কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২১৮৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2186 ۔۔ کہو اے اللہ اپنی رحمتیں اور برکتیں محمد اور آل محمد پر درود نازل فرما جیسے آپ نے ابراہیم پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک آپ سزاوار حمد اور بزرگ ہستی ہیں۔ مسند احمد بروایت بریدۃ۔
حدیث ضعیف ہے۔
حدیث ضعیف ہے۔
2186 – " قولوا اللهم اجعل صلواتك ورحمتك وبركاتك على محمد، وعلى آل محمد كما جعلتها على إبراهيم إنك حميد مجيد". (حم عن بريدة) وضعف.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2187 ۔۔ کہو اللہ ! محمد اور آل محمد پر درود نازل فرما جیسے آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر درود نازل فرمایا۔ اے اللہ ! محمد اور آل محمد پر رحمت نازل فرما جیسے آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی ۔ اے اللہ ! محمد اور آل محمد پر برکت نازل فرما جیسے آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک اپ سزاوار حمد اور بزرگ ہستی ہیں۔
اور سلام کس طرح بھیجو گے وہ تم کو معلوم ہے۔ (ابن عساکر بروایت الحکیم بن عبداللہ عن القاسم عن عائشۃ (رض))
پس منظر ! حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے فرمایا کہ صحابہ کرام (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا یا رسول اللہ ! ہمیں جمعہ کی رات اور دن کو آپ پر کثرت سے درود پڑھنے کا حکم ہوا ہے۔ اور ہمارے پڑھنے کا سب سے اچھا درود وہی ہے جو آپ پسند کریں تو آپ بتائیے ہم کونسا درود پڑھیں تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد بالا فرمایا۔
اس روایت کا راوی الحکم انتہائی جھوٹا شخص ہے۔ امام احمد (رح) فرماتے ہیں اس کی تمام مرویات من گھڑت ہیں۔
اور سلام کس طرح بھیجو گے وہ تم کو معلوم ہے۔ (ابن عساکر بروایت الحکیم بن عبداللہ عن القاسم عن عائشۃ (رض))
پس منظر ! حضرت عائشہ (رض) سے مروی ہے فرمایا کہ صحابہ کرام (رض) نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے عرض کیا یا رسول اللہ ! ہمیں جمعہ کی رات اور دن کو آپ پر کثرت سے درود پڑھنے کا حکم ہوا ہے۔ اور ہمارے پڑھنے کا سب سے اچھا درود وہی ہے جو آپ پسند کریں تو آپ بتائیے ہم کونسا درود پڑھیں تب آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد بالا فرمایا۔
اس روایت کا راوی الحکم انتہائی جھوٹا شخص ہے۔ امام احمد (رح) فرماتے ہیں اس کی تمام مرویات من گھڑت ہیں۔
2187 – "قولوا اللهم صل على محمد، وعلى آل محمد، كما صليت على إبراهيم وآل إبراهيم وارحم محمدا وآل محمد كما رحمت إبراهيم وآل إبراهيم وبارك على محمد وآل محمد كما باركت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد، وأما السلام فقد عرفتم كيف هو". (ابن عساكر عن الحكم بن عبد الله عن القاسم عن عائشة) قالت: "قالوا يا رسول الله أمرنا أن نكثر الصلاة عليك في الليلة الغراء، واليوم الأزهر وأحب ما صلينا عليك كما تحب قال: فذكره والحكم كذاب وقال أحمد أحاديثه كلها موضوعة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2188 ۔۔ جس نے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجا اور یوں کہا
اے اللہ ! ان کو قیامت کے روز اپنے پاس مقرب ٹھکانا بخشیے تو اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوجائے گی۔ (مسند احمد، ابن قانع بروایت رویفع بن ثابت)
اے اللہ ! ان کو قیامت کے روز اپنے پاس مقرب ٹھکانا بخشیے تو اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوجائے گی۔ (مسند احمد، ابن قانع بروایت رویفع بن ثابت)
2188 – "من صلى على محمد، وقال: اللهم أنزله المقعد المقرب عندك يوم القيامة وجبت له شفاعتي". (حم) وابن قانع عن رويفع بن ثابت.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৮৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2189 ۔۔ جس نے کہا اے اللہ ! محمد پر درود نازل فرما اور ان کو قیامت کے روز اپنے پاس مقرب ٹھکانا بخشیے تو اس کے لیے میری شفاعت واجب ہوجائے گی۔ (مسند احمد الکبیر للطبرانی (رح)، البغوی بروایت رویفع بن ثابت)
2189 - "من قال: اللهم صل على محمد وأنزله المقعد المقرب عندك يوم القيامة وجبت له شفاعتي". (حم) طب والبغوي عن رويفع بن ثابت.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2190 اللہ سے میرے لیے مقام وسیلہ مانگو۔ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا وسیلہ کیا ہے ؟ فرمایا یہ جنت کا اعلی ترین درجہ ہے۔ جسے ایک شخص کے سوا کوئی نہیں حاصل کرسکتا۔ اور مجھے امید ہے کہ میں ہی وہ شخص ہوں۔ (الصحیح للترمذی (رح)، ابن مردویہ بروایت ابوہریرہ (رض))
2190 – "سلوا الله لي الوسيلة قالوا: يا رسول الله وما الوسيلة؟ قال: أعلى درجة في الجنة لا ينالها إلا رجل واحد وأرجو أن أكون أنا هو". (ت) وابن مردويه عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2191 ۔۔ اللہ سے میرے لیے مقام وسیلہ مانگو۔ کیونکہ کوئی بندہ دنیا میں میرے لیے اس کی دعا نہیں کرتا مگر قیامت کے روز میں اس کے لیے گواہ اور سفارشی بنوں گا۔ ابن ابی شیبہ، الاوسط للطبرانی (رح)، ابن مردویہ بروایت ابن عباس (رض)) ۔ اس میں ایک راوی موسیٰ بن عبیدۃ ہے۔
2191 – "سلوا الله لي الوسيلة، فإنها لا يسألها لي عبد مؤمن في الدنيا إلا كنت له شهيدا أو شفيعا يوم القيامة". (ش طس) وابن مردويه عن ابن عباس وفيه موسى بن عبيدة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2192 ۔۔ جس نے اللہ سے میرے لیے مقام وسیلہ مانگا اس کے لیے میری شفاعت حلال ہوگئی۔ (ابن النجار بروایت انس (رض))
2192 – "من سأل الله لي الوسيلة حلت عليه شفاعتي يوم القيامة". (ابن النجار عن عقبة بن عامر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2193 ۔۔ جب تم مجھ پر درود پڑھو تو اچھی طرح درود پڑھو۔ کیونکہ تمہیں علم نہیں کہ وہ مجھ پر پیش کیا جائے گا۔ بمطابق منتخب کے آئندہ حدیث اسی کے ساتھ متصل ہے۔ اس صورت میں اس کا حوالہ اس کے لیے کافی ہے۔
2193 – "إذا صليتم علي فأحسنوا الصلاة فإنكم لا تدرون لعل ذلك يعرض علي". (1)
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2194 ۔۔ کہو اے اللہ ! اپنی رحمتیں اور برکتیں سید المرسلین پر نازل فرما، جو امام المتقین، خاتم النبیین ہیں۔ آپ کے بندے اور رسول ہیں امام الخیر، قائد الخیر اور امام الرحمۃ ہیں۔ اے اللہ ! ان کو اس مقام محمود پر فائز فرما، جس پر اولین و آخرین رشک کریں گے۔ (الدیلمی بروایت ابن مسعود (رض))
حافظ ابن حجر (رح) فرماتے ہیں ظاہر یہ ہے کہ یہ روایت آپ (رض) پر موقوف ہو۔
حافظ ابن حجر (رح) فرماتے ہیں ظاہر یہ ہے کہ یہ روایت آپ (رض) پر موقوف ہو۔
2194 - "قولوا اللهم اجعل صلواتك وبركاتك على سيد المرسلين وإمام المتقين، وخاتم النبيين عبدك ورسولك إمام الخير وقائد الخير وإمام الرحمة اللهم ابعثه المقام المحمود الذي يغبطه به الأولون والآخرون". (الديلمي عن ابن مسعود) قال الحافظ ابن حجر: المعروف أنه موقوف عليه كذا رواه (1) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2195 ۔۔ تم مجھ پر اپنے ناموں اور علامات کے ساتھ پیش کیے جاتے ہو، سو مجھ پر اچھی طرح درود پڑھو۔ (عبدالرزاق بروایت مجاھد (رح))
یہ حدیث مرسل و صحیح ہے۔
یہ حدیث مرسل و صحیح ہے۔
2195 – "إنكم تعرضون علي بأسمائكم وسيماكم، فأحسنوا الصلاة علي". (عبد الرزاق عن مجاهد) مرسلا صحيح.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2196 ۔۔ کوئی بندہ میری قبر کے پاس مجھ پر درود نہیں بھیجتا، مگر اللہ اس پر ایک فرشتہ مقرر فرما دیتے ہیں جو اس درود کو مجھ تک پہنچاتا ہے۔ اور اس بندہ کے دنیا و آخرت کے کاموں کی کفالت کردی جاتی ہے۔ اور قیامت کے روز میں اس کے لیے گواہ اور شفاعت کنندہ بنوں گا۔ (شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2196 – "ما من عبد يسلم علي عند قبري، إلا وكل الله به ملكا يبلغني، وكفي أمر آخرته ودنياه، وكنت له شهيدا أو شفيعا يوم القيامة". (هب عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2197 ۔۔ جس نے میری قبر کے پاس مجھ پر درود پڑھا میں خود اس کو سنوں گا اور جس نے دور سے پڑھا، اللہ نے اس پر ایک فرشتہ مقرر فرما دیا ہے جو اس درود کو مجھ تک پہنچاتا ہے اور اس بندہ کے دنیا و آخرت کے کاموں کی کفالت کردی جاتی ہے۔ اور میں اس کے لیے گواہ اور شفاعت کنندہ بنوں گا۔ (شعب الایمان ، الخطیب بروایت ابوہریرہ (رض))
2197 – "من صلى علي عند قبري سمعته ومن صلى علي نائيا وكل بها ملك يبلغني وكفي أمر دنياه وآخرته، وكنت له شهيدا أو شفيعا". (هب والخطيب عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2198 ۔۔ جس نے میری قبر کے پاس مجھ پر درود پڑھا میں خود اس کو سنوں گا اور جس نے دور سے پڑھا، اس کا بھی مجھے علم ہوجائے گا۔ (ابو الشیخ بروایت ابوہریرہ (رض))
2198 – " من صلى علي عند قبري سمعته، ومن صلى علي من بعيد علمته". (أبو الشيخ عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১৯৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2199 ۔۔ میری قبر کو عید نہ بناؤ۔ اور اپنے گھروں کو قبرستان نہ بناؤ۔ اور تم جہاں کہیں ہو مجھ پر درود وسلام بھیجو۔ تمہارا درود وسلام مجھ تک پہنچ جائے گا۔ (الحکیم بروایت علی بن الحسین عن ابیہ عن جدہ۔
میری قبر کو عید نہ بناؤ کا مطلب ہے کہ اس کو اس قدر مرجع نہ بناؤ کہ اس پر شرک و بدعت پرستی شروع کردو۔ جیسا کہ فی زمانہ اولیاء کے مقبروں کے ساتھ سلوک کیا جا رہا ہے۔
میری قبر کو عید نہ بناؤ کا مطلب ہے کہ اس کو اس قدر مرجع نہ بناؤ کہ اس پر شرک و بدعت پرستی شروع کردو۔ جیسا کہ فی زمانہ اولیاء کے مقبروں کے ساتھ سلوک کیا جا رہا ہے۔
2199 – " لا تجعلوا قبري عيدا ولا تجعلوا بيوتكم قبورا، وصلوا علي، وسلموا حيثما كنتم فتبلغني صلاتكم وسلامكم". (الحكيم عن علي ابن الحسين عن أبيه عن جده) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2200 ۔۔ کوئی مجھ پر سلام نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ میری روح مجھ میں لوتاتا ہے اور میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔ (ابو داؤد السنن للبیہقی (رح) بروایت ابوہریرہ (رض))
2200 – "ما من أحد يسلم علي، إلا رد الله علي روحي حتى أرد عليه السلام" (د ق عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2201 ۔۔ کوئی بندہ مجھ پر درود نہیں بھیجتا، مگر ملائکہ اس پر اس وقت تک کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ مجھ پر درود بھیجتا رہتا ہے۔ پس بندہ کا اختیار ہے، اس میں کمی کرے یا اضافہ کرے۔ شعب الایمان بروایت عامر بن ربیعۃ۔
2201 – "ما من مسلم يصلي علي صلاة إلا صلت عليه الملائكة ما صلى علي، فليقل العبد من ذلك أو ليكثر ". (هب عن عامر بن ربيعة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2202 ۔۔ تمہارے دنوں میں سب سے افضل جمعہ کا دن ہے۔ اسی میں آدم کی تخلیق ہوئی۔ پھر اسی میں ان کی روح قبض ہوئی۔ اسی میں صور اول و ثانی پھونکا جائے گا۔ سو اس دن مجھ پر کثرت سے درود پڑھو، تمہارا درود مجھ پر پیش کردیا جاتا ہے۔ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! ہمارا درود پڑھنا آپ پر کیسے پیش کیا جائے گا جبکہ آپ بوسیدہ ہوچکے ہوں گے ؟ فرمایا اللہ نے زمین پر انبیاء کے جسم حرام فرما دیے ہیں۔ (مسند احمد، ابن ابی شیبہ، النسائی، ابو داؤد ، ابن ماجہ ، الدارمی، ابن خزیمہ ، الصحیح لابن حبان، المستدرک للحاکم، الکبیر للطبرانی (رح)، السنن للبیہقی (رح)، السنن لسعید بروایت اوس بن اوس الثقفی)
مصنف نے یہی روایت " کتاب الصلاۃ " میں بیان کی تو وہاں شداد بن اوس راوی کا حوالہ دیا ہے۔ امام مزنی (رح) فرماتے ہیں یہ مصنف کا وہم ہے۔
مصنف نے یہی روایت " کتاب الصلاۃ " میں بیان کی تو وہاں شداد بن اوس راوی کا حوالہ دیا ہے۔ امام مزنی (رح) فرماتے ہیں یہ مصنف کا وہم ہے۔
2202 – " إن من أفضل أيامكم يوم الجمعة فيه خلق آدم، وفيه قبض، وفيه النفخة وفيه الصعقة، فأكثروا علي من الصلاة فيه، فإن صلاتكم معروضة علي قالوا: يا رسول الله وكيف تعرض صلاتنا عليك وقد أرمت (1) ؟ فقال: إن الله عز وجل حرم على الأرض أجساد الأنبياء". (حم ش د ن هـ والدارمي وابن خزيمة حب ك طب ق ص عن أوس بن أوس الثقفي) ورواه في الصلاة فقال: عن شداد بن أوس قال: المزي (2) في الأطراف وذلك وهم منه) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2203 ۔۔ کوئی بندہ مجھ پر درود نہیں بھیجتا، مگر ملائکہ اس پر اس وقت کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ مجھ پر درود بھیجتا رہتا ہے۔ پس بندہ کا اختیار ہے، اس میں کمی کرے یا اضافہ کرے۔ شعب الایمان بروایت عامر بن ربیعۃ۔
2203 – "من صلى علي صلاة صلت عليه الملائكة ما صلى علي فليقل العبد من ذلك أو ليكثر". (هب عن عامر بن ربيعة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2204 ۔۔ کوئی بندہ مجھ پر درود نہیں بھیجتا۔ مگر ایک فرشتہ اسے لے کر آسمان پر جاتا ہے، حتی کہ رحمن کی بارگاہ میں اس کو پیش کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اس کو میرے بندے کی قبر پر لے جاؤ۔ یہ اس کے پڑھنے والے کے لیے استغفار کرے گا اور میرے بندے کی آنکھیں اس سے ٹھنڈی ہوں گی۔ الدیلمی بروایت عائشہ (رض)۔
2204 – "ما من عبد يصلي علي صلاة، إلا عرج بها ملك حتى يجيء بها وجاه الرحمن، فيقول الله عز وجل اذهبوا بها إلى قبر عبدي تستغفر لقائلها وتقر بها عينه" (الديلمي عن عائشة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২২০৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2205 ۔۔ جس نے مجھ پر درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس پر رحمتیں نازل فرمائے گا۔ پس تمہارا اختیار ہے، اس میں کمی کرو یا اضافہ کرو۔ (الحاکم فی الکنی، شعب الایمان بروایت عامر بن ربیعہ)
2205 – "من صلى علي صلى الله عليه فأكثروا أو أقلوا". (الحاكم في الكنى هب عن عامر بن ربيعة) .
তাহকীক: