কানযুল উম্মাল (উর্দু)

كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال

ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ

মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি

হাদীস নং: ২১২৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2126 ۔۔ اے ابو ذر ! انس و جن کے شیاطین سے خدا کی پناہ مانگو۔ عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا انسانوں میں بھی شیاطین ہوتے ہیں ؟ فرمایا ہاں۔ عرض کیا یا رسول اللہ ! نماز کیا ہے ؟ فرمایا بہترین عمل مقرر کیا گیا ہے۔ کوئی کم کرے یا زیادہ۔ عرض کیا یا رسول الہ ! روزہ ؟ فرمایا کفایت شعاری کا سبق انگیز فرض ہے۔ عرض کیا یا رسول اللہ ! صدقہ ؟ فرمایا وہ عمل ہے جس میں اضافہ در اضافہ ہوتا ہے۔ اور اللہ کے ہاں کوئی کمی نہیں۔ عرض کیا یا رسول اللہ ! پھر کون سا صدقہ افضل ہے ؟ فرمایا تھوڑے میں سے تھوڑا خرچ کرنا۔ اور فقیر کو راز داری کے ساتھ دینا۔ عرض کیا کون سے نبی اول اول تھے ؟ فرمایا آدم۔ عرض کیا سب سے اول نبی حضرت آدم (علیہ السلام) تھے ؟ فرمایا جی ہاں اور ان پر کلام یعنی صحیفہ بھی پیش کیا گیا تھا۔ عرض کیا رسول کتنے گذرے ہیں ؟ فرمایا تین سو دس سے کچھ زائد۔ عرض کیا یا رسول اللہ ! آپ پر جو نازل کیا گیا، اس میں عظیم ترین شے کونسی ہے ؟ فرمایا آیۃ الکرسی۔ (ابو داؤد الطیالسی مسند احمد، النسائی المسند لابی یعلی المستدرک للحاکم، شعب الایمان، السنن لسعید بروایت ابی ذر (رض) مسند احمد، الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی امامۃ (رض) ۔
2126 – "يا أبا ذر تعوذ بالله من شياطين الإنس والجن، قال: يا رسول الله وللإنس شياطين؟ قال: نعم قال يا رسول الله الصلاة ماذا هي قال: خير موضوع فمن شاء أقل ومن شاء أكثر قال فالصوم قال فرض مجزيء قال: فالصدقة قال: أضعاف مضاعفة وعند الله مزيد قال: فأيها أفضل قال: جهد من مقل وسر إلى فقير قال: فأي الأنبياء كان أول قال: آدم قال أول نبي كان آدم قال: نعم مكلم قال: كم المرسلون قال: ثلثمائة وبضع عشرة جم غفير قال: يا رسول الله أي ما أنزل عليك أعظم قال: آية الكرسي". (ط حم ن ع ك هب ص) عن أبي ذر (حم طب) عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2127 ۔۔ جب شیطان پر لعنت کی جاتی ہے تو وہ کہتا ہے وہ تو پہلے سے ملعون ہے جس پر تو لعنت کررہا ہے۔ اور لیکن اگر اعوذ باللہ پڑھ کر اس سے اللہ کی پناہ مانگو تو وہ کہتا ہے تو نے میری کمر توڑ دی۔ الدیلمی بروایت ابوہریرہ (رض) ۔
2127 – " إذا لعن الشيطان قال: لعنت ملعونا وإذا استعذت الله منه قال كسرت ظهري". (الديلمي عن أبي هريرة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2128 ۔۔ آدمی کو جہنم کی طرف گھسیٹا جائے گا تو جہنم سکڑ جائے گی اور اس کے حصے ایک دوسرے میں جکڑ جائیں گے۔ اس کیفیت کے ساتھ گویا وہ اس شخص کو اپنے اندر جگہ دینے سے انکار کرے گی۔ رحمن اس سے دریافت فرمائیں گے کیا بات ہے ؟ وہ کہے گی یہ شخص مجھ سے پناہ مانگتا تھا۔ اللہ تبارک و تعالیٰ فرمائیں گے میرے بندے کو چھوڑ دو ۔ الدیلمی بروایت ابن عباس (رض) ۔
2128 – "إن الرجل ليجر إلى النار، فتنزوي النار ويقبض بعضها بعضا فيقول لها الرحمن ما لك فتقول إنه كان يستجير مني فيقول الله تبارك وتعالى أرسلوا عبدي". (الديلمي عن ابن عباس) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১২৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2129 ۔۔ اے حابس ! جن کلمات کے ساتھ تعوذ کیا جاتا ہے کیا ان میں سب سے افضل کلام نہ بتاؤں ؟ وہ قرآن دو سورتیں ہیں۔ قل اعوذ بربا لفلق اور قل اعوذ برب الناس۔ یہ معوذتین ہیں۔ (شعب الایمان بروایت ابو حابس الجھنی)
2129 – " يا حابس ألا أخبرك بأفضل ما تعوذ به المتعوذون. قل أعوذ برب الفلق وقل أعوذ برب الناس هما المعوذتان". (هب عن أبي حابس الجهني) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2130 ۔۔ اے عقبۃ ! ان کے ساتھ تعوذ کرو۔ کیونکہ کسی متعوذ نے ان جیسے کلام کے ساتھ تعوذ نہیں کیا۔ یعنی سورة المعوذتین ۔ (ابو داؤد شعب الایمان بروایت عقبۃ بن عامر (رض))
2130 – " يا عقبة تعوذ بهما فما تعوذ متعوذ بمثلهما يعني المعوذتين". (د هب عن عقبة بن عامر) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2131 میں تیری ناراضگی سے تیری رضاء کی پناہ مانگتا ہوں۔ اور تیرے غضب سے تری معافی کی پناہ مانگتا ہوں۔ اور تیرے عذاب سے تیری رحمت کی پناہ مانگتا ہوں۔ اور تجھ سے تیری ہی پناہ مانگتا ہوں۔ میں کما حقہ تیری مدح وثناء کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔ بس تو ایسا ہی ہے، جیسا تو نے خود اپنی توصیف بیان فرمائی۔ (الدار قطنی فی الافراد بروایت عائشہ (رض))
2131 – "أعوذ برضاك من سخطك، وأعوذ بعفوك من غضبك وأعوذ برحمتك من عذابك، وأعوذ بك منك لا أحصي ثناء عليك أنت كما أثنيت على نفسك". (قط) في الأفراد عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2132 ۔۔ میں تری ناراضگی سے تیری رضاء کی پناہ مانگتا ہوں۔ اور تیرے عذاب سے تیری معافی کی پناہ مانگتا ہوں۔ اور تجھ سے تیری ہی پناہ مانگتا ہوں۔ میں کما حقہ تیری مدح وثناء کرنے تک رسائی نہیں پاسکتا۔ ( المستدرک للحاکم السنن للبیہقی (رح) بروایت عائشہ (رض))
2132 – "أعوذ برضاك من سخطك وبعفوك من عقوبتك وبك منك أثني عليك لا أبلغ كلما فيك". (ك ق) عن عائشة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2133 ۔۔ میں جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ دجال کے فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ زندگی و موت کے فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ (المستدرک للحاکم بروایت عائشہ (رض))
2133 – "أعوذ بالله من جهنم، وأعوذ بالله من عذاب القبر وأعوذ بالله من شر المسيح الدجال وأعوذ بالله من شر فتنة المحيا والممات". (ك عن عائشة) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2134 ۔۔ میں اس دل سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو ڈرے نہیں۔ اور اس علم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو نفع نہ دے، اور اس دعا سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو سنی نہ جائے اور اس نفس سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں جو کبھی سیر نہ ہو۔ اور بھوک سے کہ وہ برا ساتھی ہے۔ (ابن ابی شیبہ بروایت ابن مسعود (رض))
2134 – "أعوذ بالله من قلب لا يخشع وعلم لا ينفع ودعاء لا يسمع ونفس لا تشبع، ومن الجوع فإنه بئس الضجيع ". (ش) عن ابن مسعود.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2135 ۔۔ میں جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ اور ہلاکت ہے اہل جہنم کے لیے (ابن ماجہ ابو داؤد بروایت عبدالرحمن بن ابی لیلی)
2135 – "أعوذ بالله من النار، وويل لأهل النار". (هـ د) عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن أبيه.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2136 ۔۔ میں جہنم سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگو مسیح دجال کے فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگو۔ زندگی و موت کے فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگو۔ ابن ابی شیبہ بروایت ابوہریرہ (رض) ۔
2136 – "أعوذ (2) بالله من جهنم، تعوذوا بالله من عذاب القبر تعوذوا بالله من فتنة المسيح الدجال تعوذوا بالله من فتنة المحيا والممات". (ش) عن أبي هريرة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ الاکمال
2137 ۔۔ میں کفر اور قرض سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں۔ عرض کیا گیا کیا آپ کفر کو قرض کے برابر ٹھہراتے ہیں ؟ فرمایا جی ہاں (مسند احمد ، عبد بن حمید، المسند لابی یعلی، الصحیح لابن حبان، المستدرک للحاکم، السنن لسعید بروایت ابی سعید)
2137 – "أعوذ بالله من الكفر والدين، قيل أتعدل الكفر بالدين؟ قال: نعم". (حم وعبد بن حميد ع حب ك ص) عن أبي سعيد.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2138 ۔۔ میرے پاس میرے پروردگار کا ایک قاصد آیا اور کہا آپ کی امت کا جو فرد آپ پر ایک درود بھیجے گا، اللہ اس کے لیے دس نیکیاں لکھیں گے اور دس برائیاں مٹا دیں گے اور اس کے دس درجات بلند فرما دیں گے۔ (مسند احمد السنن لسعید بروایت ابی طلحہ (رض))
2138 – "أتاني آت من ربي عز وجل فقال: من صلى عليك من أمتك صلاة كتب الله له بها عشر حسنات ومحى عنه عشر سيئآت ورفع له عشر درجات ورد عليه مثلها". (حم ص) عن أبي طلحة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৩৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2139 ۔۔ ہر جمعہ کی شب اور جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجو۔ کیونکہ تمہارا درود مجھ پر پیش کیا جاتا ہے (شعب الایمان بروایت ابوہریرہ (رض) الکامل لابن عدی (رح) بروایت انس (رض) السنن لسعید بروایت الحسن وخالد بن معدان)
2139 – "أكثروا الصلاة علي في الليلة الغراء واليوم الأزهر فإن صلاتكم تعرض علي". (هب) عن أبي هريرة (عد) عن أنس (ص) عن الحسن وخالد بن معدان مرسلا.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2140 ۔۔ جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجو۔ کیونکہ وہ ملائکہ کی حاضری کا دن ہے۔ اور کوئی مجھ پر درود نہیں پڑھتا مگر وہ ضرور مجھ پر پڑھنے والے کی فراغت تک پیش کردیا جاتا ہے۔ ابن ماجہ بروایت ابی الدرداء رضی الہ عنہ۔
2140 – "أكثروا من الصلاة علي في يوم الجمعة فإنه يوم مشهود تشهده الملائكة، وإن أحدا لن يصلي علي إلا عرضت علي صلاته حتى يفرغ منها". (هـ) عن أبي الدرداء.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2141 ہر جمعہ کے دن مجھ پر کثرت سے درود بھیجو۔ کیونکہ میری امت کا درود ہر جمعہ کو مجھ پر پیش کیا جاتا ہے۔ پس جو مجھ پر زیادہ درود بھیجنے والا ہوتا ہے وہی مجھ سے قریب تر ہوتا ہے۔ (شعب الایمان بروایت ابی امامۃ (رض))
2141 – "أكثروا من الصلاة علي في كل يوم جمعة فإن صلاة أمتي تعرض علي في كل يوم جمعة، فمن كان أكثرهم علي صلاة كان أقربهم مني منزلة". (هب) عن أبي أمامة.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2142 ۔۔ ہر جمعہ کے دن اور اس کی رات مجھ پر کثرت سے درود بھیجو۔ جو ایسا کرے گا میں روز محشر اس کے لیے گواہ اور شفاعت کنندہ بنوں گا۔ (شعب الایمان بروایت انس (رض))
2142 – "أكثروا من الصلاة علي في يوم الجمعة وليلة الجمعة فمن فعل ذلك كنت له شهيدا وشافعا يوم القيامة". (هب) عن أنس.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2143 ۔۔ مجھ پر کثرت سے درود بھیجو۔ کیونکہ تمہارا مجھ پر درود بھیجنا تمہارے گناہوں کی بخشش کا ذریعہ ہے۔ اور میرے لیے درجہ وو وسیلہ طلب کرو۔ کیونکہ میرے رب کے ہاں میرا مقام وسیلہ پر فائز ہونا تمہارے لیے شفاعت کا باعث ہوگا۔ (ابن عساکر بروایت الحسن بن علی (رض))
2143 – "أكثروا الصلاة علي فإن صلاتكم علي مغفرة لذنوبكم واطلبوا لي الدرجة والوسيلة فإن وسيلتي عند ربي شفاعة لكم". (ابن عساكر) عن الحسن بن علي.
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2144 ۔۔ لوگوں میں بخیل ترین شخص وہ ہے جس کے پاس میرا ذکر کیا جائے اور وہ مجھ پر درود نہ بھیجے۔ (الحارث بروایت عوف بن مالک)
2144 – "إن أبخل الناس من ذكرت عنده ولم يصل علي". (الحارث عن عوف بن مالك) .
tahqiq

তাহকীক:

হাদীস নং: ২১৪৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ باب ششم۔۔۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر درود کے بیان میں۔
2145 ۔۔ روز محشر مجھ سے قریب تر وہ شخص ہوگا جو مجھ پر زیادہ درود بھیجنے والا ہوگا۔ (التاریخ للبخاری (رح) الصحیح للترمذی (رح)، الصحیح لابن حبان بروایت ابن مسعود (رض))
2145 – "إن أولى الناس بي يوم القيامة أكثرهم علي صلاة". (تخ ت حب عن ابن مسعود) .
tahqiq

তাহকীক: