কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২১৬৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2166 ۔۔۔ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا اللہ تعالیٰ اس کے لیے ایک قیراط ثواب لکھیں گے۔ اور قیراط احد کے برابر ہوگا۔ (المصنف لعبد الرزاق بروایت علی (رض))
2166 – "من صلى علي صلاة كتب الله له قيراطا، والقيراط مثل أحد". (عب عن علي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2167 ۔۔ مجھ پر درود پڑھو۔ کیونکہ مجھ پر تمہارا درود تمہارے لیے زکوۃ و پاکیزگی ہے۔ (ابن ابی شیبہ، ابن مردویہ ، بروایت ابوہریرہ (رض))
2167 – "صلوا علي فإن صلاتكم علي زكاة لكم". (ش وابن مردويه عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2168 ۔ مجھ پر درود پڑھ اللہ تعالیٰ تم پر رحمت نازل فرمائے گا۔ (بروایت ابن عمرو ابوہریرہ (رض))
2168 – "صلوا علي صلى الله عليكم". (4 عن ابن عمر وأبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2169 ۔۔ مجھ پر درود پڑھ اور دعا میں خوب الحاح وزاری کرو اور کہو (مسند احمد، النسائی، ابن سعد، سمویہ البغوی، الباروری ابن قانع، الکبیر للطبرانی (رح) بروایت زید بن خارجۃ)
2169 – "صلوا علي واجتهدوا في الدعاء، وقولوا اللهم صل على محمد وعلى آل محمد، وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد". (حم ن وابن سعد وسمويه والبغوي والبارودي وابن قانع طب عن زيد بن خارجة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2170 ۔۔ اللہ کے انبیاء و رسل پر درود پڑھو۔ کیونکہ ان کو بھی اللہ ہی نے مبعوث فرمایا تھا، جس طرح مجھے مبعوث فرمایا ہے۔ ابن ابی عمر شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض) ۔ التاریخ للخطیب (رح) بروایت انس (رض))
2170 – "صلوا على أنبياء الله ورسله، فإن الله بعثهم كما بعثني". (ابن أبي عمر هب عن أبي هريرة) (خط عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2171 ۔۔۔ جب تم مجھ پر درود کا تذکرہ کرو تو دیگر انبیاء پر بھی درود پڑھو۔ کیونکہ وہ بھی مبعوث کیے گئے ہیں جیسے مجھے مبعوث کیا گیا ہے۔ (الشاشی، ابن عساکر بروایت وائل بن حجر)
2171 – "صلوا على النبيين إذا ذكرتموني، فإنهم بعثوا كما بعثت". (الشاشي وابن عساكر عن وايل بن حجر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2172 ۔۔ میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے اور کہا اے محمد ! کیا آپ اس پر خوش نہیں کہ آپ کے پروردگار نے فرمایا آپ پر آپ کی امت کا کوئی فرد ایک بار درود نہیں بھیجے گا مگر میں اس پر دس رحمتیں نازل کروں گا۔ آپ کی امت کا کوئی فرد آپ پر ایک بار سلام نہیں کرے گا مگر میں اس پر دس سلامتی بھیجو گا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرایا میں اس کیوں خوش نہ ہوں ؟ اے پروردگار ! (مسند احمد، النسائی، الصحیح لابن حبان، المستدرک للحاکم الضیاء بروایت ابی طلحۃ)
2172 – "أتاني جبرئيل فقال: يا محمد أما يرضيك أن ربك عز وجل يقول: لا يصلي عليك أحد من أمتك صلاة إلا صليت عليه بها عشرا ولا يسلم عليك أحد من أمتك تسليمة إلا سلمت عليه عشرا قلت: بلى أي رب". (حم ن حب ك والضياء عن أبي طلحة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2173 ۔۔ میرے پاس جبرائیل (علیہ السلام) تشریف لائے اور کہا اے محمد ! آپ کی امت کا جو فرد آپ پر ایک درود بھیجے گا، اللہ اس کے لیے دس نیکیاں لکھیں گے اور دس برائیاں مٹا دیں گے اور اس کے دس درجات بلند فرما دیں گے۔ اور فرشتہ بھی اس کو یوں ہی دعا دے گا۔ جس طرح اس نے آپ پر درود بھیجا۔ میں نے پوچھا اے جبرائیل ! وہ فرشتہ کون سا ہے ؟ جواب دیا کہ جب سے اللہ نے آپ کو پیدا فرمایا ہے آپ کی بعثت تک تک آپ پر دو فرشتے مقرر فرما دیے ہیں کہ جو بھی آپ کی امت کا فرد آپ پر درود بھیجے تو وہ فرشتے اس کو کہے اللہ بھی تجھ پر رحمت نازل فرمائے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی طلحۃ (رض))
2173 - "أتاني جبرئيل فقال: يا محمد من صلى عليك من أمتك صلاة كتب الله له بها عشر حسنات ومحا عنه عشر سيئات ورفعه بها عشر درجات وقال له الملك مثل ما قال لك قلت: يا جبرئيل وما ذاك الملك قال: إن الله عز وجل وكل بك ملكان لدن خلقك إلى أن بعثك لا يصلي عليك أحد من أمتك إلا قال وأنت صلى الله عليك". (طب أبي طلحة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2174 ۔۔ میرے پاس ایک فرشتہ آیا اور کہا اے محمد ! کیا آپ اس پر خوش نہیں کہ آپ کے پروردگار نے فرمایا آپ پر آپ کی امت کا کوئی فرد ایک بار درود نہیں بھیجے گا مگر میں اس پر دس رحمتیں نازل کروں گا۔ آپ کی امت کا کوئی فرد آپ پر ایک بار سلام نہیں کرے گا مگر میں اس پر دس سلامتی بھیجوں گا۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا میں اس پر کیوں خوش نہ ہوں ؟ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی طلحہ (رض) ۔
2174 – "إن ملكا أتاني فقال: إن ربك يقول لك: أما ترضى أن لا يصلي عليك أحد من أمتك إلا صليت عليه عشر ولا يسلم عليك إلا سلمت عليه عشرا قلت: بلى". (طب عن أبي طلحة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2175 ۔۔ جس کی خواہش ہو کہ اس کا اعمال نامہ بڑی ترازو میں تلے، تو اسے چاہیے کہ جب وہ ہم اہل بیت پر درود بھیجے تو یوں کہے

اے اللہ ! مجھد پر اور آپ کی ازواج امہات المومنین پر اور آپ کی آل پر اور آپ کے گھر والوں پر یونہی درود و رحمت بھیج، جس طرح آپ نے آل ابراہیم پر بھیجا۔ بیشک آپ ستودہ صفات بزرگ ہستی ہیں۔ (النسائی بروایت ابوہریرہ (رض))
2175 – "من سره أن يكتال بالمكيال الأوفى إذا صلى علينا أهل البيت فليقل: اللهم صل على محمد النبي وعلى أزواجه أمهات المؤمنين وذريته، وأهل بيته كما صليت على آل إبراهيم إنك حميد مجيد". (ن عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2176 ۔۔ ہر جمعہ کے دن اور اس کی رات مجھ پر کثرت سے درود بھیجو۔ (الشافعی بروایت صفوان بن سلیم)
2176 – "إذا كان يوم الجمعة وليلة الجمعة فأكثروا الصلاة عليّ". (الشافعي عن صفوان بن سليم مرسلا) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2177 ۔۔ جب جمعرات کا دن ہوتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کو بھیجتے ہیں، جن کے ساتھ چاندی کے صحیفے اور سونے کے قلم ہوتے ہیں۔ وہ جمعرات دن کو اور جمعہ کی رات کو مجھ پر سب سے زیادہ درود پڑھنے والے کا نام لکھتے ہیں۔ (ابن عساکر بروایت ابوہریرہ (رض)۔
2177 – " إذا كان يوم الخميس بعث الله ملائكة معهم صحف من فضة وأقلام من ذهب يكتبون يوم الخميس وليلة الجمعة أكثر الناس علي صلاة". (ابن عساكر عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2178 ۔۔ جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجو۔ کیونکہ جمعہ کے دن جو مجھ پر درود پڑھا جاتا ہے وہ مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ (المستدرک للحاکم، شعب الایمان بروایت ابی مسعود (رض))
2178 – "أكثروا من الصلاة علي في يوم الجمعة فإنه ليس أحد يصلي علي يوم الجمعة إلا عرضت علي صلاته". (ك هب عن أبي مسعود الأنصاري) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৭৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2179 ۔۔ جمعہ کے دن اور اس کی شب مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو۔ جس نے مجھ پر ایک بار درود بھیجا اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے۔ (بیہقی بروایت انس (رض))
2179 – "أكثروا الصلاة علي يوم الجمعة، وليلة الجمعة فمن صلى علي صلاة صلى الله عليه عشرا". (هق عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2180 ۔۔ جمعہ کی شب اور جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجا کرو۔ شعب الایمان بروایت ابن عباس (رض)۔
2180 – "أكثروا الصلاة علي في الليلة الغراء واليوم الأزهر ليلة الجمعة ويوم الجمعة". (هب عن ابن عباس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2181 ۔۔ مجھ پر کثرت کے ساتھ درود پڑھو کیونکہ اللہ نے میری قبر کے ایک فرشتہ کو مقرر فرمایا ہے۔ پس جب میری امت کا کوئی فرد مجھ پر درود پڑھتا ہے تو وہ فرشتہ کہتا ہے اے محمد ! فلاں بن فلاں نے اس وقت آپ پر درود پڑھا ہے۔ (الفردوس للدیلمی (رح) بروایت ابی بکر)
2181 – "أكثروا الصلاة علي فإن الله وكل بي ملكا عند قبري فإذا صلى علي رجل من أمتي قال: ذلك الملك يا محمد إن فلان بن فلان صلى عليك الساعة". (فر عن أبي بكر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2182 ۔۔ مجھ پر درود پڑھو کیونکہ تمہارا درود پڑھنا تمہارے لیے پاکیزگی کا سبب ہے۔ اور اللہ سے میرے لیے مقام وسیلہ مانگو۔ صحابہ کرام (رض) نے عرض کیا وسیلہ کیا ہے ؟ فرمایا یہ جنت کا اعلی ترین درجہ ہے۔ جسے ایک شخص کے سوا کوئی نہیں حاصل کرسکتا ۔ اور مجھے امید ہے کہ میں ہی وہ شخص ہوں۔ ھنا ابو داؤد بروایت ابوہریرہ (رض) ۔
2182 – "صلوا علي فإن الصلاة علي زكاة لكم واسألوا الله تعالى لي الوسيلة قالوا وما الوسيلة؟ قال: هي أعلى درجة في الجنة لا ينالها إلا رجل واحد وأرجو أن أكون أنا هو". (هنا د والبزار عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2183 ۔۔ ان کلمات کو جبرائیل (علیہ السلام) نے میرے ہاتھ میں شمار کیا اور کہا کہ اسی طرح یہ پروردگار رب العزت کی طرف سے نازل کیے گئے ہیں

اے اللہ ! مجھمد اور آل محمد پر درود نازل فرما جیسے آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر درود نازل فرمایا۔ بیشک آپ سزاوار حمد اور بزرگ ہستی ہیں۔ اے اللہ ! محمد اور آل محمد پر برکت نازل فرما جیسے آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر برکت نازل فرمائی۔ بیشک آپ سزاوار حمد اور بزرگ ہستی ہیں۔ اے اللہ ! محمد اور آل محمد پر رحمت نازل فرما جیسے آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر رحمت نازل فرمائی۔ بیشک آپ سزاوار حمد اور بزرگ ہستی ہیں۔ اے اللہ ! محمد اور آل محمد پر سلامتی نازل فرما جیسے آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر سلامتی نازل فرمائی۔ بیشک آپ سزاوار حمد اور بزرگ ہستی ہیں۔ (شعب الایمان حدیث ضعیف ہے۔ الدیلمی بروایت عمر (رض))
2183 – " عدهن في يدي جبرئيل: جبرئيل هكذا أنزلت من عند رب العزة اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد اللهم بارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد، اللهم وترحم على محمد وعلى آل محمد كما ترحمت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد (1) ، اللهم وسلم على محمد وعلى آل محمد كما سلمت على إبراهيم، وعلى آل إبراهيم، إنك حميد مجيد". (هب وضعفه الديلمي عن عمر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2184 کہو اے اللہ ! محمد اور آل محمد پر درود نازل فرما جیسے آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر سلامتی نازل فرمائی۔ بیشک آپ سزاوار حمد اور بزرگ ہستی ہیں۔ (شعب الایمان حدیث ضعیف ہے) الدیلمی بروایت عمر (رض))
2184 – "قولوا اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما سلمت (2) على إبراهيم وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد". (هب وضعفه الديلمي عن عمر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৮৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2185 کہو اے اللہ ! محمد اور آل محمد پر درود نازل فرما جیسے آپ نے ابراہیم پر درود نازل فرمایا۔ اور محمد اور آل محمد پر برکت نازل فرما جیسے آپ نے ابراہیم پر جہاں میں برکت نازل فرمائی۔ اور سلام کس طرح بھیجو گے وہ تم کو معلوم ہے۔ عبدالرزاق بروایت محمد بن عبداللہ بن یزید۔
2185 – " قولوا اللهم صل على محمد، وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم، وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم في العالمين إنك حميد مجيد، والسلام كما علمتم". (عبد الرزاق عن محمد بن عبد الله بن زيد) .
tahqiq

তাহকীক: