কানযুল উম্মাল (উর্দু)
كنز العمال في سنن الأقوال و الأفعال
ذکر دعا و استغفار کا بیان - এর পরিচ্ছেদসমূহ
মোট হাদীস ৩৩৭৬ টি
হাদীস নং: ২১০৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2106 ۔۔ جس نے تین بار کہا استغفر اللہ العطیم الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ۔
" میں اللہ سے اپنے گناہوں کی بخشش کا طلبگار ہوں، جو عظیم ہے، جس کے سوا کوئی پرستش کا مستحق نہیں، وہ ہمیشہ سے زندہ ہے اور ہر شے اسی کے دم سے قائم ہے اور میں اسی کی طرف رجوع و توبہ تائب ہوتا ہوں۔
تو اس کے تمام گناہ خواہ وہ ریت کے ذرات، سمندر کے جھاگ اور آسمان کے تاروں سے زیادہ ہوں۔ ابن عساکر بروایت ابی سعید۔

2106 – "من قال استغفر الله العظيم الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه ثلاثا غفر له ذنوبه لو كانت عدد رمل عالج وغثاء البحر وعدد نجوم السماء". (كر) عن أبي سعيد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2107 ۔۔ جس نے تین بار کہا استغفر اللہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ۔
میں اللہ سے اپنے گناہوں کی بخشش کا طلبگار ہوں۔ جس کے سوا کوئی پرستش کا مستحق نہیں۔ وہ ہمیشہ سے زندہ ہے۔ اور ہر شئی اسی کے دم سے قائم ہے۔ اور میں اسی کی طرف رجوع و توبہ تائب ہوتا ہوں۔ تو اس کے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے۔ خواہ جنگ سے بھاگنے کا گناہ کیوں نہ ہو ؟ (المستدرک للحاکم بروایت ابن مسعود (رض))

2107 – "من قال أستغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه ثلاثا غفرت له ذنوبه وإن كان فارا من الزحف". (ك عن ابن مسعود) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2108 جس نے سبحان اللہ وبحمدہ واستغفر اللہ واتوب الیہ کہا، تو اس کلمہ کو اسی طرح لکھ دیا جاتا ہے، جس طرح کہنے والے نے کہا۔ پھر اس کو عرش خداوندی پر معلق کردیا جاتا ہے۔ تاکہ بندہ کے کیے ہوئے گناہ معاف کرتا رہے، حتی کہ وہ اللہ سے جا ملے اور وہ اس کو اسی طرح مہر زدہ پائے۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابن مسعود (رض))
2108 – "من قال سبحان الله وبحمده، واستغفر الله وأتوب إليه كتبت كما قالها ثم علقت بالعرش لا يمحوها ذنب عمله صاحبها حتى يلقى الله وهي مختومة كما قالها ". (طب) عن ابن مسعود.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১০৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2109 ۔۔۔ جس نے کہا استغفر اللہ الذی لا الہ الا ھو الحی القیوم واتوب الیہ۔
میں اللہ سے اپنے گناہوں کی بخشش کا طلبگار ہوں۔ جس کے سوا کوئی پرستش کا مستحق نہیں۔ وہ ہمیشہ سے زندہ ہے۔ اور ہر شے اسی کے سہارے قائم ہے۔ اور میں اسی کی طرف رجوع و توبہ تائب ہوتا ہوں۔
تو اس کے تمام گناہ بخش دیے جائیں گے۔ خواہ جنگ سے بھاگنے کا گناہ کیوں نہ ہو ؟ الصحیح للترمذی (رح) غریب ہے۔ (ابن سعد، البغوی، ابن مندہ، الباوردی، الکبیر للطبرانی (رح)، السنن لسعید ابن عساکر بروایت بلال بن یسار عن زید مولی رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) عن ابیہ عن جدہ)
قال البغوی میں بلال کی کوئی اور حدیث نہیں جانتا۔ (ابن عساکر بن روایت انس (رض)، ابن ابی شیبہ بروایت ابن مسعود (رض) و معاذ موقوفا علیھم۔

2109 – "من قال استغفر الله الذي لا إله إلا هو الحي القيوم وأتوب إليه غفر له وإن كان قد فر من الزحف". (ت) غريب وابن سعد والبغوي وابن مندة والبارودي طب ص وابن عساكر عن بلال ابن يسار عن زيد مولى النبي صلى الله عليه وسلم عن أبيه عن جده قال البغوي: ولا أعلم له غيره. (ابن عساكر عن أنس) (ش) عن ابن مسعود ومعاذ موقوفا عليهما.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2110 ۔۔ اللہ کے ہاں بلند مقام کا کلم یہ ہے اللھم انت ربی وانا عبدک ظلمت نفسی واعترفت ذنبی ولا یغفرت الذنوب الا انت ای رب فاغفر لی۔
اے اللہ تو میرا رب ہے۔ میں تیرا بندہ ہوں۔ میں اپنے نفس پر ظلم کرلیا سو میں اپنے گناہ کا معترف ہوں۔ اور تیرے سوا کوئی گناہ معاف کرنے والا نہیں ہے۔ پس اے رب میرے گناہ معاف فرما دے ۔ (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی مالک الاشعری)

2110 – " إن أوفى كلمة عند الله أن يقول العبد اللهم أنت ربي وأنا عبدك ظلمت نفسي واعترفت بذنبي، ولا يغفر الذنوب إلا أنت أي رب فاغفر لي". (طب عن أبي مالك الأشعري) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2111 تم سید الاستغفار سیکھو اللھم انت ربی لا الہ الا انت خلقتنی وانا عبدک وانا علی عھد ک ووعدک ما استطعت اعوذبک من شر ما صنعت ابوء لک بنعتک علی وابوء بذ نبی فاغفرلی انہ لا یغفر الذنوب الا انت۔
اے اللہ تو ہی میرا رب ہے۔ تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تو نے ہی مجھے پیدا کیا۔ میں تیرا بندہ ہوں۔ اپنی ہمت و وسعت کے بقدر تیرے ساتھ کیے ہوئے عہد و پیمان پر کاربند ہوں۔ اور اپنے کاموں کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔ تیری مجھ پر نعمتوں کا اقرار کرتا ہوں اور اپنے گناہوں کا بھی اقراری ہوں۔ پس میرے گناہوں کو بخش دے۔ یقیناً تیرے سوا کوئی گناہ کو بخشنے والا نہیں۔ (عبد بن حمید ابن السنی فی عمل الیوم واللیلۃ، السنن لسعید المسند لابی یعلی بروایت جابر (رض))

2111 – "تعلموا سيد الاستغفار، اللهم أنت ربي لا إله إلا أنت خلقتني وأنا عبدك وأنا على عهدك ووعدك ما استطعت، أعوذ بك من شر ما صنعت أبوء لك بنعمتك علي وأبوء بذنبي فاغفر لي فإنه لا يغفر الذنوب إلا أنت". (عبد بن حميد وابن السني في عمل اليوم والليلة ص) عن جابر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2112 ۔۔ بہترین دعا استغفار ہے۔ اور بہترین عبادت لا الہ الا اللہ کہنا ہے۔ (الحاکم فی التاریخ بروایت علی (رض))
2112 – "خير الدعاء الاستغفار، وخير العبادة قول لا إله إلا الله". (ك في تاريخه عن علي) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2113 ۔۔ میں اللہ سے دن میں ستر بارتوبہ استغفار کرتا ہوں۔ (ابن ابی شیبہ ابن ماجہ ابن السنی بروایت ابوہریرہ (رض) الکبیر للطبرانی رمۃ اللہ علیہ بروایت ابی موسیٰ (رض))
2113 – "إني لأستغفر الله وأتوب إليه في اليوم سبعين مرة". (هـ عن أبي موسى) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2114 میں اللہ سے دن میں سو بار توبہ استغفار کرتا ہوں۔ (ابن ابی شیبہ ابن ماجہ، ابن السنی بروایت ابوہریرہ (رض)، الکبیر للطبرانی (رح) بروایت ابی موسیٰ (رض))
2114 – "إني لأستغفر الله وأتوب إليه في اليوم مائة مرة". (ش هـ) وابن السني عن أبي هريرة (طب) عن أبي موسى.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2115 ۔۔۔ میں اللہ سے دن میں ستر سے زیادہ بار توبہ استغفار کرتا ہوں۔ (مسند احمد بروایت ابوہریرہ (رض))
2115 – "إني لأستغفر الله في اليوم أكثر من سبعين مرة وأتوب إليه". (حم) عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৬
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2116 ۔۔ اے حذیفہ ! تو استغفار کرنے سے کہاں رہ گیا ؟ میں تو دن رات میں سو مرتبہ استغفار کرتا ہوں۔ (مسند احمد، النسائی، الصحیح للترمذی (رح)، ابو داؤد الطیالسی ، وھنا ابو داؤد ، ابن ماجہ، المستدرک للحاکم المسند لابی یعلی، الرویانی، شعب الایمان، الحلیۃ، السنن لسعید بروایت حذیفۃ (رض) ۔
حضرت حذیفہ (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں تیز زبان آدمی ہوں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب فرایا۔
حضرت حذیفہ (رض) نے عرض کیا یا رسول اللہ ! میں تیز زبان آدمی ہوں تو آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مذکورہ جواب فرایا۔
2116 – " فأين أنت من الاستغفار يا حذيفة إني لأستغفر الله في اليوم والليلة مائة مرة". (حم ن ت ط وهنا د هـ ك ع) والروياني هب حل. (ص عن حذيفة) أنه قال: يا رسول الله إني رجل ذرب اللسان قال فذكره.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৭
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ غروب شمس کے وقت استغفار کرنا
2117 ۔۔ اے لوگو اللہ سے توبہ استغفار کرتے رہا کرو، میں بھی دن رات میں سوا سو سے زائد بار توبہ استغفار کرتا ہوں (ابن ابی شیبہ، مسند احمد، الکبیر للطبرانی (رح)، ابن مردویہ بروایت ابی بردۃ عن رجل من المہاجرین الحکیم بروایت ابی بردۃ عن الاغر)
2117 – "يا أيها الناس استغفروا الله وتوبوا إليه، فإني استغفر الله وأتوب إليه في اليوم أو في كل يوم مائة مرة أو أكثر من مائة". (ش حم طب) وابن مردويه عن أبي بردة عن رجل من المهاجرين. (الحكيم عن أبي بردة عن الأغر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৮
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔ تعوذ کے بیان میں
2118 ۔۔ جس نے اللہ کی پناہ مانگی، اس نے مضبوط جائے پناہ مانگی۔ (مسند احمد بروایت عثمان وابن عمر۔
2118 – "من عاذ بالله فقد عاذ بمعاذ". (حم عن عثمان وابن عمر) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১১৯
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔ تعوذ کے بیان میں
2119 ۔۔ عذاب قبر سے اللہ کی پناہ مانگو۔ عذاب جہنم سے اللہ کی پناہ مانگو۔ مسیح دجال کے فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگو۔ زندگی و موت کے فتنہ سے اللہ کی پناہ مانگو۔ (الصحیح لمسلم، النسائی بروایت ابوہریرہ (رض))
2119 – "عوذوا بالله من عذاب القبر، عوذوا بالله من عذاب النار، عوذوا بالله من فتنة المسيح الدجال، عوذوا بالله من فتنة المحيا والممات". (م ن) عن أبي هريرة.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২০
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔ تعوذ کے بیان میں
2120 ۔۔ شیطان کو برا بھلا کہنے کی بجائے، اس کے شر سے اللہ کی پناہ مانگو۔ (الملخص بروایت ابوہریرہ (رض))
2120 – "لا تسبوا الشيطان وتعوذوا بالله من شره". (المخلص عن أبي هريرة) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২১
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔ تعوذ کے بیان میں
2121 ۔۔ جن کلمات کے ساتھ تعوذ کیا جاتا ہے کیا میں ان میں سب سے افضل کلام نہ بتاؤں ؟ وہ قرآنی دو سورتیں ہیں۔ قل اعوذ برب الفلق اور قل اعوذ برب الناس، ہیں (الکبیر للطبرانی (رح) بروایت عقبۃ بن عامر (رض))
2121 – "ألا أخبركم بأفضل ما تعوذ به المتعوذون قل أعوذ برب الفلق قل أعوذ برب الناس". (طب) عن عقبة بن عامر.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২২
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔ تعوذ کے بیان میں
2122 ۔۔ میں ایک ایسا کلمہ جانتا ہوں کہ اگر کوئی شخص اس کو کہہ لے تو جو وساوس وہ محسوس کرتا ہے، سب دفع ہوجائیں گے۔ اعوذ باللہ من الشیطان الرجیم۔ کہ اگر اس کو کہہ لے تو وساوس دوسر ہوجائیں گے۔ (مسند احمد بخاری و مسلم، النسائی بروایت سلیمان بن صرد)
2122 – "إني لأعلم كلمة لو قالها لذهب عنه ما يجد لو قال أعوذ بالله من الشيطان الرجيم لذهب عنه ما يجد". (حم) ق ن عن سليمان بن صرد.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৩
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔ تعوذ کے بیان میں
2123 ۔۔۔ اعوذ باللہ الذی لا الہ الا انت الذی لات موت، والجن والانس یموتون۔
میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تجھے کبھی فنا نہیں۔ جبکہ جن و انس ہر مخلوق فنا کے گھاٹ اترنے والی ہے۔ (الصحیح للبخاری (رح) بروایت ابن عباس (رض))
میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی، تیرے سوا کوئی معبود نہیں۔ تجھے کبھی فنا نہیں۔ جبکہ جن و انس ہر مخلوق فنا کے گھاٹ اترنے والی ہے۔ (الصحیح للبخاری (رح) بروایت ابن عباس (رض))
2123 – "أعوذ بعزتك الذي لا إله إلا أنت الذي لا تموت والجن والإنس يموتون". (خ) عن ابن عباس.
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৪
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔ تعوذ کے بیان میں
2124 ۔۔۔ اعیذک باللہ الاحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد من شر ما تجد یا عثمان۔
اے عثمان میں تجھے اس بیماری سے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں جو یکتا و بےنیاز ہے جس نے کسی کو جنم دیا ہے اور نہ اس کو جنم دیا گیا ہے اور کوئی اس کا ہمسر و ثانی نہیں۔
ان کلمات کے ساتھ تعوذ کر۔ تو نے ایسے کلمات کے ساتھ تعوذ نہیں کیا ہے۔ (مسند احمد ابو داؤد ، الصحیح للترمذی (رح) بروایت معاذ (رض))
مریض خود تعوذ کرے تو اعیذک باللہ کے بجائے اعوذ باللہ کہے۔

2124 – "أعيذك بالله الأحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفوا أحد من شر ما تجد يا عثمان تعوذ بها فما تعوذت بمثلها". (حم د ت عن معاذ) .
তাহকীক:
হাদীস নং: ২১২৫
ذکر دعا و استغفار کا بیان
পরিচ্ছেদঃ دوسری فصل۔۔۔ تعوذ کے بیان میں
2125 ۔ اعیذک باللہ الاحد الصمد الذی لم یلد ولم یولد ولم یکن لہ کفوا احد من شر ما اتجد یا عثمان ۔
میں تجھے اس بیماری سے اللہ کی پناہ میں دیتا ہوں، جو یکتا و بےنیاز ہے۔ جس نے کسی کو جنم دیا ہے اور نہ اس کو جنم دیا گیا ہے اور کوئی اس کا ہمسر و ثانی نہیں۔
یہ سورة اخلاص تہائی قرآن کے برابر ہے۔ جس نے اس کے ساتھ تعوذ کیا، اس نے اللہ کی اس نسبت کے ساتھ تعوذ کیا جس سے وہ اپنے لیے خوش ہے۔ الحکیم بروایت عثمان ۔

2125 – "أعيذك بالله الأحد الصمد الذي لم يلد ولم يولد ولم يكن له كفؤا أحد من شر ما تجد فإنها تعدل بثلث القرآن ومن تعوذ بها فقد تعوذ بنسبة الله التي رضيها لنفسه". (الحكيم عن عثمان) .
তাহকীক: