কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২১৪৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2146 لوگوں میں بخیل شخص وہ ہے جس کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ (مسند احمد، الصحیح للترمذی (رح) بروایت الحسن بن علی (رض))
2146 – "البخيل من ذكرت عنده فلم يصل علي". (حم ت ن حب عن الحسن بن علي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2147 ۔۔ تم جہاں کہیں بھی ہو، مجھ پر درود بھیجو۔ کیونکہ مجھ پر تمہارا درود مجھے پہنچ جاتا ہے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت الحسن بن علی (رض))
2147 – "حيثما كنتم فصلوا علي فإن صلاتكم تبلغني". (طب عن الحسن بن علي) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2148 ۔۔ ہلاک ہو وہ شخص جس کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ اور ہلاک ہو وہ شخص جس پر ماہ رمضان آجائے اور اس کی بخشش سے قبل چلا جائے اور ہلاک ہو وہ شخص جس کے پاس اس کے والدین بڑھاپے کو پہنچ جائیں اور وہ اس کو اس کی خدمت کی بدولت جنت میں داخل نہ کرادیں۔ (الصحیح للترمذی (رح) المستدرک للحاکم بروایت ابوہریرہ (رض))
2148 – "رغم أنف رجل ذكرت عنده فلم يصل علي ورغم أنف رجل دخل عليه رمضان ثم انسلخ قبل أن يغفر له ورغم، أنف رجل أدرك أبواه عند الكبر ولم يدخلاه الجنة". (ت ك عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2149 ۔۔ مجھ پر درود بھیجنا پل صراط پر نور ثابت ہوگا۔ سو جس نے جمعہ کے روز مجھ پر اسی مرتبہ درود بھیجا اس کے اسی سال کے گناہ معاف کردیے جائیں گے۔ الازدی فی الضعفاء الدارقطنی فی الافراد بروایت ابوہریرہ (رض) ۔ حدیث ضعیف ہے۔ ضعف الجامع 3564 ۔
2149 – "الصلاة علي نور على الصراط فمن صلى علي يوم الجمعة ثمانين مرة غفرت له ذنوب ثمانين عاما". (الأزدي في الضعفاء قط في الأفراد عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৫০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2150 ۔۔ کہو ترجمہ ! اے اللہ محمد اور آل محمد پر درود نازل فرمائیے، جیسے کہ آپ نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر جہاں میں درود نازل فرما۔ بیشک آپ مستحق حمد اور بزرگ صفات ذات ہیں۔ (السنن للبیہقی (رح) ابو داؤد النسائی، ابن ماجہ بروایت کعب بن عجرہ)
2150 – "قولوا اللهم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم في العالمين إنك حميد مجيد". (ق د ن هـ عن كعب بن عجره) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৫১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2151 ۔۔ بخل کے لیے اتنا کافی ہے کہ کسی کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ (السنن لسعید بروایت الحسن مرسلا) شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2151 – "كفى به شحا أن أذكر عند رجل فلا يصلي علي". (ص عن الحسن مرسلا) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৫২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2152 ۔۔۔ اس شخص کے بخل میں کوئی دقیقہ نہیں جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ (شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2152 – "إن البخيل كل البخيل من ذكرت عنده فلم يصل علي". (هب عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৫৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2153 ۔۔ ہر دعا پردے میں ہوتی ہے جب تک کہ نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود بھیجا جائے۔ (الفردوس للدیلمی (رح) بروایت انس (رض) شعب الایمان بروایت علی (رض) موقوفا)
2153 – "كل دعاء محجوب حتى يصلى على النبي صلى الله عليه وسلم". (فرعن أنس) (هب عن علي موقوفا) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৫৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2154 ۔۔ میری امت کا کوئی بندہ صدق دل کے ساتھ مجھ پر درود نہیں بھیجتا، مگر اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے اور اس کے لیے دس نیکیاں لکھتا ہے۔ اور اس کی دس برائیاں محو فرماتا ہے۔ الحلیۃ بروایت سعید بن عمیر الانصاری۔
2154 – "ما من عبد من أمتي يصلي علي صلاة صادقا بها من قبل نفسه، إلا صلى الله عليه بها عشر صلوات وكتب له بها عشر حسنات ومحا بها عنه عشر سيئآت". (حل عن سعيد بن عمير الأنصاري) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৫৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2155 ۔۔ کوئی بندہ مجھ پر درود نہیں بھیجتا، مگر ملائکہ اس پر اس وقت کے لیے دعا کرتے رہتے ہیں جب تک کہ وہ مجھ پر درود بھیجتا رہتا ہے۔ پس بندہ کا اختیار ہے، اس میں کمی کرے یا اضافہ کرے۔ (امسند احمد، ابن ماجہ، الضیاء بروایت عامر بن ربیعۃ)
2155 – "ما من عبد يصلي علي إلا صلت عليه الملائكة ما دام يصلي علي فليقل العبد من ذلك أوليكثر". (حم هـ والضياء عن عامر بن ربيعة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৫৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2156 کس قدر ظلم ہے کہ کسی شخص کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ المصنف لعبد الرزاق بروایت قتادۃ مرسلا۔
2156 – "من الجفاء أن أذكر عند رجل فلم يصلي علي". (عب عن قتادة مرسلا) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৫৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2157 ۔۔ جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے، وہ یقیناً شقی انسان ہے۔ ابن السنی بروایت جابر (رض)۔
2157 – "من ذكرت عنده فلم يصل علي فقد شقي". (ابن السني عن جابر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৫৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2158 ۔۔ جس کے پاس میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود بھیجنے سے خطا کرجائے تو وہ شخص جنت کا راستہ بھی خطا کر جائے گا۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت الحسن)
2158 – "من ذكرت عنده فخطئ الصلاة علي خطئ طريق الجنة". (طب عن الحسين) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৫৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2159 ۔۔ جس کے پاس میرا ذکر ہو، اسے چاہیے کہ وہ مجھ پر درود بھیجے۔ کیونکہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔ النسائی بروایت انس (رض)۔
2159 – "من ذكرت عنده فليصل علي فإنه من صلى علي مرة صلى الله عليه بها عشرا". (ن عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2160 ۔۔ جو مجھ پر درود بھیجنا بھول گیا درحقیقت وہ جنت کا راستہ خطا کرگیا۔ (ابن ماجہ بروایت ابن عباس (رض))
2160 – " من نسي الصلاة علي خطئ طريق الجنة". (هـ عن ابن عباس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2161 ۔۔ کوئی مجھ پر سلام نہیں کرتا مگر اللہ تعالیٰ میری روح مجھ میں لوٹاتا ہے اور میں اس کے سلام کا جواب دیتا ہوں۔ (ابو داؤد بروایت ابوہریرہ (رض))
2161 – "ما من أحد يسلم علي إلا رد الله علي روحي حتى أرد عليه السلام". (د عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2162 جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا (مسند احمد، الصحیح لمسلم، بروایت ابوہریرہ (رض))
2162 – "من صلى علي واحدة صلى الله عليه بها عشرا". (حم م 3 عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2163 جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا، اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور اس کی دس برائیں محو فرماتا ہے۔ اور دس درجات بلند فرماتا ہے۔ مسند احمد، الادب للبخاری (رح) النسائی، المستدرک للحاکم بروایت انس (رض)۔
2163 – "من صلى علي واحدة صلى الله عليه عشر صلوات وحط عنه عشر خطيئات ورفع له عشر درجات". (حم خد ن ك عن أنس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2164 ۔۔ جس نے صبح و شام کے وقت مجھ پر دس بار درود بھیجا روز قیامت اس کو میری شفاعت نصیب ہوگی۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی الدرداء (رض))
2164 – "من صلى علي حين يصبح عشرا وحين يمسي عشرا أدركته شفاعتي يوم القيامة". (طب عن أبي الدرداء) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৬৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2165 ۔۔۔ جس نے میری قبر کے پاس درود پڑھا اسے میں خود سنوں گا اور جس نے دور سے مجھ پر درود پڑھا وہ مجھ تک پہنچا دیا جائے گا۔ (شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض))
2165 – "من صلى علي عند قبري سمعته، ومن صلى علي نائبا أبلغته". (هب عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক: