملكا من الملائكة أسماع الخلق فهو قائم على قبري إلى يوم القيامة لا يصلي علي أحد صلاة إلا سماه باسمه واسم أبيه وقال: يا محمد صلى عليك فلان بن فلان، وقد ضمن لي ربي تبارك وتعالى أنه أرد عليه بكل صلاة عشرا". (ابن النجار عن عمار بن ياسر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২১৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2219 ۔۔ جبرائیل (علیہ السلام) میرے پاس آئے اور کہا اے محمد میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ اللہ نے آپ کو آپ کی امت کی طرف سے کیا عطا کیا اور آپ کی امت کو آپ کی بدولت کیا عطا ہوا ؟ جو شخص آپ پر درود بھیجے گا، اللہ تعالیٰ اس پر رحمت فرمائیں گے۔ اور جو آپ پر سلام بھیجے گا اللہ اس پر سلامتی فرمائیں گے۔ (ابن عساکر بروایت عبدالرحمن بن عوف)
2219 – "إن جبرئيل جاءني، فقال لي: أبشرك يا محمد بما أعطاك الله عز وجل من أمتك، وما أعطى أمتك منك من صلى عليك منهم صلاة صلى الله عليه ومن سلم عليك سلم الله عليه". (ابن عساكر عن عبد الرحمن بن عوف) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2220 ۔۔ میں جب بستان میں داخل ہوا تو حضرت جبرائیل (علیہ السلام) سے میری ملاقات ہوئی۔ انھوں نے فرمایا اے محمد میں آپ کو خوشخبری دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ جو آپ پر سلام بھیجے گا، میں بھی اس پر سلامتی بھیجوں گا۔ اور جو آپ پر درود بھیجے گا میں بھی اس پر رحمت نازل کروں گا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) فرماتے ہیں یہ سن کر میں بطور شکرانہ کے اللہ کے لیے سجدہ ریز ہوگیا۔ (مسند احمد، السنن للبیہقی (رح) المستدرک للحاکم بروایت عبدالرحمن بن عوف)
2220 – "إني لما رأيتني دخلت النخل لقيت جبريل عليه السلام، فقال لي: إني أبشرك أن الله عز وجل يقول: من سلم عليك سلمت عليه ومن صلى عليك صليت عليه فسجدت لله شكرا". (حم ق ك عن عبد الرحمن بن عوف) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2221 ۔۔ مجھ سے جبرائیل نے کہا جو آپ پر درود بھیجے گا اس کو دس نیکیاں ملیں گی۔ (البخاری فی تاریخہ ابن عساکر بروایت انس (رض))
2221 - "قال لي: جبريل من صلى عليك له عشر حسنات". (خ) (في تاريخه وابن عساكر عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2222 ۔۔ مجھ سے جبرائیل نے کہا آپ کی امت کا جو شخص آپ پر درود بھیجے گا میں بھی اس کے لیے دس بار دعائے رحمت کروں گا اور جو آپ پر سلام بھیجے گا میں بھی اس پر دس بار سلام بھیجوں گا۔ (ابن قانع بروایت ابی طلحہ)
2222 - قال لي جبريل: "يا محمد لا يصلي عليك أحد من أمتك إلا صليت عليه بها عشرا ولا يسلم عليك أحد إلا سلمت عليه عشرا". (ابن قانع عن أبي طلحة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2223 ۔۔ میری امت کا کوئی فرد اپنے دل کی سچائی سے مجھ پر ایک بار درود نہیں بھیجے گا، مگر اللہ تعالیٰ اس پر دس بار رحمت فرمائیں گے اور اس کے لیے دس نیکیاں لکھیں گے اور اس کے دس درجات بلند فرما دیں گے۔ اور اس کی دس برائیاں مٹا دیں گے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی بردۃ بن یسار)
2223 – "ما صلى علي عبد من أمتي صلاة صادقا بها في قلب نفسه إلا صلى الله عليه بها عشر صلوات وكتب له بها عشر حسنات ورفع له بها عشر درجات، ومحا بها عنه عشر سيئآت". (طب عن أبي بردة بن نيار) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2224 ۔۔ جو مجھ پر ایک بار درود بھیجے گا اللہ اور اس کے ملائکہ اس پر ستر بار رحمت بھیجیں گے۔ وہ کمی کرے یا کثرت کرے (مسند احمد بروایت ابن عمر (رض))
2224 – "من صلى علي صلاة صلى الله وملائكته بها سبعين صلاة فليقل من ذلك عبدا أو ليكثر". (حم) عن ابن عمر (1)
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২২২৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ ایک بار درود دس رحمتوں کا سبب ہے۔
2225 ۔۔ اور مجھے کیا مانع ہے ؟ جبکہ جبرائیل (علیہ السلام) ابھی میرے ہاں سے نکل کر گئے ہیں۔ انھوں نے مجھے خوشخبری دی ہے، کہ جو بندہ مجھ پر ایک بار درود بھیجے، اس کے لیے دس نیکیاں لکھی جائیں گی اور اس کے دس درجات بلند کیے جائیں گے اور اس کی دس برائیاں مٹا دی جائیں گی۔ نیز جیسے اس نے درود پڑھا، وہ اسی طرح مجھ کو پیش کردیا جائے گا اور اس کا جواب بھی مجھ پر لوٹایا جائے گا (عبدالرزاق بروایت ابی طلحۃ (رض) )

ابی طلحہ (رض) فرماتے ہیں میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ آپ انتہائی مسرور و خوش ہیں۔ میں نے وجہ پوچھی تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب ارشاد فرمایا۔
2225 – "وما يمنعني وجبريل خرج من عندي الساعة، فبشرني أن لكل عبد صلى علي صلاة، يكتب له بها عشر حسنات ويمحا عنه عشر سيئات، ويرفع له عشر درجات، ويعرض علي كما قالها ويرد علي كما قالها مثل ما دعا". (عبد الرزاق عن أبي طلحة) قال: دخلت على النبي صلى الله عليه وسلم يوما فوجدته مسرورا فقلت له فذكره.
tahqiq

তাহকীক: